
خبریں


رہبر معظم کا امام خمینی (رہ) کی بیسویں بر سی کے موقع پر امام خمینی کے حرم میں عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج حضرت امام خمینی (رہ) کی بیسویں برسی کے موقع پر کئی لاکھ افراد کے شاندار اجتماع سے خطاب میں امام خمینی (رہ) کی عظیم اور تاریخی تحریک میں " اسلام کے احیا" اور " ایرانی عوام کی عزت و عظمت" کے دو پرچموں کی سربلندی اور دشمنوں کی طرف سے ایرانی عوام کی ترقی و پیشرفت کو روکنے کے لئے کی جانے والی سازشوں اور کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلام ، ایرانی عوام اور نظام کو مضبوط و مستحکم بنانے اور ان سے محبت اور لگاؤ رکھنے والے تمام افراد کو چاہیے کہ وہ 22 خرداد مطابق 12 جون کے انتخابات میں بھر پور شرکت کریں۔

رہبر معظم سے امام خمینی (رہ)کی بیسویں برسی منعقد کرنے والے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حضرت امام خمینی( رہ)کی بیسویں برسی منعقد کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سے ملاقات میں رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کو اسلام کا مظہر اور قومی اتحاد و عزت اور استقلال کی رمز قراردیتے ہوئے فرمایا: امام(رہ) کی اس گرانقدر و گراں سنگ میراث کی تمام وجود کے ساتھ حفاظت اور ان کی یاد کوالہی عطیہ سمجھ کر ہمیشہ زندہ رکھنا چاہیے۔

رہبر معظم کا زاہدان میں بم دھماکے کے شہداء کے لواحقین کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےزاہدان میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے خونین حادثے پر اپنے تعزیتی پیغام میں سامراجی طاقتوں اور ان کے جاسوسی اداروں کو اس المناک واقعہ کااصلی ذمہ دار قراردیتے ہوئے حکام اور عوام پر زوردیا ہے کہ وہ اسلامی اور قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی طرف سے فرقہ وارانہ اختلافات پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنائیں ۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں نماز مغرب و عشاء کے بعد صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

رہبر معظم کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے صدور کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو پاکستان اور افغانستان کے صدور سے ملاقات میں سہ فریقی اجلاس کو تینوں ہمسایہ ممالک کے لئے اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ہم تینوں ممالک کے باہمی تفاہم ناموں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور ہمیں اطمینان ہے کہ تینوں ممالک کے صدور کی صداقت اور تلاش و کوشش کے سائے میں ان تفاہم ناموں کے ثمر بخش نتائج برآمد ہوں گے۔

رہبر معظم سے تین خرداد کی مناسبت سےشہداء کے بعض خاندانوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح انقلاب اوراسلام کی راہ میں دو اور اس سے زیادہ شہید پیش کرنے والے بعض خاندانوں سے ملاقات کی اور اسلامی نظام کی پیشرفت و ترقی کو شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم ،شہداء کے خون اور ان کے اہل خانہ کی ہمیشہ احسان مند رہے گی۔

رہبر معظم نے بعض فوجیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست سےموافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خرم شہر کی آزادی اور فتح کی مناسبت سے فوجی عدالتوں سے 80 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں تخفیف اور بخشش کی درخواست سےموافقت کی ہے۔

رہبر معظم کی طرف سے آیت اللہ ا بہجت کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی اور ان کی طرف سے عالم ربانی ، عارف کامل اور اسوہ زہد وتقوی حضرت آیت اللہ العظمی بہجت مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی ۔

رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے کردستان کے غیور عوام کے نام شکریہ کا پیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کردستان " ایمان ، دلیری اور ہوشیاری " کی عظیم سرزمین ، " ادب و ہنر اور ثقافت" کا سرسبز و شاداب خطہ اور " وفاداری و نجابت اور الفت " کا خوش و خرم دیار ہے جس کے عوام نے حالیہ دنوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مہمان نوازی اور ان کےوالہانہ استقبال میں شیعہ و سنی اتحاد و یکجہتی کا شاندار نمونہ پیش کیا ہے جو اس حقیقت کا مظہر ہے کہ ایرانی عوام کے عظیم پیکر کے تمام اجزاء ،" آگاہی ، اتحاد اور حضور" کے ساتھ اس سرافراز اور عظیم سرزمین کے مستقبل کودرخشاں بنانے میں برابر کے شریک و سہیم ہیں ۔

رہبر معظم کی کردستان کے آٹھ روزہ دورہ کے بعد تہران واپسی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای صوبہ کردستان کا 8 روزہ دورہ مکمل کرکے آج سہ پہر کو واپس تہران پہنچ گئے ہیں معظم لہ نے اس سفر میں صوبہ کردستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا ہے اور صوبہ کےمؤمن و شجاع عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات اور گفتگوکی۔

رہبر معظم کا کردستان کے شہر سقز کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح صوبہ کردستان کے آٹھویں اور آخری دن میں سقز کے شجاع ،مہربان اور غیور عوام کے شاندار اجتماع میں حاضر ہوئے جو پچھلےایک ہفتے سے رہبر معظم کا شدت کے ساتھ انتظار کررہے تھے رہبر معظم نے صوبہ کے عوام کی ہوشیاری کو تحسین آمیز قراردیتے ہوئے فرمایا: کرد عوام کی اسلام اور انقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ محبت ایک خوبصورت حقیقت تھی جو اس سفر کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں ، دوستوں اور ایران کی پوری قوم کے لئے مزید آشکار ہوگئی ہے۔

رہبر معظم کاسقز کے شہداء کے مزار پر حضور
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سقز شہر کے شہداء کے مزار پر حاضر ہو کر ان کے درجات کی بلندی کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور ان کی شجاعت اور بہادری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

رہبر معظم کا بیجار کے عوام سے شاندار خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کے ساتویں دن کے سفر میں آج صبح بیجار کے مؤمن ، نجیب اور دلیر عوام کے شاندار اجتماع میں اتحاد ، عوامی حضور اور آگاہی کو پیشرفت ، اقتدار اور ایرانی عوام کی عظمت کے تین اہم عناصر قراردیااورصدارتی انتخابات میں عوام کی آگاہانہ شرکت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایسے شخص کو مسند اقتدار سونپیں جو حضرت امام (رہ) کے راستے پر گامزن رہنے ، انقلاب کے اصولوں کی پاسداری کرنے اور عالمی منہ زور طاقتوں کے سامنے استقامت کی قدرت رکھتا ہو۔

رہبر معظم کی بیجار کے شہداء کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج بیجار کے شہداء کے مزار پر حاضر ہوئے اور اس شہر کے سرافراز شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

رہبر معظم کا آیت اللہ بہجت کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی حضرت آیت اللہ آقای حاج شیخ محمد تقی بہجت کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں اس بزرگ عارف اور فقیہ کی دردناک رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے اس عظیم مصیبت پرحضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ ، علماء اعلام ، مراجع عظام اور مرحوم کے اہل خانہ اور تمام دوستداروں کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کی صوبہ کردستان کے اعلی حکام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کی انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں عوام کی خدمت کواسلامی منطق اور نقطہ نظر سے نیکی ، اچھااور بہترین انسانی عمل قراردیا اور ایران کے قدر شناس و فعال عوام کی خدمت کو تمام اعلی انتظامی اہلکاروں اور حکام کی سنگین ذمہ داری قراردیا۔

رہبر معظم کی کردستان کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کی یونیورسٹیوں کے فہیم و آگاہ اساتید اور طلباء کے عظیم اجتماع سے خطاب میں پیشرفت و ترقی کے حقیقی مفہوم ، شرائط اور خصوصیات کی تشریح اور پیشرفت کو مقامی اور قومی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے چوتھے عشرے میں پیشرفت و عدالت کو قومی ضرورت اوربحث و گفتگومیں تبدیل کرنا چاہیے تاکہ اس عشرے کے اختتام پر منصوبہ سازی اور قومی ہدف تک پہنچنے کے لئے ایران کی عظیم و بزرگ قوم فیصلہ کن اقدامات کا مشاہدہ کرے ۔

رہبر معظم کی مریوان کے شہداء کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج مریوان کے عوام سے ملاقت کے بعد مریوان کے شہداء کے مزار پر حاضر ہوئے اور اس علاقہ کے سرافراز شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
