ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم نے سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر اور رابطہ عامہ کےنائب سربراہ کومنصوب کیا ہے
رہبر معظم نے سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر اور رابطہ عامہ کےنائب سربراہ کومنصوب کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الگ الگ حکمناموں میں میجرجنرل پاسدار " سید محمد حسین زادہ حجازی" کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ڈپٹی کمانڈر اورمیجرجنرل پاسدار " جمال الدین آبرومند " کو رابطہ عامہ کا نائب سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کی بعض فوجیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور بخشش کی درخواست سےموافقت
رہبر معظم کی بعض فوجیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور بخشش کی درخواست سےموافقت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے بعض سزا یافتہ فوجیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور بخشش کی درخواست سےموافقت کی ہے۔عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی نے ایک خط میں ان فوجیوں کی سزاؤں میں کمی یا معاف کرنے کی درخواست کی تھی جن کے استحقاق کا جائزہ فوجی عدالتوں میں مکمل ہوا ہے عدلیہ کے سربراہ کی درخواست سے رہبر معظم نے موافقت فرمائی ۔
رہبر معظم کی امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی منعقد کرانے والے عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم کی امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی منعقد کرانے والے عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی منعقد کرانے والے انتظامی ادارے کے عہدیداروں سے ملاقات میں انقلاب اسلامی کے تشخص میں امام خمینی (رہ) کے اہم مقام و منزلت اور ان کی طرف سے اسلامی جمہوری نظام کی اعتقادی اور سیاسی سرحدوں کی حفاظت اور نظارت پر مسلسل اہتمام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی نے انقلاب کے دوران اور انقلاب کی کامیابی کے بعد اپنی تحریروں او تقاریر میں اسلامی جمہوری نظام کےبنیادی اصولوں اور سرحدوں کو مشخص کیا ہےاور آج اسلامی انقلاب کے تشخص اور ان سرحدوں کی حفاظت و نگہبانی سب سے اہم مسئلہ ہے۔

رہبر معظم کی اریٹیریہ کے صدر سے ملاقات
رہبر معظم کی اریٹیریہ کے صدر سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اریٹیریہ کے صدر آسیاس آفورقی سے ملاقات میں عالمی شرائط میں تبدیلی اور عالمی تسلط پسند طاقتوں کی شکست اور ان کی ہزیمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کے موجودہ شرائط بیس سال پہلے سے مختلف اور متفاوت ہیں اور بعض ممالک کے سربراہان اور اقوام کی بیداری اور خود اعتمادی نے امریکہ اور تسلط پسند طاقتوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

رہبر معظم نےکتاب کی اکیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم نےکتاب کی اکیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج تین گھنٹوں تک مصلی تہران میں کتاب کی اکیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا۔

رہبر معظم نے اس موقع پر کتاب کے ناشرین اورفروخت کرنے والوں سے گفتگو کی اورمختلف عناوین میں شائع ہونے والی نئی کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے رہبر معظم کےصوبہ فارس کے سفر سے متعلق بیان جاری کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے رہبر معظم کےصوبہ فارس کے سفر سے متعلق بیان جاری کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفترسے جاری ہونے والے بیان میں رہبر معظم کے صوبہ فارس اور شیراز کے 9 روزہ سفرکےدوران اس صوبہ کے مؤمن ، انقلابی اورہنرمندعوام کے مہر ومحبت کے جلوؤں سےسرشاراور ولولہ انگیزاستقبال پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ قومی اور مقامی حکام کی مسلسل اور پیہم جد وجہد اور خداوند کریم کے فضل و کرم سے صوبہ فارس کا مستقبل مزید درخشاں ہوجائے گا۔

رہبر معظم کی لارستان کے مؤمن و خون گرم اور انقلابی لوگوں سے ملاقات
رہبر معظم کی لارستان کے مؤمن و خون گرم اور انقلابی لوگوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ فارس کے دورے کے آخری دن ضلع لار کے اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں مؤمنین و خون گرم اور انقلابی لوگوں کے ایک عظیم اجتماع سےخطاب میں خلیج فارس اور عراق میں بحران اور تشدد کا اصلی عامل امریکہ کو قراردیتے ہوئےفرمایا: ایران کی عظیم قوم اسلام کے تمسک اور باہمی یکجہتی و اتحاد کے ساتھ اپنی حیثیت ، تشخص اور مفادات کا دفاع کرےگی اور اپنے با استعداد جوانوں کے ذریعہ ایران کو اس کے شائستہ اور لائق مقام تک پہنچائے گی۔

رہبر معظم کے نمائندوں نے صوبہ فارس کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا
رہبر معظم کے نمائندوں نے صوبہ فارس کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے صوبہ فارس کے دورے کے ساتھ ان کی طرف سے بعض وفود نے صوبہ فارس کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور ان علاقوں کے لوگوں تک رہبر معظم کا گرم سلام پہنچانے کے ساتھ ان اضلاع کے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کا بھی جائزہ لیا۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کے مختلف حصوں کے اجرائی اور اداری اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی صوبہ فارس کے مختلف حصوں کے اجرائی اور اداری اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کے مختلف حصوں کے اجرائی اور اداری اہلکاروں سے ملاقات میں ایران کی عظیم قوم اور فارس کے فہیم و خوش ذوق لوگوں کی خدمت کو حکام کے لئے خدا وند متعال کی توفیق اور لذت بخش قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کی " حقیقی اورلگاتار خدمت" اور" عزت و احترام" کی عظیم نعمت پرخدا وندمتعال کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کے سینکڑوں ممتاز اور ماہرین افراد سے ملاقات
رہبر معظم کی صوبہ فارس کے سینکڑوں ممتاز اور ماہرین افراد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج سہ پہر کو صوبہ فارس کے سینکڑوں ممتاز و منتخب اور ماہر افراد سے ملاقات میں" قوم کی عظیم وگرانقدر صلاحیتوں، منتخب و ممتاز افراد کے جوش وجذبہ اور ہمت، دینی اور الہی رجحان اور تاریخی میراث " کو ایرانیوں کی قومی ثروت و دولت قراردیتے ہوئے فرمایا: مذکورہ عوامل کے پیش نظر ایرانی عوام کی حرکت آگے کی سمت بہت واضح اور روشن ہے اور خداوند متعال کے فضل و کرم سے یہ عظیم قوم تاریخ کےاسی دور میں امت اسلامی کے لئے اسلامی تمدن کو احیاء کرےگی۔

رہبر معظم کی حافظ شیرازی کے مزار پر حاضری
رہبر معظم کی حافظ شیرازی کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح شیراز میں ایران کے عظيم اور مشہورشاعر حافظ شیرازي کے مزار پر حاضر ہوئے اور اس عظیم شاعرکی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی۔
رہبر معظم نے صوبہ فارس میں خلاقیت ، ایجادات اور اختراعات کی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم نے صوبہ فارس میں خلاقیت ، ایجادات اور اختراعات کی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج 3 گھنٹوں تک صوبہ فارس میں خلاقیت ، ایجادات اور اختراعات کی نمائشگاہ کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا۔

اس نمائشگاہ میں شیراز یونیورسٹی ، شیراز سائنس اورمیڈيکل یونیورسٹی ، صنعت و معدن ، زراعت، بجلی، روڈ وٹرانسپورٹ، دفاعی وسائل، علم وٹیکنالوجی اور صوبہ فارس کے ماہرین ، مخترعین کی آخری سائنسی و علمی اختراعات و ایجادات کو پیش کیا گيا تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی کازرون کے عوام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی کازرون کے عوام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ضلع کازرون کے اسٹیڈيم اور اس کے اطراف میں عوام کے ایک عظیم اور شاندار اجتماع سے خطاب میں ایرانی عوام کی پیشرفت و نشاط ،بالخصوص جوانوں کےانقلابی جوش و جذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حکومت اور عوام کو اپنے موجودہ مضبوط ومستحکم اور دوستانہ رابطہ کو ملک کی تعمیر و ترقی اور اسے ہر جہت سے اسلامی نمونہ میں تبدیل کرنے کی تلاش و کوشش میں صرف کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کی ضلع نورآباد ممسنی کے ہزاروں قبائل اور عوام سے ملاقات
رہبر معظم کی ضلع نورآباد ممسنی کے ہزاروں قبائل اور عوام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ فارس کے پانچویں دن کے سفر میں آج ضلع نورآباد ممسنی کے ہزاروں قبائل اور عوام سے ملاقات میں ملک کے فراواں انسانی اور مادی وسائل و سرمایہ گذاری سے مناسب استفادہ اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینےکے لئے ملک کے حکام کی طرف سے صحیح اور درست پروگرام مرتب کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:

منتخب عناوین