خبریں
رہبر معظم کا آیت اللہ انصاری شیرازی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی آیت اللہ یحیی انصاری شیرازی کی رحلت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم نےحجۃ الاسلام معزی کو ہلال احمر میں اپنا نمائندہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ عبد الحسین معزی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کا نماز کے 23 ویں اجلاس کے شرکاء کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے 23 ویں عام اجلاس کے نام اپنے پیغام میں ،اسلام کے اس بےمثال فریضہ کی ترویج کے سلسلے میں گرانقدر کوششوں کی طرف اشارہ کیا اور نمازگزاروں بالخصوص جوانوں کی رفتارمیں ان آثار کے حقیقت پسندانہ اندازےاوراسی طرح نماز کی ترویج اور نماز گزار کے لئے فرصت فراہم کرنے کے سلسلے میں حکام کے اقدامات کا جائزہ لینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نماز کے گرانقدر اجلاس کے منتظمین کو اپنے کارآمد عمل اوراسے نقطہ کمال کے قریب پہنچانے کے لئے اس حقیقت پسندانہ محاسبہ اور عقلمندانہ اندازے و محاسبہ کے سلسلے میں کمر ہمت باندھ لینی چاہیے۔
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین غیوری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگآر اور خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین حا ج سید علی غیوری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کی موجودگی میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سےمجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ملک بھر کی طلباء انجمنوں کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کےچہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم کا نائب صدر جناب جہانگيری کے خط کے جواب میں ایک بیان
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " مالی بدعنوانی کے خلاف اور اداری نظام کی اصلاح کے سلسلے میں قومی سمینار کے نام پیغام کے بارے میں " نائب صدر جناب جہانگیری کے خط کے جواب میں ایک بیان تحریر فرمایا۔رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کے متن کو نائب صدر جناب جہانگيری نے آج سربراہی اجلاس کے ہال میں منعقد سمینار میں پیش کیا۔
رہبر معظم سے بسیج مستضعفین کی اعلی کونسل کے ارکان اور نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح (بروز) جمعرات رضاکار فورس کی اعلی کونسل کے ارکان اور رضاکار فورس کے مختلف طبقات کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں انسانی، الہی اور بصیرت کی ذمہ داری کے احساس کو رضاکار فورس کی منطقی فکر کی دو اصلی بنیادیں قرار دیا اور ایران کی مذاکراتی ٹیم کی استقامت، پائداری اور تلاش و کوشش کی تعریف کی اور امریکہ کا اعتماد حاصل کرنے کے سلسلے میں ایرانی قوم کی بے نیازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جس دلیل کی بنیاد پر ہم اصل مذاکرات کے مخالف نہیں تھے اسی دلیل کی بنیاد پر ہم مذاکرات میں توسیع کے بھی مخالف نہیں ہیں البتہ ہر منصفانہ اور عاقلانہ معاہدے کو قبول کریں گے لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ امریکی حکومت ہے جسے معاہدے کی ضرورت ہےاور معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اسے سب سے زیادہ نقصان ہوگا ۔
رہبر معظم کا تکفیریوں کے بارے میں عالمی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل ) تکفیری گروپ کے بارے میں اسلامی علماء کی عالمی کانفرنس میں شریک مہمانوں اور دانشوروں کے ساتھ ملاقات میں حالیہ برسوں میں تکفیری گروپ کے احیاء کو عالم اسلام کے لئے استکبارکی گھناؤنی سازش اور مسلط کردہ مشکل قرار دیا اور سلفی وہابی تکفیری گروہ کے اقدامات کو مسجد الاقصی اور مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں امریکی ، اسرائيلی اور سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے فرمایا: سلفی وہابی تکفیری گروہ کی جڑیں اکھاڑنے کے لئے علمی ، منطقی اور ہمہ گير تحریک ایجاد کرنے ، اس گروہ کے احیاء میں استکباری پالیسیوں کے کارفرما ہونے ، مسئلہ فلسطین کے عالم اسلام کے اصلی مسئلہ ہونے اور اس کے عام مطالبہ کو دور حاضر میں عالم اسلام کے علماء کی اہم ذمہ داریوں اور ترجیحات میں قراردیا۔
رہبر معظم کا فوج کے تربیت یافتہ جوانوں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں آج صبح (بروزپیر) امام علی (ع) فوجی یونیورسٹی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی یونیورسٹیوں کے تربیت یافتہ جوانوں کی مشترکہ آٹھویں حلف برداری اور نشان اعطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کی عراق کے نائب صدر نوری مالکی کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) عراق کے نائب صدر جناب نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے کے دوران جناب مالکی کی انتظامی صلاحیت ، اقتدار اور شجاعت کی تعریف اور عراق کے استقلال ، پیشرفت و ترقی اور استحکام و ثبات کے سلسلے میں ان کی عظیم خدمات کو سراہا اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: جنابعالی نےعراق میں اقتدار منتقل کرنے کے دوران عراق کو بحران اور عدم استحکام سے بچآنے کے لئے بہت ہی اہم کام انجام دیا، اور یہ کام عراق کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔
