ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم: عرفات میں وقوف
    • سوم: مشعرالحرام (مزدلفہ) میں وقوف
    • چوتھا عمل: جَمرۂ عَقَبہ کی رَمی
    • پنجم: قربانی
    • ششم: تقصیر یا حلق
    • ہفتم مکہ کے اعمال
      پرنٹ  ;  PDF
       
      ہفتم مکہ کے اعمال

       

      مسئلہ  543۔ عید قربان کے دن کے اعمال کے بعد مکہ میں پانچ عمل واجب ہیں: طواف حج (طواف زیارت)  اورنمازطواف، صفا و مروہ کے درمیان سعی، طواف نساء اور  نمازطواف نساء۔
      مسئلہ  544۔ عید قربان کے دن کے اعمال کے بعد مستحب ہے کہ حاجی اسی دن منی سے مکہ واپس جا کر یہ پانچ اعمال انجام دے اگرچہ ایام تشریق  کے آخر بلکہ ذی الحجہ ختم ہونے تک تاخیر کرنا بھی جائز ہے۔
      مسئلہ  545۔ طواف اور اس کی نماز اور سعی کا طریقہ عمرہ کے طواف، نمازطواف اور سعی کی مانند ہے البتہ  نیت حج کی ہوگی۔
      مسئلہ  546۔ اعمال مکہ کو عید قربان کے دن کے اعمال کے بعد انجام دینا ضروری ہے، مگر تین قسم کے افراد عرفات جانے سے پہلے بھی یہ اعمال کر سکتے ہیں:
      اول: وہ خواتین جن کو مکہ واپس آنے کے بعد حیض یا نفاس میں مبتلا ہونےکی وجہ سے طواف اور نماز طواف سے محروم ہوجانے کا ڈر ہو اورمکہ سے خارج ہونے سے پہلے پاک نہیں ہوتی ہوں۔
        دوم : وہ مرد اورعورتیں جو مکہ پلٹنے کے بعد زیادہ بھیڑ کی وجہ سے طواف اور نماز طواف سے قاصر ہوں یا وہ  لوگ جواصولی طور پر  مکہ لوٹنے سے ہی قاصر ہوں۔
        سوم: وہ بیمار افرد کہ جو مکہ معظمہ لوٹنے کے بعد بھیڑ کی شدت یا خوف سے طواف کرنے سے عاجز ہوں۔
      مسئلہ  547۔ اگر مذکورہ افراد اعمال مکہ کو وقوف سے پہلے انجام دیں اور پھر ان کا عذر ختم  ہو جائے تو واجب نہیں کہ اعمال دوبارہ ادا کریں اگرچہ اعادہ  کرنا احتیاط مستحب ہے۔
      مسئلہ  548۔ اگر یہ  افرادوقوف سے پہلے  اعمال مکہ ادا کریں تو عورت اور خوشبو کا استعمال حلال نہیں ہوگا بلکہ تمام  محرّمات حلق یا تقصیر کے بعد حلال ہوں گے۔
      مسئلہ  549۔ حج تمتّع کے آخر میں طواف نساء اور اس کی نماز واجب ہے لیکن  حج کا رکن نہیں بنابراین اگر ان دونوں کو عمداً ترک کیا گیا تو حج باطل نہیں ہوگا لیکن میاں بیوی ایک دوسرے کے لئے حلال نہیں ہوں گے۔
      مسئلہ  550۔ طواف نساء مردوں سے مخصوص نہیں بلکہ عورتوں پر  بھی واجب ہےپس اگر مرد طواف نساء نہ کرے تو عورت اس پر حلال نہیں ہوگی اور اگر عورت نہ کرے تو مرد اس پر حلال نہیں ہوگا۔
      مسئلہ  551۔ طواف حج اور اس کی نماز سے پہلےسعی  کرنااور طواف حج اور اس کی نماز اور سعی سے پہلے طواف نساء کرنااختیاری حالت میں  جائز نہیں اور اگر ترتیب کی رعایت نہ کی جائے اعادہ کرنا چاہئے۔
      مسئلہ  552۔اگر بھول کر یا جان بوجھ کر طواف النساءکو صحیح طریقے سے انجام نہ دے اور اپنے وطن لوٹ آئے تواگر بغیر مشقت کے واپس مکہ جا سکتا ہو تو لوٹنا واجب ہے ورنہ نائب بنائے اور جب تک وہ خود  یا اس کا نائب صحیح طریقے سے طواف  بجا نہ لائے اس پر زوجہ حلال نہیں ہوگی۔
      مسئلہ  553۔ ہر عمرہ مفردہ اور ہر حج کے لیے ایک علیحدہ طواف نساء کرنا ضروری ہے بنابراین  اگر دو عمرہ یا ایک حج اور ایک عمرہ کیا ہو تواگرچہ ایک طواف نساء زوجہ حلال ہونے کے لئے کافی ہے تاہم اعمال کی تکمیل کے لئے  ہر ایک کے لیے الگ اور جداگانہ طواف نساء انجام دے۔
      مسئلہ  554۔ احرام حج کے ساتھ وہ سب چیزیں حرام ہو جاتی ہیں جو عمرہ کے احرام کے محرمات میں گزرچکی ہیں اور پھر ان کا حلال ہونا تدریجا تین مرحلوں میں انجام پاتا ہے۔
        اول: حلق یا تقصیر کے بعدشکار سمیت  ہر چیز حلال ہو جاتی ہے سوائے عورتوں اور خوشبو کے،  البتہ حرم کے حدود میں شکار کرنا ہمیشہ حرام ہے۔
        دوم: سعی کے بعد خوشبو حلال ہوجاتی ہے۔
        سوم: طواف النساءاورنماز طواف کے بعد زوجہ حلال ہوجاتی ہے۔
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • نواں:تینوں جمرات کو کنکریاں مارنا
    • مکہ اور منی سے خارج ہونے سے متعلق استفتائات
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /