
خبریں


رہبر معظم سے امام خمینی (رہ) تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں کی ملاقات
امام خمینی (رہ) علمی اور تحقیقاتی ادارے کے سربراہ، اہلکاروں اور ارکان نے آج ظہر کے وقت رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر معظم کے ساتھ قم میں مقیم غیر ایرانی طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مقدس شہر قم کے سفر کےساتویں دن آج صبح ہزاروں غیر ایرانی طلباء و فضلا کے اجتماع سے اسلام کے اعلی معارف کے فروغ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف کا حصہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: اسلام کی نجات بخش تعلیمات کے ساتھ مسلمان قوموں کی آشنائی، امت مسلمہ کے اقتدار ،آزادی، عزت و عظمت ، سربلندی اور سرافرازی کا موجب بنےگی۔

رہبر معظم سے حوزہ علمیہ قم کے ممتاز طلباء ، علماء اور فضلا کی ملاقات
رہبرِ معظّم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کی شب حوزۂ عملیۂ قم کے ممتازوبرجستہ اساتذہ ، طلبہ اور فضلا کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، "علم " کو دینی درسگاہوں اور حوزات علمیہ کی حقیقی شناخت قرار دیا اورحوزۂ علمیہ کی اس شناخت کے عملی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حوزہ کے اخلاق و تعلیم و تربیت کے نظام ، دشمن کی شناخت اور دیگر شعبوں میں نئے سوالات اور نئے شبہات کے استقبال ، اظہارِ خیال کی آزادی ، رجعت پسندی سے اجتناب ، علمی خود اعتمادی ، منطقی و عقلی روش سے استفادہ کرنے کے بارہ میں چند اہم نکات کی طرف اشارہ کیا ۔

رہبر معظم سے صوبہ قم کی بسیج اور رضاکار فورس کے دستوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حرم حضرت معصومہ (س) کے امام خمینی (رہ) شبستان میں صوبہ قم کے رضا کار فورس کے پرجوش اجتماع سے خطاب میں رضاکار فورس اور اس کی تاسیس اور تشکیل کے تمام پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیا اور بصیرت، اخلاص ، بروقت اور مناسب عمل کے تین عناصر کو رضاکار فورس (بسیج) کی حرکت کے اہم ملاک ومعیار قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی شاندار اور نمایاں پیشرفت و ترقی کو دشمنوں کی جانب سے گھٹا کر پیش کرنا ایرانی عوام اور حکام کی برق رفتار پیشرفت کے سامنے ان کی درماندگی اور شکست کا مظہر ہے ایرانی عوام کی پیشرفت و ترقی کا یہ سلسلہ دشمنوں کی مرضی کے برعکس جاری رہےگا اور ایرانی عوام کا مستقبل روز بروز درخشاں ترقیات کے ہمراہ تابناک اور روشن رہےگا۔

رہبر معظم نے قم میں اسلامی مراکز کی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو قم کے ستر سے زیادہ اسلامی مراکز اور تحقیقاتی اداروں کے علمی اور تحقیقاتی آثار کی نمائشگاہ کا تین گھنٹے سے زیادہ عرصہ تک مشاہدہ کیا۔
مشکوۃ نامی اس نمائشگاہ میں اسلامی تحقیقاتی مراکز اور اداروں نے تحقیقاتی آثار ، مقالات ، پی ایچ ڈی سطح کے تحقیقاتی رسالوں ، حوزوی تحقیقات اور حوزہ علمیہ کے منتخب سافٹ ویئر کو 60 اطاقوں میں نمائش کے لئے پیش کیا تھا۔

رہبر معظم کی جامعہ مدرسین کے ارکان سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح شہر مقدس قم میں حوزہ علمیہ کے جامعہ مدرسین کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں جامعہ مدرسین کو تحریک انقلاب اسلامی کے دوران اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد کے دور میں ہر امتحان میں کامیاب ، مضبوط و مستحکم ، امام (خمینی رحمۃ اللہ علیہ) اور انقلاب کی راہ پر ثابت قدم اور حوزہ علمیہ کا ایک بے مثال ادارہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے ادارے کو چاہیے کہ وہ اپنے اسی مضبوط و مستحکم معیار اورتشخص کو برقرار رکھے اور اس ادارہ اور نیز ملک کے عام ماحول کے لئے خود کو ایک نمایاں اور ممتازحیثیت سے باقی رکھے۔

رہبر معظم قم نے شہداء کے مزار اور امامزادہ علی بن جعفر اور شیخان میں فاتحہ خوانی کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای شہر مقدس قم کے سفر کے پانچویں دن شہداء قم ، امامزادہ علی بن جعفر کے مزار اور قبرستان شیخان میں حاضر ہوئے، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس اور انقلاب اسلامی کے گرانقدر شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا فرمائی اور اس کے بعد مقبرہ امامزادہ علی بن جعفر کی زیارت کی۔

رہبر معظم سے آیت اللہ صافی گلپائگانی اور بعض اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حضرت آیت اللہ صافی گلپائگانی اور حوزہ علمیہ قم کے بعض اساتذہ اور علماء نے قم کے سفر کی چوتھی شب میں ملاقات اور گفتگو کی ، یہ ملاقات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر قم میں انجام پذیر ہوئی ہے ۔

رہبر معظم کا آیت اللہ طاہری خرم آبادی کے فرزند کے انتقال پر تعزیتی پیغام
ہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید حسن طاہری خرم آبادی کے فرزند کے انتقال پر تعزیتی پیغام راسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

رہبر معظم کی قم کے تین شہید خاندانوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ شب میں قم کے تین شہید خاندانوں سے اچانک ملاقات کی اور ان میں سے ہر ایک کے ہاں قم کے مظلوم اور دلیر شہیدوں کے پسماندگان کے صبر و استقامت کی تعریف و تجلیل کی۔

رہبر معظم کی حوزہ علمیہ قم کے اساتید ، علماء ، فضلا اور طلاب سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حوزہ علمیہ قم کے علماء، فضلا ،اساتید ، مدارس کے مدیروں اور طلباء کے عظیم ، پر جوش اور ولولہ انگیز اجتماع سے اپنے اہم خطاب میں حوزات علمیہ میں مختلف شعبوں اور پہلوؤں میں تبدیلی اور مدیریتی تحول کے بارے میں سیر حاصل تشریح کرتے ہوئے ،اسلامی نظام اور حوزات علمیہ کے مابین تقابل کے سلسلے میں دشمنان اسلام کی طرف سے شبہات پیدا کرنے کو حوزات علمیہ ، علماء اور اسلامی نظام کو کمزور کرنے کی ناپاک سازش قراردیا ۔

رہبر معظم سے دوسری شب میں قم کے علماء کی ملاقات
قم المقدس کے حوزہ علمیہ کے بعض مراجع ،اساتذہ اور علماء نے قم کے سفر کی دوسری شب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی ، جن میں آیات عظام جعفر سبحانی ، مکارم شیرازی، شبیری زنجانی اور حوزہ علمیہ قم کے بعض اساتید ، علماء اور فضلا اور حوزہ کے حکام شامل ہیں یہ ملاقات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر قم میں انجام پذیر ہوئی ہے ۔

رہبر معظم نے قم کے شہداء کے اہل خانہ اور جانبازوں سے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ قم کے شہداء کے اہل خانہ ، جانبازوں اور ایثار گروں اور ان کے خاندان والوں کے پر جوش اور ولولہ انگیز اجتماع سے خطاب میں شہادت پر ایمان و یقین، ایثار و قربانی کے جذبہ پر ایمان اور اللہ تعالی کے ساتھ معاملہ کو ایرانی عوام کے اقتدار کا حقیقی اور اصلی راز قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران کی عظيم اور بزرگ قوم ان قابل فخر اور مایہ ناز عوامل کے سائے میں سامراجی طاقتوں کی تسلط پسندی اور منہ زوری کے مقابلے میں ہمیشہ کی طرح مضبوط و مستحکم طور پر استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرےگی۔

رہبر معظم سےحوزہ علمیہ قم کے بعض علماء اور اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے قم المقدس کے حوزہ علمیہ کے بعض اساتذہ اور علماء نے قم کے سفر کی پہلی رات میں ملاقات اور گفتگو کی ، جن میں ایات عظام نوری ہمدانی ، جوادی آملی اور حوزہ علمیہ قم کے بعض اساتید ، علماء اور فضلا اور حوزہ کے حکام شامل ہیں یہ ملاقات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے قم کے دفتر میں انجام پذیر ہوئی ہے ۔

رہبر معظم کا قم کے عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قم کے عوام کے شاندار استقبال اور حضرت معصومہ (س) کی زیارت کے بعد شہر قم کے میدان آستانہ میں عوام کے ایک عظيم اور زائد الوصف اجتماع میں ان کے شوق و ولولہ اور پاک و پاکیزہ احساسات اور جذبات کا جواب دینے کے لئے حاضر ہوئے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہر قم کو علم ، جہاد اور بصیرت کا شہر قراردیا اور بصیرت کے ہمراہ جہادی حرکت کی بنیاد پر اس شہر کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: قم ،تاریخ میں جس طرح اہلبیت علیہم السلام کے معارف کا عظیم مرکز رہا ہے اسی طرح موجودہ دور میں بھی اسلامی اور الہی معارف کا عظیم سرچشمہ ہے جو اپنے بزرگ علماء کی مجاہدت اور بصیرت کے ذریعہ اپنے فیوض و برکات سے مشرق و مغرب میں عالم اسلام کو سیراب کررہا ہے۔

رہبر معظم کا قم میں علماء اور عوام نے شاندار استقبال کیا
آٹھویں اور مہربان امام حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر قم المقدس کا شہر اسلامی اور انقلابی قدروں کے دفاع میں یکجہتی اور استقامت کا مظہر بن گیا اور اس شہر کے مؤمن اور انقلابی شوق و ولولہ سے سرشار عوام نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شاندار، پرجوش اور والہانہ استقبال کرکے قم کی درخشاں تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔

رہبر معظم کی عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح عراق کے وزير اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عراق کو اسلامی جمہوریہ ایران کا برادر ملک قراردیا اور عراق کی نئی حکومت میں چند مہینوں کی تاخیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراق میں نئی حکومت کی جلد از جلد تشکیل اور کامل امن و سلامتی عراق کے ضروری اور اہم موضوعات میں شامل ہیں، کیونکہ ان دو موضوعات کے محقق ہونے سے عراقی عوام اپنے اصلی اور شائستہ مقام تک پہنچ جائیں گے اور عراق بھی تعمیر اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائے گا۔

رہبر معظم کا بیرجند میں انیسویں نماز کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر میں انیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں اسلامی مسجد کو دنیا و آخرت کے امتزاج اور فرد و معاشرے کے باہمی روابط اور پیوند کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ہر علاقہ اور ہر مقام پر مساجد کو خیر و برکت و سعادت کی جگہ اور تفسیر و حدیث کے مقام ،سماجی و سیاسی معارف کے منبر ، اخلاقی تعلیمات اور وعظ و نصیحت کے مرکز کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔عدلیہ کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے بیرجند میں نماز کے اجلاس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو پڑھ کر سنایا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
