ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
      • عمرۂ تمتع کے احرام کے میقات
      • واجبات احرام
        • اوّل: احرام کے دو جامے پہننا
        • دوم ۔  نیت
        • سوم ۔  لبّیک کہنا
        • احرام کے استفتائات
          پرنٹ  ;  PDF
           
          احرام کے استفتائات

           

          سوال 195- تلبیہ میں حرکت پر  وقف  کرنے اورسکون پر  وصل کرنے کا کیا حکم کیا ہے؟
          جواب: کوئی اشکال نہیں اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ حرکت پر وقف اورسکون پر  وصل نہ کیا جائے۔

           

          سوال  196- اگر لبیک کہنے کے بعد لباس احرام پہنےتو کیا تلبیہ تکرار کرنا واجب ہے؟
          ج: اگرچہ احتیاط کی بناپر  احرام کا لباس تلبیہ سے پہلے پہننا چاہئے لیکن تلبیہ تکرار کرنا واجب نہیں، اگرچہ احتیاط کے مطابق ہے۔ مگریہ کہ  نیت اور تلبیہ کے وقت جان بوجھ کرسلا ہوا لباس نہ اتارا گیا ہو تو اس صورت میں احتیاط واجب کی بناپر لباس اتارنے کے بعد  نیت اور تلبیہ تکرار کرے۔

           

          سوال  197- اگر کسی کو وطن واپس آنے کے  بعد پتہ چلے کہ  اعمال انجام دینے کے دوران احرام کا لباس نجس تھاتو کیا احرام سے خارج ہوگیا؟
          جواب: اس فرض کے ساتھ کہ اعمال کے دوران احرام کا لباس نجس ہونے سے بے خبر تھا ، احرام سے خارج ہوا ہے اور طواف اورحج  صحیح ہیں۔

           

          سوال  198- کیا احرام کے وقت تمام اعمال حج کی نیت کرنا ضروری ہے؟ اگر کوئی نہیں جانتا ہو کہ حج تمتع میں عمر ہ تمتع کے سعی اور طواف کے علاوہ ایک اور سعی اور طواف بھی ہیں اس لئے احرام کے وقت حج تمتع کے سعی اور طواف کی نیت نہ کی ہو اورفقط کلی طور پر حج کی نیت کی ہو تو کیا حکم ہے؟
          جواب: احرام کے وقت اعمال کی طرف تفصیلی طور پر متوجہ ہونا واجب نہیں بلکہ ہر عمل کو اس کے مخصوص مقام پر اور صحیح طریقے سے انجام دے تو عمرہ اور حج کی  اجمالی نیت کافی ہے۔
      • مستحبّات احرام
      • مکروهات احرام
      • محرّمات احرام
      • مکّۂ مکرمہ کے آداب اور مستحبات
    • دوم طواف
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /