ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کی موجودگی میں رمضان المبارک کے پہلے دن محفل انس با قرآن کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگی میں رمضان المبارک کے پہلے دن محفل انس با قرآن کا انعقاد
رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمت اور ضیافت اور قرآن مجید کی بہار کا مہینہ ہے رمضان المبارک کے پہلے دن حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محفل انس باقرآن منعقد ہوئی ، جس میں قرآن مجید کے ممتاز قاریوں اور حافظوں نے قرآن مجید کی نورانی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اورقرآنی مجموعہ نے گروہی طور پر بھی قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کو پیش کیا اور اللہ تعالی کی حمد و ثنا بجا لائے۔
رہبر معظم سے شہدائے ہفتم تیر اور بعض دیگر شہداء اور جانبازوں کے خاندانوں کی ملاقات
رہبر معظم سے شہدائے ہفتم تیر اور بعض دیگر شہداء اور جانبازوں کے خاندانوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروزسنیچر) ہفتم تیر کے محترم شہیدوں کے اہل خانہ اور تہران کےبعض دیگر شہیدوں اور جانبازوں کے خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں شہیدوں کے پیغام کے ادراک کے سلسلے میں ملک اور معاشرے کی ضرورت پر تاکید کی اور شہیدوں کے نورانی اور شاداب راستے پر قوم کی وفاداری کو تسلط پسند طاقتوں کی سازشوں کی مسلسل شکست کا مظہر قراردیا اور علاقائي واقعات منجملہ عراق کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراق میں جاری جنگ در حقیقت مغربی ممالک طرفداروں ، دہشت گردوں کے حامیوں اور قوموں کے استقلال کے طرفداروں و دہشت گردوں کے مخالفین کے درمیان ہے۔
رہبر معظم سے عدلیہ کے سربراہ ،اعلی ججوں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے عدلیہ کے سربراہ ،اعلی ججوں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزاتوار) عدلیہ کے سربراہ ، اعلی صوبائی ججوں ، سرکاری وکلاء اور اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں عدلیہ میں آیت اللہ لاریجانی کے نئے پانچ سالہ دور کے لئے چھ اصلی ترجیحات بیان کرنے کے ضمن میں ملک کے عام مفادات اور بڑے مسائل میں تینوں قوا کے سربراہان کے درمیان باہمی تعاون، اتحاد اور یکجہتی کو بہت ہی ضروری اور اہم قراردیا اور امریکہ اور مغربی تسلط پسند طاقتوں کے فتنہ پرور اور شرانگيز ہاتھوں کو عراق کے حالیہ واقعات کے پس پردہ قراردیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے عراق میں ہر قسم کی امریکی مداخلت کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اس بات پر اعتقاد ہے کہ عراقی عوام ، عراقی حکومت اور عراق کے دینی مراجع عراق کے موجودہ فتنہ اور بحران کو ختم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
رہبر معظم کی یونیورسٹی جہاد ادارے کے سربراہ اور محققین کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم کی یونیورسٹی جہاد ادارے کے سربراہ اور محققین کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) یونیورسٹی جہاد کے سربراہ ، مدیروں، ریسرچ اسکالروں اور محققین کے ساتھ ملاقات میں ملک کی برق رفتار پیشرفت اور صحیح حرکت کو جاری رکھنے کے لئے ، "جہادی مدیریت اور کام" نیز " ہم کرسکتے ہیں" کے جذبے کی تقویت کو لازمی قراردیا اور انقلابی و اسلامی رجحان کے تحفظ اور جامع علمی نقشہ راہ کی روشنی میں وظائف اور ذمہ داریوں پر عمل کو ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کی علمی اور سائنسی پیشرفت و حرکت کا مقصد انسانی اقدار کے دائرے میں ناشناختہ علوم اور جدید علوم کا حصول عالمی سطح پر علم و دانش میں اضافہ کا موجب بننا چاہیے۔
رہبر معظم کی موجودگی میں محفل انس با قرآن کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگی میں محفل انس با قرآن کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) کی فضا آج حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے قرآن مجید کی روح پرور اور دلنشین آیات سےمعطر ہوگئی، قرآن مجید کے اکتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے ممتاز حافظوں اور قاریوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں قرآن کے ساتھ انس کی نورانی محفل کو برپا کیا ۔
رہبر معظم سے کویت کے امیر اور اس کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی
رہبر معظم سے کویت کے امیر اور اس کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں خلیج فارس اور اس کی سلامتی اور سکیورٹی کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: خلیج فارس کی سلامتی اوراس کا امن علاقائی ممالک کے سالم اور اچھے روابط پر منحصرہے۔
رہبر معظم سے عید بعثت کی مناسبت سے اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی ملاقات
رہبر معظم سے عید بعثت کی مناسبت سے اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مناسبت سے ایرانی عوام کے مختلف طبقات، اعلی حکام ، قرآن مجید کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں فکر ،بصیرت،شعور، امت اسلامی کے دشمنوں کی حقیقی شناخت ، اسی طرح اتحاد اور قومی اور عقیدتی اختلافات سے پرہیز کو عالم اسلام کی اہم ضروریات قراردیتے ہوئے فرمایا: آج پرچم اسلام کی سرافرازی و سربلندی اور مسلمانوں کے درمیان اسلامی تشخص کا احساس پہلے کی نسبت بہت قوی اور مضبوط ہوگیا ہے اور ایرانی قوم بھی اللہ تعالی کی نصرت اور مدد کے وعدے پر اعتماد اور حسن ظن کے ساتھ پیشرفت اور ترقی کی جانب گامزن ہے اور مشکلات سے عبور کرنے اور ظلم و جہالت اور ناانصافی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے سلسلے میں یکے بعد دیگرے موچوں کو فتح کررہی ہے۔
رہبر معظم کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں سے ملاقات
رہبر معظم کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( بروزاتوار) پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں سامراجی محاذ کے ساتھ مقابلے کی فکر کے استمرار کو صرف استقامت اور پائداری میں مضمر قراردیا اور چھٹے منصوبے کی تدوین کے سلسلے میں تین ترجیحات " مزاحمتی اقتصاد، دینی و انقلابی ثقافت، اور برق رفتار علمی پیشرفت" پر حکومت اور پارلیمنٹ کی توجہ کو لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کی اقتصادی اور سیاسی مشکلات کا راہ حل ملک کے باہر تلاش نہیں کرنا چاہیے بلکہ ملک کی معاشی اور سیاسی مشکلات کا راہ حل ملک کے اندر موجود ہے اور ہمیں اپنی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اندرونی توانائیوں اور ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کا بیان مدرسہ بنانے والے خیرین کے صوبائی سمینار میں پیش
رہبر معظم کا بیان مدرسہ بنانے والے خیرین کے صوبائی سمینار میں پیش
آج سہ پہر کو صوبہ تہران میں مدرسہ بنانے والے خيرین کا صوبائی سمینار آئی آر آئی بی کے بین الاقوامی سمینار ہال منعقد ہوا جس میں 15 اردیبہشت 1393 ہجری شمسی کو مدرسہ بنانے والے خیرین کی اعلی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کو پیش کیا گيا۔
رہبر معظم سے مرحوم آیت اللہ مشکینی کا سمینار منعقد کرنے والے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے مرحوم آیت اللہ مشکینی کا سمینار منعقد کرنے والے اہلکاروں کی ملاقات
آج صبح (بروز جمعرات) آیت اللہ مشکنی کی یاد میں 28 فروردین 1391 ہجری شمسی کو سمینار منعقد کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان کے متن کو قم میں دارالحدیث ثقافتی اور علمی ادارے میں منعقد ہونے والے سمینار میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمد گلپائگانی نے پیش کیا۔
رہبر معظم سے حضرت علی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے صوبہ ایلام کے عوام کی ملاقات
رہبر معظم سے حضرت علی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے صوبہ ایلام کے عوام کی ملاقات
تیرہ رجب مولی الموحدین ، امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عوام کے مختلف طبقات بالخصوص صوبہ ایلام کے ہزاروں افراد نے آج حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔
رہبر معظم سے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم سے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے وسیع ثقافتی اور دینی مشترکات کو ایران اور پاکستان کی دو قوموں کے درمیان اچھے، صمیمی اور دوستانہ روابط کے اہم عوامل میں قراردیا اور اقتصادی شعبہ میں باہمی روابط کے فروغ کی سطح کم ہونے پر گلہ و شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ایسے عوامل و عناصر سرگرم ہیں جو مختلف طریقوں منجملہ مشترک طولانی سرحد پر بدامنی پھیلا کر پاکستان اور ایران کی دونوں دوست اور برادر قوموں اور حکومتوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں ، لیکن دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کے فروغ کے سلسلے میں موجود عظیم فرصت کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
رہبر معظم کی اعتکاف کی مرکزي کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم کی اعتکاف کی مرکزي کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے 15 اردیبہشت 1393 ہجری شمسی میں اعتکاف کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ ملاقات میں بیانات کو آج بروز (جمعرات ) سہ پہر کو قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کے اعلی تعلیمی مرکز میں منعقد اعتکاف کے سمینار میں پیش کیا گيا۔
رہبر معظم کی ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ و معلمین سے ملاقات
رہبر معظم کی ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ و معلمین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) محکمہ تعلیم کے ہزاروں اساتذہ ، معلمین اور مدرسین کے ساتھ ملاقات میں علم آموزی، فکری تعلیم اور اخلاقی رفتار و تعلیم کو اساتذہ کے تین اصلی عنصر قراردیا اور محکمہ تعلیم میں تحول کی سند کے نفاذ کے لئے دقیق منصوبہ بندی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اس عظیم ادارے کی ہمہ گير حمایت ، قوم کے فرزندوں کے درخشاں مستقبل کے لئے مؤثر سرمایہ کاری اور ایران کی برق رفتار معنوی و مادی پیشرفت کے لئے بہت ضروری ہے۔
رہبر معظم سے دایہ کے دن کی مناسبت سے بعض دائيوں کی ملاقات
رہبر معظم سے دایہ کے دن کی مناسبت سے بعض دائيوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز پیر ) قبل از ظہر دائیوں کے دن کی مناسبت سے بعض دائیوں اور دایہ حکام کے ساتھ ملاقات میں معاشرے کی صحت و سلامتی میں دائيوں کی خدمات اور اسی طرح انسانی نسل کے بقا میں دائیوں کے اہم کردار کو گرانقدر قراردیا اور ملک کی آبادی کے اضافہ کے سلسلے میں بنیادی پالیسیوں کے اجراء کے لئے دائیوں کی خدمات سے استفادہ کی ثقافت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نسل انسانی بڑھانے اور ملک کی جوان آبادی میں کمی کو روکنے کا مسئلہ ایک حیاتی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کا سنجیدگی کے ساتھ پیچھا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم سے ذاکرین اہلبیت اور شعراء کی حضرت زہرا (س) کی ولادت کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم سے ذاکرین اہلبیت اور شعراء کی حضرت زہرا (س) کی ولادت کی مناسبت سے ملاقات
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر ، نور نظر ،بی بی دوعالم ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا اور ان کے فرزند برومند رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خیمنی (رہ) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) فاطمی فضائل و مناقب کی عطر افشاں فضا سے مملو ہوگيا۔
رہبر معظم سے حضرت زہرا(س) کی ولادت کی مناسبت سے ملک کی ممتاز اور ماہر خواتین کی ملاقات
رہبر معظم سے حضرت زہرا(س) کی ولادت کی مناسبت سے ملک کی ممتاز اور ماہر خواتین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح( بروز سنیچر) ملک کی سیکڑوں ممتاز اور دانشور خواتین کے ساتھ ملاقات میں خاندان اور عورت کے اہم مسئلہ کے پیش نظر صحیح اسٹراٹیجک کی تدوین کے لئے ایک اعلی مرکز تشکیل دینے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اس ہمہ گير اورقابل اجرا اسٹراٹیجک کے حصول کے لئے تین مسئلوں کی ضرورت ہے: خواتین کے امور میں مغرب کے غلط اور دقیانوسی خیالات کو مکمل طور پر نمونہ عمل بنانے سے پرہیز، اورخالص اسلامی معارف و متون پر اعتماد و تکیہ اور ایسے مسائل کی تشریح جو حقیقت میں عورتوں کے مسائل میں شمار ہوتے ہوں۔
رہبر معظم سے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کی ملاقات
رہبر معظم سے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز بدھ) سہ پہر کو آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ، مذہبی ،ثقافتی تعلقات اور ہمسائیگي کو دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں مؤثر اور اہم عامل قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو سیاسی عزم اور سنجیدگی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مخالفین کی سازشوں کو سیاسی عزم کے ساتھ ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اور دونوں قوموں اور دونوں حکومتوں کے باہمی روابط کو روز بروز مضبوط اور مستحکم کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم سے جوہری ادارے کے سربراہ اور اہلکاروں کی قومی جوہری دن کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم سے جوہری ادارے کے سربراہ اور اہلکاروں کی قومی جوہری دن کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی جوہری دن کی مناسبت سے ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ، مدیروں،دانشوروں ،سائنسدانوں اور ماہرین کے ساتھ ملاقات میں ملک کےجوہری شعبہ میں ترقیات اور نتائج کو ملک میں قومی خود اعتمادی کی تقویت اور دیگر علمی و سائنسی ترقیات کا مظہر قراردیا اور اسلامی جمہوریہ ایران و گروپ1+5 کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کے بارے سامراجی اور دشمن محاذ کی طرف سے معاندانہ رفتار ختم کرنے کے پیش نظر مذاکرات کرنےکے سلسلے میں موافقت کی گئی تھی اور ان مذاکرات کو جاری و ساری رہنا چاہیے اور یہ بات بھی سبھی کو جان لینی چاہیے کہ جوہری تحقیق اور فروغ کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرمیاں کسی صورت میں متوقف نہیں ہوں گي اور نہ ہی ایران کے جوہری تحقیقاتی پروگرام میں سے کسی کو بندکیا جائےگا اور اس کے ساتھ ہی ایران اور بین الاقوامی جوہری ادارے کے روابط بھی متعارف اور معمول کے مطابق ہونےچاہییں۔
رہبر معظم کا آبادان کا محاصرہ توڑنے والی فوجی کارروائیوں کے علاقہ میں راہیان نور قافلوں سے خطاب
رہبر معظم کا آبادان کا محاصرہ توڑنے والی فوجی کارروائیوں کے علاقہ میں راہیان نور قافلوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) کارون کے مشرق میں آبادان کا محاصرہ توڑنے والی فوجی کارروائیوں کے علاقہ میں راہیان نور کے ہزاروں زائرین کے اجتماع سے خطاب میں راہیان نور قافلوں کے مثبت و مفید اثرات اور دفاع مقدس کی مختلف کارروائيوں کےدوران ممتاز شخصیات، اعلی کمانڈروں اور دلیر سپاہیوں کی قربانیوں اور جانفشانیوں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھنے پر دوبارہ تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس کا سب سے بڑا درس یہ تھا کہ ایک قوم اتحاد، ایمان،اللہ تعالی پر حسن ظن اور اللہ تعالی کے سچے وعدوں پر اعتقاد کے سائے میں تمام مشکل گھاٹیوں سے عبور اور دشمن کے مد مقابل استقامت کے جوہر دکھا کر دشمن کو پیچھے ہٹنے اور شکست دینے پر مجبور کرسکتی ہے۔

منتخب عناوین