ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کی صوبہ سمنان کے شہیدوں ، فداکاروں اور بسیجیوں کے اہلخانہ سے ملاقات
رہبر معظم کی صوبہ سمنان کے شہیدوں ، فداکاروں اور بسیجیوں کے اہلخانہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو صوبہ سمنان کے شہیدوں ، فداکاروں اور بسیجیوں کے اہلخانہ سے ملاقات میں شہیدوں کے اہداف اور ان کی راہ پر وفاداری کے ساتھ گامزن رہنے کو قومی پیشرفت واقتدار اور عزت کے استمرار کا ضامن قراردیا۔

رہبر معظم کا سمنان کے عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا سمنان کے عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سمنان کے عوام کے یادگار اور تاریخی استقبال کے بعد سمنان کے تختی اسٹیڈيم میں حاضر ہو کرعوام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب فرمایا۔ رہبر معظم نے سمنانی عوام کے گہرے احساسات و جذبات کی قدر کرتے ہوئے فرمایا: دشمنوں کی طرف سے گذشتہ 27 سالوں میں کی جانے والی سازشوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی مسلسل اور پیہم کامیابیاں کوئی واقعہ نہیں بلکہ ایک معقول اور منطقی امر ہےجو مسلسل کوششوں کی بدولت اور خداوند متعال پر ایمان اور قوت کے ساتھ جاری رہےگا۔

رہبر معظم سے بلاروس کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم سے بلاروس کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو بلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں مستقل ممالک کے پختہ ارادوں کے باہمی پیوند کو ان کی قدرت وطاقت میں اضافہ اور ان کے مفادات اور مصالح کے لئے مفید قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران اور بلا روس کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے بہت سے وسائل اور امکانات موجود ہیں ایران تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں باہمی روابط کو زيادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔

رہبر معظم سے اسلامی نظام کے اہلکاروں اور اسلامی ممالک کے سفراء کی ملاقات
رہبر معظم سے اسلامی نظام کے اہلکاروں اور اسلامی ممالک کے سفراء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی نظام کے حکام ، اہلکاروں اور اسلامی ممالک کے سفراء اور عوام کے بعض مختلف طبقات سے ملاقات عید سعید فطر کو امت اسلامی کا عظیم دن قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں کی عزت و سربلندی کا واحد راستہ اپنے تشخص کی طرف بازگشت، باہمی اتحاد ، ہوشیاری ،پائداری ، خداوند متعال پر توکل مبنی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید سعید فطر کی ادائیگی
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید سعید فطر کی ادائیگی
ایران کے مؤمن و موحد عوام نے آج ایک ماہ کی عبادت و بندگي بجالانے کے بعد شکر ادا کرتے ہوئے پورے ملک میں نماز عید فطر کے اجتماعات میں شرکت کی۔

تہران میں مصلی امام خمینی (رہ) میں تہران کے لاکھوں مؤمنین نے اس قومی اور معنوی اجتماع میں شرکت کی اوررہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی۔

رہبر معظم سے دفاع مقدس کے دور کے بعض کمانڈروں، جانبازوں اور سپاہیوں کی ملاقات
رہبر معظم سے دفاع مقدس کے دور کے بعض کمانڈروں، جانبازوں اور سپاہیوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے دفاع مقدس کے دور میں 50 سے 100 مہینوں تک محاذ پر رہنے والے بعض کمانڈروں، جانبازوں اور سپاہیوں نے آج سہ پہر کو ملاقات کی۔

یہ مراسم جو معنوی اور صمیمانہ فضا میں منعقد ہوئی اس میں بعض جانبازوں نے دفاع مقدس کے بعض یادگارواقعات کو نقل کیا ۔

رہبر معظم سےیونیورسٹیوں کی مختلف انجمنوں کے ممتاز اور نمائندہ طلباء کی ملاقات
رہبر معظم سےیونیورسٹیوں کی مختلف انجمنوں کے ممتاز اور نمائندہ طلباء کی ملاقات
ملک بھر کی یونیورسٹیوں کی مختلف انجمنوں کے ممتاز اور نمائندہ طلباء نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات میں یونیورسٹیوں سے متعلق مختلف علمی ، اجتماعی، سیاسی اور ثقافتی امور پر اظہار خیال کیا۔

رہبر معظم کا تہران میں نماز جمعہ میں عوام سے خطاب
رہبر معظم کا تہران میں نماز جمعہ میں عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں نماز جمعہ میں مؤمن اور روزہ دار عوام کے عظیم الشان اجتماع میں علاقائی حقائق کو تبدیل کرنے کے لئے صہیونزم اور امریکہ کی پالیسیوں اور سازشوں نیز امریکہ کا فلسطین اور عراق جیسے ممالک میں عوام کو ایکدوسرے کے آمنےسامنے قراردینے کے متعلق تشریح کرتے ہوئے فرمایا: عالمی یوم قدس ، سامراجی طاقتوں کی طرف سے اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کی پالیسیوں کے مد مقابل امت اسلامی کی استقامت ومقاومت اور فریاد کا دن ہے۔

رہبر معظم کی امامت میں نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان
انیس رمضان المبارک کو امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے سر مبارک کو زہرآلودہ شمشیر سے شگافتہ کیا گيا اس المناک دن کی مناسبت سے تہران میں نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگی۔

رہبر معظم سے تینوں قوا کے سربراہان اور حکومتی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے تینوں قوا کے سربراہان اور حکومتی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کوتینوں قوا کے سربراہان ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اسلامی نظام کے حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں رمضان المبارک کو انسان کے رشد وترقی اور عظمت و بلندی کی پربرکت بہار اور مؤمنین کے اتحاد و استقامت پر تاکید کرتے ہوئے اسے سعادت و کامیابی کا واحد راستہ قراردیا اور بلدیاتی کونسلوں اورخبرگان کونسل کے آنے والے اہم انتخابات میں حکام ، سیاسی و سماجی گروہوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے اسےاچھے انداز میں ادا کرنےکی ہدایت کی۔

رہبر معظم: ہماری ایٹمی پالیسی واضح اور منطق کی بنیاد پر ہے ۔
رہبر معظم: ہماری ایٹمی پالیسی واضح اور منطق کی بنیاد پر ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا: جیسا کہ گذشتہ 27 سالوں میں دفاع مقدس اور دیگر موقعوں پر ثابت ہوچکاہے اتحاد ، پائیداری اور اپنے راستے پر محکم یقین کے ساتھ گامزن رہنے سے ہی ملت ایران کو واضح کامیابی حاصل ہوگی ۔
رہبر معظم سے ملک جوان اور معروف شعراء کی ملاقات
رہبر معظم سے ملک جوان اور معروف شعراء کی ملاقات
سبط اکبر کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ملک کے جوان اور معروف شعراء نے آج رات رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) ، خاندان اہلبیت (ع) شہداء انقلاب اسلامی و دفاع مقدس کی شان و منزلت اور دینی و سماجی مضامین پر مشتمل اشعار پیش کئے۔

رہبر معظم: ملک کی مشکلات و مسائل کاحل علمی ترقی و پشرفت میں ہے۔
رہبر معظم: ملک کی مشکلات و مسائل کاحل علمی ترقی و پشرفت میں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےایران کی علمی شخصیات اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ سے ملاقات میں ایران کی علمی پیشرفت و ترقی میں مزید تیزی اور سرعت لانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آئندہ پچاس برسوں میں علمی میدان میں پہلے مقام پر پہنچنا ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔ آپ نے فرمایا کہ اس انتہائی اہم مقصد و ہدف تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کے قومی توانائي اور ایرانی استعداد پر یقین کریں اور قدرتی وسائل سے صحیح استفادے کے لئے صحیح منصوبہ بندی کریں اور گذشتہ سات برسوں کے کامیاب تجربوں سے درس حاصل کریں ۔
رہبر معظم سے یونیورسٹی اساتذہ اور حکام کی ملاقات
رہبر معظم سے یونیورسٹی اساتذہ اور حکام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور علمی اراکین سے ملاقات میں یونیورسٹیوں کے مختلف مسائل اور علمی موضوعات پر اپنے خیالات پیش کئے۔

یہ ملاقات تین گھنٹوں تک جاری رہی اور اس میں مندرجہ ذیل حضرات و خواتین نے اپنے اپنےخیالات کا اظہار کیا:

رہبر معظم سے صدر اور کابینہ کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے صدر اور کابینہ کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو صدر جمہوریہ اور کابینہ کے اراکین سے ملاقات میں عوام کے ساتھ حکام کی رفتار کے بارے میں مالک اشتر کے نام حضرت علی (ع) کے حکمنامہ کے اہم مطالب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عوام کی خدمت حکام کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ اسلام میں حکومت کی تشکیل کا فلسفہ عوامی امور کو انجام دینا اور انھیں خدمت بہم پہنچانا ہے۔

منتخب عناوین