ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
      • پہلي فصل :احرام باندھنے کےمیقات
      • دوسري فصل :احرام
        • 1۔ واجبات احرام
          • اول - نيت
          • دوم : لبیک کہنا
          • سوم : احرام کے دو جامے پہننا
            پرنٹ  ;  PDF

            سوم :احرام کے دو جامے پہننا
             
             مسئلہ ۱۴۱۔ دو جاموں میں سے ایک «لنگی» ہے جسے کمر سے باندھنا چاہیے اور دوسرا جامہ «ردا» ہے جسے کاندھوں پر ڈالا جاتا ہے ان دو جاموں کو ان تمام کپڑوں کو اتارنے کے بعد پہننا چاہیے جن کا پہننا محرم پر حرام ہے۔
             
             مسئلہ 1۴۲۔  احتیاط واجب يہ ہے کہ دونوں کپڑوں کو احرام اور تلبيہ کي نيت سے پہلے پہن لے ۔
             
            مسئلہ 1۴۳۔ ضروری نہیں ہے کہ لنگی ناف سے زانو تک  کو چھپائے بلکہ اتنا ہی کافی ہے کہ لنگی اس پر صدق آئے اور معمول کے مطابق ہو۔

              مسئلہ 1۴۴۔ لنگی کا گردن سے گِرہ باندھنا جائز نہيں ليکن اسکو   پِن(PIN) یا کلپ وغيرہ  لگانا یا لنگی کے کسی حصے کو دوسرے حصے سے گِرہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے جبتک ازار کے عنوان سے خارج نہ ہوجائے۔ اور اسی طرح اگر ردا  کو پن یا کلپ سے گرہ باندھنا یا اس کے دونوں اطراف میں کنکریاں باندھنا یا اسے دھاگے سے متعارف صورت میں باندھنا،  جبتک راد کے عنوان سے خارج نہ ہوجائے،  جائز ہے۔

              مسئلہ ۱۴۵۔ احتیاط واجب يہ ہے کہ دونوں کپڑوں کو قربةًالي اللہ کے قصد سے پہنا جائے۔
             
             مسئلہ 1۴۶۔  احرام کے کپڑوں ميں نمازی کے لباس کی ساری شرائط کا ہونا ضروری ہے پس ریشمی کپڑوں میں احرام باندھنا،  یا حرام گوشت حیوان یا مردار کے اجزا کا بنا  ہوا یا ایسا جامہ جو کسی ایسی نجاست سے نجس ہوا ہو کہ نماز میں اس کا پہننا معاف نہیں ہے،  کافی نہیں ہے۔ ،  غصبي اور اس نجاست کے ساتھ نجس شدہ لباس ٹھیک نہيں ہے کہ جو نماز ميں معاف نہيں ہے ۔
             
             مسئلہ 1۴۷۔  ضروری ہے کہ جس لباس کی لنگی ہو وہ اتنا نازک نہ ہو کہ بدن دکھائی دے ۔ لیکن چادر کا بدن نُما ہونے میں کوئی اشکال نہیں ہے بشرطیکہ اس پر ردا کا عنوان صدق آئے۔
             
            مسئلہ ۱۴۸۔  احرام کے دو کپڑوں کے پہننے کا وجوب مردوں کے ساتھ مختص ہے اور عورتیں اپنے کپڑوں ميں احرام باندھ سکتی ہیں چاہے وہ سِلے ہوئے ہوں يا نہ ہوں،  اس شرط کے ساتھ کہ نمازي کے لباس کے شرائط کي رعايت مدّ نظر رکھی گئی ہو۔
             
             مسئلہ 149۔ عورت کے احرام کا لباس خالص ريشم کا نہیں  ہونا چاہیے ۔

              مسئلہ 150۔  دونوں کپڑوں ميں يہ شرط نہيں ہے کہ وہ بُنے ہوئے ہوں یا  کاٹن يا اُون و غيرہ کے ہوں بلکہ چمڑے ،  نائلون يا پلاسٹک کے لباس کا احرام باندھنا بھی کافي ہے البتہ اگر ان پر کپڑا ہونا صدق آئے اور ان کا پہننا متعارف ہو اسي طرح نمدے و غيرہ ميں احرام باندھے تو اس میں بھي کوئي حرج نہيں ہے  بشرطیکہ اس کا پہننا متعارف ہو۔
             
            مسئلہ 151: اگرا حرام باندھتے وقت وقت جان بوجھ کرسِلا ہوا لباس نہ اتارے تو اسکے احرام کا صحیح ہونا اشکال سے خالی نہیں ہے اور احتیاط واجب يہ ہے کہ اسے اتارنے کے بعد دوبارہ نيت کرے اور تلبيہ کہے۔
             
             مسئلہ 152۔  اگر سردي و غيرہ کي وجہ سے سِلا ہوا لباس پہننے پر مجبور ہو تو رائج لباس  جیسے قمیص وغیرہ سے استفادہ کرسکتا ہےليکن اس کو نہیں پہن سکتا ہے بلکہ اسکے اگلے اور پچھلے حصے يا اوپر اور نیچے کے حصے کو الٹا کرکے اپنے اوپر ڈال لے ۔

              مسئلہ 1۵۳۔  محرم شخص احرام کے جامہ کو غسل کرنے یا دوسرے احرام میں تبدیل کرنے کے لئے اتار سکتا ہے ۔
             
             مسئلہ 1۵۴۔  محرم کيلئے سردي و غيرہ سے بچنے کيلئے دوسے زيادہ کپڑوں کا اوڑھنا جائز ہے پس دو يا دو سے زيادہ کپڑوں کو اپنے شانوں کے اوپر ڈالے يا کمر میں باندھ لے ۔
             
             مسئلہ 1۵۵۔  اگر احرام کا جامہ نجس ہوجائے تو احتیاط واجب يہ ہے کہ اسے پاک کرے يا تبديل کرے ۔
             
             مسئلہ 1۵۶۔  حدث اصغر يا اکبر سے پاک ہونا احرام کے صحیح ہونے کے لئےشرط نہيں ہے پس جنابت يا حيض کي حالت ميں احرام باندھ سکتا ہے ہاں احرام سے پہلے غسل کرنا مستحب مؤکد ہے اور اس مستحب غسل کو غسل احرام کہاجاتا ہے اور احوط يہ ہے کہ اسے تر ک نہ کرے۔

        • 2۔ احرام کے مستحبات
        • 3۔ احرام کے مکروہات
        • 4۔ احرام کے محرمات
      • تیسری فصل: طواف اور اس کی نماز
      • چوتھي فصل :صفا اور مروہ کے درمیان سعي
      • پانچويں فصل: تقصير
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /