
خبریں


رہبرمعظم نےکتاب کی ستائیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا دورہ کیا
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز سنیچر) مصلای تہران میں کتاب کی ستائیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا ڈھائی گھنٹے تک قریب سے مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم سے حضرت زہرا (س) اور امام خمینی (رہ) کی ولادت کی مناسبت سے بعض شعرا کی ملاقات
پیغمبر اسلام (ص) کی پارہ جگر ،شہزادی کونین، بی بی دوعالم ، صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اور ان کے فرزند حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سےحسینیہ امام خمینی (رہ) فاطمی فضائل و مناقب کی عطر آگين خوشبو سے معطر اورمملو ہوگيا۔

رہبر معظم کا تعلیم و تربیت کے سلسلے میں کلی پالیسیوں کا ابلاغ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق ایک کے نفاذ و اجراء کے سلسلے میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد ملک کے تعلیمی اور تربیتی نظام میں تحول ایجاد کرنے کے سلسلے میں کلی پالیسیوں کا ابلاغ کردیا ہے۔

رہبر معظم کا علماء اور اسلامی بیداری کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب
آج صبح سیکڑوں اسلامی دانشوروں، علماء اسلام اور ممتاز اسلامی شخصیات کی موجودگی میں علماء اوراسلامی بیداری کے اجلاس کا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اہم خطاب سے آغاز ہوا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس اجلاس میں اپنے اہم خطاب میں شمال افریقہ اور علاقہ میں جاری اسلامی بیداری تحریکوں کو لاحق خطرات کی طرف اشارہ کیا اور دینی مراکز کی مرجعیت کی حفاظت کرنے، طویل المدت ہدف کی ترسیم کرنے، تلخ تجربات کے پیش نظر مغربی ممالک کے جھوٹے وعدوں سے پرہیز کرنے، قومی ، مذہبی اور لسانی اختلافات پر مبنی مغربی سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنے، مسئلہ فلسطین کو اسلامی بیداری تحریکوں کا اصلی معیار قراردینے اور اسے فراموش نہ کرنے کے پانچ اہم موضوعات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی اصول پر استقامت و پائداری اور عوام کی میدان میں موجودگی دشمن کی سازشوں اور اس کے مکر و فریب کے ناکام بنانے کے دو اہم اور کلیدی عوامل ہیں۔
رہبر معظم کا ہفتہ مزدور کی مناسبت سے ہزاروں مزدوروں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح ( بروز سنیچر) ہزاروں مزدوروں، ملکی پیداوار کے شعبہ میں سرگرم کارکنوں، اور بعض ممتاز لیبر کارکنوں کے شاندار اجتماع سے خطاب میں سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں عظیم پیشرفت اور رزمیہ جد وجہد کی طرف اشارہ اور انتخابات کو اہم اور قومی اقتدار و قدرت کا مظہر قراردیا اور ممکنہ صدارتی امیدواروں کو اپنی توانائیوں کا صحیح جائزہ لینے اور ملک کے اجرائی نظام اور انتظامی امور کو مد نظر رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: ایران اور ایران کی عظیم و پائدار قوم کو ایسے صدر کی ضرورت ہےجو بین الاقوامی سطح اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں نڈر، بے خوف اور بہادر اور ملک کی اندرونی سطح پر حکمت تدبیر،مزاحمتی اقتصاد کا معتقد، منصوبہ ساز، اخلاقی تہذیب اور عقلی اور متوازن پالیسیوں اور حقائق پر مبنی منطقی نعروں کا حامل ہو۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا امیر حسین فردی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے انقلابی ، متعہد اور مجاہد مصنف امیر حسین فردی کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ حاج شیخ غلام رضا رضوانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای نے فقیہ بزرگ آیت اللہ حاج شیخ غلام رضا رضوانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم نے خاتم الانبیا اسپتال میں آیت اللہ خرم آبادی اور بعض شہیدوں کے والدین کی عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج بروز (جمعرات) سہ پہر کو خاتم الانبیاء اسپتال کے خصوصی وارڈ میں آیت اللہ خرم آبادی اور بعض شہیدوں کے والدین کی عیادت کی، اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا فرمائی۔

رہبر معظم کی 29 فروردین اور یوم فوج کی آمد کے موقع پر بعض اعلی فوجی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج ( بروز بدھ) سہ پہر کو 29 فروردین کی آمد اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے دن کی مناسبت سے فوج کے بعض اعلی کمانڈروں،ممتاز اہلکاروں، فوج کی رضاکار یونٹوں کے ارکان اور اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجیوں کے بعض خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو باعث فخر ، مایہ ناز، عوامی ، علمی، اعتقادی اور گوناگوں صلاحیتوں کی حامل ،آزمودہ اور تجربہ کار فوج قراردیا اور امریکہ کی سرپرستی میں سامراجی محاذ کے غیر منطقی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج مغربی تمدن ، متضاد، غیر منطقی اور منہ زور پالیسیوں اور انسانی اصولوں پر عدم توجہ کی وجہ سے تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس منعقد ہوئی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں شہزادی کونین ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیھا) کی شہادت کے سلسلے میں پانچویں اور آخری مجلس عزا منعقد ہوئی ۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مجلس شام غریباں کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیھا) کی مجلس شام غریباں منعقد ہوئی ۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نور نظر اور لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی ۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے سلسلے میں دوسری مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی پیاری بیٹی ، نور نظر اور لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری مجلس عزا منعقد ہوئی ۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی پہلی مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی پیاری بیٹی ، نور نظر اور لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے کل رات پہلی مجلس عزا منعقد ہوئي۔

رہبر معظم سے برونڈی کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےآج صبح (بروز بدھ) برونڈی کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی افریقی ممالک پر مثبت نگاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران ، افریقی ممالک کی پیشرفت ، ترقی اور ان کے اتحاد کا استقبال کرتا ہے۔

رہبر معظم کا علامہ آیت اللہ الفضلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے سعودی عرب میں کل، عالم دین اور اسلامی مفکر و دانشور آیت اللہ ڈاکٹر عبد الہادی الفضلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
