دریافت:
مناسک حج
- مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
حج کی فضیلت اور اہمیت
شریعتِ اسلام میں حج مخصوص عبادتوں کا ایک مجموعہ ہے، جو اسلام کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔ جیسا کہ امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے: «بُنِیَ اَلْإِسْلاَمُ عَلَی خَمْسٍ عَلَی اَلصَّلاَةِ وَ اَلزَّکَاةِ وَ اَلصَّوْمِ وَ اَلْحَجِّ وَ اَلْوَلاَیَة»[1]
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے: نماز، زکات، روزہ، حج اور ولایت۔
حج خواہ واجب ہو یا مستحب، بڑی فضیلت اور بےشمار اجر و ثواب کا حامل ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے پاک اہل بیت )علیہم السلام( سے حج کی فضیلت میں بہت سی روایات منقول ہیں۔ امام جعفر صادق )علیہ السلام( فرماتے ہیں: «الْحَاجُّ وَ الْمُعْتَمِرُ وَفْدُ اللَّهِ إِنْ سَأَلُوهُ أَعْطَاهُمْ وَ إِنْ دَعَوْهُ أَجَابَهُمْ وَ إِنْ شَفَعُوا شَفَّعَهُمْ وَ إِنْ سَکَتُوا ابْتَدَأَهُمْ وَ یُعَوَّضُونَ بِالدِّرْهَمِ أَلْفَ أَلْفِ دِرْهَمٍ.»[2]
حج اور عمرہ ادا کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں۔ اگر کچھ مانگیں تو اللہ عطا کرتا ہے؛ دعا کریں تو مستجاب ہوتی ہے؛ کسی کے حق میں شفاعت کریں تو اللہ قبول کرتاہے اور اگر کچھ نہ کہیں تو بھی اللہ خود ان پر کرم فرماتا ہے اور (حج پر خرچ ہونے والے ) ایک درہم کے بدلے اللہ اسے دس لاکھ درہم عطا کرتا ہے۔
حج دین اسلام کے اہم ترین واجبات اور شریعت کے ارکان میں سے ہے اور ایک ایسا فریضہ ہے جس کی کوئی مثال نہیں۔ گویا دین کے تمام فردی، اجتماعی، زمینی، آسمانی، تاریخی اور عالمی پہلوؤں کو حج میں سمیٹنا مقصود ہے۔ حج میں ایسی معنویت ہے جو تنہائی یا گوشہ نشینی سے دور ہے؛ ایسا اجتماع ہے جس میں لڑائی جھگڑا، بدگوئی اور بدخواہی کا شائبہ نہیں۔ ایک طرف انسان کا دل اللہ سے راز و نیاز، دعا اور ذکر سے لبریز ہوتا ہے، تو دوسری طرف لوگوں سے محبت اور تعلق بھی برقرار رہتا ہے۔
حاجی ایک آنکھ سے ماضی میں جھانکتا ہے اور حضرت ابراہیم، حضرت اسماعیل اورحضرت ہاجرہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات اور رسول خدا کا فاتحانہ انداز میں ا بتدائے اسلام کے مومنین کے جھرمٹ میں مسجد الحرام میں داخل ہونےکے مناظر کو خیال میں لاتا ہے اور دوسری آنکھ سے اپنے آس پاس مؤمنوں کا جم غفیر دیکھتا ہے، جو سب ایک دوسرے کے مددگار اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے متمسک ہیں۔
حج پر غور و فکر کرنے سے انسان اس یقین پر پہنچتا ہے کہ دین کے بہت سے اہداف اوربشریت کے لئے اس کی آرزوئیں اس وقت پورے ہو سکتی ہیں جب اہل ایمان آپس میں تعاون، یکجہتی اور ہم آہنگی کا جذبہ پیدا کریں۔اگر باہمی تعاون اور ہمدلی کا یہ جذبہ قائم ہو جائے، تو دشمنوں کی سازشیں کچھ بگاڑ نہیں سکتیں۔
- پہلی فصل:کلیات
- دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
- تیسرا باب: حج نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
- چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
- اوّل: احرام
- عمرۂ تمتع کے احرام کے میقات
- واجبات احرام
- مستحبّات احرام
مستحبّات احرام
مسئلہ 199۔ احرام کے مستحبات درج ذیل ہیں:
الف) ذی القعدہ کے مہینے کے آغاز سے سرنہ منڈوائے اور داڑھی نہ کاٹے۔
ب) احرام سے پہلے جسم کو صاف کرے، زائد بال اور ناخن کاٹ لے اورمسواک کرے۔
ج) میقات میں احرام باندھنے سے پہلےیا میقات تک پہنچنے سے پہلے مثلا مدینہ میں غسل کرے اور احتیاط مستحب ہے کہ اس غسل کو ترک نہ کرے۔
د) نماز ظہر یا کوئی اورواجب نماز کے بعد احرام باندھے یا احرام سے پہلے دو رکعت نماز مستحب ادا کرے، اور بعض احادیث میں آیا ہے کہ چھ رکعت نماز پڑھے جس کی فضیلت زیادہ ہے۔
- مکروهات احرام
مکروهات احرام
مسئلہ 200 ۔ احرام کے مکروہات درج ذیل ہیں:
الف) احرام میں سیاہ، گندا یا دھاری دار کپڑے پہننا مکروہ ہے،بہتر ہے سفید ہو۔
ب) زرد تکیے یا بستر پر سونا
ج) احرام سے پہلے حنا لگانا اگر رنگ احرام کے وقت تک باقی رہے۔
د) محرم کو کوئی آواز دے تو اس کے جواب میں لبیک کہنا۔
ھ) نہانا اور جسم کوکسی چیز سے رگڑ کر دھونا (البتہ مستحب غسل انجام دینے میں کراہت نہیں ہے)
- محرّمات احرام
- مردوں سے مخصوص محرمات
- 1۔ سلے ہوئے کپڑے پہننا
1۔ سلے ہوئے کپڑے پہننا
مسئلہ 204۔ سِلا ہوا لباس جیسے قمیص، قبا، شلوار، کوٹ، اوور کوٹ، اندرونی لباس وغیرہ کا پہنا، اسی طرح بٹن لگے ہوئے کپڑے کہ جو بٹن لگنے کے بعد قمیض یا اس سے ملتی جلتی شکل بن جاتے ہیں، احرام کی حالت میں مردوں کے لئے پہننا جائز نہیں ہے۔
مسئلہ 205۔ گذشتہ مسئلے میں سِلے ہوئے لباس یا بنے ہوئے لباس وغیرہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔
206۔ سلی ہوئی ایسی چیز جس کا پہننا جو لباس شمار نہیں ہوتی ہے جیسے کمربند، یا و ہ تھیلی کہ جس میں پیسے رکھے جاتے ہیں اور گھڑی کا پٹہ و غیرہ کے پہننے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
مسئلہ 207۔ سِلے ہوئے بستر یا اس لباس پر بیٹھنے، سونے اور اوڑھنے کے لئے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ جس کا پہننا حرام ہے ۔
مسئلہ 208۔ شانوں پر لحاف یا کمبل یا اس کے مانند کوئی اور چیز ڈالنا جس کا کنارہ سلا ہوا ہو، کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ 209۔ لباسِ احرام کے کنارے سلائی شدہ ہونے میں کوئی حرج نہیں۔
مسئلہ 210۔ اگر جان بوجھ کر سلا ہوا لباس پہنے تو ایک دنبہ کفارہ دینا چاہئے اور اگر سلے ہوئے متعد د کپڑے پہنے جیسے شلوار ، قمیص ، کوٹ اور اندرونی لباس پہنے تو ہر کپڑے کے لئے الگ الگ کفارہ ادا کرنا چاہئے۔
مسئلہ 211۔ اگرمُحرم سردی، بیماری یا کسی اور وجہ سے مجبور ہو کر سلے ہوئے کپڑے پہن لے تو جائز ہے لیکن احتیاط واجب کی بنا پر کفارے کے طور پر قربانی کرے۔
- 2۔ ایسا کفش یا جوتا پہننا جو پورے پاؤں کو ڈھانپ لے
2۔ ایسا کفش یا جوتا پہننا جو پورے پاؤں کو ڈھانپ لے
مسئلہ 212۔ مرد احرام کی حالت میں موزے اور جوراب نہ پہنے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ ہر اس چیز کے پہننے سے اجتناب کرے جو پاؤں کے اوپر والے پورے حصے کو چھپالے جیسے جوتے اور چپل و غیرہ ۔
مسئلہ213۔چوڑی پٹی والے جوتے اور چپل پہننے میں کوئی اشکال نہیں ہے کہ جو پاؤں کے پورے اوپر والے حصے کو نہیں ڈھانپتا ۔
مسئلہ 214۔اگر احرام کا لباس پاؤں پر آپڑے یا بیٹھنے یا سونے کی حالت میں پاؤں پر کمبل و غیرہ ڈالے تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔
مسئلہ 215۔ اگر مُحرم پاؤں کے اوپر والے حصے کو پورا ڈھانپنے والا جوتا و غیرہ پہننے پر مجبور ہوتو پہن سکتا ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کے اوپر والا کچھ حصہ کاٹ دے تاکہ پورے پاؤں کو ڈھانپ نہ سکے۔
مسئلہ 216۔ جوتا اور جوراب و غیرہ پہنے تو کفارہ نہیں ہے لیکن جوراب پہننے کی صورت میں احتیاط مستحب کی بنا پر ایک دنبہ کفارہ کے طور پر قربان کرے۔
مسئلہ 217۔ جوراب وغیرہ پہننا حرام ہونا مردوں سے مخصوص ہے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ عورتیں بھی اس کی رعایت کریں۔
- 3۔ سر ڈھانپنا
3۔ سر ڈھانپنا
مسئلہ 218۔ محرم مردکے لئے ٹوپی ، عمامے ، تولیہ ، رومال وغیرہ کے ساتھ اپنے سر کو ڈھانپنا جائز نہیں ہے۔
مسئلہ 219۔ احتیاط واجب کی بناپر سر کے اوپر کوئی ایسی چیز نہ لگائے جو سر کو ڈھانپ لے جیسے مہندی یاصابن کی تہہ و غیرہ ۔
مسئلہ 220۔ کان بھی سر کا حصہ ہے اس لیےمرد کے لئےاحرام کی حالت میں اسے بھی چھپانا جائز نہیں۔
مسئلہ 221۔ سرکے بعض حصے کو اس طرح ڈھانپنا کہ عرف میں سرڈھانپنا کہا جائےمثلا چھوٹی سی ٹوپی سرکے درمیانی حصے پر رکھنا جائز نہیں۔ لیکن قرآن اور اس جیسی دیگر چیزوں کو سر پر رکھنا یا اپنے سرکے بعض حصے کو تدریجاً خشک کرنا اشکال نہیں ہے۔ اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس سے بھی اجتناب کیا جائے۔
مسئلہ 222۔ اگر جان بوجھ کر سر ڈھانپے تو احتیاط واجب کی بناپر ایک دنبہ کفارہ دے اور فراموشی، غفلت یا جہالت کی صورت میں کفارہ واجب نہیں۔
- 4۔ سر پر سایہ کرنا
4۔ سر پر سایہ کرنا
مسئلہ 223۔ مردوں کے لئے احرام کی حالت میں اور چلتے ہوئے یعنی میقات سے مکہ اور مکہ سے عرفات وغیرہ جاتے ہوئے سایے میں سرپر سایہ کرنا جائز نہیں لیکن اگر راستے میں کہیں رک جائے یا منزل مقصود تک پہنچنے کے بعد سایہ کے نیچے چلا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے پس چھت والی بس میں سفر کرنا جائز نہیں ہے۔لیکن مکہ پہنچنے کے بعد گھروں یا ہوٹلوں میں سائے تلے جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ 224۔ مُحرِم کو چاہئےکہ مکہ پہنچنے کے بعد اور عمرہ کے اعمال بجالانے سے پہلے اور اسی طرح عرفات اور منی میں احرام کی حالت میں متحرک سایہ مثلا چھت والی بس یا چھتری کے نتیجے جانےسے احتیاط واجب کی بناپر اجتناب کرے۔
مسئلہ 225۔ سابقہ دومسئلوں میں مذکور حکم دن کے ساتھ مختص ہےاور رات کے وقت چھت والی بس میں سوار ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر چہ احتیاط کی رعایت کرنا مطلوب ہے۔
مسئلہ 226۔ بارانی یا ٹھنڈی راتوں میں احتیاط واجب یہ ہے کہ محرم چھت والی بس وغیرہ میں سفر نہ کرے۔
مسئلہ 227۔ دیوار، درخت یا ان جیسی چیزوں کے سایے میں بیٹھنا اور اسی طرح غیر متحرک چھتوں مثلا پل اور سرنگ کے نیچے سے گزرنا حتی کہ دن میں بھی کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ228۔ سایہ کے نیچےحرکت کرنے کا کفارہ ایک دنبہ ہے ۔
مسئلہ 229۔ اگر بیماری یا کسی اور وجہ سے سایے میں حرکت کرنے پر مجبور ہو تو کوئی اشکال نہیں لیکن ایک دنبہ کفارہ دینا چاہئے۔
مسئلہ 230۔ ہر احرام میں سایہ تلے حرکت کرنے کا صرف ایک کفارہ ہے اگر چہ کئی بار حرکت کرے بنابر این اگر عمرہ کے احرام میں محرم کئی بار سائے کے نیچے حرکت کرےتو ایک سے زیادہ کفارہ واجب نہیں اور حج کے احرام میں یہی حکم ہے۔
-
- خواتین کے لیے مخصوص محرمات
- مرد و خواتین دونوں کے مشترکہ محرمات
- کفاروں کے احکام
کفاروں کے احکام
مسئلہ 308۔ اگر محرم بعض محرماتِ احرام کو بھول کر یا غفلت میں انجام دے تو اس پر کفارہ واجب نہیں، سوائے شکار کے کہ اس پر ہر حال میں کفارہ دینا ہے۔
مسئلہ 309۔ عمرہ میں کفارہ ذبح کرنے کا مقام مکہ مکرمہ اور حج میں منی ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ دوسرے کفاروں میں بھی اسی طرح عمل کیا جائے لیکن اگر مکہ مکرمہ یا منی میں ذبح انجام نہ دے سکے اورحج سے واپسی کے بعد وطن یا کسی اور مقام پر ذبح انجام دے تو کافی ہے۔
مسئلہ 310۔ کفارہ ادا کرنے والا کفارے میں ذبح کرنے والے جانور کا گوشت نہیں کھا سکتا؛ البتہ حج کی قربانی اور مستحب قربانی یا نذر کا گوشت کھانے میں کوئی اشکال نہیں۔
مسئلہ 311۔ محرماتِ احرام کا کفارہ پورا فقراء کو دینا چاہئے۔
- محرّمات احرام کے بارے میں استفتاءات
محرّمات احرام کے بارے میں استفتاءات
سوال 312۔ محرم مرد کے لیے سلے ہوئے چپل پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اسے لباس نہیں کہا جاتا ہو تو جائز ہے بشرطیکہ پا ؤں کا اوپری حصہ مکمل نہ ڈھکے۔
سوال 313۔ کیا مرد او رعورت حالتِ احرام میں تولیہ سے چہرہ خشک کر سکتے ہیں؟
جواب: مرد کے لیے کوئی اشکال نہیں، مگر عورت اگر تولیہ پورے چہرے پر ڈالے تو اس میں اشکال ہے۔ بہرحال چہرہ چھپانے پر کفّارہ واجب نہیں۔
سوال 314۔محرم مرد کے لیےتولیہ وغیرہ سے سر خشک کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی اشکال نہیں، مگر اس صورت میں جب تولیہ پورے سر پر ڈال کر خشک کرے۔
سوال 315۔سر ڈھانپنے کا کفارہ کیا ہے؟ اور کیا سر کے بعض حصے کو ڈھانپنا بھی پورا سر ڈھانپنے کےحکم میں ہے؟
جواب: احتیاط کی بناپر ایک دنبہ ذبح کرے۔ اور سر کا کچھ حصہ پورےسر کا حکم نہیں رکھتا مگر اس صورت میں جب عرفاً اسے سر ڈھانپنا کہا جائے، جیسے چھوٹی ٹوپی سر پر رکھے جو سر کے بیچ کا حصہ چھپائے۔
سوال 316۔کیا محرم اپنا پورا سر یا اس کا کچھ حصہ پانی میں ڈبو سکتا ہے؟
جواب: پورا سر پانی میں ڈبونا جائز نہیں؛ لیکن بعض حصے کا حرام ہونا معلوم نہیں۔
سوال 317۔جو شخص کو سونگھنے کی حس نہیں رکھتا یا نزلہ و زکام کی وجہ سے بو محسوس نہیں کرتا ہو تو کیالباس پر خوشبو لگانا اور بدبو سے بچنے کے لیے ناک ڈھانپنااس پر حرام ہے؟
