ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم طواف
      • طواف کے شرائط
        • اول: نیت
        • دوم۔ حدث اکبر و اصغر سے پاک ہو
        • سوم: بدن اور لباس پاک ہو
          پرنٹ  ;  PDF
           
          سوم: بدن اور لباس پاک ہو

           

          مسئلہ  357۔  طوا ف کی حالت میں بدن اور لباس خون  سے  اور احتیاط واجب کی بناپر دوسری نجاسات سےبھی پاک ہونا چاہیے لیکن جوراب،  رومال اور انگوٹھی وغیرہ کا پاک ہونا شرط نہیں ہے۔
          مسئلہ  358۔   خون ایک درہم سے کم ہو  اور اسی طرح  جراحت اور زخم  کا خون جو  نماز میں کوئی اشکال نہیں ہے، طواف میں بھی کوئی اشکال نہیں ہے۔
          مسئلہ  359۔   اگر بدن یا لباس خون سے اور احتیاط واجب کی بناپر باقی  نجاست سے نجس ہو تو اگر ممکن ہو تو  پاک کرنے کے لئے طواف کو اس وقت تک  مؤخر کرے جب تک وقت تنگ نہ ہوجائے۔
          مسئلہ  360۔  اگر شک ہو کہ بدن یا لباس پاک ہے یا نہیں توپاک ہے۔ لیکن اگر یقین ہو کہ بدن یا لباس نجس تھا اور شک ہوجائے کہ پاک کیا ہےیا نہیں تو طواف کے لیے پاک کرنا چاہئے۔
          مسئلہ  361۔  اگر طواف مکمل ہونے کے بعد پتہ چلے کہ بدن یا لباس نجس تھا توطواف صحیح ہے۔
          مسئلہ  362۔  اگر طواف کے دوران بدن یا لباس نجس ہوجائے مثلاً ہجوم کی وجہ سےپاؤں زخمی ہوجائے اور طواف کو روکے بغیر اسے پاک بھی نہ کرسکتا ہو تو واجب ہے کہ طواف کو روک کر بدن یا لباس کو پاک کرے پھر فوراً پلٹ آئے اور  اگر موالات نہیں ٹوٹی ہو تو جہاں سے طواف چھوڑا تھا وہاں سےآگے جاری رکھے اورطواف صحیح ہے۔
          مسئلہ  363۔  اگر طواف کے دوران بدن یا لباس پر نجاست دیکھے اور یہ نہیں جانتا ہے کہ یہ نجاست طواف  شروع کرنے سے پہلے موجود تھی یا طواف کے دوران لگی ہے تو سابقہ مسئلہ کے مطابق عمل کرے۔
          مسئلہ  364۔ اگر طواف کے دوران پتہ چلے کہ  بدن یا لباس نجس ہے اور یقین ہوجائے  کہ نجاست طواف شروع کرنے سے پہلے تھی تو سابقہ مسئلہ کے مطابق عمل کرے۔
          مسئلہ  365۔اگر بدن یا لباس  کانجس ہونا بھول جائے اور طواف کے دوران یاد آئے تو گذشتہ تین مسائل کی طرح ہے۔
          مسئلہ  366۔ اگر بدن یا لباس کا نجس ہونا بھول جائے اورطواف سے فارغ ہونے کے بعد یاد آئے تو طواف صحیح ہے لیکن اگر نماز طواف بھی نجس بدن یا لباس کے ساتھ ادا کی گئی ہو  تو پاک کرنے کے بعد دوبارہ نماز پڑھے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ پاک کرنے کے بعد طواف اور نمازدونوں کودوبارہ بجا لائے۔
        • چہارم: ختنہ شدہ ہو
        • پنجم: شرم گاہ چھپائے
        • ششم: لباس طواف غصبی نہ ہو
        • ہفتم: طواف موالات کے ساتھ ہو
      • طواف کے واجبات
      • طواف ترک کرنے اور اس میں شک کے احکام
      • طواف سے متعلق استفتاءات
      • طواف کے آداب اور مستحبات
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /