ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • حج کی فضيلت اور اہمیت
  • حج ترک کرنے کا حکم
  • حج اور عمرہ کے اقسام
  • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
  • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
  • حج قِران
  • حج تمتع کے کلی احکام
  • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
  • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
  • تیسرا حصہ حج کے اعمال
  • حج اور عمرہ کے استفتائات
    • استطاعت
    • نیابتی حج
    • حج اِفراد اور عمرہ مفردہ
    • مکہ سے خارج اور اس میں داخل ہونا
    • میقات
    • احرام اور اسکا لباس
    • محرمات احرام
    • طواف اور اسکی نماز
    • سعی
    • مشعر (مزدلفہ)
    • حلق و تقصیر
      پرنٹ  ;  PDF

      حلق و تقصیر

        سوال۱۰۳: اگر کسی نے یہ نیت کی ہو کہ واجب حجۃ الاسلام کو بجا لائے گا،  آیا وہ شخص ذی قعدہ کے مہینے میں اپنے سر اور داڑھی کے بال تراش سکتا ہے؟
        جواب: جائز ہے،  اگرچہ ان کا  ترک کرنا شرعا مطلوب ہے۔
       
       سوال ۱۰۴: کیا خواتین کے لئے عید کی رات کو جمرہ عقبہ کو رمی کرنے کے بعد تقصیر کرنا جائز ہے؟ اور کیا اس حکم میں بھی فرق ہے کہ وہ عید کے دن سورج نکلنے کے بعد ذبح یا نحر کرنے کے لئے کسی کو اپنا نائب بنائیں یا نائب نہ بنائیں؟
        جواب: ایسی خواتین جن پر قربانی واجب نہیں ہوئی ہے،  انکے لئے جائز ہے کہ وہ منیٰ میں رات کو تقصیر کر لیں اور اگر چاہیں تو حج کے مناسک کی انجام دہی کے لئے مکہ مکرمہ چلی جائیں۔ لیکن وہ خواتین  جن کے ذمہ قربانی ہے ان پر واجب ہے کہ عید کے دن اپنی قربانی کے ذبح ہونے تک صبر کریں اور عید کی رات تقصیر کرنے کے لئے عید کے دن قربانی کرنے کے لئے صرف کسی کو اپنا نائب بنانا کافی نہیں ہے۔
       
      سوال ۱۰۵: اگر کسی شخص نے قربانی کے ذبح کے لئے کسی کو اپنا نائب بنایا ہو تو کیا وہ اپنے نائب کے واپس لوٹنے اور قربانی کے ذبح ہونے کی اطلاع ملنے سے پہلے حلق یا تقصیر کر سکتا ہے؟
        جواب: اسے اس وقت تک صبر کرنا چاہئے جب تک اسکے نائب کی طرف سے قربانی کے ذبح ہونے کی خبر پہنچ نہیں دی جاتی،  لیکن اگر اس نے حلق یا تقصیر میں جلدی کر دی اور اتفاقی طور پر اس نے یہ کام اپنے نائب کے توسط سے ذبح یا قربانی کرنے سے پہلے ہی انجام دے دیا ہو تو ایسی صورت میں اس کا عمل صحیح ہے اور ضروری نہیں ہے کہ وہ دوبارہ اس کام کو انجام دے۔

        سوال ۱۰۶: اگر کسی نے انجانے میں یا مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے منیٰ سے باہر تقصیر انجام دی ہو تو اسکے لئے کیا حکم ہے؟ کیا اس پر واجب ہے کہ منیٰ میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ تقصیر انجام دے؟
        جواب: تقصیر منیٰ سے باہر جائز نہیں ہے چاہے انجانے میں یا مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہی کیوں نہ ہو۔
       
       سوال ۱۰۷:جو شخص عمرہ مفردہ میں تقصیر  کرنا بھول کر ،  طواف نساءانجام دیا ہو تو اس کا کیا حکم ہ؟ےکیا اس پر واجب ہے کہ تقصیر کرنے کے بعد دوبارہ طواف نساءانجام دے یا صرف تقصیر واجب ہے اور طواف نساءکا اعادہ کرنا لازم نہیں ہے؟
        جواب: تقصیر انجام دینے کے بعد طواف نساءاور اسکی نماز کا اعادہ کرنا واجب ہے۔
    • ذبح اور قربانی
    • منیٰ میں رات گزارنا اور وہاں سے کوچ کرنا
    • رمی جمرات
    • متفرقہ مسائل
700 /