
خبریں


رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہرا (س) کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں بی بی دو عالم ، صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم سے سری لنکا کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو سری لنکا کے صدر مہیندراراجا پاکسہ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے گہرے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران اور سری لنکا کے روابط قدیم اور مضبوط بنیادوں پر استوار رہے ہیں لیکن آج دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پہلے سے کہیں زيادہ اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے آج تمام راہیں ہموار ہیں۔

رہبر معظم سے سنیگال کے صدر عبد اللہ واد اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کوسنیگال کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ، عالم اسلام کے مسائل کی اہمیت کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی ممالک کے پاس غیر معمولی انسانی ظرفیتوں ، بہت زيادہ جغرافیائی وسائل اور ایک عظیم تشخص موجود ہے اگر عملی طور پر یہ تشخص میدان میں آجائے تو کوئی طاقت اس کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

رہبر معظم سے برازیل کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح برازیل کے صدر لولا ڈاسیلوا اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں حکومت برازیل کے عالمی مسائل میں مستقل اور ٹھوس مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مستقل اور خود مختار ممالک باہمی روابط و تعاون کو فروغ دینےکے ذریعہ ہی دنیا کے موجودہ غیر منصفانہ شرائط کو بدل سکتے ہیں۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہرا (س)کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں بی بی دو عالم ، صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم نے آج کتاب کی تئیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح مصلی تہران میں کتاب کی تئیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور کتاب کے ناشرین اور مؤلفین سے تازہ ترین تالیفات ، ترجمہ اور نشر و اشاعت کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی۔

رہبر معظم سے سازمان تبلیغات اسلامی کے شعبہ ہنری کے بعض اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج سہ پہر کو سازمان تبلیغات اسلامی کے ہنری شعبہ کے بعض اہلکاروں اور کتاب " دا " تحریر اور نشر کرنے والے افراد سے ملاقات میں کتاب کو ثقافت میں بےبدیل ،اہم ، ممتاز اور اصلی مسائل میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس عظیم ظرفیتوں اور تمام نہ ہونے والے خزانوں سے مالا مال ہیں معاشرے اور عالمی سطح پر انقلاب اسلامی و دینی اقدار اور ثقافت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ان سے زيادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے یوم معلم کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ ، معلمین و مدرسین سے ملاقات میں خلاق ، مفکر ، متدین، ماہر اور خود اعتماد انسانوں کی تعلیم اور تربیت میں اساتذہ کے اہم اور فیصلہ کن کردار اور اس کے استمرار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کو پیشرفت اور بلندی کے اس مقام تک پہنچنا چاہیے جہاں وہ مسلمانوں اور عالم اسلام کے مفکرین و ماہرین کے لئےمختلف فکری، علمی ،سیاسی اورسماجی شعبوں میں ایک اہم مرکز میں تبدیل ہوجائے اور ایسا کرنا ایرانی عوام کی تاریخی ذمہ داری ہے۔

رہبر معظم نے ایک حکم میں علی فدوی کو سپاہ کی بحریہ کا سربراہ مقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں میجر جنرل علی فدوی کوسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا سربراہ مقرر کیا ہے.
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم سے ملک بھر کے مزدور طبقہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کے ہزاروں مزدور پیشہ افراد سے ملاقات میں ملک کی پیشرفت کو علم اور علمی پیداوار کے دو عناصر پر استوار قراردیا اور ملک میں حیرت انگیز پیشرفت اور اس میں موجود علمی ، قدرتی اور انسانی ظرفیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تاریخی پسماندگي کا جبران کرنے کے لئے دو چنداں اور پیہم ہمت و تلاش اور ملک کی ظرفیتوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے برق رفتاری سے عمل اور مسلسل جد و جہد کی ضرورت ہے اور دو چنداں ہمت تعریف و تمجید اور گفتگو کے ذریعہ حاصل نہیں ہوسکتی بلکہ اس کے لئے عمل اور خلاقیت کے میدان میں حقیقی معنی میں قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم سے وزیر داخلہ اور اعلی پولیس افسروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو وزیر داخلہ اور محکمہ پولیس میں مسلح فورسز کےکمانڈر انچیف کے قائم مقام، پولیس کے سربراہ اور دیگر اعلی افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں مسلح فورسزمیں پولیس کی ذمہ داری کو بہت ہی حساس ، اہم ، نازک اورظریف قراردیتے ہوئے فرمایا: پولیس کو اپنے اقتدار اور ہیبت کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ مہر و محبت کے ساتھ پیش آنا چاہیے اور ان دو صفات کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے ملک بھر کی بہت سی نرسوں نے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج تہران میں ملک بھر کی بہت سی نرسوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں بیماروں کی جسمانی اور ذہنی صحت و سلامتی کے سلسلے میں نرسوں کے اہم کردار کی تعریف و تمجید کی اور پیغمبر اسلام (ص)کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو پوری تاریخ میں انسانیت کے لئے نمونہ عمل اور اسلامی انقلاب کے مختلف مراحل میں ایرانی قوم کے لئے اسوہ حسنہ قرار د یتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کی قوت اور الہام کا سرچشمہ اس کا ایمانی جوہر ہے اور یہ قوم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تمام شعبوں میں ترقی اورپیشرفت کی جانب گامزن رہے گي اور اپنی روز افزوں بصیرت و جذبہ ایمانی کے ذریعہ تمام خطرات اور سازشوں پر غالب آجائےگی۔

رہبر معظم نے اداری نظام کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ کردیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے مشورے کے بعد طے شدہ اداری نظام کی کلی پالیسیوں کو ابلاغ کردیا ہے کلی پالیسیوں کے پیش نظر متعلقہ حکام کے لئے ضروری ہے کہ وہ مقررہ وقت میں ان پالیسیوں کے اجراء و نفاذ کا ٹائم ٹیبل معین کرکے مقررہ اور طے شدہ وقت میں ان کی پیشرفت کے سلسلے میں رپورٹ پیش کریں ۔
کلی پالیسیوں کا متن تینوں قوا کے سربراہان ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ کو ابلاغ کیا گیا ہے ۔
کلی پالیسیوں کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم کا تہران میں ترک اسلحہ کانفرنس کے شرکاء کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کے نام پیغام ارسال کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آپ محترم و معززمہمانوں کو اس اجلاس میں شرکت کرنے اور یہاں تشریف لانے پر خوش آمدید کہتا ہوں یہ بات خوشی اورفخر کا باعث ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے سلسلے میں بین الاقوامی اجلاس کا میزبان ہے یہ بہترین موقع فراہم ہوا ہے امید ہے کہ آپ یہاں باہمی صلاح و مشورے کے ساتھ عالم بشریت کے لئےبہترین اور یادگار نتائج پر مبنی تجاویز پیش کریں گے۔

رہبر معظم سےمسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ اور فوج و سپاہ کے کمانڈروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ اور فوج و سپاہ کے کمانڈروں، بعض اعلی فوجی اور انتظامی افسروں سے ملاقات میں مسلح افواج کو قوم و ملک کا ایک مضبوط و مستحکم حصار اور قلعہ قراردیا اور مسلح افواج کے اہم مقام اور اس کے دائمی استحکام اور ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایک قوم و نظام کا حقیقی استحکام ، اللہ تعالی پر اعتماد وتوکل ، ذہانت ، خود اعتمادی ، استقامت میں اضافہ ، توانائی پر اعتقاد اورقیام و پائداری کی طاقت کے مضبوط و مستحکم ہونے پر استوار ہے۔

رہبر معظم نے نادار لوگوں کے لئےمکانات کی تعمیر کے سلسلے میں امداد فراہم کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے حکم سے انقلاب اسلامی ہاؤس ادارے کی تاسیس کی سالگرہ کے موقع پر نادار لوگوں کے لئےمکانات کی تعمیر کے سلسلے میں 200 ملین ریال کی مالی مدد فراہم کی ہے جسے حضرت امام (رہ) کے حساب نمبر 100 میں ڈالدیا گیا ہے۔

رہبر معظم سے بعض حکام اور علمی و سیاسی شخصیات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک کے بعض حکام ،علمی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں ملکی مسائل کی ترجیحات میں اصلی اور فرعی موضوعات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملکی حکام مختلف شعبوں میں اسلامی نظام کے اصلی اہداف کی پیشرفت اور عوام کو خدمات بہم پہنچانے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

رہبر معظم سے کابینہ کے اراکین، پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی اور دیگر اعلی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو کابینہ کے اراکین، پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی کے ارکان، پارلیمنٹ کمیشنوں کے سربراہان ، عدلیہ کے اعلی حکام، گارڈین کونسل کے سکریٹری اور حقوق دانوں کے ساتھ ملاقات میں ملک کی پیشرفت و ترقی کی رفتار میں حکام کے باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکام کو چاہیے کہ وہ مختلف شعبوں میں ملک کی بے مثال اور کثیر معنوی و مادی ظرفیتوں کے صحیح استعمال و شناخت اور دگنی ہمت و محنت او رعمل کے ذریعہ بیس سالہ منصوبہ کے اہداف اور اس سے بھی آگے بڑھنے کے لئے اپنی تمام توانائی سے بھر پور استفادہ کریں۔
