
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک کے مختلف طبقوں کے ہزاروں افراد سے جمعہ کے دن ہونے والے انتخابات کواسلامی نظام اور ایرانی قوم کی عزت و اقتدارکا عظیم قومی امتحان قراردیتے ہوئےفرمایا: ایران کی مصمم اور ہوشیار عوام سیاسی اور دینی فریضہ کی ادائگی میں اپنی وسیع پیمانے پر شرکت کے ذریعہ عالمی استکبار خصوصا امریکہ کو ناامید اور مایوس کریں گے اور باصلاحیت اور لائق ترین ، متدین ، امانتدار، سماجی عدل کے معتقد، فساد سے بیزار، محروموں کے حقوق کے حامی ، قومی مفادات کے مدافع اور دشمن کے ساتھ واضح حد بندی قائم کرنے والے نمائندوں کو منتخب کرکےطاقتور، اسلامی اصولوں اور قدروں کی پابند اور قوم و ملک کے لئے مفید اسلامی پارلیمنٹ تشکیل دیں گے۔

رہبر معظم سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انڈونیشیا کے صدر یوڈ ہویونو اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون و تفاہم پر مبنی ایران کی مؤثرپالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام باہمی اتحاد ، علمی ، اقتصادی ، ثقافتی اور سیاسی تعاون کو فروغ دیکر ایک عالمی طاقت و قدرت میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم نے ہفتہ احسان کی مناسبت سے نیازمندوں کے لئے مدد فراہم کی ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ احسان کی مناسبت سے نیازمندوں کے لئے دو سو ملین ریال کی مدد فراہم کی ہے ۔

رہبر معظم کا ڈاکٹرحسن حبیبی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ڈاکٹرحسن حبیبی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام امت اسلامی کے نام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےغزہ پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں بے گناہ فلسطینی بچوں ، مردوں اور خواتین کےقتل عام اور بین الاقوامی اداروں اور علاقائی ممالک کی خاموشی پر پیغام صادر کیا ہے۔

قطر کے وزیر اعظم نے رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر سے ملاقات کی
قطر کے وزير اعظم شیخ جاسم آل ثانی نے تہران کے دورے کے دوران رہبر معظم کے نام امیرقطر کے پیغام کو رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر ولایتی کو پیش کیا ۔

رہبر معظم کی موجودگي میں ہزاروں طلـباء نے مجلس عزا میں شرکت کی
حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر تہران یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء نے نماز مغرب و عشاء رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کرنے کے بعد مجلس عزا میں شرکت کی۔

رہبر معظم سے سنیگال کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنیگال کے صدر عبداللہ واد کے ساتھ ملاقات میں امریکہ اور بڑی طاقتوں کی زبان کو دھمکی آمیز اور رعب و دبدبے والی زبان قراردیتے ہوئے فرمایا: اگر اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو یہ دھمکی آمیز زبان غیر مؤثر ہوجائے گی۔

رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج خبرگان کونسل کے سربراہ اور نمائندوں سے ملاقات میں عوام اور حکومت کی طرف سے اسلامی نظام کے اصولوں اور اہداف پر گامزن رہنے اور کسی خوف و ہراس کے بغیر واضح و صریح بیان ، میدان میں بر وقت حضور اور استقامت کو مختلف میدانوں بالخصوص ایٹمی معاملے میں ملک اور اسلامی نظام کی ترقی و سربلندی کااصلی عامل قراردیتے ہوئے فرمایا: پارلیمنٹ کے آٹھویں مرحلے کے انتخابات بھی بہت اہم ہیں اور خدا وند متعال کے لطف و کرم سے انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت اوران کی طرف سے لائق اور شائستہ نمائندوں کے انتخاب کے نتیجے میں ملک کو پہلے سے کہیں زیادہ عزت و عظمت اور ترقی و پیشرفت حاصل ہوگی۔

رہبر معظم کی طرف سے صوبہ کرمانشاہ میں اپنے نمائندے اور نئے امام جمعہ کا تقرر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ مصطفی علما کو کرمانشاہ میں نیا امام جمعہ اور صوبہ میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

رہبر معظم سے مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات سے خطاب میں عوام کی آگاہی، بیداری، ایمان ، انقلاب اور امام (رہ) کی گرانقدر اقدار پر استقامت اور قومی صلاحیتوں اور توانائیوں کو میدان عمل میں لانے کو انقلاب اسلامی کی بقا ، ترقی اور شادابی کے اصلی عوامل قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام اس بات پر مصمم ہیں کہ طویل المدت پروگرام اور طے شدہ راہوں اور انقلاب کی حاکم روش و رفتارکے دائرے میں رہ کراور تاریخی اور ثقافتی گنجینوں کے احیاء ، اور اپنی جوان اور تازہ صلاحیتوں پر تکیہ کرتے ہوئےایک طاقتور ، عالم، بین الاقوامی سطح پر ممتاز مقام حاصل کرنے اور تمام ملتوں کے لئے عملی نمونے میں تبدیل ہوجائے۔

رہبر معظم کی طرف سےحجۃ الاسلام والمسلمین توسلی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضاتوسلی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا عماد مغنیہ کی شہادت پر حزب اللہ کے سربراہ کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حزب اللہ کےمخلص و فداکار مجاہد شہید عماد مغنیہ کی دردناک شہادت پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ ، حزب اللہ کے سرافراز جوانوں اور لبنان کی تحریک مقاومت اور عوام کو مبارک باد اور تعزيت پیش کی ہے۔

رہبر معظم نےعشرہ فجر کی مناسبت سے بعض افرادکی سزاؤں میں تخفیف اور بخشش سے موافقت کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر 4893 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا ان میں تخفیف کرنے سے موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی نے ایک خط میں رہبر معظم سے مختلف سول ، فوجی اور انقلاب اسلامی ،عدالتوں سے سزایافتہ افراد کی سزاؤں کو معاف یا کمی کرنے کی درخواست کی تھی۔

رہبر معظم سے ایرانی فضائیہ کے بعض افسروں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ایرانی فضائیہ کے بعض افسروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں گذشتہ 28 سالوں میں ایرانی عوام کی استقامت و پائداری اور ان کی آگے کی سمت پیشرفت و ترقی کو اسلامی نظام کی عزت کا سبب قراردیااور 22 بہمن کے دن دنیا کے سامنے ایرانی عوام کے عظیم اور وسیع پیمانے پر حضور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: 22 بہمن کی عظیم اور وسیع عوامی ریلی قومی عزت و ارادے اور اقتدار کا مظہر ہے۔

رہبر معظم آج حضرت امام خمینی (رہ) کے روضہ مبارک اور شہداء کے مزار پرحاضر ہوئے
عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی بہار کی آمد اور ایران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے تاریخی ورود کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح حضرت امام خمینی (رہ) کے روضہ مبارک پر حاضر ہوئے اور جمہوری اسلامی کے بانی کے عظیم مقام کا احترام ادا کیا ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی(رہ) کی عظیم خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی ۔

حسینیہ امام خمینی(رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مجلس عزا کا انعقاد
شب عاشور کی مناسبت اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور انکے بہتر باوفا ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں نماز مغرب و عشاء حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کرنےکے بعد مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم كا مرحوم علامہ سید جعفر شہیدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم علامہ سید جعفر شہیدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم: اسلام اور انقلاب کے گرانقدر اصولوں کو پہچنوانے کے لئے حج ایک بہترین و بےمثال موقع ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں حج کے فریضے کو بڑی عزت و احترام کے ساتھ ادا کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ثقافتی پروگراموں کے استمراراور تمام امکانات و وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے اسلام اور انقلاب کے گرانقدر اصولوں کو پہچنوانے کے لئےحج کو ایک بہترین اور بےمثال موقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
