خبریں
رہبر معظم نےمجازی فضا کی اعلی کونسل کی تشککیل کا حکم صادر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر کی سربراہی میں مجازی فضا کی اعلی کونسل کی تشکیل کے حکم کے ضمن میں اعلی کونسل کے حقیقی اور حقوقی اراکین کا تقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انسان کی اجتماعی و انفرادی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں انٹرنیٹ کے عالمی نیٹ ورک کے نمایاں آثار، اور اس کے خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے ہم آہنگي ، منصوبہ بندی، اور عوام کو وسیع و مفید خدمات پیش کرنے کے لئے زيادہ سے زیادہ استفادہ کومجازی فضا کی اعلی کونسل کی تشکیل کی ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: اس کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی مجازی فضا کے نام سے ایک مرکز قائم کرے۔
رہبر معظم کی عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) عوام کے مختنف طبقات، شہیدوں اور ایثار گروں کے اہلخانہ سے ملاقات میں جمعہ کے دن ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی حساسیت کو گذشتہ انتخابات سے کہیں زيادہ قراردیا اور پارلیمنٹ کے نویں مرحلے کے انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کے لطف و کرم سے جمعہ کے دن ایرانی قوم، استکبار کے چہرے پر 22 بہمن کی نسبت زوردار طمانچہ رسید کرےگی اور اپنے مضبوط و مستحکم اور پختہ عزم کو دشمن کے سامنے پیش کرےگی تاکہ استکبار کو معلوم ہوجائے کہ وہ اس قوم کے مقابلے میں کچھ نہیں کرپائےگا۔
رہبر معظم سے ایٹمی ادارے کے سربراہ اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کےسربراہ ، بعض اہلکاروں اور دانشوروں سے ملاقات میں علم و ٹیکنالوجی کے میدان میں جوان دانشوروں اور سائنسدانوں کی عظیم ترقیات اور کامیابیوں کے نتائج کوملک میں قومی عزت و وقار، دباؤ کے مقابلے میں ایک قوم کی طرف سے عالمی اورعلاقائی قوموں کے لئے بہترین نمونہ پیش کرنے اور سامراجی طاقتوں کے علمی انحصار کو توڑنے اور استقلال پیدا کرنے کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کبھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں رہی اور نہ وہ ایٹمی ہتھیارحاصل کرنے کی کوشش کرےگی کیونکہ ایٹمی ہتھیار طاقتور بننے اور قدرت میں اضافہ کا باعث نہیں ہیں بلکہ ایک قوم اپنے عظيم انسانی اور قدرتی وسائل، ظرفیتوں اور صلاحیتوں کے ذریعہ ایٹمی ہتھیاروں کا سہارا لینے والی طاقتوں کے اقتدار کو ختم کرسکتی ہے۔
رہبر معظم کو قرآن مجید کا ایک نفیس نسخہ ہدیہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو آج (بروز پیر) ہاتھ سے تحریر قرآن مجید کا ایک سنہری اور طلائی نسخہ اہداء کیا گيا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن شریف کےاس گرانقدر نسخہ کو آستان قدس رضوی کے گنجینہ کو اہداء کردیا ہے۔
رہبر معظم سے شہید قشقائی کے اہل خانہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ آج (بروز اتوار) شہید مصطفی احمدی روشن کے ساتھی اور ہمکارشہید رضا قشقائی کے اہلخانہ نے عاطفی اور معنوی ماحول میں ملاقات کی۔
رہبر معظم سے آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات، حکام اور علماء سے ملاقات میں اس سال 22 بہمن (مطابق 11 فروری) کی ریلیوں میں عوام کی پہلے سے کہیں زيادہ شوق و نشاط کے ساتھ کئی ملین کی تعداد میں شرکت کی طرف اشارہ کیا اور اس کو ایرانی عوام کی عزت و عظمت، بصیرت اور بے نظیر موقعہ شناسی قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام اس بصیرت کے ساتھ، پائداری اور میدان میں بروقت موجودگی کے ساتھ کبھی بھی شکست سے دوچار نہیں ہوگی اور 12 اسفند کے انتحابات میں بھی عوام اپنی ہوشیاری اورموقع شناسی کا ثبوت فراہم کرےگی۔
رہبر معظم سے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح (بروزاتوار) فلسطین کے منتخب وزیر اعظم جناب اسماعیل ہنیہ نے ملاقات کی۔
رہبر معظم سے پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ص) کی ولادت کی مناسبت سے ملاقات
پیغمبر اسلام حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ملک کے بعض اعلی حکام، عوام کے مختلف طبقات ، پچیسویں عالمی وحدت کانفرنس میں شریک مہمانوں اور اسلامی ممالک کے سفراء نے آج صبح(بروز جمعہ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
رہبر معظم سے انیس بہمن کی مناسبت سے فضائیہ کے افسروں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) حسینیہ امام خمینی (رہ) میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے بعض اعلی افسروں، حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں 19 بہمن 1357 ہجری شمسی میں فضائیہ کے اہم کارنامہ اور شجاعانہ اقدام کے اہم درس کو مؤثر، خلاق ، بر وقت اقدام اور مستقبل پر پر امید نگاہ کے ساتھ آگے کی جانب حرکت قراردیتے ہوئے فرمایا: علاقہ کے حالیہ حالات اور قوموں کے اندر اسلامی بیداری در حقیقت ایرانی قوم کی اسلامی اور ترقی یافتہ حرکت کے استمرار اور حقانیت کا مظہر ہے اور یہ عوامی تحریک 33 سال کے بعد بھی اسی شادابی نشاط اور طراوت کے ساتھ اپنے اصلی اہداف کی جانب گامزن اور رواں دواں ہے۔
رہبر معظم سے اسلامی بیداری کے عالمی شعر سمینار کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کے ایام ، ہفتہ وحدت اور اسلامی بیداری کے بین الاقوامی شعرسمینار کے شرکاء سے پیرکی رات ملاقات کی۔
رہبر معظم سےفلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری رمضان عبد اللہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز منگل) سہ پہر کو فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کےسکریٹری جنرل آقای رمضان عبد اللہ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں دنیا میں موجود حقائق نیزگذشتہ ایک سال کےحالات اور اسلامی بیداری کے پیش نظر عالم اسلام کی بڑھتی ہوئی طاقت و قدرت اور مغرب کے روز افزوں ضعف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مختلف ممالک میں اگر امت اسلامی مجاہدت ، استقامت اور اللہ تعالی پر توکل اور حسن ظن پر متہد رہے تو یقینی طور پر اللہ تعالی کی نصرت و مدد کا وعدہ محقق ہوجائے گا جیسا کہ گذشتہ ایک برس میں ہم نے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔
رہبر معظم سے 73 ممالک کے انقلابی جوانوں کی ملاقات
دنیا کے 73 ممالک منجملہ مصر، تیونس، لیبیا، لبنان، یمن ، بحرین اورفلسطین کے سیکڑوں جوانوں نے آج صبح روحانی، معنوی اور اسلامی و انقلابی احساسات اور جذبات سے لبریز ماحول میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ۔
رہبر معظم کا شہید احمدی روشن اور شہید رضائی نژاد کے گھر پر حضور
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رات (جمعرات) ملک کے دو ممتازشہیدوں مصطفی احمدی روشن اورداریوش رضائی نژاد کے گھروں پر حاضر ہو کر معنویت سے سرشار ماحول میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
رہبر معظم کی 19 دی کی مناسبت سے قم کے علماء ، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح قم کے ہزاروں علماء ، فضلا، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات کے اجتماع سے اپنے اہم خطاب میں قم کے 19 دی کے واقعہ کو دنیا کے جدید واقعات کا آغاز و سرچشمہ قراردیا، اور اسلامی نظام کی مسلسل کامیابیوں میں صبر و بصیرت کے اہم نقش کی جانب اشارہ کیا نیز دشمنوں کی سازشوں کی ناکامیوں اورایرانی عوام کےبڑھتے ہوئے اقتدار یعنی اسلامی اصول پر نظام کی ٹھوس استقامت اور میدان میں عوام کی آگاہانہ موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سامراجی طاقتوں کے تجزيہ و تحلیل کے برخلاف ، آج اسلامی نظام شعب ابی طالب (ع) کے شرائط سے دوچار نہیں بلکہ بدر اور خیبر کے شرائط کا حامل ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پارلیمنٹ کے آئندہ انتخابات میں ملک کی سرنوشت میں عوام کی شرکت بھر پور ، فیصلہ کن اور دشمن شکن ہوگی، اور تمام امیدواروں اور حکام کی ذمہ داری ہےکہ وہ قانون پرعمل کرتے ہوئے رقابت پر مبنی اور صحیح و سالم انتخابات منعقد کرانے کی راہ ہموار کریں۔
رہبر معظم کا اسٹراٹیجک افکار کے تیسرے اجلاس کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سیکڑوں دانشوروں، ممتاز ماہرین، حوزہ و یونیورسٹی کے اساتذہ، محققین اور علمی آثار کے مؤلفین نے آج رات ( بدھ) اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹراٹیجک افکار کے تیسرے اجلاس میں عورت اور خاندان کے موضوع کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں اپنے خیالات اور نظریات کو پیش کیا۔
رہبر معظم کی موجودگی میں مؤثر و اسٹراٹیجک افکار کا تیسرا اجلاس
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سیکڑوں دانشوروں، ممتاز ماہرین، حوزہ و یونیورسٹی کے اساتذہ، محققین و علمی آثار کے مؤلفین نے آج رات ( بدھ) اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹراٹیجک افکار کے تیسرے اجلاس میں عورت اور خاندان کے موضوع کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں باہمی جائزہ اور تبادلہ خيال کیا۔
رہبر معظم سے یورپ میں طلباء کی اسلامی یونین کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمن کی یونین کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں اس یونین کے طلباء کو ایرانی قوم کے عزیز فرزند اور ملک کا گرانبہا سرمایہ قرار دیا اور حقیقی معنی میں علم کے حصول ، صحیح فکر و شعور کے فروغ اور اسلامی جمہوری نظام کے حقیقی مؤقف کی تشریح کو اس یونین کے طلباء کی دواہم ذمہ داریاں قراردیا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ایران کے وزیر خارجہ اور بیرون ملک سفراء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ، وزارت خارجہ کے اہلکاروں اور بیرون ملک سفراء کے ساتھ ملاقات میں علاقہ میں جاری اسلامی بیداری اور مغربی ممالک کے حوادث کو بہت ہی اہم اور بے نظیر قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کے سفارتی ادارے کو ان حساس اور پیچیدہ حالات میں اسلامی نظام کے نئے حرف یعنی معاشرے میں عوام کی وسیع پیمانے پر موجودگی اور الہی اقدار کے مؤثرو مفید نقش کی تشریح کرنی چاہیے۔
