ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
  • احکام طهارت
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
    • حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے احکام
    • بیماری اور ڈاکٹر کی طرف سے ممانعت
    • مبطلات روزہ
      پرنٹ  ;  PDF
       
      مبطلات روزہ
       
      س 758: میں نے شیطان کے بہکاوے میں آکر ماہ رمضان میں اپنے روزے کو باطل کرنے کا ارادہ کر لیا لیکن روزہ باطل کرنے والا کوئی کام انجام دینے سے پہلے ہی میرا یہ ارادہ بدل گیا اب میرے روزے کا کیا حکم ہے ؟ اور اگر یہی صورتحال ماہ رمضان کے علاوہ کسی اور روزے میں پیش آئے تو اس روزے کا کیا حکم ہے ؟
      ج: اگر ماہ رمضان میں دن(1) کے اثناء میں روزے کی نیت سے پلٹ جائے اس طرح کہ روزہ پورا کرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو تو روزہ باطل ہے اور روزہ پورا کرنے کا دوبارہ قصد کرنا کوئی فائدہ نہیں رکھتا ، البتہ ضروری ہے کہ اذان ِ مغرب تک روزہ باطل کرنے والے کام انجام دینے  سے اجتناب  کرے لیکن اگر تردد کا شکار ہوجائے اس طرح کہ اس نے ابھی تک روزہ باطل کرنے کا فیصلہ نہ کیا ہو  کہ روزے کو جاری رکھے یا نہ رکھے؛ یا روزہ کو باطل کرنے والے کسی کام کو انجام دینے کا فیصلہ کیا ہو لیکن ابھی تک اسے انجام نہ دیا ہو تو ان دو صورتوں میں اس کے روزے کا صحیح ہونا محل اشکال ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اس روزے کو مکمل کرے اور بعد میں اس کی قضاء بھی بجالائے۔ اور دیگر ہر واجب معین روزے ـ جیسے نذر معین کا روزہ و غیرہ ـکا بھی یہی حکم ہے۔
       
      س759: اگر روزہ دار کے منہ سے خون نکل آئے تو کیا اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے؟
      ج: اس کا روزہ باطل نہیں ہوگا، لیکن اس پر واجب ہے کہ خون کو حلق تک نہ پہنچنے دے۔
       
      س760: ماہ رمضان میں روزہ کی حالت میں تمباکو نوشی۔ جیسے سگریٹ پینا۔ کاکیا حکم ہے ؟
      ج: احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار تمباکو کے دھوئیں نیز ایسے نشہ آور مادے سے اجتناب کرے جسے ناک کے ذریعے پیا جاتا ہے یا زبان کے نیچے رکھ کر جذب کیا جاتا ہے ۔
       
      س 761: "نسوار" جو تمباکو و غیرہ سے بنائی جاتی ہے اور جس کو کچھ دیر زبان کے نیچے رکھنے کے بعد تھوک دیا جاتا ہے، کیا اس کا استعمال روزے کو باطل کر دیتا ہے؟
      ج: احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار ایسی منشیات اور دخانیات سے اجتناب کرے کہ جنہیں ناک کے ذریعے پیا جاتا ہے یا زبان کے نیچے رکھ کر جذب کیا جاتا ہے۔
       
      س 762: جو افراد سانس کے شدید مریض ہیں ان کے لئے ایک طبی دوا (spray) موجود ہے جو شیشی میں سیال مادہ کی صورت میں ہوتی ہے کہ جسے منہ میں دبانے سے وہ سیال مادہ حلق کے ذریعہ سے مریض کے پھیپھڑوں تک منتقل ہو جاتا ہے جس سے سانس لینے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات تو مریض کو دن میں کئی کئی بار اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور بغیر اس کے یا تو وہ روزہ رکھ ہی نہیں سکتا یا روزہ رکھنا اس کے لئے بہت ہی مشکل ہے، کیا مریض کے لئے اس دوا (spray)کے استعمال کے ساتھ روزہ رکھنا جائز ہے؟
      ج: مذکورہ آلے کو اگر صرف سانس لینے کا راستہ کھولنے کے لئے استفادہ کیا جاتا ہے تو یہ روزے کو باطل نہیں کرتا۔
       
      س 763: اکثر اوقات میرے لعاب دہن میں خون مل جاتا ہے جو میرے مسوڑھوں سے نکلتا ہے، اور بعض اوقات جو لعاب میں حلق سے نیچے اتار تا ہوں اس کے بارے میں مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ اس میں خون بھی ملا ہے یا نہیں۔ اس حالت میں میرے روزے کا کیا حکم ہے ؟ امید ہے میری راہنمائی فرمائیں گے ۔
      ج: مسوڑھوں کا خون اگر لعاب دہن سے مل کر اس میں مستہلک اور ختم ہو جائے تووہ پاک ہے اور اس کے نگلنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا اور اگر شک ہو کہ لعاب دہن خون آلود ہے یا نہیں تو اسے نگلا جا سکتا ہے اور اس سے روزے کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
       
      س 764: میں نے ماہ رمضان کے ایام میں ایک دن روزے کے دوران اپنے دانتوں کو برش نہیں کیا، اور دانتوں میں پھنسے ہوئے غذا کے ذرات میں نے نگلے نہیں لیکن وہ خود بخود اندر چلے گئے تو کیا مجھے اس روزہ کی قضا کرنا پڑے گی؟
      ج: اگر آپ کو یہ علم نہیں تھا کہ غذا کے ذرات دانتوں میں پھنسے ہوئے ہیں یا یہ یقین نہیں تھا کہ یہ ذرات اندر چلے جائیں گے اور ان کا اندر جانا آپ کی توجہ کے بغیر اور جان بوجھ کر نہ تھا تو آپ پر روزہ کی قضا واجب نہیں ہے۔
       
      س 765: اگر روزہ دار کے مسوڑھوں سے زیادہ خون نکلتا ہو تو کیا اس کا روزہ باطل ہے اور کیا وہ کسی برتن سے اپنے سر پر پانی ڈال سکتا ہے؟
      ج: جب تک وہ خون کو نہ نگلے اس کا روزہ باطل نہیں ہو گا، اسی طرح برتن وغیرہ سے سر پر پانی ڈالنے سے بھی اس کے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
       
      س 766: بعض نسوانی امراض کے علاج کے لئے "اینما" جیسی خاص دوائیں ہیں جنہیں بدن کے اندر رکھا جاتاہے کیا ان کے استعمال سے روزہ باطل ہوجاتا ہے ؟
      ج: ان دواؤں کے استعمال سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔
       
      س 767: ماہ رمضان میں روزہ دار کیلئے انجکشن اور ڈرپ و غیرہ لگوانے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
      ج: احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار طاقت اور غذائیت والے اور رگ میں لگنے والے ہر انجکشن اور ہر قسم کی ڈرپ سے اجتناب کرے لیکن غیر طاقتی اور دوا والے انجکشن جو گوشت (پٹھوں) میں لگتے ہیں مثلاً اینٹی بایوٹک یا پین کلر انجکشن یا بے حس کرنے والے انجکشن لگوانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
       
      س 768: کیا روزہ کی حالت میں بلڈ پریشر کی گولی (tablet)کھانا جائز ہے یا نہیں؟
      ج: اگر اس کا استعمال ماہ رمضان میں بلڈ پریشر کے علاج کے لئے ضروری ہو تو کھائی جا سکتی ہے، لیکن اس کو کھانے سے روزہ باطل ہوجائے گا۔
       
      س769: میرا اور بعض دیگر لوگوں کااگر یہ خیال ہو کہ علاج کے لئے گولی کے استعمال کو "کھانا پینا" نہیں کہا جاتا، کیا اس خیال پر عمل کرنا جائز ہے اور میرے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا؟
      ج: گولی کھانے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے۔
       
      س 770: اگر ماہ رمضان میں شوہر اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کرے اور بیوی بھی راضی ہو تو حکم کیا ہے؟
      ج: دونوں پر عمداً روزہ توڑنے کا حکم عائد ہوگا ، لہذادونوں پر قضا کے ساتھ کفارہ بھی واجب ہے۔
       
      س 771: اگر روزہ کی حالت میں شوہر اپنی زوجہ سے خوش فعلی کرے تو کیا اس سے روزہ پر کوئی اثر پڑے گا؟
      ج: اگر اس سے منی نہ نکلے تو روزے کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔
       

      1 ۔جن موارد میں شارع مقدس نے دن کیلئے کوئی حد معین کی ہے اُن میں دن کا معیار شارع کی تعیین ہے کہ جو روزے اور اعتکاف جیسے کاموں میں طلوع فجر سے مغرب تک ہےاور اس کے علاوہ معیار عرف ہےکہ جو طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ہے۔
    • حالت جنابت پر باقی ر ھنا
    • استمناء
    • روزے کو باطل کرنے والی چیزوں کے احکام
    • روزہ کا کفارہ اور اس کی مقدار
    • روزوں کی قضا
    • روزے کے متفرق مسائل
    • رؤیت ہلال
  • خمس کے احکام
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
  • قبرستان کے احکام
700 /