خبریں
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں حج کو امت اسلامی کی عظیم الشان عید اور عالم اسلام کی مشکلات کے علاج کے لئے معجز نما موقع قراردیا ہے اور اسلامی بیداری کو کچلنے اور غیر مؤثر بنانے ، مسلمان قوموں اور مسئلہ فلسطینی جیسے بنیادی مسائل کو حاشیہ پر دھکیلنے کے سلسلے میں صہیونی نیٹ ورک اور عالمی سامراجی محاذ کی ہمہ گير تلاش و کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پرچم توحید کے سائے میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و برادری اور دشمن کی شناخت اور اس کی معاندانہ روشوں اور منصوبوں کا مقابلہ ، حج کے عظيم دروس اور عالم اسلام کی مشکلات اور مصائب کا اساسی اور بنیادی علاج ہے۔
رہبر معظم سے ملک کے ایک ہزار سے زائد ممتاز دانشوروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح ملک کی یونیورسٹیوں کے ایک ہزار سے زائد ممتاز طلباء نے دو گھنٹے تک ملاقات اور گفتگو کی اور اس ملاقات میں انھوں نےاپنے نظریات اور خیالات پیش کئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے اندرونی سطح پر علمی برق رفتاری کو جاری رکھنے اور علمی پیشرفت کو ایران کی ترقی ،پیشرفت، قدرت، تعمیر اور طاقت کا اصلی عامل قراردینے کے ظریف نکات کے بارے میں مستفیض ہوئے۔
رہبرمعظم کا قومی والیبال ٹیم کی کامیابی پرمبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم کی ایشیائی والیبال مقابلوں کے فائنل میچ میں شاندار کامیابی اور ایشیائی چیمپئن بننے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
رہبر معظم کا شہید ستاری فوجی یونیورسٹی کے فوجی جوانوں سے خطاب
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں شہید ستاری کی فضائیہ یونیورسٹی میں فوجی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل اور تربیت یافتہ فوجی جوانوں کی حلف برداری اور نشان عطا کرنے کی ساتویں تقریب منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کا عالم مجاہد شیخ مصطفی رہنما کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام شیخ مصطفی رہنما کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم نے ایک حکم میں صوبہ البرز میں ولی فقیہ کے نمائندے اور کرج کےامام جمعہ کو مقررکیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید محمد مہدی حسینی ہمدانی کو صوبہ البرز میں ولی فیقہ کا نمائندہ اور کرج کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انے جشن عاطفہ ھا کے موقع پرغریب طلباء کو امداد فراہم کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جشن عاطفہ ھا کے موقع پرغریب طلباء کو 250 ملین ریال کی امداد فراہم کی ہے۔
رہبر معظم کا ہفتہ دفاع اور یوم شہداء و جانبازوں کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج بروز (جمعرات) سہ پہر کو ہفتہ دفاع مقدس اور شہداء و جانبازوں کے دن کی مناسبت اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم شہداء کی فداکاری، جانبازوں اور آزادگان کی استقامت، پائداری و صبر اور ان کے اہلخانہ کے صبر وتحمل کی بدولت عزت و عظمت کی بلند چوٹیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
رہبر معظم سےنیویارک کے سفر سے قبل صدر حسن روحانی کی ملاقات
صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے نیویارک کے سفراور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں صدر کے لئے کامیابی اور مؤفقیت کی دعا کی۔
رہبر معظم اکا قومی آزاد کشتی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےایک پیغام میں ایران کی قومی آزاد کشتی ٹیم کی ہنگری کے عالمی مقابلوں میں شاندار کامیابی پر کشتی کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
رہبر معظم نےحجۃ الاسلام شہیدی کو شہیدفاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی شہیدی محلاتی کو سابق فوجیوں اور شہید فاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ کے عنوان سے مقرر کیاہے۔
رہبر معظم سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل ) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں سپاہ کے تابناک اور درخشاں کارنامہ کو ایک قوم کے کامیاب تجربات، شخصیت اور تشخص کا گہرا مظہر قراردیا اور انقلاب اسلامی کی عمومی پاسداری کے مفہوم کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کا اصلی اور پسندیدہ پیغام ظلم و ستم سے اجتناب اور مظلوم واقع نہ ہونے پر استوار ہے اور اس پیغام کے ساتھ تسلط پسند نطام کے بنیادی چیلنج کے دائرے میں تمام مسائل منجملہ تسلط پسند طاقتوں کی رفتار و گفتار کی تحلیل اور تفسیر کرنی چاہیے۔
رہبر معظم نےسعید جلیلی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کردیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں سعید جلیلی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کردیا ہے۔
رہبر معظم نے علی شمخانی کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیاہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بنیادی آئين کی دفعہ 176 کے تحت اپنے ایک حکم میں علی شمخانی کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں تین سال کے لئے اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔
رہبر معظم کی حج کے کارکنوں اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) حج کے کارکنوں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو اسلامی معاشرے کے سیاسی، ثقافتی اور معنوی اقتدار کا مظہر قراردیا اور عالم اسلام ، علاقہ کے موجودہ شرائط اور بد طینت دشمنوں کی طرف سے علاقہ میں جنگ افروزی، مسلمانوں میں مذہبی اور علاقائي اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شام کے بارے میں امریکہ کا نیا مؤقف فریب سے دور اور سنجیدگی پر مبنی ہونا چاہیے اور حالیہ ہفتوں میں امریکہ کی یکطرفہ منہ زوری کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
رہبر معظم نےحجۃ الاسلام رحیمیان کو مسجد جمکران کا متولی مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسملین آقائ حاج شیخ محمد حسن رحیمیان کو مسجد مقدس جمکران کا متولی مقررکیا ہے۔
رہبر معظم کا میجر جنرل سلیمانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس لشکر کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم سے ملک بھر کے آئمہ جمعہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےآج ( بروز پیر ) قبل از ظہر ملک بھر کے آئمہ جمعہ کے ساتھ ملاقات میں نماز جمعہ کو ایک اہم دینی ، عوامی اور حکومتی نیٹ ورک قراردیا اور ملکی ، علاقائي اور عالمی مسائل کے بارے میں بلند مدت اور طویل المدت نقطہ نگاہ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: سیاستدانوں ، سفارتکاروں، حکومت ، حکام اور عوام کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کے بارے میں امریکی اور مغربی ممالک کے فریب، پیچیدہ رفتار اور تحرکات کو اسلام کے ساتھ مغربی ممالک کے دیرینہ مقابلے کے دائرے میں اور حقیقت بین نگاہ کے ساتھ جائزہ لیں ورنہ ہم دشمن کی حکمت عملی اوراس کی اسٹراٹیجک پالیسی کے مقابلے میں ،حتی دشمن کی شناخت کے بارے میں اشتباہ اور خطا میں مبتلا ہوجائیں گے۔
