خبریں
رہبر معظم کی قومی یوم انجینئر کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ قومی یوم انجینئر کمیٹی کے اراکین نے 6/11/1393 ہجری شمسی کو ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو آج صبح میلاد ٹاور کے ہال میں یوم انجینئر کی مناسبت سے منعقد سمینار میں پیش کیا گیا ۔
رہبر معظم کا 29 بہمن کی مناسبت سے مشرقی آذربائیجان کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات میں اس سال 22 بہمن کے موقع پر عظیم ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور اپنے اہم خطاب میں ملک کے اقتصادی شرائط اور مشکلات حل کرنے کے طریقوں بالخصوص مزاحمتی معاشی پالیسیوں کے نفاذ کی ضرورت پر زوردیا اور امریکہ کی طرف سے آنکھیں دکھانے اور اس کے جدید شرائط اور یورپی ممالک کی جانب سے حال ہی میں عائد نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ اس کے ارادے بڑے مضبوط اور مستحکم ہیں اور اقتصادی پابندیوں کے معاملے میں بھی ایرانی قوم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔
رہبر معظم کی انیس بہمن کی مناسبت سےفضائیہ کے اعلی کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار ) اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں امریکی حکومت کی گذشتہ 36 سال سے جاری دشمنی و عداوت کا اصلی مقصد ، ایرانی قوم کی تحقیر اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے سلسلے میں اسکی محاسباتی خطا ، ایٹمی مذاکرات میں ایران کے مستدل اور منطقی رفتار اور کارکردگی ، اور فریق مقابل کی غیر منطقی اور خراج وصول کرنے پر مبنی رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم 22 بہمن کو ثابت کردے گی کہ وہ کسی کے رعب و دبدبے میں نہیں آئے گی اور ہر تحقیر آمیز رفتار کرنے والے کو منہ توڑ جواب دےگی۔

رہبر معظم سے فلسطینی رہنما احمد جبرائیل نے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےعوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے جنرل سکریٹری جناب احمد جبرائیل کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے بڑا اور سرفہرست مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران پختہ عزم ، استقامت و پائداری کے ساتھ فلسطین کی مکمل ازادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور جوان یقینی طور پر فلسطین کی فتح کو مشاہدہ کریں گے۔
رہبر معظم سے ایشیائی کھیل مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ایشیائی اور اینچئون مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات میں عوام کے اندر قومی افتخار کا جذبہ پیدا کرنے میں کھلاڑیوں کی فتح اور کامیابی کے اہم نقش کی طرف اشارہ کیا اور دنیا کے کئی ملین افراد کے سامنے دینی اور اسلامی شعائر اور اصولوں کی ترویج اور حفاظت کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی معنوی استقامت کوبڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ معنوی استقامت عالمی سطح پر ایرانی قوم کی مضبوط استقامت اور پائداری کا مظہر ہے۔

رہبر معظم سے ونزوئلا کے صدر میڈورا نے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ( بروز سنیچر ) سہ پہر کو ونزوئلا کے صدر جناب نیکلس میڈورا کے ساتھ ملاقات میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ونزوئلا کے اقدامات اور مؤقف کی تعریف و تجلیل کی اورلاطینی امریکی علاقہ میں ونزوئلا کے دلیرانہ اور مؤثر اسٹراٹیک مؤقف کو سامراجی طاقتوں کی ونزوئلا کے خلاف عداوت اور دشمنی کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا ونزوئلا کے ساتھ تمام شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم اور قطعی ارادہ ہے۔

رہبر معظم کا عید میلاد النبی (ص) اور وحدت کانفرنس میں شریک مہمانوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات، ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام ، اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک علماء ، دانشوروں اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں وحدت اور اتحاد کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کا عظیم درس اور امت اسلامیہ کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف و تجلیل صرف گفتگو تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ آنحضور (ص) کے وحدت پر مبنی پیغامات کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے اور مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے حکام کو اسے اپنی ترجیحی پالیسیوں میں قراردینا چاہیے۔

رہبر معظم سے 19 دی کی مناسبت سے قم کے عوام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح (بروز بدھ ) قم کے ہزاروں افراد کے ولولہ انگیز اجتماع سے خطاب میں انقلاب کے حقائق کو تحریف کرنے اور 19 دی 1356 ہجری شمسی اور نہم دی 1388 جیسے اہم واقعات کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اغیار کی تلاش و کوشش کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے ساتھ سامراجی و استکباری طاقتوں کی دشمنی اور عداوت کی کوئی انتہا نہیں ہے اور ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ اندرونی توانائیوں پر تکیہ کرتے ہوئے ناقابل اعتماد دشمن کے ہاتھ سے پابندیوں کے حربے کو سلب کرلیں، اور درخشاں نقاط پر توجہ کے ساتھ انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کے اعلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
رہبر معظم سے بسیج مستضعفین کی اعلی کونسل کے ارکان اور نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح (بروز) جمعرات رضاکار فورس کی اعلی کونسل کے ارکان اور رضاکار فورس کے مختلف طبقات کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں انسانی، الہی اور بصیرت کی ذمہ داری کے احساس کو رضاکار فورس کی منطقی فکر کی دو اصلی بنیادیں قرار دیا اور ایران کی مذاکراتی ٹیم کی استقامت، پائداری اور تلاش و کوشش کی تعریف کی اور امریکہ کا اعتماد حاصل کرنے کے سلسلے میں ایرانی قوم کی بے نیازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جس دلیل کی بنیاد پر ہم اصل مذاکرات کے مخالف نہیں تھے اسی دلیل کی بنیاد پر ہم مذاکرات میں توسیع کے بھی مخالف نہیں ہیں البتہ ہر منصفانہ اور عاقلانہ معاہدے کو قبول کریں گے لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ امریکی حکومت ہے جسے معاہدے کی ضرورت ہےاور معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اسے سب سے زیادہ نقصان ہوگا ۔

رہبر معظم کا تکفیریوں کے بارے میں عالمی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل ) تکفیری گروپ کے بارے میں اسلامی علماء کی عالمی کانفرنس میں شریک مہمانوں اور دانشوروں کے ساتھ ملاقات میں حالیہ برسوں میں تکفیری گروپ کے احیاء کو عالم اسلام کے لئے استکبارکی گھناؤنی سازش اور مسلط کردہ مشکل قرار دیا اور سلفی وہابی تکفیری گروہ کے اقدامات کو مسجد الاقصی اور مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں امریکی ، اسرائيلی اور سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے فرمایا: سلفی وہابی تکفیری گروہ کی جڑیں اکھاڑنے کے لئے علمی ، منطقی اور ہمہ گير تحریک ایجاد کرنے ، اس گروہ کے احیاء میں استکباری پالیسیوں کے کارفرما ہونے ، مسئلہ فلسطین کے عالم اسلام کے اصلی مسئلہ ہونے اور اس کے عام مطالبہ کو دور حاضر میں عالم اسلام کے علماء کی اہم ذمہ داریوں اور ترجیحات میں قراردیا۔
رہبر معظم کی عراق کے نائب صدر نوری مالکی کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) عراق کے نائب صدر جناب نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے کے دوران جناب مالکی کی انتظامی صلاحیت ، اقتدار اور شجاعت کی تعریف اور عراق کے استقلال ، پیشرفت و ترقی اور استحکام و ثبات کے سلسلے میں ان کی عظیم خدمات کو سراہا اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: جنابعالی نےعراق میں اقتدار منتقل کرنے کے دوران عراق کو بحران اور عدم استحکام سے بچآنے کے لئے بہت ہی اہم کام انجام دیا، اور یہ کام عراق کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔

رہبر معظم سے امسال حج کے حکام اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل) رواں برس حج کے اہلکاروں اور حکام کے ساتھ ملاقات میں مخاطبین کی فکری اور معنوی ضروریات کے جواب کے سلسلے میں انقلابی اور خلاقانہ نگاہ کے پیش نظر حج کی کارکردگي کو مزید بہتر اور کارآمد بنانے کے لئے منصوبہ بندی اور اسی طرح دشمنان اسلام کی جانب سے پیش کئے جانے والے شبہات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اور عالم اسلام کے درمیان دیوار کھینچنا امت مسلمہ کے دشمنوں کے تکنیکی منصوبوں کا حصہ ہے اور حج کے عظيم اجتماع میں امت اسلامی کے خلاف جھوٹی تبلیغات کی وجہ سے غلط اور نادرست تصورات اور شبہات کو دور کرنے اور مصنوعی دیوار کو ختم کرنے کے سلسلے میں بہترین انداز میں استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم کی مرحوم عسگر اولادی کے اہلخانہ اور دوستوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب کے وفادار ساتھی اور سچے مجاہد مرحوم حبیب اللہ عسگر اولادی کے اہلخانہ اور ان کی یاد منعقد کرنے والے بعض اہلکاروں سے بتاریخ 17/10/1392 ملاقات کی اور اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم عسگر اولادی کو تین ممتاز خصوصیات تدین، تخلق اور تفکر کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم عسگر اولادی کی سبق آموز خصوصیات میں ان کی تلاش و کوشش ، پیہم سیاسی تحرک اس حقیقت کا مظہر ہے کہ انسان کو جد وجہد اور جہاد کے میدان میں کبھی بھی ضعف ، سستی، کاہلی ، غفلت کا احساس اور گوشہ نشینی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔
رہبر معظم کی ملکی یونیورسٹیوں کے ممتاز طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) بین الاقوامی اور داخلی اولمپکس کے ممتاز طلباء اور یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلباء کے ساتھ ملاقات میں علمی تحقیقاتی مراکز اور یونیورسٹیوں میں علمی پیداوار کے عظیم اور کامل نیٹ ورک کے قیام پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایران کو ملک کے جوانوں کی استعداد اور صلاحیتوں نیز ایرانی زمین کے اوپر موجود وسائل پر تکیہ کرتے ہوئے ادارہ کرنا چاہیے اور زمین کے اندر موجود تیل کی درآمد اور دوسرے زیر زمین وسائل پر تکیہ نہیں کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کی عراقی وزير اعظم حیدر العبادی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو عراق کے وزير اعظم جناب حیدر العبادی اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں علاقہ کے اہم ملک کے عنوان سےعراق میں امن و سلامتی،رفاہ و فلاح اور عزت اور اقتدار کو اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بہت بڑی اہمیت کا حامل قراردیا اور ایران کی طرف سےعراق کی نئی حکومت کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: عراق اور علاقہ کی موجودہ صورتحال شام میں بعض علاقائي اور غیر علاقائي ممالک کی غلط اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ عراقی عوام، حکومت اور عراقی جوان ملک میں امن برقرار کرنے اور دہشت گردوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور غیر ملکیوں کی عراق کو کوئي ضرورت نہیں ہے۔

رہبر معظم سے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبد اللہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح بروز جمعرات فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل رمضان عبد اللہ اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں غزہ کی 51 روزہ جنگ میں فلسطینیوں کی فتح اور غزہ کے محاصرہ شدہ عوام کے سامنے غاصب صہیونی حکومت کی ناتوانی اور عجز پر مسرت اور خوشی کا اظہار کیا اور اس عظيم فتح و کامیابی کو اللہ تعالی کی مدد و نصرت کے وعدوں کے پوراہونے اور اس سے بڑی کامیابیوں کی بشارت اور خوشخبر دینے کا مظہر قراردیا۔

رہبر معظم کی عید سعید غدیر کے موقع پر ہزاروں افراد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) عید سعید غدیر کی مناسبت سے عوام کے مختلف طبقات پر مشتمل ہزاروں افراد سے ملاقات میں حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے منصب امامت کے اعلان اور اسلام کی سیاست اور حکومت پر خاص توجہ کو واقعہ غدیر کے دو بنیادی مفہوم قراردیا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اہم ضرورت پر تاکیدکرتے ہوئے فرمایا: ہر ایسا اقدام جو شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف ڈالنے کا سبب ہو وہ امریکہ، برطانیہ خبیث اور اسرائیل کی مدد کے سلسلے میں ہوگا یعنی وہ اقدام جاہل ، متحجر اور تکفیری گروہوں کو وجود میں لانے والوں کی مدد شمار ہوگا۔
