ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم طواف
      • طواف کے شرائط
        • اول: نیت
        • دوم۔ حدث اکبر و اصغر سے پاک ہو
          • طہارت میں شک
            پرنٹ  ;  PDF
             
            طہارت میں شک

             

            مسئلہ  356۔ اگر  کسی کو طہارت میں شک ہو تو  اس کا فریضہ حسب ذیل ہے۔
            •  اگر طواف شروع کرنے سے پہلے شک کرے کہ وضو کیا ہے یا نہیں تو وضو کرے۔
            •  اگر اس پر غسل واجب تھا اور طواف شروع کرنے سے پہلے اس کے بجالانے میں شک کرے تو اسے غسل کرنا چاہیے۔
            •  اگر با وضو تھا  اور شک کرے کہ اس کا وضو باطل ہوا ہے یا نہیں تو وضو کرنا ضروری نہیں ہے۔
            •   اگر پہلےپاک تھا اور  شک کرے کہ حائض یا جنب ہوا یا نہیں تو  غسل لازم نہیں ہے ۔
            • اگر طواف سے فارغ ہونے کے بعدشک کرے کہ طہارت کے ساتھ انجام دیا یا نہیں تو طواف صحیح ہے لیکن نماز طواف کے لئے طہارت حاصل کرنا چاہئے ۔
            • اگر طہارت کے ساتھ طواف شروع کرے اور  طواف کے دوران حدث کے طاری ہونے میں شک کرے مثلاشک کرے کہ  وضو باطل ہوا ہے یانہیں تو اپنے شک کی پرواہ  نہ کرے اور طہارت پر بنا رکھے۔
            •  اگرطواف کے دوران شک کرے کہ طہارت کے ساتھ طواف میں داخل ہو ہے یا نہیں تو اگر پہلے سے باوضو تھا تو اپنے شک پر اعتبار نہ کرے اورطواف صحیح ہے لیکن اگر جانتا ہو کہ وضو سے نہیں  تھا یا شک کرے کہ وضو سے تھا یہ نہیں تو واجب ہے کہ وضو  کرکے طواف شروع سے دوبارہ کرے۔
            •   اگر پہلے غسل واجب تھا اور طواف کے دوران  شک کرے کہ  طواف سے پہلے غسل  کیا تھایا نہیں تو فورا مسجد سے خارج ہونا چاہئے اور غسل کرکے از سرنو طواف کرے۔

             

        • سوم: بدن اور لباس پاک ہو
        • چہارم: ختنہ شدہ ہو
        • پنجم: شرم گاہ چھپائے
        • ششم: لباس طواف غصبی نہ ہو
        • ہفتم: طواف موالات کے ساتھ ہو
      • طواف کے واجبات
      • طواف ترک کرنے اور اس میں شک کے احکام
      • طواف سے متعلق استفتاءات
      • طواف کے آداب اور مستحبات
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /