
خبریں


رہبر معظم کی نوروز کے سفر کے دوران خدمات پہنچانے والے اداروں کےبعض اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج (بروز سنیچر) نوروز کے سفر کے دوران عوام کوخدمات بہم پہنچانے والے اداروں کےبعض اہلکاروں سے ملاقات میں نوروز کی تعطیلات کے ایام میں عوام کو خدمات بہم پہنچانے والے اداروں اور مراکز کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: تمام اداروں کے حکام کو باہمی تعاون کے ساتھ نوروز کے سفر کے دوران حوادث کو کمترین سطح تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ سید محمد کاظم یزدی کی یاد میں منعقد کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعلامہ آیت اللہ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی صاحب کتاب عروۃ الوثقی کی یاد میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ علامہ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی کے افکار کا جائزہ لینے پر زوردیا اور عوام کے سامنے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کوپہچنوانے پر تاکید کی۔

رہبر معظم کی عالمی چمپیئن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح (بروز پیر) 2012 ء میں اولپیک ، پیرااولپیک اور عالمی مقابلوں کےچمپیئنز اورمیڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات میں ملک کے پہلوانوں اور ممتاز کھلاڑیوں کو ایرانی قوم کے تشخص ، پہچان، پختہ عزم، ذہانت ، ایمان اور شریعت پر پابند رہنے کے سفیر قراردیتے ہوئے فرمایا: ممتاز اور بہادر کھلاڑی اس بلند چوٹی کے مانند ہیں جس کی جانب وہ پوری قوم بالخصوص باصلاحیت جوانوں کی حرکت کی راہ ہموار کرنے کے سلسلے میں نمونہ عمل ہیں۔

رہبر معظم کا لارستان میں ولی فقیہ کے نمائندے مرحوم موسوی لاری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز سنیچر) سہ پہر کو لارستان میں ولی فقیہ کے نمائندے ،ممتاز عالم دین ، مجاہد اور محقق حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید مجتبی موسوی لاری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیاہے۔

رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( بروز جمعرات ) خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم خطاب میں گذشتہ 34 برسوں میں ایرانی قوم کی آگے کی سمت حیرت انگیز ترقیات، ایرانی قوم کو درپیش چیلنجوں، اور اسلامی نظام کے بلند وبالا اہداف اور اصولوں کی جانب حرکت و پیشرفت کے بارے میں ایک جامع و کامل تجزيہ و تحلیل پیش کرتے ہوئے فرمایا: اسلام پر ایمان، پختہ عزم ، عوام پر اعتماد، جذبہ امید کی حفاظت و تقویت آگے کی سمت حرکت جاری رکھنے ، عظیم کامیابیوں تک پہنچنے اور سخت ودشوار مراحل سے عبور کرنےکے اصلی عوامل ہیں۔

رہبر معظم کا ملک کی سات ہزار شہید خواتین کے سلسلے میں منعقد کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی سات ہزار شہید عورتوں کے سلسلے میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں ایران کی مسلم خواتین کے کردار کو عورت کے نئے نمونہ کی پہچان میں تاریخ ساز قراردیا ، اور انقلاب اسلامی و دفاع مقدس کے میدان میں کربلائی جذبے سے سرشار ہزاروں خواتین کی میدان میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عصر جدید میں ان خواتین کی مجاہدت اور خون کی برکت سے ایک تازہ اور نیا جذبہ پیدا ہوگیا ہے جو جلد یا کچھ عرصہ کے بعد عالمی سطح پر عورتوں کی سرنوشت اور تقدیر میں اپنے اثرات مرتب کرےگا۔

رہبر معظم نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام ملک حسینی کو کہگیلویہ و بویر احمد میں اپنانمائندہ مقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام آقائ حاج سید شرف الدین ملک حسینی کو صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقررہے۔

رہبر معظم نےہفتہ ماحولیات اور یوم درختکاری کی مناسبت سے دو پودے زمین میں لگائے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےہفتہ ماحولیات اور یوم درختکاری کی مناسبت آج ظہر کے وقت دو پودے زمین میں لگائے۔

رہبر معظم سے یشرفت کےاسلامی ایرانی نمونہ کے مرکز کے ارکان کی ملاقات
پیشرفت کےاسلامی ایرانی نمونہ کے مرکز کی اعلی کونسل اور اس سے متعلقہ فکری اداروں کے ارکان نے آج صبح (بروز پیر) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے مختلف شعبوں کے بعض اساتید اور ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں، اس نشست میں پیشرفت کےاسلامی ایرانی نمونہ اور نقشہ کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہبر معظم کا علامہ سید نعمت اللہ جزائری کی یاد میں منعقدہ سمینار کے نام پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علامہ سید نعمت اللہ جزائر کی یاد میں منعقدہ سمینار کے نام اپنے پیغام میں اس جلیل القدر عالم دین کی علمی و ادبی خدمات پرانھیں خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کےدقیق فقہی نقطہ نگاہ سے شیعی احادیث پر تبحر اور احاطہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم سید نعمت اللہ جزائری کی تجلیل در حقیقت علم اور الہی معارف کی تجلیل ہے۔

رہبر معظم سے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور اس کے ہمراہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز بدھ) سہ پہر کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں امت مسلمہ کی بہت سے مشکلات کو مصنوعی اور دشمنان اسلام کی جانب سے مسلط کردہ مشکلات قراردیتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کی قدرتی توانائیوں ، انسانی اور جغرافیائی صلاحیتوں کو احیاء کرنے سے بہت سے مؤثر اور مفید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

رہبر معظم کی موجودگی میں آیت اللہ خوشوقت کے ایصال کی مجلس منعقد ہوئی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے آج(بروز اتوار ) سہ پہر کو حسینیہ امام خمینی (رہ) میں معلم اخلاق ، عالم ربانی اور سالک الی اللہ مرحوم آیت اللہ عزیز اللہ خوشوقت کے ایصال ثواب کے سلسلے میں مجلس منعقد ہوئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےآیت اللہ خوشوقت کے پیکر پر نمازجنازہ ادا کی
رببر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح (بروز سنیچر) تہران یونیورسٹی میں عالم ربانی اور سالک الی اللہ مرحوم آیت اللہ عزیز اللہ خوشوقت کی تشییع جنازہ میں شرکت کی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ تینوں قوا کے سربراہان ، اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی ۔

رہبر معظم کا آزاد کشتی کی قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رات اپنے ایک پیغام میں تہران کے عالمی مقابلوں میں آزاد کشتی کی قومی ٹیم کی شاندار کامیابی اور عالمی وائس چمپیئن بننے پر فرنگی کشتی کی قومی ٹیم ،متعلقہ حکام اور اساتیدکو مبارک باد پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ خوشوقت کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی آیت اللہ خوشوقت کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں عالم ربانی اور سالک الی اللہ کے انتقال کو ان کے معنوی مقام کو پہچاننے والوں اور مرحوم کے حضور سے فیضیاب ہونے والےشاگردوں کے لئے عظیم مصیبت اور المناک حادثہ قراردیا ہے اور مرحوم کے معزز خاندان ، اولاد ، رشتہ داروں اور دوستوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کی عمار فلم کے عوامی فسٹیول کے بعض اہلکاروں اور حکام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز منگل ) عمار فلم کے عوامی فسٹیول کے بعض اہلکاروں اور حکام کے ساتھ ملاقات میں اس فسٹیول میں دین اور دینی معارف نیز اسی طرح انقلاب اسلامی اور اس کے اہداف و اقدار کے موضوع پر توجہ کو ایک مبارک اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی ہنر اور دینی سنیما پر دراز مدت ، دقیق ، امید افزا مستقبل اوراس ہنر کے زیادہ سے زیادہ اثرات مرتب کرنے کے پیش نظر توجہ مرکوز ہونی چاہیے ۔

رہبر معظم کا 29 بہمن کی مناسبت سے تبریز کے عوام کے مختلف طبقات سے اہم خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز سنیچر ) تبریز کے ولولہ انگیز اور پرجوش عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات میں اپنے بہت ہی اہم خطاب میں مذاکرات کے بارے میں امریکی حکام کی غیر منطقی رفتار و گفتار کی تشریح اوراس سلسلے میں اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی قوم کی منطقی رفتار کی وضاحت کی اور 22 بہمن انقلاب اسلامی کی برسی کے موقع پر عظیم ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت پر ایک بار پھر شکریہ ادا کیا، اور پارلیمنٹ میں رونما ہونے والے حالیہ واقعہ پر روشنی ڈالی۔

رہبر معظم کا جامعہ مدرسین کی پچاس سالہ خدمات کے سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جامعہ مدرسین کی 50 سالہ سیاسی ، ثقافتی اور علمی کوششوں کی یاد میں " نصف صدی حضور " کے عنوان سے منعقد ہونے والے سمینار کے نام اپنے پیغام میں حوزہ علمیہ قم کے اس ادارے کی پچاس سالہ خدمات اور مخلصانہ کوششوں کی تکریم پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: جامعہ مدرسین پچاس سالہ تلاش و کوشش اور مجاہدت کا مظہر ہے اور طاغوتی حکومت کے ساتھ مقابلے کے سخت و دشوار دور میں اس ادارے نے حوزہ علمیہ کی رسا آواز کو بے خوف و خطر سب تک پنہچایا اور اس ادارے کے مجاہد علماء کو طاغوتی حکومت کی جانب سے دھمکی، دباؤ، جیل اور جلاوطنی جیسی کارروائیاں پیچھے ہٹنے اور شک و تردید میں مبتلا کرنے پر مجبور نہ کرسکیں ۔
