ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
      پرنٹ  ;  PDF
       
      اوّل: احرام

       

      مسئلہ 473۔ حج کا پہلاواجب عمل احرام ہے۔  حج کا احرام کیفیت،   شرائط ،  محرمات،  احکام اور کفار ات کے لحاظ سے عمرہ کے احرا م کی طرح ہے،  صرف نیت میں فرق ہے۔ پس اعمال حج کو انجام دینے کی نیت کے ساتھ احرام باندھے البتہ  حج کے احرام کی چند خصوصیات ہیں جنہیں آنے والے مسائل میں بیان کرینگے۔
      مسئلہ  474۔  حج تمتع کے احرام کا میقات مکہ مکرمہ ہے اور بہتر یہ ہے کہ حج تمتع کا احرام مسجدالحرام میں باندھے ۔ مکہ معظمہ کے ہر حصے سے احرام باندھنا صحیح ہے حتی کہ شہر کی نئی بستیوں سے بھی محرم ہونا صحیح ہے   لیکن شہر کے قدیمی حصوں میں احرام باندھنا  احوط یہ ہے۔ اگر کسی محلے کا  شہر کا حصہ ہونا مشکوک ہو تووہاں  احرام باندھنا صحیح نہیں ہے۔
      مسئلہ  475۔ ضروری ہے کہ ایسے وقت میں مُحرم ہوجائے کہ عرفات میں اختیاری وقوف  انجام دینا ممکن ہواور احرام باندھنے کا بہترین وقت ترویہ کے دن( آٹھ ذی الحجہ) زوال کا وقت ہے   اور اس سے پہلے بھی احرام باندھنا جائز ہے بالخصوص بوڑھے اور مریض افراد کیلئے جنہیں بھیڑ کی شدت کا خوف ہے اسی طرح  جولوگ کسی  حاجت یا ضرورت کی وجہ سے مکہ سے خارج ہونا چاہتے ہیں۔
      مسئلہ  476۔  اگر کوئی  بھول کر یا مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے احرام باندھے بغیر منی یا عرفات کی طرف چلاجائے تو  مکہ معظمہ واپس جاکر اور وہاں سے احرام باندھے اور اگر وقت کی تنگی یا کسی اور عذر کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو تو  وہیں سے احرام باندھ لے اور اس کا حج صحیح ہے ۔
      مسئلہ  477۔  اگر کوئی شخص بھولنے یا مسئلہ نہ جاننے  کی وجہ سے احرام نہ باندھے اور حج کے اعمال مکمل کر لے تو اس کا حج صحیح ہے، لیکن احتیاط مستحب ہے کہ اگلے سال دوبارہ حج کرے۔
      مسئلہ  478۔  اگر کوئی شخص مسئلہ جانتے ہوئے اور عمداً احرام ترک کر دے اس طرح کہ  عرفات اور مشعر میں وقوف کا عمل احرام کی حالت میں انجام نہ دے سکے تو اس کا حج باطل ہے۔
      مسئلہ  479۔  جو شخص حج کے لیے مُحرم ہوا ہے،  اس پر واجب ہے کہ عرفہ کے دن ظہرسے لبیک کہنا بند کر دے۔
      مسئلہ 480: وہ لوگ جنہیں وقوفِ عرفات سے پہلے مکہ کے اعمال انجام دینے کی اجازت ہے، ان کو چاہئے کہ اعمال سے پہلے احرام باندھیں۔ اگر وہ بغیر احرام کے اعمال کریں، تو ان اعمال کو دوبارہ احرام کے ساتھ انجام دیں۔

       

    • دوم: عرفات میں وقوف
    • سوم: مشعرالحرام (مزدلفہ) میں وقوف
    • چوتھا عمل: جَمرۂ عَقَبہ کی رَمی
    • پنجم: قربانی
    • ششم: تقصیر یا حلق
    • ہفتم مکہ کے اعمال
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • نواں:تینوں جمرات کو کنکریاں مارنا
    • مکہ اور منی سے خارج ہونے سے متعلق استفتائات
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /