ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
      • عمرۂ تمتع کے احرام کے میقات
      • واجبات احرام
        • اوّل: احرام کے دو جامے پہننا
        • دوم ۔  نیت
          پرنٹ  ;  PDF
           
          دوم ۔  نیت

           

          مسئلہ  179۔  نیت کے شرائط و کیفیت درج ذیل ہے:
          الف) حج یا عمرہ کے اعمال انجام دینے کا قصد کرے بنابراین   جو شخص عمرہ تمتع کے لیے احرام باندھ رہاہے، احرام کے وقت اس کو بجالانے کی نیت کرے۔
          ب) قصد قربت اور اللہ سے نزدیک ہونے  اور اس کی اطاعت کی خالص نیت رکھتا ہو کیونکہ حج و عمرہ کے تمام اعمال عبادت ہیں لہذاقصد قربت اور اللہ  سے نزدیک ہونے کی نیت کے ساتھ انجام دینا چاہئے۔
          ج) احرام کے وقت واضح کرنا چاہئے کہ حج کا احرام ہے یا عمرہ کا ، حج تمتع کا ہے یاحج  افرادکا ، حجۃ الاسلام ہے یا مستحب یا نذر، نایب ہے یا اپنے لیے کررہا ہے۔
          مسئلہ  180۔نیت میں اعمال اور مناسک کی تفصیلی صورت کو ذہن میں لانا ضروری نہیں ہے بلکہ اجمالی طور پر حج یا عمرہ کے اعمال کے واجبات کو انجام دینے کا قصد کرے پھر ان کو تدریجا بجالائے  تو کافی ہے۔
          مسئلہ  181۔ احرام باندھنے کے وقت محرمات کو ترک  کرنے کا قصد ضروری نہیں؛حتی کہ احرام باندھنے کے وقت  بعض محرّمات انجام دینے کا قصد رکھتا ہوتب بھی احرام صحیح ہے، لیکن  ان محرمات کا قصد کرنا جائز نہیں  جو عمرہ یا حج کو باطل کر تے ہیں مثلاً بعض موارد میں بیوی سے مباشرت اور اس طرح کا قصد احرام کی نیت کے منافی ہے۔
          مسئلہ  182 ۔ اگر غفلت یا مسئلہ سے ناآگاہی کی وجہ سے عمرہ کے بجائے حج کی نیت کرے تو احرام صحیح ہے؛ مثلاً عمرہ تمتع کا احرام باندھتے وقت یوں نیت کرے کہ حج تمتع کے لئے احرام باندھتا ہوں قربۃ الی اللہ البتہ یہ قصد ہو کہ وہ اعمال انجام دے جو دوسرے لوگ عمرہ تمتع میں انجام دیتے ہیں اور یہ تصور ہو کہ ان اعمال کو حج کہتے ہیں  تو اس کا احرام صحیح ہے۔
          مسئلہ  183 ۔ نیت کو زبان پر جاری کرنا یا ذہن میں لانا شرط نہیں بلکہ عمل انجام دینے کا  ارادہ کرے ور اسی نیت سے "لبیک" کہے تو کافی ہے۔
          مسئلہ  184۔ نیت احرام باندھنے کے ساتھ ہونی چاہیےبنابراین  قبل از وقت نیت کرنا کافی نہیں مگر اس صورت میں  کہ احرام تک نیت قائم و دائم رہے۔

           

          نیت احرام کے استفتائات
          سوال 185۔ کوئی شخص اپنی ذمہ داریوں کی وجہ سے ممکن ہے عمرہ تمتع کے بعد مکہ سے نکلے توکیا میقات پر وہ عمرہ تمتع کی نیت سے محرم ہو سکتا ہے؟
          جواب: عمرہ تمتع کی نیت سے احرام باندھ سکتا ہے۔

           

          سوال  186۔ اگر عورت میقات پر حائض ہو اور یقین یا اطمینان ہو کہ وقت پر عمرہ تمتع انجام نہیں دے پائے گی، تو اسے کس نیت سے محرم ہونا چاہیے؟
          جواب : وہ  حج افراد یا  مافی الذمہ کی نیت سے  احرام باندھ سکتی ہے اور پہلی صورت میں مقررہ وقت سے پہلے پاک ہوجائے تو عمرہ تمتع کے لئے دوبارہ پانچ میں سے  کسی ایک میقات پر جاکر احرام باندھنا لازم ہے لیکن دوسری صورت میں اگر مقررہ وقت سے پہلے پاک نہ ہوجائے تو احرام حج افراد کا ہوگا اور اگر پاک ہو جائے تو اسی احرام سے عمرہ تمتع  کر سکتی ہے۔
        • سوم ۔  لبّیک کہنا
        • احرام کے استفتائات
      • مستحبّات احرام
      • مکروهات احرام
      • محرّمات احرام
      • مکّۂ مکرمہ کے آداب اور مستحبات
    • دوم طواف
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /