ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کا فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
رہبر معظم کا فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح فلسطینی کی حمایت میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کی تقریب کے آغاز اور لبنان و فلسطینی کی اسلامی مقاومت کی ممتاز شخصیات اور عالم اسلام کے پارلیمانی اعلی حکام اور سربراہوں کے اجتماع میں لبنان میں 33 روزہ جنگ اور غزہ میں 22 روزہ لڑائی میں اسرائيلی کی سیاسی اور فوجی میدان میں ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کیا اور فلسطین کی آزادی اور نجات کا واحد راستہ استقامت اور پائداری کو قراردیا اور جنگي جرائم میں ملوث اسرائیلی حکام کو کیفر کردار تک پہنچانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایران نے مسئلہ فلسطین کے حل کا جمہوری اور منصفانہ حل پیش کیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطین کے ساکن اور جلا وطن مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں کے ریفرنڈم کے ذریعہ عوامی حکومت کی تشکیل کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ فلسطین میں فلسطینی عوام کے ارادوں پر مبنی نظام اور حکومت وجود میں آسکے۔
رہبر معظم سے عراق کے صدر جلال طالبانی کی ملاقات
رہبر معظم سے عراق کے صدر جلال طالبانی کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج سہ پہر کو عراق کے صدر جناب جلال طالبانی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عراق اور ایران کی دو ملتوں کے بہت ہی گہرے، دیرینہ اور مشترکہ مذہبی ، تاریخی اور ثقافتی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے درمیان اس قسم کے گہرے روابط کے پیش نظر مختلف شعبوں میں تعلقات میں توسیع ،فروغ اورباہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانا ایک قدرتی امر ہے ۔

رہبر معظم کی ادارہ اوقاف اور خیریہ امور کے اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی ادارہ اوقاف اور خیریہ امور کے اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ادارہ اوقاف اور خیریہ امور کے سربراہ اور حکام سے ملاقات میں وقف کو مبارک قدم اور بہت ہی اچھا ونیک عمل قراردیا اور توحیدی ادیان اور اسلام میں وقف کی اچھی سنت کے وجود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: وقف کو معاشرے میں زیادہ سے زیادہ فروغ دینا اور ترویج کرناچاہیے۔
رہبر معظم سے مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر معظم سے مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں مؤمن و انقلابی لوگوں کے ساتھ ملاقات میں، ہوشیاری ،حالات و واقعات کےصحیح ادراک اورمناسب و شجاعانہ اقدام کو سید الشہداء حضرت امام حسین (ع)کے چہلم کا عظیم درس قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کو اسلامی تعلیمات اور روح انقلاب سے دور کرنے کے لئے دشمن کی طرف سے کی جانے والی کوششوں و سازشوں کے مد مقابل ایرانی عوام مکمل طور پرہوشیاراور آگاہ ہیں ۔

رہبر معظم کی ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اف سے ملاقات
رہبر معظم کی ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اف سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اف اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں ایران اور ترکمنستان کے درمیان بہت ہی گہرے تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک مختلف وسائل و امکانات کے پیش نظر مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دےسکتے ہیں۔

رہبر معظم کی فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ سے ملاقات
رہبر معظم کی فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ سے ملاقات
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ اور اس کے ہمراہ وفد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات میں غزہ جنگ اور اس سے متعلق تحولات کے بارے میں جامع اور مکمل رپورٹ پیش کی۔

رہبر معظم نے اس ملاقات میں 22 روزہ جنگ میں اسلامی مقاومت اور غزہ کے عوام کی عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا: جوکچھ غزہ میں رونما ہوا وہ درحقیقت معجزہ سے مشابہت رکھتا تھا۔

رہبر معظم سے ایرانی فضائیہ کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے ایرانی فضائیہ کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کثیر تعداد میں اہلکاروں اور کمانڈروں سے ملاقات میں علمی و عملی جد وجہد ، قومی خوداعتمادی کے جذبے اور خدا وند متعال پر ایمان کی بدولت گذشتہ تیس برسوں میں عظیم پیشرفت و ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کی22 بہمن کے موقع پرہر سال عظیم ریلیاں انقلاب اسلامی کے اعلی مقاصد پر ایرانی قوم کی استقامت و پائداری کا مظہرہیں اور اس سال بھی 22 بہمن کے موقع پر عظیم عوامی ریلیاں قومی اقتدار کا جلوہ پیش کریں گی۔
رہبر معظم سے حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو حوزہ علمیہ قم کے مدیر اور حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں حوزہ علمیہ قم کو بہت ہی عظیم اور غنی منبع قراردیتے ہوئے فرمایا: حوزہ علمیہ میں، موجودہ ضروریات کے بارے میں جوابدہی، منصوبہ بندی اور اس کا نفاذ اس طرح ہونا چاہیے کہ اس عمیق و باعظمت سلسلہ کے ثمرات سماج ومعاشرے اور روحانیت کی خدمت میں زیادہ سے زیادہ نمایاں ہوں۔

رہبر معظم سے اسرائیلی عقوبت خانوں سے آزاد ہونے والے بعض افراد کی ملاقات
رہبر معظم سے اسرائیلی عقوبت خانوں سے آزاد ہونے والے بعض افراد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اسرائیلی عقوبت خانوں سے آزاد ہونے والے بعض افراد سے ملاقات میں اسارت اور قید کے تلخ اور دشوار لمحات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: زندان میں آپ نے اپنے صبر و مجاہدت کے ذریعہ اسلامی بیداری کی عالمی اور عظیم تحریک کو کئی قدم آگے بڑھایا ہے اور اس کے ساتھ خداوند متعال کی جانب سے آپ کی مقاومت کے ہر لمحہ پر آپ کو اجر و پاداش اور نیکی مل رہی ہے ۔

رہبر معظم سے حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کی ملاقات
رہبر معظم سے حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کی ملاقات
اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ جناب خالد مشعل آج سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور غزہ کی 22 روزہ جنگ ، اسلامی مقاومت کی کامیابی اور جنگ سے متعلق سیاسی حالات پر مکمل اور جامع رپورٹ پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں غزہ جنگ میں صہیونی دشمن پر ہونے والی کامیابی پر ایک بار پھرمبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا: غزہ کے عوام اور اسلامی مقاومت نے سب کو سرافراز کیا ہے اور اس سخت، دشوار اور عظیم امتحان کو صبر و استقامت اور کامیابی کے ساتھ پس پشت چھوڑ دیا ہے۔
رہبر معظم کی قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات
رہبر معظم کی قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات میں غزہ میں صہیونیوں کے ہاتھوں " معصوم بچوں ، عورتوں اور مردوں کے قتل عام " کو بہت بڑا المیہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اسرائيل و امریکہ کے ان وحشیانہ حملوں اور جرائم کے ارتکاب کا سب سے بڑا مقصد مشرق وسطی کے قدرتی وسائل سے سرشار اور حساس علاقہ پر تسلط اور مقاومت کو ختم کرنا ہے لیکن خدا کے فضل وکرم سےفلسطین کے دلیر جوانوں کے پختہ عزم اور بے مثال دفاع ، قوموں کی بیداری اور میدان میں موجودگی کی بدولت اس معرکہ میں حتمی و یقینی طور پر حق کو باطل پر فتح نصیب ہوگي۔

رہبر معظم سےعراق کے وزیر اعظم کی ملاقات
رہبر معظم سےعراق کے وزیر اعظم کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح عراقی وزیر اعظم نوری مالکی سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عراق میں موجود مختلف قبائل اور مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ عراقی حکومت کے وسیع روابط ، عوام کا عمیق اعتماد ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی روابط میں توسیع و استحکام عراق کی بقا اور اس کی طاقت و قدرت کے حقیقی عوامل شمار ہوتے ہیں اور عراقی حکومت اپنے اہداف تک پہنچنے کے لئے ان عوامل پراعتماد رکھے نیز عراقی عوام کی عزت و شجاعت اور ان کے مذہبی ایمان کو اپنے لئے عظیم سرمایہ قراردے۔

رہبر معظم کی عید سعید غدیر کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات
رہبر معظم کی عید سعید غدیر کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قوم کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد سےملاقات میں اسلام میں حکومت کے اہم مسئلہ اور اسلامی حکومت کے نمونہ کی تشریح کو غدیر کا عظیم درس اور پیغام قراردیتے ہوئے فرمایا: شیعہ اپنے درخشاں اور مستدل عقائد کی حفاظت کرتے ہوئے اس عقیدہ کو عالم اسلام میں اختلاف اور تفرقہ کا باعث بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

رہبر معظم سے علم و صنعت یونیورسٹی کے طلباء کی ملاقات
رہبر معظم سے علم و صنعت یونیورسٹی کے طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح علم وصنعت یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء کے ولولہ انگیز اجتماع میں طلباء تحریک کی سرگرمیوں اور خصوصیات کی تشریح کی اور یونیورسٹی کو " علم وتحقیق" اور " عظیم امیدوں کے پروان چڑھنے" کے دو اہم اور حیاتی عناصر کا مرکز و محور قراردیتے ہوئے فرمایا: اگر قوم اور حکام ملکر اسلامی نظام کے تشخص کے اصلی معیاروں کی حفاظت کریں توکسی بھی دشمن میں اس ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت و طاقت نہیں ہوگي۔

رہبر معظم سے اکواڈور کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم سے اکواڈور کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اکواڈور کے صدر جناب رافائل کرآ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں، اپنی قوموں کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں ممالک کی استقامت کو ترقی و پیشرفتہ کا واحد راستہ قراردیتے ہوئے فرمایا: استقامت و پائداری کے لئے شجاع رہبروں کی ضرورت ہے اور لاطینی امریکی ممالک میں ایسے رہبر موجود ہیں۔

رہبر معظم کی بحریہ کے کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم کی بحریہ کے کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈروں سے ملاقات
مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اوررہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج جمہوری اسلامی ایران کی بحریہ کے کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈروں سے ملاقات میں منہ زور اور تسلط پسندوں طاقتوں کی مرضی و منشاء پر عدم توجہ کئے بغیر رشد و ترقی کے میدان میں ایران کے گرانقدر اور عظیم تجربات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران ، خداوند متعال پر توکل و اعتماد کی برکت ، فداکاری کی بدولت اور اپنے تمام وسائل کی بنا پرایک عظيم اورعلاقائی طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے اور دشمن بھی ان حقائق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

رہبر معظم کی لبنان کے صدر مائیکل سلیمان اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم کی لبنان کے صدر مائیکل سلیمان اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج لبنان کے صدر مائیکل سلیمان اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں لبنانی گروپوں اور قبائل کے درمیان باہمی اتحاد کو لبنان کی ترقی و پیشرفت اور نجات کا واحد راستہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران اس بات پر معتقد ہے کہ صہیونی حکومت کے خطرے کے پیش نظر لبنا ن کے تمام گروپوں کی قدرت و توانائی لبنان کی قومی یکجہتی اور اس کی پیشرفت و ترقی میں صرف ہونی چاہیے۔

رہبر معظم سے نماز کے سترہویں اجلاس کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم سے نماز کے سترہویں اجلاس کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج نماز کے سترہویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات میں نماز صحیح ادا کرنےاور اس کے ظاہر و باطن اوراس کی روح و قالب پر گہری توجہ رکھنےکو اجتماعی اور انفرادی اصلاح کے لئے سب سے اہم اور کلیدی عنصر قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی علائم بالخصوص نماز کے اثرات کو اسلامی معاشرے کے تمام شعبوں میں آشکار اور نمایاں ہونا چاہیے اور تمام امور میں ان پر توجہ مبذول کرنالازمی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حج کے ثقافتی اور انتظامی اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حج کے ثقافتی اور انتظامی اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج حج ادارےکے ثقافتی اور انتظامی امور کےاہلکاروں سے ملاقات میں فریضہ حج کو اسلامی جمہوریہ ایران ، عظيم امت اسلامی اور حجاج کے لئے بہترین اور مناسب موقع قراردیتے ہوئے فرمایا: حج مسلمانوں کے درمیان طبیعی اور مصنوعی جدائی کو دور کرنے اور عالم اسلام میں پختہ ارادوں ، پاک نیتوں اور دلوں کو یکساں بنانے کا بہترین اور مناسب موقع ہے ۔

منتخب عناوین