ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
  • احکام طهارت
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
    • حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے احکام
    • بیماری اور ڈاکٹر کی طرف سے ممانعت
    • مبطلات روزہ
    • حالت جنابت پر باقی ر ھنا
    • استمناء
    • روزے کو باطل کرنے والی چیزوں کے احکام
    • روزہ کا کفارہ اور اس کی مقدار
    • روزوں کی قضا
    • روزے کے متفرق مسائل
    • رؤیت ہلال
      پرنٹ  ;  PDF
       
      رؤیت ہلال
       
      س 834: جیسا کہ آپ جانتے ہیں ابتدائے ماہ اور آخر ماہ میں چاند حسب ذیل حالتوں میں سے کسی ایک حالت میں ہوتا ہے:
      ١۔چاند کا غروب، غروب آفتاب سے پہلے۔
      ٢ ۔چاند اور سورج دونوں کا غروب ایک ساتھ ۔
      ٣۔ چاند کا غروب ، غروب آفتا ب کے بعد۔
      مہربانی کر کے فرمائیں:
      مذکورہ تین حالتوں میں سے کون سی حالت کو اول ماہ کی تعیین کیلئے شمار کیا جاسکتا ہے؟
      ج: تینوں صورتوں میں عصر کے دوران چاند دیکھنے سے نئے قمری مہینے کے آغاز کو ثابت کرنے کیلئے چاند دیکھ لینا کافی ہے۔
       
      س 835: CCD دوربین کے ذریعہ چاند کی شعاعوں کو کمپیوٹر میں منعکس کیاجاتاہے اور پھر کمپیوٹر اس ریکارڈ شدہ معلومات کی روشنی میں ہمارے سامنے چاند کی تصویر پیش کرتاہے ۔ تو کیا اس طرح چاند کی تصویر کو دیکھ لیناکافی ہے ؟ اور آلے کے ذریعے چاند دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
      ج: کسی آلہ کے ذریعے دیکھنا اسی طرح معتبر ہے جیسے معمولی طریقے سے دیکھنا معتبر ہے اور معیار یہ ہے کہ رؤیت اور دیکھنے کا عنوان محفوظ رہے لہٰذا آنکھ، عینک اور دوربین (ٹیلسکوپ) کے ساتھ دیکھنے کاایک ہی حکم ہے۔ البتہ کمپیوٹر کے ذریعے چاند کی شعاعوں کو منعکس کرکے چاند کی تصویر دیکھ کر پہلی تاریخ ثابت ہونا چونکہ اس صورت میں رؤیت کے عنوان کا صادق آنا معلوم نہیں ہے لہذا محل اشکال ہے ۔
       
      س 836: اگر شوال کا چاند کسی شہر میں دکھائی نہ دے، لیکن ریڈیو اور ٹی وی اول ماہ کا اعلان کر دیں تو کیا یہ اعلان کافی ہے یا مزید تحقیق ضروری ہے؟
      ج: اگر اس سے رؤیت ہلال کا یقین یا اطمینان ہو جائے یا اعلان رؤیت ولی فقیہ کی طرف سے ہو تو یہ کافی ہے اور تحقیق کی ضرورت نہیں ہے۔
       
      س 837: اگرماہ رمضان یا شوال کی پہلی تاریخ کا تعین بادلوں یا دیگر اسباب کی وجہ سے ممکن نہ ہو اورماہ رمضان یا شعبان کے تیس دن پورے نہ ہوئے ہوں تو ہم جاپان میں رہنے والوں کے لئے کیا جائز ہے کہ ایران کے افق کے مطابق عمل کریں یا جنتری پر اعتمادکریں، ہمارا حکم کیا ہے؟
      ج: اگر رمضان کی پہلی تاریخ ثابت نہ ہو تو روزہ واجب نہیں ہے لیکن اگر بعد میں ثابت ہوجائے کہ پہلی تاریخ ہوچکی تھی تو ضروری ہے کہ اس دن کے روزے کی قضا کرے لیکن اگر  قریبی اور افق میں متحد شہروں میں بھی رؤیت ہلال کے ذریعے یا دو عادل افراد کی گواہی یا حاکم کے حکم سے ماہ شوال کی پہلی تاریخ ثابت نہ ہوتو ضروری ہے کہ اس دن روزہ رکھے۔
       
      س 838: کیا رؤیت ہلال کے لئے اتحاد افق شرط ہے یا نہیں؟
      ج: جی ہاں شرط ہے۔
       
      س 839: اتحاد افق سے کیا مراد ہے؟
      ج: اس سے مراد وہ شہر ہیں جو چاند دیکھنے اور نہ دیکھنے کے احتمال کے لحاظ سے برابر ہوں۔
       
      س 840: اگر 29 تاریخ کو خراسان اور تہران میں عید ہو تو کیا بوشہر کے رہنے والوں کے لئے بھی افطار کر لینا جائز ہے جبکہ بوشہرکا افق خراسان اور تہران کے افق سے مختلف ہے؟
      ج: کلی طور پراگر دو شہروں کے درمیان اختلاف افق اتنا ہو کہ اگر ایک شہر میں چاند دیکھا جائے تو دوسرے شہر میں قابل رویت نہ ہو تو رویت ہلال ان شہروں کے لئے کافی نہیں ہے۔
       
      س841: اگر ایک شہر کے علماء کے درمیان رؤیت ہلال کے ثابت ہونے میں اختلاف ہو جائے، اور انسان کی نظر میں سب علماء کی عدالت ثابت ہو اور سب کے استدلال میں دقیق ہونے سے مطمئن ہو تو اسکا فریضہ کیا ہے؟
      ج: اگردو شہادتوں کا اختلاف نفی و اثبات میں ہویعنی ایک طرف سے چاند کے ثابت ہونے کا دعویٰ ہو اور دوسری طرف سے ثابت نہ ہونے کا تو اس صورت میں دونوں شہادتوں کے درمیان تعارض ہوجائے گا جسکے نتیجے میں دونوں ساقط ہوجائیں گی اور انسان پر واجب ہے کہ روزہ رکھنے یا افطار کرنے کے سلسلے میں اصل کے مطابق عمل کرے۔لیکن اگر ان کا اختلاف رؤیت ہلال کے ثبوت اور ثبوت کا علم نہ ہونے کے بارے میں ہو یعنی بعض کہیں ہم نے چاند دیکھا ہے اور بعض کہیں ہم نے چاند نہیں دیکھا ہے تو اگر رؤیت کے مدعی عادل ہوں تو انسان کے لئے ان کا قول دلیل اور حجت شرعی ہے اور اس پر واجب ہے کہ ان کی پیروی کرے۔ اسی طرح اگر حاکم شرعی نے ثبوتِ ہلال کااعلان کردیا ہو تو اس کا حکم بھی تمام مکلفین کے لئے شرعی حجت ہے اور ان پر واجب ہے کہ اس کا اتباع کریں۔
       
      س 842: اگر ایک شخص نے چاند دیکھا ہو اور اس کو علم ہو کہ اس شہر کا حاکم شرع بعض وجوہ کی بناء پر رؤیت سے آگاہ نہیں ہو پائے گا تو کیا اس شخص پر لازم ہے کہ حاکم کو رؤیت ہلال کی خبر دے؟
      ج: اس پر خبر دینا واجب نہیں ہے، مگر یہ کہ نہ بتانے میں کوئی مفسدہ ہو۔
       
      س 843: زیادہ تر فقہاء کی توضیح المسائل میں ماہ شوال کی پہلی تاریخ کے ثابت ہونے کے لئے پانچ طریقے بتائے گئے ہیں، لیکن ان میں حاکم شرع کے نزدیک ثابت ہونے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر اکثر مؤمنین، مراجع عظام کے نزدیک ماہ شوال کا چاند ثابت ہونے پر کیونکر افطار کرتے ہیں؟
      ج: جب تک حاکم ثبوتِ ہلال کا حکم نہ دے صرف حاکم کے نزدیک چاند کا ثابت ہونا دوسروں کے اتباع کے لئے کافی نہیں ہے مگر یہ کہ انسان کو ثبوت ہلال کا اطمینان ہوجائے۔
       
      س844: اگر ولی فقیہ حکم دے کہ کل عید ہے اور ریڈیو، ٹی وی پر بھی اعلان ہوجائے کہ چند شہروں میں چاند نظر آگیا ہے تو کیا تمام شہر وں کے لئے عید ثابت ہوجائے گی یا صرف ان شہروں کیلئے ثابت ہوگی جن میں چاند نظر آیا ہے یا جن کا افق ان کے ساتھ ایک ہے۔
      ج: اگر حکم حاکم پورے ملک کے لئے ہو تو اس کا حکم، شرعی لحاظ سے تمام شہروں کیلئے معتبر ہے۔
       
      س845: چاند کا باریک یا چھوٹا ہونا یا اس میں اول ماہ کی علامات کا موجود ہونا کیا اس بات کی نشانی ہے کہ گزشتہ شب چاند رات نہیں تھی، بلکہ گزشتہ ماہ کی تیسویں رات تھی، اوراگر کسی شخص کیلئے عید ثابت ہوجائے اور یوں اسے یقین ہوجائے کہ کل عید نہیں تھی تو کیا اس پر تیسویں رمضان کے روزے کی قضا واجب ہے؟
      ج: چاند کا صرف چھوٹا ہونا ، نیچے ہونا ، بڑا ہونا ، بلند ہونا یا چوڑایا بار یک ہونا اس کے پہلی یا دوسری کا چاند ہونے کی دلیل نہیں ہے ، لیکن اگر انسان کو ان علائم سے کسی چیز کا علم ہوجائے تو اس پر اس سلسلے میں اپنے علم کے مطابق عمل کرنا واجب ہے۔
       
      س846: کیا چودھویں کے مکمل چاند کو اول ماہ کی تعیین کی دلیل قرار دیا جاسکتا ہے، تاکہ اس سے یوم الشک کی تعیین ہوجائے کہ وہ مثلاً تیسویں رمضان ہے اور اس پر ماہ رمضان کے دن کے احکام جاری ہوں مثلا جس نے اس دن گواہوں کی گواہی کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا تھا اس پر قضا واجب ہو اور جس نے بقائے ماہ رمضان کے استصحاب کی بنیاد پر اس دن روزہ رکھا ہو وہ بری الذمہ ہو؟
      ج: مذکورہ چیز حجت شرعی نہیں ہے، لیکن اگرانسان کو اس سے کسی چیز کا علم حاصل ہوجائے تو اس پر واجب ہے کہ وہ اپنے علم و یقین کے مطابق عمل کر ے۔
       
      س 847: کیا مہینے کے آغاز میں چاند دیکھنا واجب کفائی ہے یا احتیاط واجب ہے؟
      ج: چاند دیکھنا بذات خود واجب شرعی نہیں ہے۔
       
      س 848: کیا ماہ رمضان کی پہلی اور آخری تاریخ چاند دیکھنے سے ثابت ہوتی ہے یا جنتری کے ساتھ اگرچہ ماہ شعبان تیس دنوں کا نہ بھی ہو؟
      ج: ماہ رمضان کی پہلی اور آخری تاریخ کا چاند درج ذیل طریقوں سے ثابت ہو تا ہے: خود چاند دیکھے، دو عادل گواہی دیں اس صورت میں کہ جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد رؤیت ہلال سے انکار نہ کرے اور ان دونوں عادل افراد کی جانب سے غلطی کا گمان  تقویت  نہ پکڑے،  اتنی شہرت ہو کہ  جس سے یقین یا اطمینان حاصل ہو جائے، تیس دن گزر جائیں یا حاکم شرع حکم صادر کرے۔
       
      س849: اگر حکومت کے اعلان رؤیت ہلال کو تسلیم کرنا جائز ہو اور وہ اعلان دوسرے ملکوں کے ثبوت ہلال کیلئے علمی معیار بن جائے تو کیا اس حکومت کا اسلامی ہونا شرط اور ضروری ہے یا ظالم و فاجر حکومت کا اعلان بھی ثبوت ہلال کیلئے کافی ہوگا؟
      ج: اس کا معیار اور ضابطہ یہ ہے کہ انسان کو اس علاقے میں ثبوت ہلال کا یقین یا اطمینان حاصل ہو کہ جس میں ثبوت ہلال اس کیلئے کافی ہے ۔
       
      س 850: چار مساجد کے علاوہ (جامع اور غیرجامع)مساجد میں اعتکاف کے بارے میں آپکی رائے کیا ہے؟
      ج: رجاء مطلوبیت کی نیت سے اشکال نہیں رکھتا۔ تمام جامع مساجد میں اعتکاف کرسکتے ہیں اور غیر جامع مساجد میں بھی اگر امام عادل ہو اور نماز جماعت برپا ہوتی ہو تو رجاء کی نیت سے اعتکاف صحیح ہے۔ 

       

  • خمس کے احکام
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
  • قبرستان کے احکام
700 /