
خبریں


رہبر معظم سے فلسطینی جہادی تنظیموں کے سربراہوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص)کی ولادت با سعادت کے مبارک ایام اور ہفتہ وحدت کے پہلے دن " فلسطین کے مستقبل کے بارے میں اسلامی و قومی یکجہتی سمینار " میں فلسطین کی جہادی تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین اور بیت المقدس " مقاومت ، پائداری اور جہاد کے سائے امت اسلام کی آغو ش میں واپس آجائیں گے اور غاصب اسرائیل کو شکست اور نابودی کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوگا۔

رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات اور اپنے اہم خطاب میں اسلامی نظام کو اللہ تعالی کی اطاعت اور الہی نقشہ پر استوار قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کے تشخص، اس کی سرحدوں اور معیاروں کی حفاظت ایک بنیادی مسئلہ ہے اور جولوگ بنیادی آئین کی روشنی میں حکمیت ، قانون اورنظام کے تشخص کو قبول کرتے ہیں وہ نظام کے مجموعہ کا حصہ ہیں۔

رہبر معظم کی موجودگی میں جماران دفاعی بحری جہاز کو بحریہ کے حوالے کیا گیا
جماران پہلا بحری جنگی دفاعی جہاز ہے جسے ایرانی ماہرین اور دانشمندوں نے ملک کے اندر تیار کیا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے حکم سے اس دفاعی سمندری جہاز کو ایرانی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے چند معدود ممالک میں شامل ہوگيا ہے جن کے پاس پیچيدہ دفاعی سمندری جہاز تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

رہبرمعظم کی صوبہ آذربائیجان کے عوام سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صوبہ آذربائیجان کے عوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 22 بہمن (گيارہ فروری) کو جشن انقلاب کی بے مثال ریلیوں میں عوام کی حیرت انگیز اور وسیع شرکت کو معجزہ الہی قرار دیتے ہوئےفرمایا: ملت ایران نے گیارہ فروری کے دن آگاہی، بصیرت، بلند ہمت اور توفیق الہی کے ذریعہ اسلامی جمہوری نظام کے تمام مخالفین کو دنداں شکن جواب دیا اور اپنی حجت کوسب پر تمام کر دیا۔

مجاھد عالم دین جناب حجۃ الاسلام و المسلمین فاکر کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے ، مجاھد عالم دین حجۃ الاسلام جناب فاکر کی رحلت پر تعزیت پیش کی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کے جشنوں میں دسیوں ملین افراد کی حیرت انگیز شرکت پر شکریہ کا پیغام جاری کیا ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک اہم پیغام میں ، بائیس بہمن کے موقع پر ، منعقد ہونے والے مظاہروں میں ایرانی قوم کے دسیوں ملین افراد کی حیرت انگیز شرکت پر ، ان کی قدردانی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا : ایرانی قوم کے دوست اور دشمن یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ اس قوم نے اپنے راستے کا انتخاب کر لیا ہے ، اس نے ترقّی و سعادت کی سربلندیوں کو فتح کرنے کے لئے مصمّم ارادہ کر لیا ہے ، اور وہ اپنے راستے کی ہر رکاوٹ کو دور کر کے دم لے گی۔
رہبر معظّم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے :

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر مختلف عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کی سزاوں میں کمی یا معافی کی درخواست سے موافقت
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پر ، فوجی ، انقلابی ، تعزیراتی اور عام عدالتوں سے سزا یافتہ ۹۶۰ افراد کی سزا میں کمی یا معافی کی درخواست سے موافقت فرمائی ۔

رہبر معظم سے فضائیہ کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کی ملاقات
ایرانی فضائیہ کے اعلی کمانڈروں ، افسروں ، پائلٹوں اور کارکنوں کی ایک کثیر تعداد کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات

رہبر معظم سے جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سکریٹری رمضان عبداللہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے، " جھاد اسلامی فلسطین " کے جنرل سیکریٹری جناب ڈاکٹر رمضان عبد اللہ اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں فرمایا: فلسطین ، عالمی سامراجی طاقتوں پر مستضعفین کے غلبے اور کامیابی کے خدائی ارادے و مشیّت کو جامہ عمل پہنانے کے میدان میں تبدیل ہو چکا ہے۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین(ع) کے چہلم کی یاد میں مجلس کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں زنجان کے مؤمن ، مخلص اور اہلیبیت عصمت و طھارت علیہم السلام کے عاشق عوام نے آج سرکار سید الشّھداء کے چہلم کی یاد میں منعقد ہونے والی مجلس میں شرکت جس کی وجہ سے آج حسینیہ امام خمینی میں حسینی جذبہ و ولولہ حکم فرما تھا ۔

سیاسی میدان میں غفلت برتنے کا نتیجہ کبھی کبھی خیانت کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے
رہبر معظّم انقلاب اسلامی نے آج صبح ، تہران یونیورسٹی اور اس کی مختلف فیکلٹیوں کے سینکڑوں اساتذہ ، علمی کمیٹیوں کے اراکین اور دیگر عھدیداروں کے ایک اجتماع سے اپنے خطاب میں علم و دانش کو ایران کی ترقی و اقتدار کی اصلی بنیاد اور تکیہ گاہ قراردیا اور اس بات پر زور دیا : کہ ہمیں اس علمی سفر (جس کاآغاز ہو چکا ہے ) کو پوری توانائی اور سرعت کے ساتھ جاری رکھنا چاہئیے ۔

رہبر معظم سے وزیر داخلہ اور ادارہ ثبت اسناد کے اہلکاروں کی ملاقات
عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام نئے شناختی کارڈ کے اجراء سے ملک میں نئے شناختی کارڈز جاری کرنے کا آغازہوگیا ہے۔
سکیورٹی کے لحاظ سےنئے شناختی کارڈز بڑی اہمیت کے حامل ہیں جو اس سے قبل پندرہ سال سے کم عمر افراد کے لئے صادر کئے جاتے تھے وزارت داخلہ کی اطلاعات کے مطابق آئندہ 3 برسوں میں یہ شناختی کارڈز 70 ملین ایرانیوں کے لئے صادر کئے جائیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حضرت امام خمینی (رہ)کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای عشرہ فجر اور ایران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے تاریخی ورود کی مناسبت سے آج صبح حضرت امام خمینی (رہ)کے مزار پر حاضر ہوئے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے ان کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی۔

رہبر معظم سے رویان ریسرچ سینٹر کے بعض محققین اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رویان ریسرچ سینٹر کے بعض محققین اور اہلکاروں سے ملاقات میں مسئلہ کےدقیق انتخاب اور اس کے حل کے لئے ایمان کے سائے میں تلاش و کوشش اور علم و دانش سے استفادہ کو اس رویان علمی مرکز کی کامیابی کی رمز قراردیا۔

رہبر معظم سے موریتانیہ کے صدر اور اس کے ہمراہ وفدکی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبد العزیز اور اس کے ہمراہ وفد سےملاقات میں اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون اور روابط کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم بنیاد قراردیتے ہوئے فرمایا: مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے یہ سفر اچھا اور مبارک ثابت ہوگا۔

رہبر معظم سے صوبہ مازندران کے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ مازندران و شہر آمل کے ہزاروں افراد، صوبہ کے علماء اور حکام سے ملاقات میں تاریخی حوادث و واقعات کو مستقبل کی جانب گامزن رہنے کے لئے عبرت آموز اور سبق آموز قراردیا اور گذشتہ تیس برسوں میں عوام کی میدان میں موجودگی اور ان کے حضور کی وجہ سے سازشوں کے غیر مؤثر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج بھی قوم کے ہر فرد بالخصوص جوانوں اور مؤثر افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ میدان میں موجود رہیں اسلامی نظام اور انقلاب کا دفاع کریں اور حکام پر اعتمادقائم رکھیں۔

رہبر معظم سے گویان کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج سہ پہر گویان کے صدر بہارت جگدؤ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں گویان کی مستقل خارجہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دنیا میں سب سے بڑا ظلم و ستم تسلط پسند طاقتوں کا قبضہ اور عالمی ممالک کا تسلط پسند اور تسلط پذیر ممالک میں تقسیم ہوناہے اور اسی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ابتداء ہی سے تسلط پسند نظام کی مخالفت پر استوار ہے۔

رہبر معظم سے تبلیغات کی اعلی کونسل اور عشرہ فجر کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کی عشرہ فجر کی کمیٹیوں کے سربراہوں اور تبلیغات اسلامی کی اعلی کونسل کے اہلکاروں سے ملاقات میں ، گذشتہ تیس برسوں میں عوام کی انقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ محبت و دلبستگی ، عوامی اتحاد وانسجام اور ان کے حضور کو انقلاب اسلامی اور اسکی سالگرہ کی تقریب کی اہم خصوصیت قراردیتے ہوئے فرمایا: غبار آلود فضا اور فتنہ پروری کے موقع پر ہر ایک انسان بالخصوص خواص کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ صاف و شفاف مؤقف بیان کریں اور دو پہلو بات کرنے سے پرہیز کریں۔
