
خبریں


رہبر معظم سے سینکڑوں یونیورسٹی اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر مختلف یونیورسٹیوں سے وابستہ ، سینکڑوں اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، اسلامی ملک کی موجودہ پیشرفت اور قومی شناخت کو علم و تحقیق کے میدان میں زبردست محنت و لگن کا نتیجہ قراردیتے ہوئے فرمایا: یونیورسٹیوں میں دینی فکر کے ارتقاء کے لئے ، عمیق، استدلال پر مبنی اور ہمیشہ جدید دینی فکر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم سے صدر احمدی نژاد کی ملاقات۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اتوار کے دن بعد از ظہر صدر جناب احمدی نژاد سے ملاقات میں ان کے امریکی دورہ کو انتہایی کامیاب و مبارک اورایرانی قوم کے لئے فخر و سربلندی کا باعث قرار دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی سےشعراء کرام کی صمیمی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ شعراء کرام کی ایک جماعت نے امام حسن مجتبی (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر صمیمی ملاقات کی اور اہلبیت عصمت و طہارت (ع) کی مدح و شہداء انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے بارے میں اپنے دلنشیں کلام سے حاضرین کو نوازا۔
رہبر معظم : ایران کے خلاف جارح ملک کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے اعلی عہدیداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ آور ملک کو جان لینا چاہیے کہ اسے ایران پر حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے اور حملے کی صورت میں اسے بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا

رہبر معظم کی عدلیہ، پارلیمنٹ اور حکومت کے سربراہان اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت، عدلیہ، پارلیمنٹ اور حکومت کے سربراہوں اور دیگر اعلی عہدیداروں اور ممتاز شخصیات سے ملاقات میں اپنے اہم بیانات میں موجودہ نظام حکومت کے مفید و کارآمد ہونے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم مظلوم لیکن مقتدر قوم ہے اورخداوند متعال کے ذکرکے زیر سایہ، علم و عقل وعزم پر تکیہ و اعتماد کرتے ہوئے ، اپنے جائز حقوق کے حصول تک ، پائداری و استقامت کا سفر جاری رکھے گی۔

بہار قرآن کے آغاز پر حسینیہ امام خمینی (رہ)میں قرآنی محفل کا انعقاد۔
رمضان کےمبارک مہینہ کے آغاز پر آج سہ پہر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ملک کے مشہور و معروف قراء و حفاظ نے حسینیہ امام خمینی (رہ)میں اپنے فن قرائت و حفظ کا مظاہرہ کیا۔
یہ نورانی محفل تین گھنٹے تک جاری رہی اور اسمیں ایران کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے قاریان قرآن ، حفاظ اور تواشیح کے مختلف گروہوں نے شرکت کی ۔

رہبر معظم : سپاہ پاسداران ، اسلامی انقلاب کی عزت و اقتدار کی پاسباں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سپاہ پاسداران کے کمانڈروں سے ملاقات میں فرمایا : اسلامی انقلاب کی کامیابی ایرانی قوم کی عزت و اقتداراور شناخت کا اصلی عامل ہے اور امام خمینی (رہ) اس عزت و اقتدار کا اعلی نمونہ ہیں ۔

وزارت خارجہ کے حکام اور دیگر ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں کی رہبر معظم سےملاقات۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح وزارت خارجہ کے حکام اور دیگر ممالک میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے سفیروں سے ملاقات کے دوران قومی مفادات کی حفاظت کو ملک کی خارجہ پالیسی کا اصل مقصد قرار دیتے ہوئے فرمایا: ایران کی خارجہ پالیسی تسلط پسند اور تسلط پذیر تعلقات کی نفی اور عالمی سامراجی نظام سے عقل و ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ پر مبنی ہے اور اس چیلنج کے مدمقابل گذشتہ تین دہائیوں کے تجربے ملت ایران کی کامیابی کی واضح دلیل ہیں۔

رہبر معظم سےاہلبیت (ع) کی عالمی اسمبلی کے چوتھے اجلاس کےمندوبین کی ملاقات۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اہلبیت(ع) کی عالمی اسمبلی کے چوتھے اجلاس کےمندوبین سے ملاقات میں اس عالمی ادارے کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا : مذکورہ ادارہ کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ اسلامی دنیا کے موجودہ حالات اور ضرورتوں کے تناظر میں ، اہلبیت علیہم السلام کی حقیقی تصویر کو اس کے سامنے پیش کرے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرائے

رہبر معظم کی گارڈين کونسل کے اراکین اور عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج گارڈين کونسل کے اراکین اور اس کی نگراں کمیٹیوں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں اس کونسل کے اعلی مقام اور اہم ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: گارڈین کونسل موجودہ نظام حکومت کے شرعی اور اسلامی ہونے کی ضامن ہے۔ گارڈین کونسل کے فیصلوں اور بیانات کا اصلی محور و معیار ملک کے بنیادی آئین پر مبنی ہونا چاہیےاور مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر فیصلے کرنا گارڈين کونسل کا اہم فریضہ ہے۔

