ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے سینکڑوں یونیورسٹی طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے سینکڑوں یونیورسٹی طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج سہ پہر مختلف یونیورسٹیوں کے ممتاز علمی مقابلوں کے منتخب سیاسی اور ثقافتی تنظیموں سے وابستہ سینکڑوں طلاب سے اپنی ملاقات میں ، طلباء کی جانب سے ، سیاسی، ثقافتی، اور سماجی اور دیگر شعبوں میں اپنے مطالبات کو پیش کرنے کو ایک اچھا قدم اور اسے ہر طالب علم کی ذمہ داری قراردیتے ہوئے اس بات پر تاکید فرمائی کہ "عقل و منطق"کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ مطالبات و اہداف کو جامہ عمل پہنانے کی کوشش، یونیورسٹی اور دیگر علمی مراکز کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔

رہبر معظم سےصدر جمہوریہ اور انکی کابینہ کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سےصدر جمہوریہ اور انکی کابینہ کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر ، صدر جمہوریہ اور انکی کابینہ کے اراکین سے ملاقات میں ، نہج البلاغہ میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے حکمت آمیز ارشادات سے الہام حاصل کرتے ہوئے ، سماج میں اسلامی اخلاق کے فروغ پر زور دیا اور معاشرے میں اخلاقی قدروں کو مستحکم بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے ایک قومی ثقافتی تحریک چلانے پر تاکید فرمائی۔
رہبر معظم سے سینکڑوں یونیورسٹی اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم سے سینکڑوں یونیورسٹی اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر مختلف یونیورسٹیوں سے وابستہ ، سینکڑوں اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، اسلامی ملک کی موجودہ پیشرفت اور قومی شناخت کو علم و تحقیق کے میدان میں زبردست محنت و لگن کا نتیجہ قراردیتے ہوئے فرمایا: یونیورسٹیوں میں دینی فکر کے ارتقاء کے لئے ، عمیق، استدلال پر مبنی اور ہمیشہ جدید دینی فکر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی سےشعراء کرام کی صمیمی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ شعراء کرام کی ایک جماعت نے امام حسن مجتبی (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر صمیمی ملاقات کی اور اہلبیت عصمت و طہارت (ع) کی مدح و شہداء انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے بارے میں اپنے دلنشیں کلام سے حاضرین کو نوازا۔
رہبر معظم کی طرف سےہفتہ اطعام اور اکرام کی مناسبت سے نیاز مندوں اور یتیموں کی مدد
رہبر معظم کی طرف سےہفتہ اطعام اور اکرام کی مناسبت سے نیاز مندوں اور یتیموں کی مدد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی ولادت باسعادت کی آمد اور ہفتہ اطعام و اکرام کے آغاز کی مناسبت سے یتیموں اور نیاز مندوں کودوسو ملین ریال کی مدد فراہم کی ہے۔

رہبر معظم : ایران کے خلاف جارح ملک کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے اعلی عہدیداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ آور ملک کو جان لینا چاہیے کہ اسے ایران پر حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے اور حملے کی صورت میں اسے بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا
رہبر معظم کی عدلیہ، پارلیمنٹ اور حکومت کے سربراہان اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم کی عدلیہ، پارلیمنٹ اور حکومت کے سربراہان اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت، عدلیہ، پارلیمنٹ اور حکومت کے سربراہوں اور دیگر اعلی عہدیداروں اور ممتاز شخصیات سے ملاقات میں اپنے اہم بیانات میں موجودہ نظام حکومت کے مفید و کارآمد ہونے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم مظلوم لیکن مقتدر قوم ہے اورخداوند متعال کے ذکرکے زیر سایہ، علم و عقل وعزم پر تکیہ و اعتماد کرتے ہوئے ، اپنے جائز حقوق کے حصول تک ، پائداری و استقامت کا سفر جاری رکھے گی۔

رہبر معظم نے علیحدہ علیحدہ احکام میں سپاہ پاسداران کی مشترکہ اور راہنما کونسل کے سربراہوں کو منصوب کیا۔
رہبر معظم نے علیحدہ علیحدہ احکام میں سپاہ پاسداران کی مشترکہ اور راہنما کونسل کے سربراہوں کو منصوب کیا۔
مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات میں کمانڈر پاسدار ڈاکٹر علی اکبر احمدیان کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مرکزی راہنما کونسل کا سربراہ اور بریگيڈر کمانڈر پاسدار سید محسن زادہ حجازی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشترکہ کونسل کا سربراہ مقرر کیا۔

رہبر معظم کی امامت میں رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ کا انعقاد
رہبر معظم کی امامت میں رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ کا انعقاد
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ کے خطبوں میں تہران کے موحد اور انقلابی عوام کے عظیم الشان اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے ہمیشہ بیدار اور آگاہ عوام ایمان کی طاقت اور استقامت و پائداری کے ساتھ انقلاب اسلامی کو کمزور بنانے کے امریکی منصوبوںکو نقش برآب کردیں گے
رہبرمعظم کاتہران میں نماز جمعہ سے خطاب
رہبرمعظم کاتہران میں نماز جمعہ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رمضان کے مبارک مہینہ کی پہلی نماز جمعہ میں تہران یونیورسٹی اور اسکے اطراف کی سڑکوں پر موجود فرزندان توحید اور انقلابی عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے ایمان و استقامت کے زیر سایہ ، اسلامی انقلاب کو کمزور کرنے کے امریکی منصوبہ کو خاک میں ملادیا ہے ایرانی قوم، عزت و وقار کے موجودہ راستہ پر چل کر اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گي ، جہاں دنیا کی کوئی طاقت اسے دھمکانے کی جرات بھی نہیں کرسکے گی۔

بہار قرآن کے آغاز پر حسینیہ امام خمینی (رہ)میں قرآنی محفل کا انعقاد۔
بہار قرآن کے آغاز پر حسینیہ امام خمینی (رہ)میں قرآنی محفل کا انعقاد۔
رمضان کےمبارک مہینہ کے آغاز پر آج سہ پہر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ملک کے مشہور و معروف قراء و حفاظ نے حسینیہ امام خمینی (رہ)میں اپنے فن قرائت و حفظ کا مظاہرہ کیا۔
یہ نورانی محفل تین گھنٹے تک جاری رہی اور اسمیں ایران کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے قاریان قرآن ، حفاظ اور تواشیح کے مختلف گروہوں نے شرکت کی ۔
رمضان المبارک کے چاند کا اعلان
رمضان المبارک کے چاند کا اعلان
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کے مؤمن بھائیوں اور بہنوں کو مطلع کیا جاتا ہےکہ چاند کو رصد کرنے والے گروہوں کی مؤثق رپورٹ کی بنا پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کےلئے رمضان المبارک کا حلول ثابت ہوگيا ہےاور آج جمعرات 22 شہریور 1386 شہریورمطابق 13 ستمبر 2007 ء کورمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان
رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگي۔ تہران میں نماز جمعہ قائم کرنے والی کمیٹی نے ایک اعلان میں روزہ دار عوام سے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ میں بھر پورشرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔
رہبر معظم : سپاہ پاسداران ، اسلامی انقلاب کی عزت و اقتدار کی پاسباں ہے۔
رہبر معظم : سپاہ پاسداران ، اسلامی انقلاب کی عزت و اقتدار کی پاسباں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سپاہ پاسداران کے کمانڈروں سے ملاقات میں فرمایا : اسلامی انقلاب کی کامیابی ایرانی ‍قوم کی عزت و اقتداراور شناخت کا اصلی عامل ہے اور امام خمینی (رہ) اس عزت و اقتدار کا اعلی نمونہ ہیں ۔
وزارت خارجہ کے حکام اور دیگر ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں کی رہبر معظم سےملاقات۔
وزارت خارجہ کے حکام اور دیگر ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں کی رہبر معظم سےملاقات۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح وزارت خارجہ کے حکام اور دیگر ممالک میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے سفیروں سے ملاقات کے دوران قومی مفادات کی حفاظت کو ملک کی خارجہ پالیسی کا اصل مقصد قرار دیتے ہوئے فرمایا: ایران کی خارجہ پالیسی تسلط پسند اور تسلط پذیر تعلقات کی نفی اور عالمی سامراجی نظام سے عقل و ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ پر مبنی ہے اور اس چیلنج کے مدمقابل گذشتہ تین دہائیوں کے تجربے ملت ایران کی کامیابی کی واضح دلیل ہیں۔

منتخب عناوین