ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • حج کی فضيلت اور اہمیت
  • حج ترک کرنے کا حکم
  • حج اور عمرہ کے اقسام
  • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
  • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
  • حج قِران
  • حج تمتع کے کلی احکام
  • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
  • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
  • تیسرا حصہ حج کے اعمال
  • حج اور عمرہ کے استفتائات
    • استطاعت
    • نیابتی حج
    • حج اِفراد اور عمرہ مفردہ
    • مکہ سے خارج اور اس میں داخل ہونا
    • میقات
    • احرام اور اسکا لباس
    • محرمات احرام
      پرنٹ  ;  PDF

      محرمات احرام

        سوال 59: آیا مرد اور عورت  احرام کی حالت میں اپنے چہرے کو تولیہ یا کسی اور چیز سے خشک کر سکتے ہیں؟
        جواب: مردوں کے لئے اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ اور خواتین کے لئے بھی اگر ایسا کرنے سے چہرے کا چھپانا صدق نہ آتا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے ورنہ جائز نہیں ہے،  اور چہرہ چھپانے پر کسی بھی صورت میں کوئی کفارہ نہیں ہے۔
       
       سوال 60: خواتین کے لئےچہرے کو تولیہ سے خشک کرنے کا کیا حکم ہے؟
        جواب: اگر تولیہ کو اپنے پورے چہرے پر ڈالے تو یہ محل اشکال ہے اسکے علاوہ ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
       
       سوال 61: مردوں کے لئے اپنے سر اور چہرے کو تولیہ سے خشک کرنے کا کیا حکم ہے؟
        جواب: کوئی حرج نہیں،  لیکن تولیہ کو اپنے پورے سر پر ڈالنا اور اس سے اپنے سر کو خشک کرنا محل اشکال ہے۔
       
      سوال 62: آیا محرم شخص اپنے پورے سر یا اسکے کچھ حصے کو پانی میں  ڈبو سکتا ہے؟
        جواب: پورے سر کو پانی میں ڈبونا جائز نہیں ہے،  لیکن سر کے کچھ حصے کو پانی میں ڈبونے کے حرام ہونے کے بارے میں معلوم نہیں۔
       
      سوال 63: سر ڈھانپنے کا کفارہ کیا ہے؟اور کیا سر کا کچھ حصے کا حکم بھی پورے سر کےحکم میں آتا ہے؟
        جواب: بنا بر احتیاط ایک گوسفند قربانی کرے اور سر کا کچھ حصہ پورے سر کے حکم  میں نہیں آتا،  مگر یہ کہ عرف عام میں یہ کہا جائے کہ اس نے پورے سر کو ڈھانپا ہوا ہے۔ مثلا ایسی چھوٹی ٹوپی پہنے کہ جو صرف سر کے بیچ والے حصے کو ڈھانپ دے۔
       
      سوال 64: جس شخص کی سونگھنےکی حس کام نہ کرتی ہو،  یا زکام،  نزلہ وغیرہ کی وجہ سے وہ کوئی بھی بو سونگھ نہ سکتا ہو،  ایسے شخص کے لئے خوشبو کا استعمال اور بدن اور لباس پر خوشبو لگانے اور بدبو سے اپنی ناک کو ڈھانپنے حرام ہے یا نہیں؟
        جواب:  خوشبو کا استعمال کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے،  اگرچہ  اسکی بو مشام تک نہ پہنچے،  اور بدبو سے ناک ڈھانپنے میں باقی تمام محرم افراد کا حکم جیسا ہے۔
       
       سوال 65: خوشبو کے بار بار استعمال،  ایک وقت یا مختلف اوقات میں کفارہ ادا کئے بغیر استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
        جواب: خوشبو کا ایک ہی وقت میں بار بار استعمال کرنے سے،  جسےعرفا لوگ ایک ہی بار استعمال کرنا کہیں تو  کفارے متعدد نہیں ہوتے ورنہ علی الظاہر جتنی بار تکرار کی ہے اتنی ہی مرتبہ کفارہ دیا جائے اور کفارہ استعمال کے درمیان کفارہ ادا کرنے یا بغیر ادا کئے دوبارہ استعمال کرنے میں کوئی فرق نہیں ہے۔
       
       سوال 66: آیا فخر فروشی احرام کی حالت میں مطلقا حرام ہے یا صرف اس وقت حرام ہے جہاں دوسروں کی توہین ہو رہی ہو؟
        جواب: فخر فروشی احرام کی حالت میں حرام ہے اگرچہ  اس  میں دوسروں کی توہین یا دوسروں کے لئے گالی شامل نہ ہو۔
       
       سوال 67: سر درد کی وجہ سے سر پر رومال باندھنے کا کیا حکم ہے؟
        جواب: کوئی حرج نہیں۔
       
       سوال 68: آیا کسی ایسے شخص کے لئے کہ جو محرم نہ ہو کسی محرم شخص کے سر پر کوئی چیز ڈال سکتا  ہے؟ مثلا سوئے ہوئے محرم شخص کے سر پر کمبل ڈال دے؟ اور اگر یہ شخص  خودبھی محرم ہو تو اسکے لئے کیا حکم ہے؟
        جواب: محرم کے لئے اپنے سر کو ڈھانپنا حرام ہے چاہے خود ڈھانپے یا کسی اور سے کہے کہ وہ اسکے سر کو ڈھانپے،  لیکن کسی اور کے سر کو ڈھانپا احرام کے محرمات میں سے نہیں ہے اگرچہ خود  مُحرم ہو۔
       
      سوال 69: اگر محرم شخص کسی غیر محرم شخص کو یہ حکم دے کہ جب میں سو جائوں تو میرے سر پر کمبل ڈال دینا،  تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور فرض کریں کہ وہ شخص بھی محرم کی درخواست پر عمل کرے تو ایسی صورت میں کفارہ واجب ہو گا یا نہیں اور اگر واجب ہوجائے تو کس کے ذمہ ہے؟
        جواب: محرم شخص کسی اور سے اس طرح کی درخواست کرنے کا مجاز نہیں ہے،  اور اگر اس شخص نے اسکی درخواست پر عمل کر لیا تو  کفارہ ثابت ہونا معلوم نہیں ہے،  اور ہر صورت میں اس شخص پر کفارہ واجب نہیں ہے جس نے درخواست پر عمل کیا ہو۔
       
      سوال 70: کیا محرم کے لئے بارش کے دوران رات کے وقت راستہ طے کرتے ہوئے کسی چیز کے نیچے (مثلا چھتری یا گاڑی کی چھت وغیرہ )پناہ لینا جائز ہے؟
        جواب: احتیاط واجب کی بنا پر اسے ترک کرنا چاہیے،  مگر یہ کہ اس پر حرج ہو تو اس صورت میں پناہ لینا جائز ہے،  لیکن ایسا کرنے کی صورت احتیاط واجب کی بنا پر کفارہ تظلیل (سایہ کے نیچے جانے) کا کفارہ ادا کرے۔
       
       سوال 71: بعض اوقات بارش بہت ہلکی اور چھوٹے چھوٹے قطروں کی صورت میں ہوتی ہے۔ اس طرح کہ بہت کم کم برستی ہے اور چند منٹوں سے زیادہ نہیں برستی۔ آیا یہاں بھی وہی حکم صادر کیا جائے گا کہ بارش کی حالت میں سایہ والی چیز کے نیچے نہ جایا جائے؟
        جواب: اگر بارش اس قدر نہ ہو کہ اس کا پانی  سخت زمین پر جاری ہو تو ایسی صورت میں کوئی حکم نہیں ہے۔ اگرچہ احتیاط یہ ہے کہ وہ بارش جسے عرف عام میں بارش کہا جائے،  اس میں سایہ کے نیچے نہ جائیں- اگرچه اس کی مقدار اتنی نہ ہو کہ اسکا پانی زمین پر جاری ہو جائے۔
       
      سوال 72: آیا بار بار سر ڈھانپنے کا کفارہ بھی متعدد مرتبہ ہو گا؟
        جواب: احتیاط کی بنا پر جتنی بار سر  ڈھانپا ہےاتنی ہی بار کفارہ بھی دینا ہوگا۔
       
       سوال73: اگر محرم شخص اپنی زوجہ سے ملاعبہ{ چھیڑ چھاڑ} کرے اور اسکی منی نکل آئے تو اسکا کیا کفارہ ہے؟
        جواب: ملاعبہ کا کفارہ ایک اونٹ ہے
       
       سوال 74: کیا شهوت کے ساتھ والے بوسے اور بغیر شہوت کے بوسے کے کفارہ کے واجب ہونے میں کوئی فرق ہے اور کیا منی کا نکلنا بھی شرط ہے؟
        جواب: زوجہ کا بوسہ لینا اگر شہوت کے ساتھ ہو تو ایک اونٹ کفارہ ہے اور اگر بغیر شہوت کے ہو تو  ایک گوسفند ہے اور علی الظاہر زوجہ کے علاوہ والدہ اور بچوں کا بوسہ لینا حرام نہیں ہے اور اسکا کفارہ بھی نہیں ہے۔
       
       سوال 75: اگر دونوں وقوف کے بعد اور طواف نساء تمام کرنے سے پہلے اگر کوئی حاجی جماع کر لے تو اسکا کیا حکم ہے؟
        جواب: اگر مشعر اور طواف نساء کے درمیان جماع انجام پائے تو اسکا حج صحیح ہے اور اسے صرف کفارہ دینا ہو گا۔ لیکن اگر طواف نساء کے بعد ہو تو کفارہ بھی نہیں ہے۔ لیکن طواف نساءکے دوران کے حکم میں کہ کیا نصف طواف انجام دینا پورے طواف کے حکم میں ہے یا پانچویں چکر سے گزرنا چاہیے اس میں فقہا کے درمیان اختلاف ہے لیکن مبتلا ہونے والا مسئلہ نہیں  ہے۔
       
       سوال76: خلیج فارس کے خطے میں خواتین کا اپنے چہرے کو چھپانا مرسوم ہے؛ اس طرح کہ چادر سے الگ ایک ٹکڑا ہوتا ہے جسے پوشیہ کہتے ہیں اور خواتین اس کی مدد سے وہ اپنے چہرے کو چھپاتی ہیں۔
        الف: احرام کی حالت میں اس سے چہرے کو چھپانے کا کیا حکم ہے؟
        ب: اگر پوشیہ کو چادر میں ہی سی لیا جائے اور اسے چادر کا حصہ بنا لیا جائے تو کیا  اس کے حکم میں کوئی فرق آتا ہے؟
        ج: اگر خواتین کے لئے احرام کی حالت میں چادر یا پوشیہ سے چہرہ چھپانا جائز ہو تو کیا اسے چہرے سے ہٹانا واجب ہے اور اسے اپنے چہرے پر لگنے سے روکے؟
        د: اگر چادر کو اس انداز میں بنایا جائے کہ کوئی اضافی کپڑے کا ٹکڑا اس میں نہ سیا جائے بلکہ بغیر سلے چادر کا حصہ بن جائے،  تو کیا اس اضافی کپڑے کو چہرے کے سامنے لٹکایا جاسکتاہے؟
        جواب: احرام کی حالت میں عوارت کا چہرے کو ڈھانپنا جائز نہیں ہے،  چاہے وہ چادر کی مدد سے ہو یا پوشیہ کی مدد سے اورپوشیہ چادر کے ساتھ سلی ہوئی ہو یا اس سے جدا ہو اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔اور اسی طرح سے چہرے کو ایسے کپڑے کے ٹکڑے کی مدد سے چھپانا جو خود چادر کا ہی حصہ ہو ،  چاہے وہ اس سے جڑا ہوا ہو یا علیحدہ ہو،  جائز نہیں ہے۔
        ہاں خواتین اپنی چادر،  پوشیہ،  مقنعہ یا کسی بھی کپڑے کو اپنے سر پر آویزاں کر سکتی ہیں،  اس طرح کہ انکی پیشانی اور چہرے کا ناک سے اوپر والا حصہ چھپا سکتی ہیں۔ لیکن احوط یہ ہے کہ اس کپڑے کو چہرے سےلگنے نہ دیں۔

       
      سوال 77: کیا ٹیلیفون یا موبائل کو عام حالت میں استعمال کرنا ،  کان چھپانے کے مترادف ہے، اور اس کے ذریعے سےکیا سر چھپانے کے زمرے میں آتا ہے کہ جس کا احرام کی حالت میں چھپانا منع ہے؟  چھوٹے والے ہیڈ فون کہ جو موبائل کے ساتھ استعمال کئے جاتے ہیں انکے لئے کیا حکم ہے؟
        جواب: موبائل فون،  ٹیلیفون اور اسکی اقسام کا احرام کی حالت میں استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
       
       سوال 78: اگر کوئی شخص ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق سرد ہوا یا اس طرح کے موسم میں مجبور ہو کہ احرام کی حالت میں اپنا سر یا کان وغیرہ ڈھانپے اس کے لئے کیا حکم ہے؟ آیا اسے کفارہ دینا ہو گا؟
        جواب: اضطرار صرف حکم تکلیفی یعنی سر ڈھانپنے کی حرمت کو اٹھاتی ہےلیکن وہ موارد جن میں سر کے ڈھانپنے سے کفارہ واجب ہو جاتا ہے،  وہاں اضطراری حالت میں سر ڈھانپنے سے کفارہ ساقط نہیں ہوتا۔
       
       سوال 79: آپ کی نگاہ میں تظلیل کرنا یعنی رات کے وقت سر پر سایہ کرنے کے حکم کو سامنے رکھتے ہوئے رات کی حدود کی مقدار کتنی ہے؟ آیا سورج کے غروب ہونے سے لے کر طلوع فجر تک ہے یا سورج کے طلوع ہونے تک؟
        جواب: سر پر سایہ کرنے کے حکم کو سامنے رکھتے ہوئے رات کی مقدار طلوع آفتاب تک ہے؟
       
      سوال 80: اگر کوئی شخص احرام کی حالت میں سڑک کے بالکل بائیں جانب جو ہمارے ہاں سرعت کی لین ہے یا بیچ والی لین میں ایک چھت والی گاڑی میں سفر کر رہا ہو اور سفر کے دوران بارش ہو جائے لیکن حادثے کے خوف سے وہ رک نہیں سکتا ہو نہ ہی اس لین میں جا سکتا ہو جس میں گاڑی کا روکناممکن ہو اور اس لین میں جانے کے لئے کچھ وقت درکار ہے اور اس تمام مدت میں بارش سے بچاو کے لئے اس کے سر پر سایہ دار چیز ہوتو کیا اس مدت میں کہ جو چند منٹوں سے زیادہ نہیں ہے کہ وہ سیدھے ہاتھ والی لین پر آجائے،  کیا اس پر کفارہ واجب ہو جائے گا؟
        جواب: اگر گاڑی کے رکنے تک بارش سے اپنے سر پر سایہ کرنے کا عنوان اس شخص پر صدق آجائے تو اس پر کفارہ واجب ہے۔ اور بارش سے بچاو کے لئے سایہ کرنے پر  اضطرار ہونے سے کفارہ ساقط نہیں ہو جاتا،  ہر چند اس طرح کے موارد میں بعید نہیں ہے کہ اس پر اپنے اختیار کے ساتھ سایہ کرنے کا عنوان صادق نہ آتا ہو۔

        سوال 81: محرم مردوں اور خواتین کے لئے ایسے ماسک جو ہوا کی آلودگی سے بچنے کے لئے منہ پر لگائے جاتے ہیں اور انکی ڈوری سر کے پیچھے باندھی جاتی ہے جو سر کے بہت کم حصے کو چھپاتی ہے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
        جواب: خواتین کے لئے ایسے ماسک کا لگانا کہ جو متعارف ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے اور ایسے ماسک کی ڈوری سر کے پیچھے باندھنا مردوں کے لئے بھی جائز ہے۔
    • طواف اور اسکی نماز
    • سعی
    • مشعر (مزدلفہ)
    • حلق و تقصیر
    • ذبح اور قربانی
    • منیٰ میں رات گزارنا اور وہاں سے کوچ کرنا
    • رمی جمرات
    • متفرقہ مسائل
700 /