
خبریں


رہبر معظم کا قومی والیبال ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم کی شاندار کامیابی اور ایشیائی والیبال کپ جیتنے پرمبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کی جانبازوں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات
آج صبح ہفتہ دفاع کے آخری دن حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امنہ ای نے بعض جانبازوں سے ملاقات کی یہ ملاقات استقامت و ایثار کی عطر آگین فضا میں ہوئی اس ملاقات میں سپاہ اسلام کے دین اسلام ، حضرت امام(رہ) اورانقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ عشق ومحبت اور وفاداری کے عظیم جلوؤں کی یاد دوبارہ زندہ ہوگئی ۔

رہبر معظم کا ہفتہ دفاع اور شہداء کے یوم تجلیل کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (جمعرات) دفاع مقدس کے ایثارگروں و شہداء کے یوم تجلیل کی مناسبت نیزمسلط کردہ جنگ اور انقلاب اسلامی کے شہیدوں کواپنے ایک پیغام میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رہبر معظم کا پولیس کالج کے فارغ التحصیل طلباء اور پولیس افسروں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں آج صبح پولیس کالج کے طلباء کی ایک شاندار تربیتی تقریب منعقد ہوئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی پولیس کالج میں پہنچنے کے بعد شہداء کے مزار پرہوئے اورپولیس کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئےدعا فرمائی۔

رہبر معظم کااسلامی بیداری کے پہلے بین الاقوامی اجلاس کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خطاب سے آج اسلامی بیداری کے پہلے بین الاقوامی اجلاس کا آغاز ہوا اس اجلاس میں مختلف اسلامی ممالک کے ممتاز علماء ، مفکرین ، ماہرین اور مؤرخین اسلامی بیداری کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کریں گے۔

عالم اسلام کی اسلامی تحریکیں اسلام کی حکمرانی کا پیش خیمہ ہیں
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ عالم اسلام کی سطح پر جاری عظیم اسلامی تحریکیں بنیادی تبدیلی اور اسلام کی حکمرانی کا پیش خیمہ ہیں اور اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کا موقف ان عظیم اسلامی تحریکوں کی حمایت کرنا ہے۔

رہبر معظم کا شہیدان جہان آرا کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو اپنے ایک پیغام میں شہیدان جہان آراکی والدہ کی وفات پران کے ساتھیوں اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کی خبرگان کونس کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح خبرگان کونسل کے ارکان سے ملاقات میں اسلامی فقہ پر مبنی سیاسی نظام کی تشکیل کے سلسلے میں حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے بے مثال تدریجی اقدام پر روشنی ڈالی اور اسلامی نظام کے ظاہری تشخص اور اصول کی حفاظت اور بعض مادی و معنوی اہداف کی تکمیل کے درمیان پائے جانے والے چیلنج کا جائزہ لیا۔

رہبر معظم سے عید فطر کی مناسبت سے ملک کے اعلی حکام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ملک کے بعض اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں علاقہ میں اسلامی بیداری کو اپنے اصیل اسلامی تشخص کی جانب مسلمانوں کی باز گشت قرار دیتے ہوئے فرمايا: اسلام کی قدرت کی جانب باز گشت ، اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد و توکل اور اپنی حیرت انگیز توانائیوں کی پہچان ، در حقیقت امت اسلامی کی عظمت و شکوہ کا عظیم و شاندارمظہر ہے۔

رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے عید سعید فطر کا اعلان
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کل نو شہریور پہلی شوال اورعید سعید فطر کا دن ہے۔
اطلاعیہ کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم نےصوبہ چہار محل و بختیاری میں اپنا نمائندہ مقررکیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں صوبہ چہار محل و بختیاری میں حجۃ الاسلام محمد علی نکونام کونمائندہ ولی فقیہ اور شہر کرد کا امام جمعہ مقررکیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور علمی کونسلوں کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےرمضان المبارک میں اپنی چوتھی ملاقات میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور علمی کونسلوں کے اراکین سے بدھ کی سہ پہر کو ملاقات کی اس ملاقات میں یونیورسٹیوں کے علمی ، تحقیقاتی، سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ حالیہ ہفتوں میں طلباء ، شعراء و ادباء اور معاشی و اقتصادی شعبہ میں سرگرم افراد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا کا انعقاد
اسوہ فضائل، ابو الآئمہ حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی مظلومانہ اور دردناک شہادت کی مناسبت سے آج پیر کے دن حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی مجلس عزامنعقد ہوئی ۔۔

رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے سر مبارک پر ضربت لگنے کی مناسبت سے مجلس عزامنعقد ہوئی ۔

رہبر معظم سے معاشی، صنعتی، زرعی، بنکاری، انفارمیشن و ٹیکنالوجی شعبوں کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ایران کے معاشی، صنعتی، زرعی، بنکاری، انفارمیشن و ٹیکنالوجی اور خدمات کے شعبوں کے ممتاز افراد اور اہلکاروں نے آج (بدھ کے روز) ملاقات کی اور مختلف اقتصادی و معاشی امور اور مسائل کے بارے میں اپنےاپنے نظریات پیش کئے۔

رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے صومالیہ کے قحط زدہ افراد کے لئے مدد کی سفارش
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نے ایران کے مؤمن و مخلص عوام سے سفارش کی ہے کہ وہ صومالیہ کے قحط زدہ مسلمانوں کی بھر پور مدد کریں۔
افریقہ بالخصوص صومالیہ میں خشکسالی اور قحط سالی کے بحران کے پیش نظر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نےرمضان المبارک کے رحمت و برکت کے مہینے میں ایران کے عزیز عوام سےسفارش کی ہے کہ وہ صومالیہ کے قحط زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
اطلاعیہ کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے دو ہزار سے زائد طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سےملک بھرکی یونیورسٹیوں کی سیاسی، ثقافتی، انقلابی اور علمی تنظیموں کے تقریبا دو ہزارنطلباء نے بدھ کی شام ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس صمیمی اور جوش و جذبے سے سرشار اجتماع سے خطاب میں دنیا کے انقلابوں کے اصلی راستے سے منحرف ہونے کے علل و اسباب کی تشریح کی اور اسلامی انقلاب کے ثبات و استحکام کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا : ایرانی قوم کا عظیم انقلاب خاص اہداف کے ساتھ رونما ہوا اور اسے تاریخ میں ایک استثنائی مقام حاصل ہے جو اپنے مشخص اہداف اور اپنے اقدار کی جانب بغیر کسی انحراف کے رواں دواں ہے۔

امریکہ سب سے نفرت انگیز ملک
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا ہے کہ دنيا بھر ميں امريکہ سے نفرت بڑھ رہی ہے اور عالم اسلام ميں اس سے زياد قابل نفرت ملک کوئی اور نہيں ہے۔
