خبریں
عید غدیر اور امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے جمعرات 4 جون 2026 کو عید غدیر خم اور امام خمینی کی سینتیسویں برسی کی مناسبت سے ا...
یوم محنت کشاں اور یوم معلم کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام
یازدہم اور دوازدہم اردیبهشت (یکم اور ۲ مئی) کے یہ دو دن، وہ ایام ہیں جن میں محنت کش اور معلم کے مقام و منزلت کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ زبانی اور علامتی تجلیل سے قطعِ نظر، جو اپنی جگہ ایک مناسب اور بجا عمل ہے، ہر ملک کی ترقی علم اور عمل کے دو پروں کی مرہونِ منت ہوتی ہے۔ معلم اس مقصد کے تحقق کے اولین مرحلے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ علم کی تعلیم، مہارتوں کی افزائش، اور آئندہ نسل کی بصیرت کی نشوونما اور شناخت کی تعمیر کا ایک اہم حصہ اسی کے کندھوں پر عائد ہوتا ہے۔
خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے 30 اپریل کو خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اہم نکات کی طرف اشارہ کیا گيا ہے۔
۲۲ جنوری کے تاریخی اجتماعات سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کا خصوصی پیغام
حضرت آیتاللہ خامنہای، رہبرِ انقلابِ اسلامی نے ایک پیغام میں آج کے وسیع عوامی اجتماعات میں ملتِ عظیمالشأنِ ایران کے عظیم اقدام اور اس تاریخی دن کو سراہتے ہوئے زور دے کر فرمایا: ملتِ ایران نے اپنی ذات، اپنی ہمّت اور اپنی شناخت کو دشمنوں کے سامنے نمایاں کر دیا، اور یہ امریکی سیاست دانوں کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے کہ وہ اپنی فریب کاری بند کریں اور خائن مزدوروں پر بھروسا نہ کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم سے تیسرا خطاب
حضرت آیتالله خامنهای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج شام قوم سے اپنے تیسرے ٹیلی ویژن خطاب میں ملت ایران کی صہیونی حکومت پر فتح، مسلح افواج کی اس حکومت کو کاری ضربیں، نیز امریکہ پر غلبے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ان کی بے نتیجہ جوہری تنصیبات پر حملے کے جواب میں دی گئی زبردست جوابی کارروائی کو مبارکباد کے قابل قرار دیا۔ آپ نے تاکید کی کہ تیسری مبارکباد، ملت ایران کے شاندار اتحاد و یکجہتی کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم سے دوسرا خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله خامنهای نے آج دوپہر ایک ٹیلی ویژن پیغام میں، دشمن صہیونی کی احمقانہ اور خبیثانہ جارحیت کے مقابلے میں ملت ایران کے متین، بہادر اور بروقت ردِ عمل کو سراہتے ہوئے، اسے ملت کے رشد و بلوغ، اور عقلانیت و معنویت کے استحکام کی علامت قرار دیا۔ آپ نے فرمایا: ملت ایران جس طرح مسلط کردہ جنگ کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوئی، اسی طرح مسلط کردہ صلح کے خلاف بھی مضبوطی سے کھڑی ہوگی، اور یہ قوم کبھی بھی کسی کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کرے گی۔
قوم سے اہم ٹیلی ویژن خطاب
حضرت آیتالله خامنهای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج رات قوم سے اپنے ایک اہم ٹیلی ویژن خطاب میں فرمایا: خبیث اور پست صہیونی حکومت نے ایک بڑی اور سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے، جس کے نتائج اسے بدحالی اور تباہی کی طرف لے جائیں گے۔ عظیم ایرانی قوم یقین رکھے کہ مسلح افواج، اُن کی پشت پناہی کے ساتھ، پوری قوت سے اقدام کریں گی اور اس رژیم کو زبردست ضربات پہنچائیں گی۔ یہ رژیم اپنی اس ناپاک و خبیث حرکت سے ہرگز محفوظ نہیں نکل سکے گی۔
حوزہ علمیہ قم کے ایک سو سالہ یوم تأسیس کے موقع پر بصیرت افروز پیغام
حضرت آیتاللّٰہ خامنہای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے "حوزہ علمیہ قم کے ایک سو سالہ یوم تأسیس" کے موقع پر منعقدہ اجتماع کے لیے اپنے پیغام میں، حوزہ علمیہ کے مختلف پہلوؤں اور خصوصیات کی تشریح کرتے ہوئے، ایک ایسا حوزہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ترقی یافتہ، ممتاز، نوآور، ترقی پذیر، عصری ضروریات سے ہماہنگ، مہذّب، مجاہد، انقلابی روح کا حامل اور معاشرے کے نظم و نسق کے نظامات کی تشکیل کے لیے آمادہ ہو۔ آپ نے تاکید کی کہ حوزہ کی سب سے اہم ذمہ داری "بلاغ مبین" ہے، جس کی سب سے نمایاں مثال تمدن نوین اسلامی کے بنیادی اور ضمنی خطوط کی ترسیم، اس کی وضاحت، ترویج اور اس کی معاشرے میں ثقافتسازی ہے۔
یوم القدس کی مناسبت سے ٹیلیویژن پیغام
حضرت آیتالله خامنهای، رہبرِ انقلاب اسلامی، نے آج شب ایک ٹیلیویژنی پیغام میں اس سال کی یومِ قدس کی ریلی کو گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ اہم قرار دیا اور تاکید فرمائی: إنشاءالله، اس سال کی ریلی یومِ قدس کی بہترین، پرشکوہ ترین اور باعزت ترین ریلیوں میں سے ایک ہوگی۔
نئے شمسی سال ۱۴۰۴ ہجری کے آغاز پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے شمسی سال ۱۴۰۴ ہجری کے آغاز پر اپنے پیغام میں نئے سال کو "پیداواری سرمایہ کاری کا سال" قرار دیا۔ حضرت آیتاللہ خامنہای نے نئے سال کے شب قدر اور ایامِ شہادتِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہالسلام کے ہمراہ آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ لیالی قدر کی برکتیں اور مولائے متقیان کی عنایتیں، ایران کے عزیز عوام اور ان تمام لوگوں کے شامل حال ہوں جن کا نیا سال نوروز سے شروع ہوتا ہے۔
شہید سید حسن نصر اللہ کی تدفین کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
حزب اللہ کے رہنما سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزاحمتی محاذ کے عزیز جوانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی حزب اللہ، لبنان کی سب سے مضبوط محافظ اور جارح صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کے مقابلے میں سب سے مضبوط ڈھال ہے کہ جو عرصۂ دراز سے لبنان کو تقسیم کرنےکے درپے ہے۔
حجۃ الاسلام حاج سید ابوالفضل بہاء الدینی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین جناب حاج سید ابوالفضل بہاءالدینی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یورپ میں اسلامی طلباء کی انجمنوں کی یونین کے نام پیغام
آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی طلباء کی انجمنوں کی یونین کے 58ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں اہم عالمی معاملات میں ان طلباء کے کردار اور اثرات پر زور دیا اور کہا کہ وہ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی مسائل سے نمٹنے کے لیے حوصلہ، ایمان اور خود اعتمادی پر انحصار کریں۔
چودہویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر پر تبریکی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے چودہویں صدارتی انتخابات کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی قوم، منتخب صدر اور اس حساس عمل میں شریک تمام افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور وقار کے لیے سب کو تعاون کرنے اور خیر سگالی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا: ’’یہ قابل تعریف ہوگا کہ انتخابات کے بعد مسابقتی انتخابی رویے دوستانہ اصولوں میں بدل جائیں، اور ہر کوئی ملک کی مادی اور روحانی ترقی کے لیے کوشش کرے۔ "