رہبر معظم نےانجینئر ضرغامی کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل اور مجازی فضا کی اعلی کونسل کا رکن مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں انجینئر ضرغامی کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل اور مجازی فضا کی اعلی کونسل کا رکن مقررکیا ہے۔
رہبر معظم سے امسال حج کے حکام اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل) رواں برس حج کے اہلکاروں اور حکام کے ساتھ ملاقات میں مخاطبین کی فکری اور معنوی ضروریات کے جواب کے سلسلے میں انقلابی اور خلاقانہ نگاہ کے پیش نظر حج کی کارکردگي کو مزید بہتر اور کارآمد بنانے کے لئے منصوبہ بندی اور اسی طرح دشمنان اسلام کی جانب سے پیش کئے جانے والے شبہات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اور عالم اسلام کے درمیان دیوار کھینچنا امت مسلمہ کے دشمنوں کے تکنیکی منصوبوں کا حصہ ہے اور حج کے عظيم اجتماع میں امت اسلامی کے خلاف جھوٹی تبلیغات کی وجہ سے غلط اور نادرست تصورات اور شبہات کو دور کرنے اور مصنوعی دیوار کو ختم کرنے کے سلسلے میں بہترین انداز میں استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کی مرحوم عسگر اولادی کے اہلخانہ اور دوستوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب کے وفادار ساتھی اور سچے مجاہد مرحوم حبیب اللہ عسگر اولادی کے اہلخانہ اور ان کی یاد منعقد کرنے والے بعض اہلکاروں سے بتاریخ 17/10/1392 ملاقات کی اور اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم عسگر اولادی کو تین ممتاز خصوصیات تدین، تخلق اور تفکر کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم عسگر اولادی کی سبق آموز خصوصیات میں ان کی تلاش و کوشش ، پیہم سیاسی تحرک اس حقیقت کا مظہر ہے کہ انسان کو جد وجہد اور جہاد کے میدان میں کبھی بھی ضعف ، سستی، کاہلی ، غفلت کا احساس اور گوشہ نشینی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایشیئن پیرا گیمز میں ایرانی کھلاڑيوں کی کامیابی پر تہنیتی پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے جانباز اور معذورکھلاڑیوں کے قافلہ کی جنوبی کوریا کے اینچئون کے ایشین پیرا گیمز میں شاندار کامیابی کے پیش نظر قومی پیرا اولمپک کمیٹی کے سربراہ جناب خسروی وفا نے جنوبی کوریا میں 2014 کےایشین پیرا مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کامیابی اور 120 میڈل حاصل کرنے پررہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط میں مبارک باد پیش کی ہے۔
رہبر معظم کی طرف سے مرحوم حضرت آیت اللہ مہدوی کنی کی یاد میں مجلس ترحیم
حسینیہ امام خمینی (رہ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے عالم مجاہد اور پرہیزگار مرحوم حضرت آیت اللہ مہدوی کنی کی یاد میں مجلس ترحیم میں منعقد ہوئی۔
رہبر معظم نے آیت اللہ مہدوی کنی کے پیکر پاک پر نمازجنازہ ادا کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح (بروز جمعرات) عالم مجاہد و پرہیزگارمرحوم آیت اللہ مہدوی کنی (رضوان اللہ تعالی علیہ ) کی تشییع جنازہ کے لئے تہران یونیورسٹی میں حاضر ہوئے ۔اس مراسم میں تینوں قوا کے سربراہان ، اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ قدر شناس عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، فضا غم اور سوگواری میں ڈوبی ہوئی تھی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب کے دیرینہ دوست اور ساتھی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی۔
رہبر معظم کی ملکی یونیورسٹیوں کے ممتاز طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) بین الاقوامی اور داخلی اولمپکس کے ممتاز طلباء اور یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلباء کے ساتھ ملاقات میں علمی تحقیقاتی مراکز اور یونیورسٹیوں میں علمی پیداوار کے عظیم اور کامل نیٹ ورک کے قیام پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایران کو ملک کے جوانوں کی استعداد اور صلاحیتوں نیز ایرانی زمین کے اوپر موجود وسائل پر تکیہ کرتے ہوئے ادارہ کرنا چاہیے اور زمین کے اندر موجود تیل کی درآمد اور دوسرے زیر زمین وسائل پر تکیہ نہیں کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کی عراقی وزير اعظم حیدر العبادی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو عراق کے وزير اعظم جناب حیدر العبادی اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں علاقہ کے اہم ملک کے عنوان سےعراق میں امن و سلامتی،رفاہ و فلاح اور عزت اور اقتدار کو اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بہت بڑی اہمیت کا حامل قراردیا اور ایران کی طرف سےعراق کی نئی حکومت کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: عراق اور علاقہ کی موجودہ صورتحال شام میں بعض علاقائي اور غیر علاقائي ممالک کی غلط اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ عراقی عوام، حکومت اور عراقی جوان ملک میں امن برقرار کرنے اور دہشت گردوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور غیر ملکیوں کی عراق کو کوئي ضرورت نہیں ہے۔
