ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم طواف
      • طواف کے شرائط
        • اول: نیت
        • دوم۔ حدث اکبر و اصغر سے پاک ہو
        • سوم: بدن اور لباس پاک ہو
        • چہارم: ختنہ شدہ ہو
        • پنجم: شرم گاہ چھپائے
        • ششم: لباس طواف غصبی نہ ہو
        • ہفتم: طواف موالات کے ساتھ ہو
          پرنٹ  ;  PDF
           
          ہفتم: طواف موالات کے ساتھ ہو

           

          مسئلہ  371۔  احتیاط واجب کی بنا پر طواف کے اجزا کے درمیان عرفی موالات ہونی چاہیے یعنی طواف کے چکروں کے درمیان اتنا فاصلہ نہ ہو جو اسے ایک ہی طواف کی شکل سے خارج کرے البتہ  نصف طواف یعنی ساڑھے تین چکر پورے کرنے کے بعد نماز وغیرہ کیلئے طواف منقطع کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
          مسئلہ  372۔  اگر آدھا طواف انجام دینے کے بعد واجب نماز کے لئے طواف منقطع کرے اور نماز کے بعد باقی طواف بجا لائے  تو کافی ہے اور وظیفہ ادا ہوجاتا ہے ۔ اگر نصف طواف سے پہلے منقطع کیا ہو اور زیادہ فاصلہ بھی درمیان میں ایجاد ہوا ہو تو احتیاط واجب ہے کہ شروع سے طواف انجام دے  لیکن اگر زیادہ فاصلہ نہیں آیا ہو تواگرچہ احتیاط کی رعایت کرنا شائستہ ہے لیکن لازم نہیں ہے اور اس صورت  میں فرق نہیں ہے کہ نماز فرادی ہو یا جماعت کے ساتھ ہو، نماز کا  وقت تنگ ہو یا نہ ہو ۔
          مسئلہ  373۔ واجب طواف کو منقطع کرنا اور شروع سے انجام دینا جائز ہے اگرچہ احتیاط  یہ ہے کہ واجب طواف کو عرفی موالات ٹوٹنے کی حد تک منقطع نہ کرے ۔

           

      • طواف کے واجبات
      • طواف ترک کرنے اور اس میں شک کے احکام
      • طواف سے متعلق استفتاءات
      • طواف کے آداب اور مستحبات
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /