ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
      • وقف کے احکام
      • وقف کے شرائط
      • متولی وقف کے شرائط
      • عین موقوفہ کے شرائط
      • موقوف علیہ کے شرائط
      • وقف کی عبارات
      • احکام وقف
      • حبس کے احکام
        پرنٹ  ;  PDF
         
        حبس کے احکام
         
        س 2086: اگر کوئی شخص اپنی زمین کو معینہ مدت کیلئے ایسی چیز کیلئے حبس کرے کہ جس کیلئے وقف کرنا صحیح ہے اور اس کی امید یہ ہو کہ حبس کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ زمین اسے واپس مل جائے گی تو کیا مدت ختم ہونے کے بعد وہ زمین اسے واپس مل جائے گی اور اس سے اسے اپنی دیگر املاک کی مانند استفادہ کرنے کا حق ہے۔
        ج: اگر زمین حبس کرنے والے کی شرعی ملکیت ہے اور اس نے زمین کو شرعی ضوابط کے مطابق حبس کیا ہو تو حبس صحیح ہے اور زمین پر اسکے شرعی آثار مترتب ہونگے اور حبس کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ ملک حبس کرنے والے کی ملکیت میں واپس آجائیگی اور وہ بھی اسکی دیگر املاک کی مانند ہوگی لہذا اس کے منافع اوردیگر فوائد بھی اسی کیلئے ہوں گے۔
         
        س 2087: وہ ملک جسے مالک نے ایسی چیز کیلئے حبس دائم کیا ہے کہ جس پر وقف صحیح ہے یا میت کا وہ ایک تہائی حصہ کہ جس کی عین کو اس نے ہمیشہ کیلئے محفوظ رکھنے کی وصیت کی ہے تا کہ اس کی آمدنی اس کی طرف سے معین کردہ امور میں خرچ کی جائے اگر وہ ملک ورثاء کے درمیان میراث کے طور پر بانٹ دی جائے اورورثاء اسے قانونی دستاویز میں اپنے نام کرلیں یا اسے شرعی جواز کے بغیر کسی دوسرے کو فروخت کردیں تو کیا موقوفہ زمینوں ،املاک اور پانی کی خرید و فروخت اور انہیں اپنی ملکیت میں لانے کی حرمت اسے بھی شامل ہوگی؟
        ج: وہ ملک اور وہ تیسرا حصہ جو حبس دائم ہوئے ہیں خرید و فروخت اور ملکیت میں لینے کی حرمت کے لحاظ سے وقف کے حکم میں ہیں اوران کی وراثت کے طور پر ورثاء کے درمیان تقسیم اور اسی طرح ان کی خرید و فروخت باطل ہے۔
      • وقف کا بیچنا اور اسے تبدیل کرنا
    • قبرستان کے احکام
700 /