
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج الجزائر کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی ممالک کے باہمی تعاون اور ایکدوسرے کے تجربات ، توانائیوں اور وسائل سے استفادہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جمہوری اسلامی ایران اور الجزائر کے پاس بہت سے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں امید ہے کہ باہمی روابط کو فروغ دینے میں یہ سفر مؤثر ثابت ہوگا۔

رہبر معظم کی وزارت خارجہ کے اہلکاروں ، سفراء اور نمائندہ دفاتر کے ڈائریکٹروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج وزارت خارجہ کے اہلکاروں ،دوسرے ممالک میں ایرانی سفراء اور نمائندہ دفاتر کے ڈائریکٹروں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات میں اسلامی نظام کے مقام اور اس کی آگے کی سمت پیشرفت و حرکت ، قانون پر عمل اور اسی طرح خارجہ پالیسی میں آگاہانہ ، شجاعانہ اور ذمہ دارانہ حرکت کو ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: وزارت خارجہ کو اسلامی نظام کے بڑھتے ہوئے اقتدار اور اس کی عزت و عظمت کو درست منعکس کرنے کے ساتھ اس سے ملک کے مفادات کے لئے بھی استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے حافظوں اور قاریوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل رات قرآن کریم کے پچیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شریک حافظوں اور قاریوں سے ملاقات میں قرآن کریم سے تمسک کو امت اسلامی کی نجات کا واحد راستہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امت اسلامی میں قرآن کریم کے ساتھ انس ، اس میں تدبر اور اس کو سمجھنےکے لئے اس قسم کے مقابلے کافی مؤثر ہیں۔

رہبر معظم سے شام کے صدر بشار اسد اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام کے صدر بشار اسد اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو مضبوط و مستحکم قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم حافظ اسد نے ایران اور شام کے روابط کو اتنی اچھی اورمضبوط بنیادوں پر استوار کیا کہ ان میں خلل پیدا کرنے کی بہت سی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک کے اچھے روابط کا سلسلہ جاری ہے۔

رہبر معظم سےعید بعثت کے موقع پر اعلی حکام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک کے اعلی حکام ، عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات میں " تمام حالات وشرائط میں استقامت" کو پیغمبر اسلام (ص) کی بعثت کا عظیم درس قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران کی عظيم قوم پیغبمراسلام (ص) کے عظیم درس کو سرمشق قراردیکر اور " میدان میں اپنے مضبوط و مستحکم حضور کے ذریعہ مقابلہ یا مذاکرات و گفتگو" کے ساتھ اپنے روشن و تابناک راستے پر گامزن رہےگی۔

رہبر معظم سےحضرت علی (ع)کی ولادت کی مناسبت سے عوام کے مختلف طبقات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تیرہ رجب المرجب حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں مختلف اسلامی مذاہب کے درمیان حضرت علی علیہ السلام کی بے مثال اورعظيم شخصیت کے اہم مقام کی طرف اشارہ کیا اور انھیں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا اہم محور قراردیا اور ایران کے ایٹمی پروگرام کی اہمیت اور یورپ و ایران کے درمیان آئندہ ہونے والے مذاکرات پر بھی اہم نکات بیان کئے ہیں ۔

رہبر معظم سے عدلیہ کے سربراہ بعض ججوں اور اہلکاوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عدلیہ کےسربراہ ، بعض ججوں اور اہلکاروں اور ساتویں تیر کے شہداء کے خاندان والوں سے ملاقات میں عدلیہ کو عام طور مظلوموں کی پناہگاہ کے عنوان سے دیکھنے کو عدلیہ کے قیام کا اصلی مقصد قراردیا اور عدالت کے اجراء کے سلسلے میں عدلیہ کے اہم کردار اور سنگین ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تینوں قوا کے سربراہان سے اقتصادی بد عنوانیوں کے بارے میں سخت اقدامات پر مبنی سات سالہ پرانا مطالبہ آج بھی باقی ہے۔

رہبر معظم کی کومر کے صدر احمد عبداللہ محمد سامبی سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج تہران میں کومر کے صدر احمد عبداللہ محمد سامبی سے ملاقات میں اتحاد کو عالم اسلام کی سب سے اہم ضرورت قرار دیا اور اسلامی ممالک کے گرانقدراور اہم قدرتی وسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کے پاس وسیع قدرتی ذخائر اور مادی وانسانی وسائل موجود ہیں اسلامی ممالک کا محل وقوع دنیا کےاہم اور حساس ، وسیع اور زرخیز جغرافیائی علاقہ پر مشتمل ہے جس کے پیش نظر عالم اسلام ایک بڑی طاقت میں تبدیل ہو سکتا ہے لیکن دنیا کی روایتی طاقتیں اس کے خلاف ہیں۔

رہبر معظم سے آٹھویں پارلیمنٹ کے نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح آٹھویں پارلیمنٹ کے نمائندوں سے ملاقات میں دینی عوامی حکومت کو اللہ تعالی کی ولایت اور الہی اقتدار پر استوار قراردیا اور پارلیمنٹ کے دو اہم ترین فرائض یعنی قانون سازی اور نگرانی کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے اور تینوں قوا کے درمیان مکمل ہمآہنگی پیدا کرنےکی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا۔ پارلیمنٹ کے نمائندوں کو عوام کے درمیان اور عوام کے ساتھ رہنا چاہیے۔

رہبر معظم سے عراقی وزیر اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عراقی وزیر اعظم نوری المالکی اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں عراق کی موجودہ اہم اور اصلی مشکل غیرملکی غاصب افواج کی موجودگی کو قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمیں یقین ہے کہ عراقی عوام اپنی ہمت اور اتحاد کے ذریعہ ان دشوار شرائط سے عبور کرکے اپنے اچھے اور شائستہ مقام تک پہنچ جائیں گے اور قطعی طور پر عراق کے لئے امریکیوں کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

رہبر معظم کی حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسرائیلی حکومت، تسلط پسند طاقتوں اور ان کے حامیوں کے جرائم اور شدید دباؤ کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت ، جہادی تنظیموں اور حکومت حماس کی مضبوط و مستحکم پائداری کی تعریف کرتے ہوئےفرمایا: آج اللہ تعالی کے لطف و کرم سے صہیونی دشمن جو بظاہر ناقابل شکست تھا اب انتہائی کمزور پوزیشن میں پہنچ گیا ہے اور وہ فلسطین کی بے سہارا لیکن پختہ ارادوں کی مالک صبور اور پائدارقوم کا مقابلہ کرنے میں ناتواں اور عاجز ہوگیا ہے۔

رہبر معظم کی امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی منعقد کرانے والے عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی منعقد کرانے والے انتظامی ادارے کے عہدیداروں سے ملاقات میں انقلاب اسلامی کے تشخص میں امام خمینی (رہ) کے اہم مقام و منزلت اور ان کی طرف سے اسلامی جمہوری نظام کی اعتقادی اور سیاسی سرحدوں کی حفاظت اور نظارت پر مسلسل اہتمام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی نے انقلاب کے دوران اور انقلاب کی کامیابی کے بعد اپنی تحریروں او تقاریر میں اسلامی جمہوری نظام کےبنیادی اصولوں اور سرحدوں کو مشخص کیا ہےاور آج اسلامی انقلاب کے تشخص اور ان سرحدوں کی حفاظت و نگہبانی سب سے اہم مسئلہ ہے۔

رہبر معظم کی اریٹیریہ کے صدر سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اریٹیریہ کے صدر آسیاس آفورقی سے ملاقات میں عالمی شرائط میں تبدیلی اور عالمی تسلط پسند طاقتوں کی شکست اور ان کی ہزیمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کے موجودہ شرائط بیس سال پہلے سے مختلف اور متفاوت ہیں اور بعض ممالک کے سربراہان اور اقوام کی بیداری اور خود اعتمادی نے امریکہ اور تسلط پسند طاقتوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کا دورہ مکمل کرکے تہران واپسی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای صوبہ فارس کا 9 روزہ دورہ مکمل کرکے آج سہ پہر کو تہران واپس پہنچ گئے ہیں۔

رہبر معظم کی لارستان کے مؤمن و خون گرم اور انقلابی لوگوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ فارس کے دورے کے آخری دن ضلع لار کے اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں مؤمنین و خون گرم اور انقلابی لوگوں کے ایک عظیم اجتماع سےخطاب میں خلیج فارس اور عراق میں بحران اور تشدد کا اصلی عامل امریکہ کو قراردیتے ہوئےفرمایا: ایران کی عظیم قوم اسلام کے تمسک اور باہمی یکجہتی و اتحاد کے ساتھ اپنی حیثیت ، تشخص اور مفادات کا دفاع کرےگی اور اپنے با استعداد جوانوں کے ذریعہ ایران کو اس کے شائستہ اور لائق مقام تک پہنچائے گی۔

رہبر معظم کا کابینہ کے اراکین کے ساتھ مشترکہ اجلاس
کابینہ کے اراکین نے شیراز میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایک خصوصی اجلاس تشکیل دیا جس میں حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کی پیشرفت کے بارے میں تفصیل پیش کی گئی ۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کے مختلف حصوں کے اجرائی اور اداری اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کے مختلف حصوں کے اجرائی اور اداری اہلکاروں سے ملاقات میں ایران کی عظیم قوم اور فارس کے فہیم و خوش ذوق لوگوں کی خدمت کو حکام کے لئے خدا وند متعال کی توفیق اور لذت بخش قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کی " حقیقی اورلگاتار خدمت" اور" عزت و احترام" کی عظیم نعمت پرخدا وندمتعال کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کے سینکڑوں ممتاز اور ماہرین افراد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج سہ پہر کو صوبہ فارس کے سینکڑوں ممتاز و منتخب اور ماہر افراد سے ملاقات میں" قوم کی عظیم وگرانقدر صلاحیتوں، منتخب و ممتاز افراد کے جوش وجذبہ اور ہمت، دینی اور الہی رجحان اور تاریخی میراث " کو ایرانیوں کی قومی ثروت و دولت قراردیتے ہوئے فرمایا: مذکورہ عوامل کے پیش نظر ایرانی عوام کی حرکت آگے کی سمت بہت واضح اور روشن ہے اور خداوند متعال کے فضل و کرم سے یہ عظیم قوم تاریخ کےاسی دور میں امت اسلامی کے لئے اسلامی تمدن کو احیاء کرےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی کازرون کے عوام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ضلع کازرون کے اسٹیڈيم اور اس کے اطراف میں عوام کے ایک عظیم اور شاندار اجتماع سے خطاب میں ایرانی عوام کی پیشرفت و نشاط ،بالخصوص جوانوں کےانقلابی جوش و جذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حکومت اور عوام کو اپنے موجودہ مضبوط ومستحکم اور دوستانہ رابطہ کو ملک کی تعمیر و ترقی اور اسے ہر جہت سے اسلامی نمونہ میں تبدیل کرنے کی تلاش و کوشش میں صرف کرنا چاہیے۔
