ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

یوم مزدور پر محنت کش طبقے، مزدور تنظیموں اور وزارت سماجی بہبود کے حکام سے ملاقات
یوم مزدور پر محنت کش طبقے، مزدور تنظیموں اور وزارت سماجی بہبود کے حکام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح ایک ہزار سے زائد محنت کش، مزدور تنظیموں کے ارکان اور وزارت تعاون، محنت اور سماجی بہبود کے عہدیداروں سے ملاقات میں محنت کشوں، مزدور برادری کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدام کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔
نماز عید الفطر کے خطبوں میں رہبر انقلاب کآ خطاب
نماز عید الفطر کے خطبوں میں رہبر انقلاب کآ خطاب
تہران کے مصلائے امام خمینی میں ہفتے کی صبح عید الفطر کی نماز رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید کے خطبوں کے آخر میں زور دے کر کہا کہ ایران کی ذہین اور باصلاحیت قوم، جس نے آج تک اپنے دشمنوں کی سازشوں کو ہمیشہ شکست دی ہے، اللہ کی مدد و نصرت سے آگے بھی انھیں ناکام بناتی اور شکست دیتی رہے گی ۔
اسٹوڈنٹس اور طلبا یونین کے اراکین سے ملاقات
اسٹوڈنٹس اور طلبا یونین کے اراکین سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی شام کو ملک کے ایک ہزار سے زائد اسٹوڈنٹس اور طلبا یونین کے اراکین سے ایک طویل ملاقات کی۔
تقریبا ڈھائی گھنٹے تک چلنے والی اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسٹوڈینٹس کے مطالبات کو ملک کے لیے ایک موقع قرار دیا۔ انھوں نے ایرانی قوم کو اپنے آپ سے اور اپنی توانائيوں کی طرف سے بدگمانی میں مبتلا کرنے کی دشمن کی چالوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی خواہش کے برخلاف اسٹوڈینٹ سوسائٹی کو ایرانی معاشرے کے ذہن اور حقیقت میں تبدیلی لا کر اور پھر اس کے بعد دنیا کے ذہن اور حقیقت میں تبدیلی لا کر دنیا کو اپنی نگاہ اور کوششوں کے طویل المیعاد افق کے سامنے لے آنا چاہیے۔
مسلح فورسز کے کمانڈروں اور سینیئر عہدیداروں سے ملاقات
مسلح فورسز کے کمانڈروں اور سینیئر عہدیداروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی دوپہر کو مسلح فورسز کے کچھ کمانڈروں اور سینیئر عہدیداروں سے ملاقات میں، ان فورسز کو امیر المومنین علیہ السلام کے حوالے سے ملک و قوم کی مضبوط دیواریں قرار دیا اور کہا کہ یہ عظیم پوزیشن، بھاری ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہے اور بحمد اللہ مسلح فورسز اس پرافتخار پوزیشن کی قدر سمجھتے ہوئے، اپنی ذمہ داریوں پر عمل کر رہی ہیں۔
ملک کے حکام اور اعلی عہدیداروں سے ملاقات
ملک کے حکام اور اعلی عہدیداروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کی شام کو ملک کے حکام اور اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انھوں نے دنیا کی سیاسی تبدیلیوں کو بہت تیز رفتار اور ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے محاذ کو کمزور کرنے والا بتایا اور کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو زیادہ متحرک کرنا چاہیے اور اپنی جدت عمل اور کوششوں کو بڑھا دینا چاہیے۔
ممتاز قاریوں، قرآن کے اساتذہ اور قرآنی شعبے میں فعال عناصر سے ملاقات
ممتاز قاریوں، قرآن کے اساتذہ اور قرآنی شعبے میں فعال عناصر سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی شام ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن اور قرآن مجید سے انس کی نورانی محفل میں جو ملک کے کچھ ممتاز قاریوں، قرآن کے اساتذہ اور قرآن کے سلسلے میں کام کرنے والے افراد کی شرکت سے منعقد ہوئی، قرآنی مفاہیم و مضامین کو سامعین تک منتقل کرنے اور ان پر اثر ڈالنے کے لیے قرآن کی تلاوت کی محفلوں میں آيتوں کے ترجمے اور تفسیر کو پیش کیے جانے پر زور دیا اور قرآن کے ماہرین اور قرآن کے سلسلے میں کام کرنے والوں کو اس اہم مسئلے کی مختلف راہیں تلاش کرنے کے لیے کوشش کرنے کی سفارش کی۔
نئے شمسی سال کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں زائرین سے خطاب
نئے شمسی سال کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں زائرین سے خطاب
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے پہلے دن مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں زائرین اور مقامی لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مضبوط پہلوؤں کی تقویت اور کمزور پہلوؤں اور خامیوں کے خاتمے جیسی تبدیلی کو ملک کی بنیادی ضرورت بتایا۔
نوروز کے عالمی تہوار اور نئے ایرانی سال کے موقع پر پیغام
نوروز کے عالمی تہوار اور نئے ایرانی سال کے موقع پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنہ 1402 ہجری شمسی کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایران کے عوام اور نوروز منانے والی تمام اقوام کو مبارکباد پیش کی اور گزشتہ سال میں معیشت اور لوگوں کی معاش کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس سال بھی معیشت اور لوگوں کی معاش کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا اور سال 1402 کا نعرہ ’’مہنگائی پر قابو اور پیداوار میں اضافہ‘‘ قرار دیا گیا کیونکہ اس سال بھی ملک کا بنیادی مسئلہ معیشت ہے۔
یوم شجرکاری کی مناسبت سے ۳ پودوں کی کاشت
یوم شجرکاری کی مناسبت سے ۳ پودوں کی کاشت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح شجر کاری کے دن کی مناسبت سے تین پودے لگائے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شجرکاری کے اس سال کے یوم شجرکاری کے نعرے "ہر ایرانی، تین پودے" کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اگر ہر ایرانی منتخب نعرے کی بنیاد پر تین پودے لگائے تو حکومت کا ایک ارب پودے لگانے کا منصوبہ 1402 سے چار سالوں میں مکمل ہوجائے گا۔
ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات میں خطاب
ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات میں خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج (جمعرات) ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات میں اس بلند و بالا مقام کی حامل اہم اسمبلی کو "جمہوریت" اور "اسلامیت" کے امتزاج قرار دیا اور مختلف مواقع پر عوام کی اہم اور مسلسل موجودگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: نظام کی مضبوط عوامی بنیاد ایک قومی دولت ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے علمائے کرام اور نظام کے تمام ذمہ داروں پر ہجت تمام کردی ہے اور ہم سب کو اس بڑے سرمائے کو بچانے اور ترقی دینے کے لیے انتھک محنت کرنی چاہیے۔
عید مبعث کے موقع پر ملک کے عہدیداروں، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور سفیروں سے ملاقات
عید مبعث کے موقع پر ملک کے عہدیداروں، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور سفیروں سے ملاقات
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح عید مبعث کے موقع پر مملکت کے عہدیداروں، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور سفیروں اور بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے مہمانوں اور اس میں شرکت کرنے والوں سے ملاقات میں رسول اللہ ص کے عظیم اور انمول خزانوں سے استفادے کو امت اسلامیہ کے تمام مسائل کا حل اور دنیا اور آخرت کی سعادت تک پہنچنے کا راستہ قرار دیا اور مزید کہا: اگر اسلامی ممالک پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے تو غاصب صیہونی حکومت ملت اسلامیہ کی آنکھوں کے سامنے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مظالم اور جرائم کا ارتکاب کرنے کے قابل نہ ہوتی۔ اور ایران اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو اسی طرح ادا کرتا رہے گا۔
مشرقی آذربائیجان کے تاریخی قیام کی سالگرہ پر لوگوں سے ملاقات
مشرقی آذربائیجان کے تاریخی قیام کی سالگرہ پر لوگوں سے ملاقات
آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح (بدھ) مشرقی آذربائیجان کے لوگوں سے ملاقات میں آذربائیجان کے عوام کو ایران کی وحدت اور آزادی کا علمبردار قرار دیا اور ایران کی عظیم قوم کو اس سال تاریخی 22 بہمن کی تخلیق پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: یہ حقیقی، پرجوش اور بامعنی حماسہ قوم کے انقلاب کی راہ سے نہ ہٹنے اور اس پر ثابت قدم رہنے کا نتیجہ ہے اور ترقی و اقتدار کا یہ راستہ، قومی اتحاد و یکجہتی اور مسائل کو انقلابی نگاہ سے دیکھتے ہوئے نہ رجعت پسندانہ نگاہ سے، یعنی اسی عزم پر بھروسہ کرتے ہوئے کہ جس نے ان کامیابیوں کو ثمر بخشا، جاری رہے گا۔ اور تمام حکام کی ملکی مشکلات کے حل اور معاشی ترقی کیلئے جہادی اور شب و روز کی سرگرمیاں، اس کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔
امام المتقین امیرالمومنین علی علیہ السلام کی شب ولادت پر
امام المتقین امیرالمومنین علی علیہ السلام کی شب ولادت پر
امام المتقین امیر المومنین علی علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کو "فرشتوں کی محفل" کی روحانی اور فرحت بخش تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں سکول کی طالبات نے شرکت کی جو بلوغت کی عمر کو پہنچ چکی ہیں، امام خمینی (رہ) حسینیہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز مغرب اور عشاء کے کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں جو ایک روحانی اور خوش گوار ماحول میں منعقد ہوئی، طالبات نے اپنی عبادت اور بندگی کے سن کے آغاز کا جشن منایا۔
اسلامی تبلیغاتی ادارے کے سربراہ اور منتظمین سے ملاقات
اسلامی تبلیغاتی ادارے کے سربراہ اور منتظمین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج دوپہر کو ادارہ اسلامی تبلیغات اور ادارہ فنون کے سربراہ اور منتظمین کے ایک گروہ سے ملاقات میں، نئی فکر پر مبنی ممتاز کاموں اور فن پاروں کی تیاری و پیشکش اور سماجی و ثقافتی تبلیغ کے تقاضوں کو خدا کی بارگاہ میں خضوع کو مکمل طور پر مدنظر رکھتے ہوئے پورا کرنے کو، ثقافتی و تبلیغی اداروں کی دو اہم ذمہ داریاں قرار دیا۔
اہلبیت اطہار ع کے منقبت خوانوں اور نوحہ خوانوں سے ملاقات
اہلبیت اطہار ع کے منقبت خوانوں اور نوحہ خوانوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر نوحہ خواں و منقبت خواں حضرات کے ایک گروہ سے ملاقات میں نوحہ خوانی و منقبت خوانی کو تعلیمات و احساسات کی منتقلی، ملک میں حساس مواقع پر کردار ادا کرنے کیلئے ایک مرکب فن قرار دیا۔ انھوں نے حالیہ واقعات میں دشمن کے جامع اور طے شدہ منصوبے کی ناکامی کی وجہ عوام، جوانوں اور حکام کے رد عمل کے حوالے سے غلط محاسبہ قرار دیا اور تاکید کی: دشمنی اور بدخواہوں کی مایوسی کا راہ حل ایران کو مضبوط بنانا ہے۔
19دی کے تاریخی قیام کی مناسب سے قم کی عوام سے ملاقات
19دی کے تاریخی قیام کی مناسب سے قم کی عوام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج(بروز پیر ) صبح 19 دی 1356 کو قم کے عوام کی تاریخی قیام کے دن کے موقع پر اس شہر کے عوام کے ساتھ ایک ملاقات میں تاریخ کے اہم اور حساس واقعات کو عبرت آموز تجربات یا الہی سنت پر مشتمل قرار دیا اور انقلاب اسلامی کی فتح کے ساتھ امریکہ کے خونخوار پنجوں سے ایران کی نجات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بارے میں کہا: 43 سال قبل کارٹر کے اسلامی جمہوریہ کا تختہ الٹنے کے حکم کے بعد امریکیوں نے اس اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام ذرائع بالخصوص اشتہارات اور پروپیگنڈے سے کام لیا، لیکن جیسا کہ ان ہنگاموں میں واضح ہو گیا، وہ ناکام رہے ہیں اور ایران کی عظیم قوم اور ملک کے حکام خدا کے فضل سے عظیم اور موثر کاموں کے ذریعے کمزور نکات کو ختم کرکے اہداف اور مقاصد کے حصول کا تیزی سے سلسلہ جاری رکھا۔
ثقافتی، سماجی اور سائنسی میدانوں میں تعلیم یافتہ اور فعال خواتین سے ملاقات
ثقافتی، سماجی اور سائنسی میدانوں میں تعلیم یافتہ اور فعال خواتین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (بدھ) کو ثقافتی، سماجی اور سائنسی میدانوں میں سینکڑوں تعلیم یافتہ اور فعال خواتین کے ساتھ ملاقات میں "خاتون" کے بارے میں صنف اور انسانیت - قانونی اور فرائض -انفرادی اور خاندانی ذمہ داری- اور سماجی کردار اور فرائض" کے میدانوں میں اسلام کے ترقی پسند اور منصفانہ نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے خواتین پر جدید مغرب کے حملوں کو بنیادی اور خیانت سے بھرپور قرار دیا اور تاکید کی: زوجہ کے کردار میں عورت محبت اور سکون کا مظہر ہے۔ اور ماں کے کردار میں یہ زندگی کے سرچشمے کے حق کی حامل ہے۔ یقیناً یہ بات ذہن نشین رہے کہ گھر کی دیکھ بھال کا مطلب گھر میں محصور رہنا نہیں ہے، بلکہ اس کا مطلب معاشرے کے مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے گھر کو اصل قرار دینا ہے۔
ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے اراکین سے ملاقات
ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے اراکین سے ملاقات میں ملک کی ثقافتی رہنمائی کو اس کونسل کی اصل ذمہ داری اور اسے اسکا اہم کردار قرار دیا اور انقلابی تعمیر نو کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا: ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کو چاہیے کہ وہ مختلف شعبوں میں ثقافتی کمزوریوں اور غلط طرزعمل کی نشاندہی کرتے ہوئے صحیح اور ترقی پسند تصورات کے پھیلاؤ کے لیے عالمانہ حل فراہم کرے۔

منتخب عناوین