رہبر معظم سے زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ ، سرگرم و فعال خواتین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح علمی، سماجی، اقتصادی، سیاسی و ثقافتی شعبوں سے وابستہ ممتاز اور سرگرم ہزاروں خواتین کے اجتماع میں اسلامی نقطہ نظر سے خواتین کے مقام و منزلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: ملک کی ترقی و پیشرفت میں حصہ لینا اگر چہ ہرفرد کی ذمہ داری ہے اور اسمیں مرد و عورت برابر کے شریک ہیں لیکن اسلام کے زاویہ نگاہ سے عورت کی سب سے بڑی ذمہ داری ، گھر اور خاندان میں اس کا ناقابل تردید کردار ہے ۔

رہبر معظم کی ونزوئلا کے صدر سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت ونزوئلا کے صدر جمہوریہ سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کے تمام مستقل ممالک اتحاد کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے اپنی طاقت میں اضافہ کریں اور پوری امید کے ساتھ اپنی قوم و ملت کے منافع کا دفاع کریں۔

رہبر معظم کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ملک کی چند اہم شخصیتوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ، صدر جمہوریہ ، انکی حکومت کے اراکین، مختلف صوبوں کے گورنروں اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات میں اپنے اہم اورقیمتی بیانات سے مستفیض کیا۔

رہبر معظم سےعدلیہ کے سربراہ اور عدلیہ سے وابستہ دیگر اعلی عہدیداروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عدلیہ کے سربراہ اور عدلیہ سےوابستہ دیگر اعلی عہدیداروں ، بعض ججوں اور عدلیہ کے کارکنوں سے ملاقات میں اسلامی نظام حکومت کےکارآمد ہونے پرعدلیہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئےفرمایا: اسلامی نظام کے اہداف و مقاصد کے حصول میں عدلیہ کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اور سماجی، ثقافتی ، اخلاقی اور دیگر شعبوں میں امن و سکون کا قیام، قانون شکن افراد کے ساتھ بلاکسی امتیاز کے پیش آنا، عدلیہ کی ایک بہت اہم ذمہ داری ہے۔

رہبر معظم سے عراقی صدر جلال طالبانی اور انکے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام عراقی صدر جلال طالبانی اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات کےدوران اس بات پر زور دیا کہ عراق کا سب سے بڑا مسئلہ اس ملک میں قابض افواج کی موجودگی اور سلامتی کا فقدان ہے رہبر معظم نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی موجودہ حکومت کے تمام ارکان یعنی صدر، وزیر اعظم، کابینہ اورپارلیمنٹ کی باقاعدہ حمایت کرتا ہے۔

رہبرمعظم کی تہران کےمیئر، بلدیاتی اسلامی کونسل کے ممبران اور مختلف حلقوں کے بلدیاتی سربراہوں سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اسلامی بلدیاتی کونسل کے ممبران، تہران کےمئیر اور مختلف حلقوں کے بلدیاتی سربراہوں اور معاونین سے ملاقات کے دوران عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ تہران شہرکی روح یعنی ثقافتی امور اور مذہبی اقدار پر خاص توجہ دینے پرتاکید کرتے ہوئے فرمایا: تہران کی اسلامی بلدیاتی کونسل اور بلدیہ حکام آپس میں مناسب ودوستانہ تعاون نیزحکومت اور حکومتی اداروں کے ساتھ یگانگی اور یکجہتی کے ذریعہ تہران شہر کے بڑے اور اصلی مسائل حل کرنے کی سمت قدم بڑھائیں۔

رہبر معظم سے نکارا گوا کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام نکارا گواے کے صدر ڈینیل اورٹگا اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات میں بین الاقوامی تعلقات میں غیرمنصفانہ سلسلہ کے کمزور پڑنے اور مستقبل میں بالکل متفاوت صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مستقل اور آزاد ممالک اور اقوام جوامریکی پالیسیوں کے مخالف ہیں ان کا باہمی اتحاد اور ثابت قدمی بین الاقوامی معاملات میں انصاف کے خواہاں محاذ کی مضبوطی کا سبب ہوگی نیز اس اتحاد اور ثابت قدمی کے ذریعہ منصفانہ بین الاقوامی معا ملات کے قیام میں تیزی آئیگی۔

اسلامی پارلیمنٹ کےاراکین اور اسپیکر سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ایرانی پارلیمنٹ کے ممبران اور اسپیکر سے ملاقات کے دوران اسلامی اقدار اور اصولوں پر کاربند رہنے کو ساتویں دور کی منتخب اسلامی پارلیمنٹ کی شناخت قرار دیا اور پارلیمنٹ کی اپنی اسی شناخت پر مبنی کارکردگی اور منصوبہ سازی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:
