خبریں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای صوبہ کردستان کا 8 روزہ دورہ مکمل کرکے آج سہ پہر کو واپس تہران پہنچ گئے ہیں معظم لہ نے اس سفر میں صوبہ کردستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا ہے اور صوبہ کےمؤمن و شجاع عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات اور گفتگوکی۔
رہبر معظم کا کردستان کے شہر سقز کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح صوبہ کردستان کے آٹھویں اور آخری دن میں سقز کے شجاع ،مہربان اور غیور عوام کے شاندار اجتماع میں حاضر ہوئے جو پچھلےایک ہفتے سے رہبر معظم کا شدت کے ساتھ انتظار کررہے تھے رہبر معظم نے صوبہ کے عوام کی ہوشیاری کو تحسین آمیز قراردیتے ہوئے فرمایا: کرد عوام کی اسلام اور انقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ محبت ایک خوبصورت حقیقت تھی جو اس سفر کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں ، دوستوں اور ایران کی پوری قوم کے لئے مزید آشکار ہوگئی ہے۔
رہبر معظم کا بیجار کے عوام سے شاندار خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کے ساتویں دن کے سفر میں آج صبح بیجار کے مؤمن ، نجیب اور دلیر عوام کے شاندار اجتماع میں اتحاد ، عوامی حضور اور آگاہی کو پیشرفت ، اقتدار اور ایرانی عوام کی عظمت کے تین اہم عناصر قراردیااورصدارتی انتخابات میں عوام کی آگاہانہ شرکت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایسے شخص کو مسند اقتدار سونپیں جو حضرت امام (رہ) کے راستے پر گامزن رہنے ، انقلاب کے اصولوں کی پاسداری کرنے اور عالمی منہ زور طاقتوں کے سامنے استقامت کی قدرت رکھتا ہو۔
رہبر معظم کی صوبہ کردستان کے اعلی حکام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کی انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں عوام کی خدمت کواسلامی منطق اور نقطہ نظر سے نیکی ، اچھااور بہترین انسانی عمل قراردیا اور ایران کے قدر شناس و فعال عوام کی خدمت کو تمام اعلی انتظامی اہلکاروں اور حکام کی سنگین ذمہ داری قراردیا۔
رہبر معظم کی کردستان کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کی یونیورسٹیوں کے فہیم و آگاہ اساتید اور طلباء کے عظیم اجتماع سے خطاب میں پیشرفت و ترقی کے حقیقی مفہوم ، شرائط اور خصوصیات کی تشریح اور پیشرفت کو مقامی اور قومی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے چوتھے عشرے میں پیشرفت و عدالت کو قومی ضرورت اوربحث و گفتگومیں تبدیل کرنا چاہیے تاکہ اس عشرے کے اختتام پر منصوبہ سازی اور قومی ہدف تک پہنچنے کے لئے ایران کی عظیم و بزرگ قوم فیصلہ کن اقدامات کا مشاہدہ کرے ۔
رہبر معظم کا صوبہ کردستان میں مریوان کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کے دورے کے پانچویں دن مریوان کے شجاع، بہادر ، مؤمن اور پرنشاط عوام کے اجتماع سے خطاب میں قومی عزت و وقار کو ایرانی عوام کے تابناک و درخشاں مستقبل میں بہت اہم اور مؤثر عامل قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ تابناک مستقبل جوانوں سے متعلق ہے اور اجانب کے نسخوں سے پرہیز کرتے ہوئے اسلامی ، قومی اور مقامی نسخوں کی بدولت یہ امرمحقق ہوجائے گا۔
رہبر معظم کی نائب صدر ،کابینہ کے وزراء اور کردستان کے اعلی حکام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رات صوبہ کردستان میں نائب صدر ،کابینہ کے اراکین ، صوبہ کردستان کے گورنر ، علاقہ میں نمائندہ ولی فقیہ ، صوبہ کے پارلیمنٹ اور خبرگان کونسل میں نمائندوں ، ملکی اور صوبائی اعلی حکام کی موجودگی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں حکام پر زوردیتے ہوئے فرمایا: صوبہ کردستان کی فلاح و بہبود اور ترقی و پیشرفت کے لئے منظور ہونے والے منصوبوں کو سرعت کے ساتھ عملی جامہ پہنانا، صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بہت اہم اور ضروری ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شہداء کے تین خاندانوں سے اچانک ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنندج میں شہداء کے تین خاندانوں سے اچانک ملاقات کی اور کردستان کے مظلوم و دلیر شہیدوں کے پسماندگان او ر لواحقین کے صبر و تحمل و استقامت کی تعریف و تمجید کی ۔
رہبر معظم سے قبائلی رہنماؤں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو صوبہ کردستان ، مغربی آذربائیجان اور کرمانشاہ کےسیکڑوں قبائلی رہنماؤں اور مؤثر شخصیات کے ساتھ صمیمی ملاقات میں قبائل کو اسلام ، انقلاب اور ایران کے سرافراز ، غیور و مؤمن و شجاع سپاہی اور پاسبان قراردیتے ہوئے فرمایا: خداوند متعال کے فضل و کرم اورعوام و حکام کی بیداری و ہوشیاری اور باہمی تلاش و کوشش کے نتیجے میں ایران کی عظیم قوم کا مستقبل امید افزا، روشن و تابناک ہے۔
رہبر معظم کے ساتھ صوبہ کردستان کی ممتاز شخصیات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ آج صبح صوبہ کردستان کی سیکڑوں سیاسی ، سماجی،ثقافتی، ادبی ،ہنری اور اقتصادی ممتاز شخصیات کی صمیمانہ نشست منعقد ہوئی جس میں ممتاز و منتخب شخصیات کے نمائندوں نے صوبہ کردستان کے مختلف مسائل کے بارے میں اپنے اپنے خیالات اور نظریات کا اظہار کیا۔یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں حسب ذیل حضرات و خواتین نے اپنے اپنےخیالات کو پیش کیا:
رہبر معظم کی کردستان کے علاقہ میں شہید ہونے والےکمانڈروں کے اہل خانہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو کردستان کے علاقہ میں شہید ہونے والےکمانڈروں کے اہل خانہ سے صمیمی ملاقات کی۔
رہبر معظم کا کردستان کے علماء کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کے علماء و فضلا سے ملاقات میں فکر و اندیشہ کو منتقل کرنے کی پیچیدگی و پیشرفت اور ایران میں اسلامی حکومت کے قیام کو موجودہ دور کی دو خصوصیات قراردیتے ہوئے فرمایا: علماء و طلاب کو وقت کی پہچان کے ساتھ ان دو خصوصیات پر خصوصی توجہ مبذول کرنے کے ساتھ ان سے استفادہ بھی کرنا چاہیے اور حق و انصاف کے قیام اور ظلم و ستم اور فتنہ و فساد کامقابلہ کرنے کے لئے اپنی اہم و سنگین ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم سے صوبہ کردستان کے شہیدوں اور جانبازوں کے اہل خانہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو صوبہ کردستان کے سرافراز شہیدوں اور جانبازوں کے اہل خانہ سے ولولہ انگیزملاقات میں معاشرے کے ہر فرد بالخصوص جوانوں پر زوردیا کہ وہ شہیدوں کی یاد زندہ رکھنے، ہوشیار رہنے اور ثقافتی ، ایمانی اور عقیدتی سرحدوں پردشمن کے مخفیانہ حملے کے مقابلے میں آگاہ و باخبر رہیں۔
رہبر معظم کا صوبہ کردستان کے عوام سے شاندار خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کےدارالحکومت سنندج کے آزادی اسکوائر اور اس کے اطراف کی سڑکوں پرایک عظیم اور شاندار اجتماع سے خطاب میں کردستان کے عوام کی طرف سے محبت کے بے مثال جلوے پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کردستان کے مؤمن و مجاہد اور ہوشیار عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے قومی عزت و وقار کی حفاظت اور صدراتی انتخابات میں سب سے نیک و صالح شخص کےانتخاب کے معیاروں پر روشنی ڈالی۔
رہبر معظم کا کردستان میں شاندار استقبال
کردستان " اسلام ،انقلاب اور ایران کا مضبوط و مستحکم قلعہ ہے کردستان کے غیور، مؤمن اور عشق و محبت سے سرشار عوام نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا بے مثال ، شاندار اور تاریخی استقبال کیا کردستان کے عوام نے شیعہ و سنی اتحاد اور انقلابی اور قومی اصولوں کے دفاع کے سلسلے میں بہترین اور شاندار جلوے پیش کئے ہیں ۔
رہبر معظم کی طبی امدادی اہلکاروں ، معلموں اور مزدورطبقے سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ملک بھر کے معلموں ، مزدوروں اور نرسوں کے اجتماع سے خطاب میں مذکورہ تینوں طبقات کو معاشرے کے اہم اور مؤثر طبقات قراردیا اور ملک کے مختلف میدانوں میں حکام اورمدیروں کے انتخاب میں قوم کے اہم اور فیصلہ کن کردار کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والے انتخابات میں دشمن کی طرف سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوششوں کے باوجود ایرانی عوام آئندہ صدارتی انتخابات میں جوش و خروش اور ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کرکے ایسی تاریخ رقم کریں گے جو دشمن کے غیظ و غضب اور اس کی مایوسی کا موجب بنےگی۔
رہبر معظم سےآرمینیا کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح آرمینیا کے صدر سرج سرکیسیان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو خوب توصیف کرتے ہوئے فرمایا: تہران کے دورے کے دوران ہونے والے سمجھوتوں کو عملی جامہ پہنانے کی سنجیدہ کوشش کیجئے۔
رہبر معظم کی ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں جناب شاویز کے شجاعانہ اور منصفانہ مؤقف اور اسی طرح ان کی عوام دوستی کی تعریف و تمجید کی اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ونزوئلا میں آپ کی حکومت کے برسراقتدار آنے سے لاطینی امریکی خطے کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا اور ونزوئلا کے عوام اور حکومت نے اس خطے کے عوام کے اندر خود اعتمادی کے جذبے کو بیدار کیا ہے۔
رہبر معظم نے نئے سال کے آغاز میں مشہد مقدس میں کئي ملین زائرین سے خطاب کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغازمیں مشہد مقدس میں حضرت امام رضا(ع) کے حرم مبارک میں کئي ملین زائرین اور مشہد کے عوام سے اپنے اہم خطاب میں مختلف شعبوں میں ترقی وپیشرفت اور عدل و انصاف کے فروغ کی تشریح کی اور درست مصرف کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے ساتھ دسویں مرحلے کے صدارتی انتخابات اور اسی طرح ایران و امریکہ کے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی عظيم قوم اپنی آمادگي اور موجودہ مثبت اقدامات کے پیش نظر انقلاب اسلامی کے چوتھے عشرے کو عدل و انصاف اور ترقی و پیشرفت کے عشرےمیں تبدیل کردےگی اور اس کے بنیادی اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں بہت بڑے اور اہم قدم اٹھائے گي۔
