
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو پاکستان کے صدر سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کی دو ملتوں کے درمیان بہت سے تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی اشتراکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں سیاسی اور اقتصادی ظرفیتوں سے استفادہ کرنے پر تاکید کی۔

رہبر معظم سےمجلس اعلی انقلاب اسلامی عراق کے سربراہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج مجلس اعلی انقلاب اسلامی عراق کے سربراہ آقای سید عبدالعزیز حکیم کے ساتھ ملاقات میں ، ایرانی اور عراقی عوام کے باہمی روابط کو مستحکم قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے دیرینہ تاریخی ،ثقافتی ، دینی روابط اور طولانی سرحدیں باہمی تعلقات کے پشتپناہ ہیں اور جمہوری اسلامی ایران ہمیشہ عراق کی ارضی سالمیت ، امن و سلامتی اور اس کی تعمیر و ترقی اور پیشرفت وتوسیع کا خواہاں ہے۔

رہبر معظم سے روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری جناب ایگور ایوانف سے ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید اور اسے دونوں ممالک کے مفادات میں قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک سیاسی ، اقتصادی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں باہمی تعاون کے ساتھ اہم نقش ایفا کرسکتے ہیں۔

رہبر معظم سے حج کے انتظامی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ادارہ حج کے انتظامی اہلکاروں سے ملاقات میں ان کی طرف مراسم حج کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور ثقافتی فعالیت و تبلیغ کے سلسلے میں حج کو اہم اور غنیمت موقع قراردیتے ہوئے فرمایا: حجاج بیت اللہ الحرام کے درمیان آگاہی اور بیداری پیدا کرنے کے لئے نئے اور جدید طریقوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے ابن میثم بحرانی کے دوسرے سمینار کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےابن میثم بحرانی کے دوسرے سمینار کے شرکاء سے ملاقات میں شیعہ اورسنی علماء کے درمیان ہمفکری اور باہمی خیالات کے تبادلے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کا ایک اعلی اور ممکن ہدف ہے اور علماء اسلام کو اس سلسلے میں اپنی سنگین ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے صدر احمدی نژاد کی ونزوئلا ، نیکاراگوئہ اور اکواڈور کے دورے سے قبل ملاقات
صدر احمدی نژاد نےرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ونزوئلا ، نیکاراگوئہ اور اکواڈور کے ممالک کے دورے سے قبل ملاقات کی۔

رہبر معظم کی عید غدیر خم کے موقع پر قم کے عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید اللہ الاکبر، عید سعید غدیر خم کی مناسبت سے قم کے عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں اس مسرت افزا دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور غدیر خم کو اسلام کی جامعیت ، ہمہ گیری ،عظمت اور مستقبل پر اسلام کی گہری نظر کی علامت قراردیتے ہوئے فرمایا: آج مسلمانوں بالخصوص علماء ، مفکرین اور بزرگوں اور سیاستدانوں کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی فضا قائم کرنے اور اسلامی بیداری کو فروغ دینے میں زیادہ سے زيادہ تعاون فراہم کریں اور عالم اسلام میں پھوٹ اوراختلاف ڈالنےسے پرہیز کریں۔

رہبر معظم سے عوام کے مختلف طبقات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں خبرگان کونسل اور اسلامی کونسلوں کے جمعہ کو ہونے والے انتخابات کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: انشاءللہ عوام پختہ عزم ، مکمل جذبہ ، قربۃ الی اللہ اور عبادت کی نیت سے انتخابات میں شرکت کریں گے اورایرانی عوام صالح، مؤمن ، صادق ، امانتدار، آگاہ اورعوام کے دینی اصولوں اور اہداف سے والہانہ محبت رکھنے والے افراد کو انتخاب کرکے ایرانی سرافرازقوم کی یکجہتی اور اس عوامی اور انقلابی آزمائش کو دنیا کے سامنے ایک بار پھرثابت کریں گے۔

رہبر معظم کی فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج فلسطین کے وزیر اعظم اقای اسماعیل ہنیہ اور اس ہمراہ وفد سےملاقات میں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے کی جانے والی ساٹھ سالہ کوششوں اوراس اسلامی سرزمین کے نام کو مٹانے کے لئے کی جانے والی جد وجہد کی طرف اشارہ کیا اور ان کوششوں کے پورا نہ ہونے کو الہی نشانیاں قراردیتے ہوئے فرمایا: استقامت وجد جہد اور مقابلہ کے ذریعہ فلسطین کی تمام سرزمین کو واپس کیا جاسکتا ہے اورفلسطینی سرزمین پر فلسطینی حکومت کی تشکیل حتمی و یقینی ہے۔

رہبر معظم کی گامبیا کےصدر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح گامبیا کے صدر آقای الحاجی یحیی جامہ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی ممالک کے عظیم سرمائے و قدرتی وسائل اور حساس جغرافیائی پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی ممالک اور مسلمان قوموں کو اپنی قوت و طاقت یعنی " امت اسلامی کے اجتماعی تشخص" کے پیش نظراور موجودہ ظرفیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش مشکلات کو خود حل کرنا چاہیے۔

رہبر معظم کی ترکی کے وزیر اعظم اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں ترکی کے عوام میں گہرےمذہبی اعتقاد اور اسلام کے گرانقدر اصولوں پر پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران اور ترکی اپنی مشترکہ سرحدی اور مذہبی اور دینی اشتراکات کے پیش نظر اپنے روابط کو مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی شعبے میں پہلے سےمزید مضبوط بنا سکتے ہیں اور ترکی کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینا ایران کی پالیسی کا ہمیشہ سے اہم حصہ رہا ہے۔

رہبر معظم کی عراق کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عراق کے صدر جلال طالبانی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عراق میں جاری بد امنی اور بحران کو تشویش کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: عراق میں جاری بدامنی اور بحران علاقہ کے تمام ممالک کے ضرر و نقصان میں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران، عراق میں امن و سلامتی برقرار کرنے میں تعاون کو اپنی اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

رہبر معظم کی حج و زیارت ادارے کے اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج موجودہ سال میں حج ابراہیمی کے اہلکاروں سے ملاقات میں حج کو مسلمانوں کے درمیان قرب و نزدیکی اور اتحاد پیدا کرنےکا مظہر قراردیتےہوئے فرمایا: اب جبکہ عالمی استکبار مسلمانوں کے ساتھ بغض و عناد اور دشمنی و عداوت کا اظہار مختلف شکلوں حتی ظلم وستم اور بے رحمی کے ذریعہ کررہا ہے تو حج کے موقع پران کی اس ظالمانہ اور بے رحمانہ رفتار کے مقابلے میں مشرکین سے برائت ،اظہار بیزاری اور مسلمانوں کے مؤقف کا اعلان بہت ہی اہم مسئلہ ہے۔

رہبر معظم سے زیمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زیمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے سے ملاقات میں مغربی سامراجی طاقتوں کے دباؤ کے مد مقابل زیمبابوے کے عوام اور حکومت کی استقامت و پائداری کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: عالمی تسلط پسند طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا صحیح اور درست راستہ یہی ہے کیونکہ تسلط پسند طاقتوں کی ہوس، عقب نشینی اور نرمی دکھانے سے ختم نہیں ہوگی۔

رہبر معظم سے لبنان کی پارلیمنٹ کے سربراہ ، حزب اللہ لبنان اور امل تحریک کے وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنان کی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیہ بری، حزب اللہ لبنان اور امل تحریک کے وفد سے ملاقات میں 33 روزہ جنگ میں لبنانی عوام اور اسلامی مقاومت کی کامیابی کو مسلمانوں کے لئے باعث فخر و سربلندی قراردیتے ہوئے فرمایا: صہیونی حکومت اور امریکہ کے مدمقابل 33 روزہ جنگ میں جو فتح حاصل ہوئی اس کی عالم اسلام اور دنیائے عرب میں ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس عظیم اور گرانقدرکامیابی کے مختلف پہلوؤں کی اہمیت ماضی کی نسبت مستقبل میں مزید نمایاں ہوگی۔

رہبر معظم نے صوبہ سمنان کے سفر کے آخری دن گرمسار کے عوام سے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صوبہ سمنان کے سفر کے آخری دن گرمسار کے عوام کے ایک عظیم اجتماع میں ملک کے موجودہ شرائط پر ایک تجزیہ پیش کیا اور بین الاقوامی سطح پر ایران کے اہم مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سیاسی ثبات ، حکام کی سخت جد وجہد اورعوام کاان پراعتماد، حکام کی یکجہتی و ہمدلی ، تابناک مستقبل پرجوان نسل کی پرامیدنگاہیں،دینی اقدار سے والہانہ محبت، بدعنوانی اور تبعیض سے سنجیدہ طور پر مقابلہ، عوام بالخصوص محروم طبقہ کی مشکلات کو برطرف کرنے کی تلاش و کوشش،اجتماعی اور اقتصادی معیار، بین الاقوامی سطح پر اجتماعی مقام و منزلت اور دشمنوں کی متزلزل پوزیشن کے لحاظ سے اسلامی نظام آج ماضی کی نسبت بہت ہی اچھی پوزیشن اور بہترین شرائط میں ہے۔

رہبر معظم کا شاہرود کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای شاہرود کےعوام کے والہانہ استقبال کے بعد شاہرود کے تختی اسٹیڈیم پہنچے جہاں آپ نےہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب فرمایا۔

رہبر معظم سے صوبہ سمنان کے نمائندوں ، انتظامی حکام اور ممتاز افراد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ سمنان کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے صوبہ سمنان کے بعض نمائندوں ، انتظامی حکام اور ممتاز افراد سے ملاقات کی۔
رہبر معظم نے اس ملاقات میں ایرانی قوم کو ممتاز اور خلاق افراد تیار کرنے والی قوم کے عنوان سے یاد کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی دور کا ایران ، قاجار اور پہلوی دور کے ایران سے متفاوت اور مختلف ہے اسلامی ایران کو انسانی تمدن کی بلند چوٹیوں کو سر کرنا چاہیے۔
رہبر معظم نے فرمایا: اسلام ، ایمان اور فراواں صلاحیتوں

رہبر معظم کی دامغان کے غیور ، متدین اور مخلص عوام سے ملاقات
متدین اور مخلص عوام کے عظیم اجتماع میں ایرانی عوام کی درخشاں صلاحیتوں ، عزم و ہمت اور ایمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس عوامی پشتپناہی کی بدولت انقلاب اسلامی کے تمام اعلی اہداف منجملہ سماجی انصاف اور عدم تبعیض کا تحقق ممکن ہے۔
