
خبریں


آیت اللہ مشکینی کے ایصال ثواب کی مجلس کا انعقاد
رہبر معظم کی طرف سےمرحوم آیت اللہ مشکینی کے ایصال ثواب کی مجلس کا انعقاد

رہبر معظم کا آیت اللہ مشکینی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد آیت اللہ مشکینی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کاآیت اللہ حق شناس کی رحلت پر تعزیتی پیغام
عالم اخلاقی و ربانی مرحوم آیت اللہ عبد الکریم حق شناس کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تعزیتی پیغام ارسال کیاہے۔

گارڈین کونسل کے بعض اراکین کی رکنیت کی مدت میں توسیع
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے علیحدہ علیحدہ حکم ناموں میں آیۃ اللہ محمد یزدی، آیۃ اللہ محمد مومن اور حجۃ الاسلام صادق لاریجانی کو نئی قانونی مدت کے لیے گارڈین کونسل کے فقہاء کے عنوان سے مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے "رویان" ریسرچ سینٹرکا دورہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح "رویان" ریسرچ سینٹرکا دورہ کیا اوروہاں کےماہرین اور سائنسدانوں کی کاوشوں کا قریب سے مشاہدہ کیا ۔

رہبر معظم کی گارڈين کونسل کے اراکین اور عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج گارڈين کونسل کے اراکین اور اس کی نگراں کمیٹیوں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں اس کونسل کے اعلی مقام اور اہم ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: گارڈین کونسل موجودہ نظام حکومت کے شرعی اور اسلامی ہونے کی ضامن ہے۔ گارڈین کونسل کے فیصلوں اور بیانات کا اصلی محور و معیار ملک کے بنیادی آئین پر مبنی ہونا چاہیےاور مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر فیصلے کرنا گارڈين کونسل کا اہم فریضہ ہے۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہراء (س)کی ولادت کی مناسبت سےمحفل کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں معصومہ دو عالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت امام خمینی(رہ) کی ولادت کی مناسبت سے ایک محفل منعقد کی گئی جس میں بی بی دو عالم کے فضائل سے مومنین کے قلوب کو منور کیا گيا۔

رہبر معظم سے زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ ، سرگرم و فعال خواتین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح علمی، سماجی، اقتصادی، سیاسی و ثقافتی شعبوں سے وابستہ ممتاز اور سرگرم ہزاروں خواتین کے اجتماع میں اسلامی نقطہ نظر سے خواتین کے مقام و منزلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: ملک کی ترقی و پیشرفت میں حصہ لینا اگر چہ ہرفرد کی ذمہ داری ہے اور اسمیں مرد و عورت برابر کے شریک ہیں لیکن اسلام کے زاویہ نگاہ سے عورت کی سب سے بڑی ذمہ داری ، گھر اور خاندان میں اس کا ناقابل تردید کردار ہے ۔

رہبر معظم کی ونزوئلا کے صدر سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت ونزوئلا کے صدر جمہوریہ سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کے تمام مستقل ممالک اتحاد کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے اپنی طاقت میں اضافہ کریں اور پوری امید کے ساتھ اپنی قوم و ملت کے منافع کا دفاع کریں۔

رہبر معظم کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ملک کی چند اہم شخصیتوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ، صدر جمہوریہ ، انکی حکومت کے اراکین، مختلف صوبوں کے گورنروں اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات میں اپنے اہم اورقیمتی بیانات سے مستفیض کیا۔

رہبر معظم سےعدلیہ کے سربراہ اور عدلیہ سے وابستہ دیگر اعلی عہدیداروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عدلیہ کے سربراہ اور عدلیہ سےوابستہ دیگر اعلی عہدیداروں ، بعض ججوں اور عدلیہ کے کارکنوں سے ملاقات میں اسلامی نظام حکومت کےکارآمد ہونے پرعدلیہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئےفرمایا: اسلامی نظام کے اہداف و مقاصد کے حصول میں عدلیہ کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اور سماجی، ثقافتی ، اخلاقی اور دیگر شعبوں میں امن و سکون کا قیام، قانون شکن افراد کے ساتھ بلاکسی امتیاز کے پیش آنا، عدلیہ کی ایک بہت اہم ذمہ داری ہے۔

رہبر معظم سے عراقی صدر جلال طالبانی اور انکے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام عراقی صدر جلال طالبانی اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات کےدوران اس بات پر زور دیا کہ عراق کا سب سے بڑا مسئلہ اس ملک میں قابض افواج کی موجودگی اور سلامتی کا فقدان ہے رہبر معظم نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی موجودہ حکومت کے تمام ارکان یعنی صدر، وزیر اعظم، کابینہ اورپارلیمنٹ کی باقاعدہ حمایت کرتا ہے۔

رہبرمعظم کی تہران کےمیئر، بلدیاتی اسلامی کونسل کے ممبران اور مختلف حلقوں کے بلدیاتی سربراہوں سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اسلامی بلدیاتی کونسل کے ممبران، تہران کےمئیر اور مختلف حلقوں کے بلدیاتی سربراہوں اور معاونین سے ملاقات کے دوران عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ تہران شہرکی روح یعنی ثقافتی امور اور مذہبی اقدار پر خاص توجہ دینے پرتاکید کرتے ہوئے فرمایا: تہران کی اسلامی بلدیاتی کونسل اور بلدیہ حکام آپس میں مناسب ودوستانہ تعاون نیزحکومت اور حکومتی اداروں کے ساتھ یگانگی اور یکجہتی کے ذریعہ تہران شہر کے بڑے اور اصلی مسائل حل کرنے کی سمت قدم بڑھائیں۔

رہبر معظم کا عسکریین علیہما السلام کے روضہ مبارک کی بے حرمتی پر تعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امامین عسکریین علیہما السلام کے روضہ مبارک ومطہر کی بے حرمتی کےعظیم سانحہ پر اپنے تعزیتی پیغام میں عراق پر قابض طاقتوں کی خفیہ ایجنسیوں اور صہیونیوں کو اس بڑے جرم کا اصلی منصوبہ ساز قرار دیتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کے علما، ،بزرگان اور عام مسلم عوام خصوصاً عراقی شیعہ و سنی عوام کو چاہئے کہ دشمنوں کی پھوٹ ڈالنے پر مبنی خطرناک پالیسیوں کا ہوشیاری سے مقابلہ کریں، خود پر قابو رکھیں اور اپنے مسلمان بھائیوں سے اتحاد اور ہمدردی کا پہلے سے زیادہ خیال رکھیں۔
رہبر معظم کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

رہبر معظم سے نکارا گوا کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام نکارا گواے کے صدر ڈینیل اورٹگا اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات میں بین الاقوامی تعلقات میں غیرمنصفانہ سلسلہ کے کمزور پڑنے اور مستقبل میں بالکل متفاوت صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مستقل اور آزاد ممالک اور اقوام جوامریکی پالیسیوں کے مخالف ہیں ان کا باہمی اتحاد اور ثابت قدمی بین الاقوامی معاملات میں انصاف کے خواہاں محاذ کی مضبوطی کا سبب ہوگی نیز اس اتحاد اور ثابت قدمی کے ذریعہ منصفانہ بین الاقوامی معا ملات کے قیام میں تیزی آئیگی۔

رہبر معظم کا بانی انقلاب (رہ)کی برسی کے موقع پر عوام سے خطاب
حضرت امام خمینی روح اللہ (رہ) کی اٹھارہویں برسی پر با وفا ایرانی قوم نے اپنے بزرگ امام (رہ) سے کیا ہوا عہد ایک بار پھر دہرایا۔ زندگي کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرادنے پوری قوم کی جانب سے امام خمینی (رہ) کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےآپ کے روضہ اقدس پر حاضری دی اور اعلان کیا کہ خمینی کبیر(رہ) کا راستہ ہی قومی و اسلامی اہداف و مقاصد کی تکمیل کا واحد راستہ ہے۔

اسلامی پارلیمنٹ کےاراکین اور اسپیکر سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ایرانی پارلیمنٹ کے ممبران اور اسپیکر سے ملاقات کے دوران اسلامی اقدار اور اصولوں پر کاربند رہنے کو ساتویں دور کی منتخب اسلامی پارلیمنٹ کی شناخت قرار دیا اور پارلیمنٹ کی اپنی اسی شناخت پر مبنی کارکردگی اور منصوبہ سازی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:

رہبر معظم کاامام خمینی(رح) کی برسی کے منتظمین سے خطاب
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نےآج صبح امام خمینی(رح) کی اٹھارہویں برسی کے منتظمین سے ملاقات کے دوران خدا وند متعال کی راستے اور صراط مستقیم پر پائداری واستقلال کے ساتھ گامزن رہنے کو حکام ،عوامِِ، ممتاز شخصیات اور تمام سیاسی جماعتوں کے لئے امام خمینی(رح) کا عظیم درس قرار دیا اور فرمایا: جس شخص کا دل انقلابی اہداف تک رسائی اور ملک و قوم کی ترقی وعزت کے لئے تڑپ رہا ہے اسے چاہئے کہ امام خمینی(رح) کی پرہیزگاری، صداقت، شجاعت، توکل اور آپ کے شریعت مقدسہ کے ساتھ تعلق کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دے۔
