ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
    • حج کے واجب ہونے کے شرائط
      • عقل اور بلوغ
      • استطاعت
        • الف: مالی استطاعت
        • ب ـ استطاعت بدنی
        • ج ـ راستے کی استطاعت
          پرنٹ  ;  PDF
           
          ج ـ راستے کی استطاعت

           

          مسئلہ 67: راستے کی استطاعت  کا مطلب یہ ہے کہ حج کا راستہ کھلا اور محفوظ ہو۔ لہٰذا اگر راستہ بند ہواس طرح کہ  انسان میقات  یا حج کے اعمال مکمل نہ کرسکے اور اسی طرح  جس شخص کے لئے راستہ کھلا ہے لیکن محفوظ نہیں مثلا راستے میں جان، جسم، مال یا عزت کو  خطرہ ہو تو اس پر حج واجب نہیں ہے۔
          مسئلہ 68: اگر کوئی مالی استطاعت رکھتا ہو اور حج کے لئے  قرعہ اندازی میں رجسٹریشن ضروری ہو چنانچہ احتمال ہو کہ اسی سال قرعہ اندازی میں ا س کا نام نکلے گا تو احتیاط واجب کی بناپر رجسٹریشن کروانی چاہئے۔  اگر قرعہ نہ نکلے، تو وہ مستطیع نہیں ہے اور اس پر حج واجب نہیں۔ اگر مستقبل میں حج کے لئے جانا انتظار کی صف میں رہنے سے مشروط ہو  تو احتیاط واجب کی بنا پر استطاعت برقرار رکھنی چاہئے انتظارکی صف میں رہنا چاہئے تاکہ حج سے مشرف ہوجائے۔
          مسئلہ 69: اگر کسی نے حج کے لیے رجسٹریشن کروائی ہو اور اس کی باری آئندہ سالوں میں ہوچنانچہ کسی کی حق تلفی  اور حکومت اسلامی کے قوانین کی خلاف ورزی کے بغیر اپنی باری آگے لاسکتا ہو، تو ایسا کرنا واجب ہے۔
          مسئلہ 70: واجب حج کی ادائیگی کے لئے عورت  کا سفر شوہر کی اجازت  پر موقوف نہیں ہے اور  شوہر اسے حج پر جانے سے نہیں روک سکتا۔

           

        • د ـ استطاعت زمانی
        • استطاعت کے بارے میں  استفتاءات
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /