ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
      • احتیاط، اجتہاد اور تقلید
      • تقلید کے شرائط
      • اجتھاد و اعلمیت کااثبات اور فتویٰ حاصل کرنے کے طریقے
      • تقلید بدلنا
        پرنٹ  ;  PDF
         
        تقلید بدلنا
         
        س29: ہم نے میت کی تقلید پر باقی رہنے کے لئے اب تک غیر اعلم کی اجازت پر عمل کیا تھا، پس اگر اس سلسلہ میں اعلم کی اجازت شرط ہے تو کیا اس صورت میں اعلم کی طرف رجوع کرنا اور مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنے کے لئے اس سے اجازت لینا واجب ہے ؟
        ج: اگر اس مسئلہ میں غیر اعلم کا فتویٰ، اعلم کے فتوے کے موافق ہو تو غیر اعلم کے فتویٰ کے مطابق عمل کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے اور اس صورت میں اعلم کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
         
        س30: کیا امام خمینی کے کسی فتویٰ سے عدول کرنے کے بعد اس مجتہد کے فتویٰ کی طرف رجوع کرنا ضروری ہے کہ جس سے میں نے مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنے کیلئے اجازت لے رکھی تھی یا دیگر مجتہدین کے فتاویٰ پر بھی عمل کیا جاسکتاہے؟
        ج: احتیاط یہ ہے کہ اسی مجتہد کے فتاویٰ کی طرف رجوع کیا جائے مگر یہ کہ کوئی دوسرا زندہ مجتہد اس سے اعلم ہو اور جس مسئلے میں یہ عدول کررہاہے اس میں اس کا فتویٰ پہلے مجتہد کے فتویٰ کے مخالف ہو تو اس صورت میں احتیاط واجب یہ ہے کہ اعلم مجتہد کی طرف رجوع کیا جائے۔
         
        س31: کیا مرجع تقلید کو بدلنا جائز ہے؟
        ج: احتیاط واجب یہ ہے کہ ایک زندہ مجتہد کی تقلید سے دوسرے زندہ مجتہد کی تقلید کی طرف عدول نہ کیا جائے مگر یہ کہ وہ دوسرا اعلم ہو یا اسکی اعلمیت کا احتمال ہو۔
         
        س32: میں شرعی احکام کا پابند جو ان ہوں اور ماضی میں سن بلوغ تک پہنچنے سے پہلے امام خمینی (رہ) کا مقلد تھا لیکن یہ تقلید کسی شرعی شہادت کی بنیاد پر نہیں تھی بلکہ اس بنیاد پر تھی کہ امام خمینی (رہ) کی تقلید بری الذمہ ہونے کا سبب ہے ۔ کچھ مدت کے بعد میں نے ایک اور مرجع کی تقلید کرلی جبکہ یہ عدول بھی صحیح نہیں تھا اور اس مرجع کے فوت ہوجانے کے بعد میں نے آپ کی طرف رجوع کرلیا براہ کرم بتائیے میری اس مرجع کی تقلید اور اس دوران میں نے جو اعمال انجام دیئے ہیں انکا کیا حکم ہے ؟اور میری حالیہ ذمہ داری کیا ہے؟
        ج: جو اعمال آپ نے امام خمینی کے فتاویٰ کے مطابق انجام دیئے ہیں وہ توصحیح ہیں چاہے یہ امام کی زندگی میں انجام پائے ہوں یا انکی وفات کے بعد انکی تقلید پر باقی رہتے ہوئے انجام پائے ہوں۔ رہے وہ اعمال جو آپ نے شرعی معیار سے ہٹ کر کسی مجتہد کی تقلید کرتے ہوئے انجام دیئے اگر وہ اس مجتہد کے فتاویٰ کے مطابق ہوں جسکی اِس وقت آپ کیلئے تقلید کرنا ضروری ہے تو وہ بھی صحیح اور بری الذمہ ہونے کا موجب ہیں ورنہ انکی قضا آپ پر واجب ہے ۔اور اس وقت آپ کو اختیار ہے چاہیں تو امام خمینی کی تقلید پر باقی رہیں اور چاہیں تو اسکی تقلید کرلیں جسے آپ شرعی معیار کے مطابق لائقِ تقلید سمجھتے ہیں ۔

         

      • میت کی تقلیدپر باقی رھنا
      • تقلید کے متفرقہ مسائل
      • مرجعیت و راہبری
      • ولایت فقیہ اور حکم حاکم
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /