ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کی 29 فروردین اور یوم فوج کی آمد کے موقع پر بعض اعلی فوجی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی 29 فروردین اور یوم فوج کی آمد کے موقع پر بعض اعلی فوجی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج ( بروز بدھ) سہ پہر کو 29 فروردین کی آمد اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے دن کی مناسبت سے فوج کے بعض اعلی کمانڈروں،ممتاز اہلکاروں، فوج کی رضاکار یونٹوں کے ارکان اور اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجیوں کے بعض خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو باعث فخر ، مایہ ناز، عوامی ، علمی، اعتقادی اور گوناگوں صلاحیتوں کی حامل ،آزمودہ اور تجربہ کار فوج قراردیا اور امریکہ کی سرپرستی میں سامراجی محاذ کے غیر منطقی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج مغربی تمدن ، متضاد، غیر منطقی اور منہ زور پالیسیوں اور انسانی اصولوں پر عدم توجہ کی وجہ سے تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس منعقد ہوئی
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس منعقد ہوئی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں شہزادی کونین ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیھا) کی شہادت کے سلسلے میں پانچویں اور آخری مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نور نظر اور لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے سلسلے میں دوسری مجلس عزا کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے سلسلے میں دوسری مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی پیاری بیٹی ، نور نظر اور لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی پہلی مجلس عزا کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی پہلی مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی پیاری بیٹی ، نور نظر اور لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے کل رات پہلی مجلس عزا منعقد ہوئي۔
رہبر معظم سے برونڈی کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم سے برونڈی کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےآج صبح (بروز بدھ) برون‍ڈی کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی افریقی ممالک پر مثبت نگاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران ، افریقی ممالک کی پیشرفت ، ترقی اور ان کے اتحاد کا استقبال کرتا ہے۔
رہبر معظم کا نئے ہجری شمسی سال 1392 کی آمد پرحضرت امام رضا علیہ السلام کےروضہ کے لاکھوں زائرین و مجاورین سے خطاب
رہبر معظم کا نئے ہجری شمسی سال 1392 کی آمد پرحضرت امام رضا علیہ السلام کےروضہ کے لاکھوں زائرین و مجاورین سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1392 اور بہار کے پہلے دن کے موقع پرحضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے لاکھوں زائرین اور مجاورین کے ایک عظیم اور شاندار اجتماع سے اپنےاہم خطاب میں گذشتہ سال 1391 ہجری شمسی میں ایرانی قوم کے دشمنوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر رکاوٹوں اور گمراہ پروپیگنڈے کے باوجود ایرانی قوم کی پیشرفت و ترقی کا جائزہ لیا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اساسی اور بنیادی نکات پیش کئے۔
رہبر معظم کا نئے ہجری شمسی سال 1392 کی مناسبت سے قوم کے نام پیغام
رہبر معظم کا نئے ہجری شمسی سال 1392 کی مناسبت سے قوم کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1392 کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں گذشتہ سال میں ایران کی ترقی بالخصوص عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی مقابلہ میں آگے کی جانب پیشرفت کی طرف اشارہ کیا اورنئے سال کے تناظر میں سیاسی و اقتصادی میدانوں میں ایرانی قوم کے مجاہدانہ حضور،تجربہ، حرکت و پیشرفت کو امید افزا قراردیتے ہوئے فرمایا: اس نقطہ نگاہ سے نئے سال کو عظيم سیاسی اور اقتصادی رزم کا سال قراردیتا ہوں۔
رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت
رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور 12 فروردین یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی آمد کے موقع پر عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1059 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
رہبر معظم کی نوروز کے سفر کے دوران خدمات پہنچانے والے اداروں کےبعض اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی نوروز کے سفر کے دوران خدمات پہنچانے والے اداروں کےبعض اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج (بروز سنیچر) نوروز کے سفر کے دوران عوام کوخدمات بہم پہنچانے والے اداروں کےبعض اہلکاروں سے ملاقات میں نوروز کی تعطیلات کے ایام میں عوام کو خدمات بہم پہنچانے والے اداروں اور مراکز کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: تمام اداروں کے حکام کو باہمی تعاون کے ساتھ نوروز کے سفر کے دوران حوادث کو کمترین سطح تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم کا آیت اللہ سید محمد کاظم یزدی کی یاد میں منعقد کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم کا آیت اللہ سید محمد کاظم یزدی کی یاد میں منعقد کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعلامہ آیت اللہ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی صاحب کتاب عروۃ الوثقی کی یاد میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ علامہ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی کے افکار کا جائزہ لینے پر زوردیا اور عوام کے سامنے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کوپہچنوانے پر تاکید کی۔
رہبر معظم کی عالمی چمپیئن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
رہبر معظم کی عالمی چمپیئن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح (بروز پیر) 2012 ء میں اولپیک ، پیرااولپیک اور عالمی مقابلوں کےچمپیئنز اورمیڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات میں ملک کے پہلوانوں اور ممتاز کھلاڑیوں کو ایرانی قوم کے تشخص ، پہچان، پختہ عزم، ذہانت ، ایمان اور شریعت پر پابند رہنے کے سفیر قراردیتے ہوئے فرمایا: ممتاز اور بہادر کھلاڑی اس بلند چوٹی کے مانند ہیں جس کی جانب وہ پوری قوم بالخصوص باصلاحیت جوانوں کی حرکت کی راہ ہموار کرنے کے سلسلے میں نمونہ عمل ہیں۔
رہبر معظم کا لارستان میں ولی فقیہ کے نمائندے مرحوم موسوی لاری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا لارستان میں ولی فقیہ کے نمائندے مرحوم موسوی لاری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز سنیچر) سہ پہر کو لارستان میں ولی فقیہ کے نمائندے ،ممتاز عالم دین ، مجاہد اور محقق حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید مجتبی موسوی لاری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیاہے۔
رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات
رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( بروز جمعرات ) خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم خطاب میں گذشتہ 34 برسوں میں ایرانی قوم کی آگے کی سمت حیرت انگیز ترقیات، ایرانی قوم کو درپیش چیلنجوں، اور اسلامی نظام کے بلند وبالا اہداف اور اصولوں کی جانب حرکت و پیشرفت کے بارے میں ایک جامع و کامل تجزيہ و تحلیل پیش کرتے ہوئے فرمایا: اسلام پر ایمان، پختہ عزم ، عوام پر اعتماد، جذبہ امید کی حفاظت و تقویت آگے کی سمت حرکت جاری رکھنے ، عظیم کامیابیوں تک پہنچنے اور سخت ودشوار مراحل سے عبور کرنےکے اصلی عوامل ہیں۔
رہبر معظم کا ملک کی سات ہزار شہید خواتین کے سلسلے میں منعقد کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم کا ملک کی سات ہزار شہید خواتین کے سلسلے میں منعقد کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی سات ہزار شہید عورتوں کے سلسلے میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں ایران کی مسلم خواتین کے کردار کو عورت کے نئے نمونہ کی پہچان میں تاریخ ساز قراردیا ، اور انقلاب اسلامی و دفاع مقدس کے میدان میں کربلائی جذبے سے سرشار ہزاروں خواتین کی میدان میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عصر جدید میں ان خواتین کی مجاہدت اور خون کی برکت سے ایک تازہ اور نیا جذبہ پیدا ہوگیا ہے جو جلد یا کچھ عرصہ کے بعد عالمی سطح پر عورتوں کی سرنوشت اور تقدیر میں اپنے اثرات مرتب کرےگا۔
رہبر معظم نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام ملک حسینی کو کہگیلویہ و بویر احمد میں اپنانمائندہ مقرر کیا ہے
رہبر معظم نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام ملک حسینی کو کہگیلویہ و بویر احمد میں اپنانمائندہ مقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام آقائ حاج سید شرف الدین ملک حسینی کو صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقررہے۔

منتخب عناوین