ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کی ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم کی ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں جناب شاویز کے شجاعانہ اور منصفانہ مؤقف اور اسی طرح ان کی عوام دوستی کی تعریف و تمجید کی اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ونزوئلا میں آپ کی حکومت کے برسراقتدار آنے سے لاطینی امریکی خطے کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا اور ونزوئلا کے عوام اور حکومت نے اس خطے کے عوام کے اندر خود اعتمادی کے جذبے کو بیدار کیا ہے۔
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر مکرمہ کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر مکرمہ کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں آج سہ پہر کو رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی شریکہ حیات مرحومہ خدیجہ ثقفی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

رہبر معظم نے نئے سال کے آغاز میں مشہد مقدس میں کئي ملین زائرین سے خطاب کیا
رہبر معظم نے نئے سال کے آغاز میں مشہد مقدس میں کئي ملین زائرین سے خطاب کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغازمیں مشہد مقدس میں حضرت امام رضا(ع) کے حرم مبارک میں کئي ملین زائرین اور مشہد کے عوام سے اپنے اہم خطاب میں مختلف شعبوں میں ترقی وپیشرفت اور عدل و انصاف کے فروغ کی تشریح کی اور درست مصرف کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے ساتھ دسویں مرحلے کے صدارتی انتخابات اور اسی طرح ایران و امریکہ کے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی عظيم قوم اپنی آمادگي اور موجودہ مثبت اقدامات کے پیش نظر انقلاب اسلامی کے چوتھے عشرے کو عدل و انصاف اور ترقی و پیشرفت کے عشرےمیں تبدیل کردےگی اور اس کے بنیادی اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں بہت بڑے اور اہم قدم اٹھائے گي۔
رہبر معظم کا نوروز 1388 ہجری شمسی کی مناسبت سے قوم کے نام پیغام
رہبر معظم کا نوروز 1388 ہجری شمسی کی مناسبت سے قوم کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں اس سال کو اہم سال قراردیا اور اس سال کے تمام تحولات اور حوادث پر ایرانی قوم کا اپنی ایمانی طاقت و قدرت کے ذریعہ غلبہ پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نئے سال کی اہمیت کے پیش نظر ملک کے بنیادی اور حیاتی وسائل کے عاقلانہ اور مدبرانہ استعمال اورمصرف کی خاطر اس سال کو تمام امور اور شعبوں میں درست و صحیح استعمال کا سال قراردیتا ہوں۔
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام آقای حاج شیخ محسن محدث کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام آقای حاج شیخ محسن محدث کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صاحب مفاتیخ الجنان اورکئي دوسری گرانفدر کتابوں کے مؤلف ، معروف و مشہور عالم دین مرحوم حاج شیخ عباس قمی کے فرزنداورعالم پرہیزگار و متقی مرحوم حجۃ الاسلام آقای شیخ محسن محدث کی رحلت پر مرحوم کے محترم خاندان اور دوستداروں کو ایک پیغام میں تعزيت و تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم نے17 ربیع الاول کی مناسبت سے بعض افرادکی سزاؤں کو معاف اورتخفیف سے موافقت کی
رہبر معظم نے17 ربیع الاول کی مناسبت سے بعض افرادکی سزاؤں کو معاف اورتخفیف سے موافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سرورکائنات، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےمختلف سول ، فوجی اور انقلاب اسلامی ،عدالتوں سے سزایافتہ 905 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا ان میں تخفیف کرنے سے موافقت کی ہے۔

رہبر معظم سے میلاد النبی (ص) کے موقع پر تینوں قوا کے سربراہوں اور اعلی حکام کی ملاقات
رہبر معظم سے میلاد النبی (ص) کے موقع پر تینوں قوا کے سربراہوں اور اعلی حکام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید میلادالنبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آج ملک کی تینوں قوا کے سربراہان ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ ،اسلامی نظام کے اعلی اہلکاروں ، بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک مہمانوں، اسلامی ممالک کے سفراء اور عوام کے بعض طبقات سے ملاقات میں پیغمبر اسلام (ص)کی ولادت باسعادت کو بشریت کی سعادت اور پیشرفت کے لئے فیصلہ کن اور اہم واقعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: پیغمبر اسلام (ص)کے پیروکاروں بالخصوص سیاستدانوں، علماء و مفکرین اور امت اسلامی کے مؤثر افراد کی سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری اسلامی اتحاد کے لئے جد وجہد اور اختلاف پیدا کرنے والے عوامل کا مقابلہ اور شناخت ہے۔
رہبر معظم نے مرحوم حاج سید احمد خمینی کی چودھویں برسی میں شرکت کی
رہبر معظم نے مرحوم حاج سید احمد خمینی کی چودھویں برسی میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی کے حرم میں مرحوم حاج سید احمد خمینی کی چودھویں برسی کےمراسم میں شرکت کی۔

رہبر معظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئےسورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی اور یادگار امام خمینی (رہ) کو خراج عقیدت پیش کیا۔
رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں گذشتہ تیس برسوں میں مختلف چیلنجوں اور گوناگوں مشکلات سے مقابلہ میں اسلامی نظام اور ایرانی قوم کے درخشاں اور مثبت نتائج کو قوم و نظام کی کامیابی و کامرانی قراردیتے ہوئے فرمایا: قوم اور حکام دونوں درخشاں مستقبل پر اعتقاد اور یقین رکھتے ہوئے دشمن کی طرف سے مایوس کرنے کی شیطانی کوششوں اور سازشوں کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور ہمت و جد وجہد کے ساتھ ترقی و پیشرفت کے راستے پر فخر کے ساتھ گامزن رہیں گے۔

رہبر معظم کی تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات
رہبر معظم کی تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رات تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں اقتصادی تعاون کی تنظیم اکو کو بہت ہی اہم اوراچھی تنظیم قراردیا اور اکو رکن ممالک میں موجود مختلف وسائل ، خصوصیات اور ان کے حساس محل وقوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس علاقائی تنظیم کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے تمام ظرفیتوں سےمکمل طور پراستفادہ کرنا چاہیے ۔

رہبر معظم سے اسلامی کانفرنس تنظیم کے سکریٹری جنرل کی ملاقات
رہبر معظم سے اسلامی کانفرنس تنظیم کے سکریٹری جنرل کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو اسلامی کانفرنس تنظیم کے سکریٹری جنرل جناب احسان اوغلو سے ملاقات میں عالم اسلام کے مسائل میں فعال و سرگرم کردار ایفا کرنے کو اسلامی کانفرنس کی اہم ذمہ داری قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی کانفرنس تنظیم اسلامی ممالک کو قریب کرنے اور ان کے درمیان اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ترکی کے صدرعبد اللہ گل کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ترکی کے صدرعبد اللہ گل کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل رات ترکی کے صدر عبداللہ گل اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کی ظرفیتوں کو بہت وسیع قراردیتے ہوئے فرمایا: اقتصادی تعاون کی تنظیم اکو، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا ایک نمونہ ہے لیکن ترکی اور ایران علاقہ کے دو اہم اور مؤثرممالک ہیں اور دونوں سیاسی ، سکیورٹی اور سماجی خدمات کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید فروغ دےسکتے ہیں۔

رہبر معظم سے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی ملاقات
رہبر معظم سے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سےملاقات میں پاکستان اور ایران کی دونوں قوموں کے بہت ہی گہرے ثقافتی اور تاریخی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران اور پاکستان کی دو مؤمن قوموں کی آپسی محبت دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے کا اصلی عامل ہے۔

رہبر معظم سے آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کی ملاقات
رہبر معظم سے آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی نے آج سہ پہر کو آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکات اور تہران – باکو کے بےمثال روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط سب سے قریب ، سب سےسنجیدہ اور سب سےعمیق ہوسکتے ہیں ۔

منتخب عناوین