
خبریں


فلسطین کی مزاحمتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری اور ان کے وفد سے ملاقات
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ وفد نے بدھ کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ایٹمی صنعت کے کچھ افتخار آفریں سائنسدانوں، ماہرین اور عہدیداران سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار کی صبح زراعت، میڈیکل، صنعت، ماحولیات، پانی اور بجلی گھر کی تعمیر کے شعبوں میں ایٹمی ایجادات و مصنوعات کی نمائش کا ڈیڑھ گھنٹے تک معائنہ کرنے کے بعد ملک کی ایٹمی صنعت کے کچھ افتخار آفریں سائنسدانوں، ماہرین اور عہدیداران سے ملاقات میں اس صنعت کو مختلف شعبوں میں ایران کی پیشرفت کی کنجی قرار دیا۔

ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین قربان قلی بردی محمد اف سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی شام ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین قربان قلی بردی محمد اف سے ملاقات میں ایران اور ترکمانستان کو بہت زیادہ ثقافتی اشتراکات والے ہمسایہ ممالک قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ثقافتی اشتراکات گوناگوں شعبوں بالخصوص انرجی اور ٹرانسپورٹ کے میدانوں میں پہلے سے زیادہ تعاون کے فروغ کی اہم بنیاد قرار پا سکتے ہیں۔

عمان کے سلطان جناب ہیثم بن طارق آل سعید اور ان کے وفد سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی صبح عمان کے سلطان جناب ہیثم بن طارق آل سعید اور ان کے وفد سے ملاقات میں ایران اور عمان کے تعلقات کو دیرینہ اور مضبوط بنیادوں پر استوار اچھے تعلقات سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ نظریہ ہے کہ تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے روابط کا فروغ دونوں فریقوں کے لئے سودمند ہے۔

گیارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر ارکان سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر ارکان سے ملاقات میں گیارہویں پارلیمنٹ کو مجموعی طور پر ایک انقلابی، جوان، محنتی پارلیمنٹ قرار دیا جس نے ملکی مسائل کے حل کے سلسلے میں بڑی اچھی قانون سازی کی ہے۔

وزیر خارجہ، وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور سفیروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وزیر خارجہ، وزارت خارجہ کے مینیجروں اور عہدیداروں نیز سفیروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہوں سے ملاقات میں کامیاب خارجہ پالیسی کے ضوابط اور پیمانے بیان کئے۔

ادارہ حج کے عہدیداروں، کارگزاروں اور کچھ حجاج کرام سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ادارہ حج کے عہدیداروں، کارگزاروں اور کچھ حجاج کرام سے ملاقات میں حج کے بارے میں درست نقطہ نگاہ اور اس اہم فریضے کے درست ادراک پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک عالمی و تمدنی موضوع ہے اور اس کا ہدف مسلم امہ کا ارتقاء، مسلمانوں کے دلوں کو آپس میں قریب کرنا اور کفر، ظلم، استکبار اور انسانی و غیر انسانی بتوں کے مقابل امت اسلامیہ کا اتحاد ہے۔

ملک بھر کے اساتذہ اور معلمین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح ملک بھر کے اساتذہ اور معلمین کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات میں اساتذہ کو مستقبل کے معماروں اور "نوجوان اور نوجوان نسل" کے قیمتی اثاثے کی پرورش کرنے والا قرار دیا۔ تعلیمی نظام کے اصول و قواعد کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا: نظام کو اساتذہ سے اپنی توقعات کے مقابلے میں، اساتذہ کے مختلف مسائل کے سلسلے میں خود کو واقعی طور سے ذمہ دار محسوس کرنا چاہیے۔

عراق کے صدر جناب عبداللطیف راشد اور انکے وفد کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام عراق کے صدر جناب عبداللطیف راشد اور انکے وفد کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر تاکید کی کہ عراق کی ترقی، خوشحالی، آزادی اور سربلندی اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا: دوطرفہ تعاون کی توسیع اور معاہدوں پر عمل درآمد دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

یوم مزدور پر محنت کش طبقے، مزدور تنظیموں اور وزارت سماجی بہبود کے حکام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح ایک ہزار سے زائد محنت کش، مزدور تنظیموں کے ارکان اور وزارت تعاون، محنت اور سماجی بہبود کے عہدیداروں سے ملاقات میں محنت کشوں، مزدور برادری کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدام کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

اسٹوڈنٹس اور طلبا یونین کے اراکین سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی شام کو ملک کے ایک ہزار سے زائد اسٹوڈنٹس اور طلبا یونین کے اراکین سے ایک طویل ملاقات کی۔
تقریبا ڈھائی گھنٹے تک چلنے والی اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسٹوڈینٹس کے مطالبات کو ملک کے لیے ایک موقع قرار دیا۔ انھوں نے ایرانی قوم کو اپنے آپ سے اور اپنی توانائيوں کی طرف سے بدگمانی میں مبتلا کرنے کی دشمن کی چالوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی خواہش کے برخلاف اسٹوڈینٹ سوسائٹی کو ایرانی معاشرے کے ذہن اور حقیقت میں تبدیلی لا کر اور پھر اس کے بعد دنیا کے ذہن اور حقیقت میں تبدیلی لا کر دنیا کو اپنی نگاہ اور کوششوں کے طویل المیعاد افق کے سامنے لے آنا چاہیے۔

مسلح فورسز کے کمانڈروں اور سینیئر عہدیداروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی دوپہر کو مسلح فورسز کے کچھ کمانڈروں اور سینیئر عہدیداروں سے ملاقات میں، ان فورسز کو امیر المومنین علیہ السلام کے حوالے سے ملک و قوم کی مضبوط دیواریں قرار دیا اور کہا کہ یہ عظیم پوزیشن، بھاری ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہے اور بحمد اللہ مسلح فورسز اس پرافتخار پوزیشن کی قدر سمجھتے ہوئے، اپنی ذمہ داریوں پر عمل کر رہی ہیں۔

فارسی شعر و ادب کی اہم شخصیات اور شعراء سے ملاقات
کریم اہلبیت، نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت پر فارسی شعر و ادب کی اہم شخصیات اور شعراء نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ملک کے حکام اور اعلی عہدیداروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کی شام کو ملک کے حکام اور اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انھوں نے دنیا کی سیاسی تبدیلیوں کو بہت تیز رفتار اور ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے محاذ کو کمزور کرنے والا بتایا اور کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو زیادہ متحرک کرنا چاہیے اور اپنی جدت عمل اور کوششوں کو بڑھا دینا چاہیے۔

ممتاز قاریوں، قرآن کے اساتذہ اور قرآنی شعبے میں فعال عناصر سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی شام ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن اور قرآن مجید سے انس کی نورانی محفل میں جو ملک کے کچھ ممتاز قاریوں، قرآن کے اساتذہ اور قرآن کے سلسلے میں کام کرنے والے افراد کی شرکت سے منعقد ہوئی، قرآنی مفاہیم و مضامین کو سامعین تک منتقل کرنے اور ان پر اثر ڈالنے کے لیے قرآن کی تلاوت کی محفلوں میں آيتوں کے ترجمے اور تفسیر کو پیش کیے جانے پر زور دیا اور قرآن کے ماہرین اور قرآن کے سلسلے میں کام کرنے والوں کو اس اہم مسئلے کی مختلف راہیں تلاش کرنے کے لیے کوشش کرنے کی سفارش کی۔

نئے شمسی سال کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں زائرین سے خطاب
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے پہلے دن مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں زائرین اور مقامی لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مضبوط پہلوؤں کی تقویت اور کمزور پہلوؤں اور خامیوں کے خاتمے جیسی تبدیلی کو ملک کی بنیادی ضرورت بتایا۔

ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات میں خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج (جمعرات) ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات میں اس بلند و بالا مقام کی حامل اہم اسمبلی کو "جمہوریت" اور "اسلامیت" کے امتزاج قرار دیا اور مختلف مواقع پر عوام کی اہم اور مسلسل موجودگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: نظام کی مضبوط عوامی بنیاد ایک قومی دولت ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے علمائے کرام اور نظام کے تمام ذمہ داروں پر ہجت تمام کردی ہے اور ہم سب کو اس بڑے سرمائے کو بچانے اور ترقی دینے کے لیے انتھک محنت کرنی چاہیے۔

عید مبعث کے موقع پر ملک کے عہدیداروں، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور سفیروں سے ملاقات
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح عید مبعث کے موقع پر مملکت کے عہدیداروں، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور سفیروں اور بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے مہمانوں اور اس میں شرکت کرنے والوں سے ملاقات میں رسول اللہ ص کے عظیم اور انمول خزانوں سے استفادے کو امت اسلامیہ کے تمام مسائل کا حل اور دنیا اور آخرت کی سعادت تک پہنچنے کا راستہ قرار دیا اور مزید کہا: اگر اسلامی ممالک پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے تو غاصب صیہونی حکومت ملت اسلامیہ کی آنکھوں کے سامنے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مظالم اور جرائم کا ارتکاب کرنے کے قابل نہ ہوتی۔ اور ایران اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو اسی طرح ادا کرتا رہے گا۔
