
خبریں


رہبر معظم کا آرمی یونیورسٹی میں زیر تربیت اور فارغ ہونے والے جوانوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آرمی یونیورسیٹی میں داخلہ لینے والے اور اس یونیورسیٹی سےفارغ ہونے والےجوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: آپ نے علم، پاکیزگی، پاکدامنی اور ملک و قوم کے دفاع کا قابل فخر راستہ اختیار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید الفطر کی ادائیگی
ایران کی مومن اور عظیم قوم نے آج پورے ملک میں عید الفطر کی نماز نہایت شان و شوکت سے ادا کی اور عید الفطر کے مبارک دن کو " شکر اور سرافرازي " کے جشن کے طور پر منایا، اس معنوی اور قومی شان و شوکت کا نقطہ عروج، تہران کی نماز عید تھی جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے مصلائے امام خمینی (رہ)میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی کی امامت میں نماز عید فطرادا کی۔

رہبر معظم کی موجودگی میں مولی الموحدین حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ)میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں مولی الموحدین حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی ۔

رہبرمعظم کاتہران میں نماز جمعہ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رمضان کے مبارک مہینہ کی پہلی نماز جمعہ میں تہران یونیورسٹی اور اسکے اطراف کی سڑکوں پر موجود فرزندان توحید اور انقلابی عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے ایمان و استقامت کے زیر سایہ ، اسلامی انقلاب کو کمزور کرنے کے امریکی منصوبہ کو خاک میں ملادیا ہے ایرانی قوم، عزت و وقار کے موجودہ راستہ پر چل کر اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گي ، جہاں دنیا کی کوئی طاقت اسے دھمکانے کی جرات بھی نہیں کرسکے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان
رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگي۔ تہران میں نماز جمعہ قائم کرنے والی کمیٹی نے ایک اعلان میں روزہ دار عوام سے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ میں بھر پورشرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔

آیت اللہ مشکینی کے ایصال ثواب کی مجلس کا انعقاد
رہبر معظم کی طرف سےمرحوم آیت اللہ مشکینی کے ایصال ثواب کی مجلس کا انعقاد

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہراء (س)کی ولادت کی مناسبت سےمحفل کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں معصومہ دو عالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت امام خمینی(رہ) کی ولادت کی مناسبت سے ایک محفل منعقد کی گئی جس میں بی بی دو عالم کے فضائل سے مومنین کے قلوب کو منور کیا گيا۔

رہبر معظم کا بانی انقلاب (رہ)کی برسی کے موقع پر عوام سے خطاب
حضرت امام خمینی روح اللہ (رہ) کی اٹھارہویں برسی پر با وفا ایرانی قوم نے اپنے بزرگ امام (رہ) سے کیا ہوا عہد ایک بار پھر دہرایا۔ زندگي کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرادنے پوری قوم کی جانب سے امام خمینی (رہ) کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےآپ کے روضہ اقدس پر حاضری دی اور اعلان کیا کہ خمینی کبیر(رہ) کا راستہ ہی قومی و اسلامی اہداف و مقاصد کی تکمیل کا واحد راستہ ہے۔

رہبر معظم نے عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ کی عیادت کی
آج رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے ایک ہسپتال میں عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سیدعبد العزیز الحکیم کی عیادت کی۔

رہبر معظم نے آیت اللہ فاضل لنکرانی کی عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو تہران کے ایک ہسپتال میں آیت اللہ فاضل لنکرانی کی عیادت کی۔

رہبر معظم کی حاج سید احمد خمینی (رہ) کی بارہویں برسی میں شرکت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں مرحوم حاج سید احمد خمینی (رہ) کی بارہویں برسی میں شرکت کی۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مجالس عزا منعقد ہوئی
تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء آج تہران یونیورسٹی سے حسینیہ امام خمینی (رہ) کی طرف جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے اور انھوں نےرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مجلس عزا میں شرکت کی ۔

رہبر معظم نے یوم شجر کاری کے موقع درخت کاشت کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم شجر کاری کے موقع پرآج سہ پہر کو دو چھوٹے درخت زمین میں کاشت کئے۔

شب عاشور میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز مغرب و عشاء جماعت کے ساتھ ادا کی گئی اور اس کے بعد شب عاشور میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس مجلس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے شرکت کی ، ذاکرین نےقیام امام حسین (ع) کے مختلف پہلؤں پر روشنی ڈالنے کے بعد اہلبیت (ع) کے مصائب میں نوحے اور مرثیے پیش کئے ۔

نویں محرم کی شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز مغرب و عشاء جماعت کے ساتھ ادا کی گئی اور اس کے بعد محرم کی نویں شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس مجلس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

رہبر معظم کی موجودگي میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز مغرب و عشاء جماعت کے ساتھ ادا کی گئی اور اس کے بعد سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس مجلس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،حسینیہ کے اطراف کی سڑکیں بھی مجمع سے مملو تھیں، ذاکرین نےقیام امام حسین (ع) کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے بعد مصائب اہلبیت (ع) میں نوحہ اور مرثیہ خوانی کی ۔

رہبر معظم کی موجودگی میں فوجی یونیورسٹیوں کے فوجی جوانوں کی حلف برداری کی تقریب
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں آج سہ پہر کو امام علی فوجی یونیورسٹی میں فوجی یونیورسٹیوں کے چوتھے مشترکہ تربیتی کیمپ کے فوجی جوانوں کی حلف برداری اور نشان عطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کی موجودگی میں آیت اللہ میرزا جواد آقا تبریزی کی مجلس ترحیم
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ملک کے اعلی فوجی اور سول حکام کی موجودگی میں مدرسہ عالی شہید مطہری میں میں آیت اللہ میرزا جواد آقا تبریزی کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔
