ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم صوبہ کرمانشاہ کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں
رہبر معظم صوبہ کرمانشاہ کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای صوبہ کرمانشاہ کا 9 روزہ دورہ مکمل کرکے آج (جمعرات کے دن ) تہران واپس پہنچ گئے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نےاس سفر میں صوبہ کرمانشاہ کے مؤمن ، دلیر اور شجاع عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات اور ان سےخطاب فرمایا۔
رہبر معظم نے کرمانشاہ کے شاعر احمد عزيزي کی عیادت کی
رہبر معظم نے کرمانشاہ کے شاعر احمد عزيزي کی عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ظہر کے وقت کرمانشاہ کے امام رضا(ع) ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ملک کے ممتاز اور توانا شاعر احمد عزیزی کی عیادت کی اور اس انقلابی شاعر کی صحت و سلامتی کے لئے دعا فرمائی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صوبہ کرمانشاہ کی بعض فداکارخواتین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صوبہ کرمانشاہ کی بعض فداکارخواتین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( جمعرات) صوبہ کرمانشاہ کی بعض فداکار خواتین منجملہ بعض 70 فیصد جانباز خواتین سے ملاقات کی اور صبر و استقامت اور سرافرازی کے ان اعلی نمونوں کی دلجوائی اور احوال پرسی کی۔
رہبر معظم کی موجودگي میں صوبہ کرمانشاہ میں کابینہ کا اجلاس
رہبر معظم کی موجودگي میں صوبہ کرمانشاہ میں کابینہ کا اجلاس
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں آج (بدھ) رات صوبہ کرمانشاہ میں کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ، اس اجلاس میں صوبہ کی مشکلات و مسائل کو حل کرنے اور صوبہ کی ترقی و پیشرفت کے سلسلے میں انجام پانے والے اقدامات کے بارے کابینہ نے رپورٹ پیش کی۔
رہبر معظم کا کنگاور اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے عوام کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا کنگاور اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے عوام کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےصوبہ کرمانشاہ کے دورے کے آٹھویں دن کنگاور اور اس کے گرد ونواح کے شہروں کے عوام کے ایک پرجوش و خروش اجتماع سے خطاب میں حالیہ تین عشروں میں ایران کی عظیم قوم کی پیشرفت و ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: ہماری عزیز و عظیم قوم نے اپنے منتخب راہ کے بہت ہی دشوار گذار مراحل کو بڑی قدرت و طاقت کے ساتھ پس پشت چھوڑ دیا ہے اور اپنی علمی خلاقیت وتوانائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتحاد ، امید و استقامت کے ساتھ آئندہ بھی تمام مراحل سے کامیابی کے ساتھ عبور کرجائے گی۔
رہبر معظم کا صوبہ کرمانشاہ کی ممتاز شخصیات و منتخب دانشوروں سے خطاب
رہبر معظم کا صوبہ کرمانشاہ کی ممتاز شخصیات و منتخب دانشوروں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے صوبہ کرمانشاہ کے دورے کے ساتویں دن آج صبح (بروز منگل) صوبہ کرمانشاہ کی ممتاز علمی ، ثقافتی، ادبی، ہنری، ورزشی، سماجی اور اقتصادی شخصیات نے ملاقات کی ، اور گوناگوں و مختلف موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
رہبر معظم کا صوبہ کرمانشاہ کے چھٹے دن پاوہ کے عوام سے خطاب
رہبر معظم کا صوبہ کرمانشاہ کے چھٹے دن پاوہ کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کرمانشاہ کے دورے کےچھٹے دن پاوہ و اورامات کے عوام کے ایک گرم و پرجوش اجتماع سے خطاب میں شیعوں اور سنیوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ کو دشمنان اسلام کی دائمی سازش وکوشش قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران کی متحد و منسجم قوم، انقلاب اسلامی کے اصولوں اور اسلام پر پابندی سے عمل کے ذریعہ عقلانیت، علمی و اقتصادی پیشرفت اور مختلف سیاسی اور سماجی میدانوں میں اپنے پرجوش حضور کے ساتھ متحد و منسجم رہےگی اور علاقائی قوموں کی عظیم حرکت کے لئےہدایت وراہنمائی کا شاندار نمونہ قائم کرےگی۔
رہبر معظم کاصوبہ کرمانشاہ کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ وطلباء سے خطاب
رہبر معظم کاصوبہ کرمانشاہ کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ وطلباء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کرمانشاہ کے دورے کے پانچویں دن صوبہ کرمانشاہ کے اساتذہ ، طلباء اور یونیورسٹیوں کے اہلکاروں کے ایک عظیم الشان اور پرجوش و خروش اجتماع سے خطاب میں اسلامی نظام کے اصولوں اور اہداف کی دائمی طراوت اور ذاتی شباب ، نظام کی انجینئرنگ میں لچک و انعطاف، تعمیر و ترقی میں بر وقت تبدیلی اور ان اہداف و اصولوں کی پالیسیوں کے محقق ہونے کو اسلامی نظام کی اہم ظرفیتوں میں شمار کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران پر دہشت گردی کے حالیہ امریکی بے بنیاد اور جھوٹے الزامات اور اس شوم نقشہ کے پیچھے امریکی مقاصد کی طرف اشارہ کیا اور ایرانی عوام کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران تخریب کاری پر مبنی ہر قسم کی سازش کا دنداں شکن اور منہ توڑ جواب دےگا جس سے دشمنوں کو پشیمانی اور شرمندگي کا سامنا کرنا پڑےگا۔
رہبر معظم کا گیلانغرب کے مؤمن اوروفادار عوام سے خطاب
رہبر معظم کا گیلانغرب کے مؤمن اوروفادار عوام سے خطاب
صوبہ کرمانشاہ کے دورے کے چوتھے دن رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح گیلانغرب کے مؤمن ، وفادار اور غیور عوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں ایرانی قوم بالخصوص ایرانی جوانوں کی استقامت کو قومی و دینی عزت و شرف کی سرحدوں کا دفاع کرنے میں بہت ہی اہم قراردیا، اور اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ کے حالیہ بے بنیاد الزام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن ایرانی قوم کو الگ تھلگ کرنے اور ایران سے ڈرانے کے لئےنزاع کے عالم میں گریبان چاک کررہا ہے لیکن ماضی کی طرح امریکی حکومت سے اقوام عالم کی بیشمار نفرت اور ایرانی قوم کے نعروں کی محبوبیت کے اضافہ کے علاوہ کوئی دوسرا نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔
رہبر معظم کا کرمانشاہ کے بعض شہیدوں کے گھروں میں حضور
رہبر معظم کا کرمانشاہ کے بعض شہیدوں کے گھروں میں حضور
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کرمانشاہ کے دورے کے تیسرے دن کرمانشاہ کے شہیدوں اجاقی، امینی،خالصی اور منکرسی کے گھروں میں حاضر ہو ئے اور ان کےاہلخانہ سے ملاقات اور گفتگوکی ، رہبر معظم نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی و محبت کا اظہار کیا۔
رہبر معظم کا کرمانشاہ میں بسیج کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا کرمانشاہ میں بسیج کے اجتماع سے خطاب
صوبہ کرمانشاہ کے دورے کے تیسرے دن آج صبح صوبہ کے دلیر اور سرافراز بسیجیوں نے رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات انقلاب اور ولایت کے ساتھ بسیجیوں کے والہانہ عشق و محبت سے سرشار تھی۔
رہبر معظم سے صوبہ کرمانشاہ کے شہیدوں و جانباوزں کے اہلخانہ کی ملاقات
رہبر معظم سے صوبہ کرمانشاہ کے شہیدوں و جانباوزں کے اہلخانہ کی ملاقات
صوبہ کرمانشاہ کے دورے کے دوسرے دن آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے شہیدوں ، ایثار گروں اور جانبازوں کے اہلخانہ نے ملاقات کی یہ ملاقات شہیدوں کے جذبہ ایثار وقربانی کے عطر سے معطر ماحول میں ہوئی۔
رہبر معظم کا کرمانشاہ کے علماء ، فضلاء اور طلاب سے خطاب
رہبر معظم کا کرمانشاہ کے علماء ، فضلاء اور طلاب سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بدھ کی رات صوبہ کرمانشاہ کے شیعہ و سنی علماء، فضلا اور طلاب سے ملاقات میں حالیہ علاقائی تحریکوں اور مغرب میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جاری تحریک کے بعد اسلام کی جانب رجحان کی تیسری موج اور ان حالات میں علماء و طلاب کی دو چنداں ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج مارکسیسی نظام کے غیر مؤثر ہونےکے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نظریہ سچا ثابت ہوگياہے اور سرمایہ دارانہ نظام کے غیر مؤثر ہونے کے بارے میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کا نظریہ محقق ہورہا ہے۔
رہبر معظم کا کرمانشاہ کے آزادی اسٹیڈیم میں عوام کے ایک عظیم الشان اور ولولہ انگیزاجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا کرمانشاہ کے آزادی اسٹیڈیم میں عوام کے ایک عظیم الشان اور ولولہ انگیزاجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) کرمانشاہ کے آزادی اسٹیڈیم میں عوام کے ایک عظیم الشان اور ولولہ انگیزاجتماع میں اپنے اہم خطاب میں اسلامی نظام میں عوام کے عزم و ارادہ ،عوام کے مقام و منزلت اور عوام کے نقش و کردار کی اصلی اور مؤثر معیار کے عنوان سےتشریح کی اور دشمنوں کی ظاہری و باطنی سازشوں اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کی ممتاز و عمدہ توانائیوں ، علمی ، اقتصادی، صنعتی اور زرعی ترقی و پیشرفت میں سرعت کے ساتھ حرکت کرنے پر تاکید کی۔
رہبر معظم سے ملک کے ممتازدانشوروں کی ملاقات
رہبر معظم سے ملک کے ممتازدانشوروں کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کو پیشرفت ، عزت اور افتخار کی بلندیوں تک پہنچنے کے لئےایسے ممتازدانشوروں کی ضرورت ہے جو ملک و قوم اور قومی تشخص و سرنوشت کے ساتھ والہانہ عشق و محبت رکھتے ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا یہ سفارشی جملہ ان ہزار جوان دانشوروں کے لئے تھا جنھوں نے آج صبح ڈھائی گھنٹے تک رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
رہبر معظم کی حج کےانتظامی امور کےاہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی حج کےانتظامی امور کےاہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح اس سال حج کےانتظامی امور کےاہلکاروں سے ملاقات میں حج کو امت اسلامی کے ساتھ ارتباط اور معنوی فیض حاصل کرنے کے لئے بہت ہی گرانقدر اور گران قیمت موقع قراردیا اور دشمن کی طرف سے حج کے موسم میں اسلامی بیداری کا مقابلہ کرنےاور امت اسلامی کی صقوں میں اختلاف ڈالنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں کے دلوں کو ایکدوسرے سے نزدیک کرنے اور ہمدلی و ہمدردی کو مضبوط بنانے کے ذریعہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
رہبر معظم کا فلسطینی عوام کی حمایت میں پانچویں کانفرنس کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم کا فلسطینی عوام کی حمایت میں پانچویں کانفرنس کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی، ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں شریک سفراء، اسلامی ممالک کے پارلیمانی سربراہوں، دنیا کے مختلف ممالک کے ممتاز علماء و مفکرین اور اسلامی ممالک کی ممتاز شخصیات کے اجتماع میں علاقہ کے حالات، فلسطینی ملک کے شرائط اور علاقائی اقوام کے خلاف مغربی ممالک اور صہیونیوں کی سازشوں کے متعلق اہم خطاب فرمایا ہے۔
رہبر معظم کی جانبازوں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات
رہبر معظم کی جانبازوں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات
آج صبح ہفتہ دفاع کے آخری دن حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امنہ ای نے بعض جانبازوں سے ملاقات کی یہ ملاقات استقامت و ایثار کی عطر آگین فضا میں ہوئی اس ملاقات میں سپاہ اسلام کے دین اسلام ، حضرت امام(رہ) اورانقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ عشق ومحبت اور وفاداری کے عظیم جلوؤں کی یاد دوبارہ زندہ ہوگئی ۔
رہبر معظم کااسلامی بیداری کے پہلے بین الاقوامی اجلاس کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم کااسلامی بیداری کے پہلے بین الاقوامی اجلاس کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خطاب سے آج اسلامی بیداری کے پہلے بین الاقوامی اجلاس کا آغاز ہوا اس اجلاس میں مختلف اسلامی ممالک کے ممتاز علماء ، مفکرین ، ماہرین اور مؤرخین اسلامی بیداری کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کریں گے۔
عالم اسلام کی اسلامی تحریکیں اسلام کی حکمرانی کا پیش خیمہ ہیں
عالم اسلام کی اسلامی تحریکیں اسلام کی حکمرانی کا پیش خیمہ ہیں
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ عالم اسلام کی سطح پر جاری عظیم اسلامی تحریکیں بنیادی تبدیلی اور اسلام کی حکمرانی کا پیش خیمہ ہیں اور اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کا موقف ان عظیم اسلامی تحریکوں کی حمایت کرنا ہے۔

منتخب عناوین