خبریں
رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز جمعرات) خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں آج کے پیچیدہ اور حساس شرائط میں بعض اہم عالمی حقائق کے پیش نظر اسلامی نظام کے حکام کی اصلی اور بنیادی ذمہ داریوں کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: بعض کمزور نقاط کے ہمراہ بہت سے مثبت نقاط کوحقیقت بیں آنکھوں سے دیکھنا، انقلابی اور مؤمن جوان نسل پر افتخار، داخلی اور قومی بیشمار ظرفیتوں سے استفادہ، دشمنوں کی دشمنی سے غفلت نہ کرنا، استکباری محاذ کے ساتھ واضح اور شفاف حد بندی، دشمن سے ہراساں نہ ہونا، عوام پر تکیہ اور مضبوط جہادی حرکت ، قومی اتحاد کی حفاظت اور استحکام، دینی اور انقلابی ثقافت پر توجہ اور بحث و گفتگو، مختلف عہدوں پر فائز اسلامی حکام کی سنگین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
رہبر معظم نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام سید علی اصغر دستغیب کو حضرت احمد بن موسی (ع) کے حرم کا متولی مقرر کیا
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقائ سید علی اصغر دستغیب کو حضرت احمد بن موسی (ع) علیھماالسلام معروف شاہچراغ کے حرم مقدس کا نیا متولی مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے زمین میں پودا کاشت کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات اور شجر کاری کی مناسبت سے آج بروز بدھ زمین میں ایک پودا کاشت کیا۔
رہبر معظم کی موجودگی میں تینوں قوا کے سربراہان کا اجلاس
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی جانب سے پائدار اور مقاومتی اقتصاد کی کلی اور مجموعی پالیسیوں کے ابلاغ کے بعد کل ( بروز پیر) رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں تینوں قوا کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پائدار اور مقاومتی اقتصاد کی کلی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے اور ان کے نفاذ کی راہوں پر غور کیا گيا۔
رہبر معظم کا حاجی حیدری کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے مجاہد، صابر و صادق حاجی حیدری کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کی طرف سے پائدار ، مزاحمتی اور مضبوط اقتصاد کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ساتھ مشاورت ، بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی روشنی میں پائدار اور مضبوط معاشی و اقتصادی نظام کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی و انقلابی ثقافت سے برآمدہ مقامی اور علمی معاشی نمونہ کی پیروی کی بدولت ایران کے خلاف دشمن کی مسلط کردہ اقتصادی اور معاشی جنگ میں دشمن کی شکست و عقب نشینی یقینی ہوجائے گي، اور اسی طرح اسلام کےمعاشی و اقتصادی نظام سے الہام بخش معاشی نمونہ ،عالمی سطح پر روز افزوں اقتصادی بحرانوں میں مضبوط اور پائدار اقتصاد کو عینیت عطا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور اقتصادی رزم کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اقتصادی ماہرین اور عوام کےفعال نقش ایفا کرنے کے لئے مناسب موقع فراہم ہو جائے گا۔
رہبر معظم سے تبریز اور آذربائیجان کے عوام کی 29 بہمن کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزپیر) تبریز اور مشرقی آذربائیجان کےمختلف شہروں کے ہزاروں افراد کے شاندار اجتماع سے خطاب میں اس سال 22 بہمن انقلاب اسلامی کی 35ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والی ریلیوں اور تقریبات میں ایرانی قوم کی عظيم شرکت پر قوم کے ہر فرد کا شکر و سپاس ادا کیا اور اس سال کی ریلیوں میں اتحاد اور استقامت پر مبنی دو پیغامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کی بائيس بہمن کی ریلیوں میں بھر پور اور پر رونق شرکت ، امریکی حکام کی گستاخی، بے ادبی، منہ زوری کا منہ توڑ اور ٹھوس جواب تھا اور عوام کی شرکت گذشتہ سالوں کی نسبت پرجوش اور ولولہ انگیز تھی، ایرانی قوم نے ان ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ امریکی حکام کی منہ زوری اور تسلط پسندی کے سامنے ہر گز تسلیم نہیں ہوگی۔
رہبر معظم کاطلباء کی مستقل انقلابی تنظیموں کے نام زبانی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےطلباء کی انقلابی تنظیموں کے نام زبانی پیغام میں جنگ کے میدان میں عمار گونہ بصیرت اور مالک اشتر جیسی استقامت کی ضرورت پر تاکید اور سافٹ جنگ کے جوان افسروں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ تسلط پسند نظام کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تمام ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کریں اور اس سلسلے میں اللہ تعالی کے وعدوں پر مکمل طور پر یقین رکھیں ۔
رہبر معظم کی فضائیہ کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے بعض اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں سامراجی اور تسلط پسند طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور ملکی استقلال کی حفاظت کو انقلاب اسلامی کے اصلی اصولوں میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: امریکی حکام کے گستاخانہ اور غیر مؤدبانہ اظہارات سب کے لئےسبق آموز اور عبرت کا باعث ہیں اور ایرانی قوم کو حالیہ مذاکرات اور امریکیوں کے گستاخانہ اظہارات کو زیر نظر رکھنا چاہیے۔
رہبر معظم کا آیت اللہ سید محمد باقر موحد ابطحی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی آیت اللہ سید محمد باقر موحد ابطحی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم کی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور گلزار شہداء بہشت زہرا (س) پر حاضری
عشرہ فجر کے آغاز اور حضرت امام خمینی (رہ) کی تاریخی وطن واپسی کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای آج صبح رہبر کبیراور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور گلزار شہداء پرحاضرہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فاتحہ خوانی کے بعد انقلاب اسلامی کے بانی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔
رہبر معظم سے ترکی کے وزیر اعظم اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج ( بروز بدھ) سہ پہر کو ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان اخوت، محبت اور دوستی کو بے مثال قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے وسیع ظرفیتیں موجود ہیں۔
رہبر معظم کی عید میلاد النبی(ص) اور وحدت المسلمین کانفرنس کے شرکاء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عالم اسلام کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ کی توقعات کے مطابق عمل کرنے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا : آج عالم اسلام کی سب سے بڑی ضرورت اتحاد و یکجہتی ہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود امت اسلامیہ کا مستقبل اتحاد و آگاہی اور اسلامی بیداری کی برکت سے درخشاں اور تابناک ہے۔
رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عید میلاد النبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 878 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
رہبر معظم کا یورپ میں اسلامی انجمنوں کی طلباء یونینوں کے 48ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی انجمنوں کی طلباء یونینوں کے 48ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں تحصیل علم میں مشغول ایرانی قوم کے فرزند اس گرانقدر پودے کی مانند ہیں جس کی جڑیں اپنے ملک کی سرزمین میں پیوست ہیں اور جو ملک و قوم کو گرانقدر ثمرات سے نوازيں گے۔
رہبر معظم نے ایک حکم میں جناب سید مہدی قریشی کو ارومیہ کا امام جمعہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حسنی کی انقلابی اور شائستہ خدمات اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حجۃ الاسلام جناب سید مہدی قریشی کو صوبہ مغربی آذر بائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور ارومیہ کا امام جمعہ کا مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم سے تہران کے میئر اور تہران اسلامی کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ نے آج صبح (بروز پیر ) تہران اسلامی کونسل کے سربراہ و اراکین ، تہران کے میئر اور تہران کے مختلف علاقوں کے میونسپلٹی افسروں و اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں تہران میں اسلامی طرز زندگی کے پیش نظرتعمیر و ترقی اور معماری پر خصوصی توجہ مبذول کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تہران کے بڑے شہرکی مدیریت اور اسی طرح ملکی مدیریت میں خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت اور علم و درایت پر تکیہ کے ساتھ جہادی مدیریت کا جذبہ حکمفرما ہونا چاہیے تاکہ مشکلات سے عبور کرکے آگے کی سمت قدم بڑھایا جا سکے۔