جواب: خوشبو لگانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں اگرچہ بو محسوس نہ کرے ۔
سوال 318۔درمیان میں کفارہ دئیے بغیر ایک وقت یا مختلف اوقات میں بغیر وقفے کے بار بارعطر یا خوشبو لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب:ایک وقت میں متعدد مرتبہ استعمال کرنا چنانچہ عرفا ایک ہی بار شمار ہوتا ہو تو کفارہ متعدد ہونے کا باعث نہیں اس صورت کے علاوہ استعمال کی تعداد کے مطابق کفارہ بھی تکرار کرے اور درمیان میں کفارہ نہ دینا کوئی اثر نہیں رکھتا۔
سوال 319۔ کیا حالتِ احرام میں فخرفروشی ہر حال میں حرام ہے یا صرف اس صورت میں جب دوسروں کی توہین کا باعث ہو؟
جواب: فخر کرنا حالتِ احرام میں ہر حال میں حرام ہےاگرچہ دوسروں کی توہین اور دشنام طرازی نہ ہو۔
سوال 320۔سر درد کی صورت میں سر پررومال باندھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:کوئی اشکال نہیں۔
سوال 321۔کیا غیر محرم شخص محرم مردکے سر پر کوئی چیز ڈال سکتا ہے مثلا محرم نیند میں ہو اور اس پر کمبل ڈالے اور اگر خود بھی محرم ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: محرم پر اپنا سر ڈھانپنا یا کسی کو اپنا (محرم کا) سر ڈھانپنے کا حکم دینا حرام ہے لیکن دوسرے کا سر ڈھانپنا احرام کے محرمات میں سے نہیں اگرچہ دونوں محرم ہوں۔
سوال 322۔ اگر محرم کسی غیر محرم سے کہے کہ جب مجھے نیند آئے تو میرے سر پر کمبل ڈال دیں تو کیا حکم ہے؟ اور اگر اس نے عمل کیا تو کفارہ واجب ہوتا ہے؟ واجب ہونے کی صورت میں کس کے ذمے ہوگا؟
جواب: محرم ایسی درخواست کرنے کامجازنہیں، تاہم اگر دوسرے نے محرم کی درخواست پر عمل کیا تو کفّارہ واجب نہیں۔
سوال 323۔کیا محرم بارش سے بچنے کے لیےرات کو حرکت کرتے ہوئے چھتری یا چھت والی گاڑی استعمال کر سکتا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناپر اسے ترک کرنا چاہیے، سوائے اس کے کہ مشکل ہو یاکسی مجبوری اور بیماری کی وجہ سے سایے میں حرکت کرنا ناگزیر ہو لیکن احتیاط واجب کی بنا پر سایے میں جانے کا کفارہ ادا کرے۔
سوال 324 ۔ بعض اوقات بارش کے ہلکے اور چھوٹے قطرات برستے ہیں جو بہت کم ہے اور چند ہی منٹ سے زیادہ نہیں برستے تو یہ بھی ان موارد میں سے ہے جن میں بارش سے حفاظت جائز نہیں؟
جواب: اگر اتنی مقدار میں نہ ہو جو سخت زمین پر جاری ہوجائے تو کوئی اشکال نہیں اگر عرفا اس کو بارش کہا جاتا ہوتو احتیاط مستحب یہ ہےکہ خود کو اس سے نہ بچائے۔
سوال 325۔کئی مرتبہ سر ڈھانپا جائے تو کفارہ بھی تکرار ہوگا؟
جواب: احتیاط واجب کی بناپرکفارہ تکرار ہوتا ہے۔
سوال 326۔اگر محرم اپنی بیوی سے چھیڑ چھاڑ کرے اور منی خارج ہو جائے تو کفّارہ کیا ہے؟
جواب:کفارہ ایک اونٹ ہے اور اگر اونٹ نہ دے سکے تو دنبہ قربانی کرناکافی ہے۔
سوال 327۔کیا بوسہ لینے سے کفارہ واجب ہونے میں شہوت اور بغیر شہوت بوسہ لینے میں فرق ہے؟ اور کیا منی خارج ہونا شرط ہے؟
جواب: اگر بیوی کو شہوت کے ساتھ بوسہ دیا جائے تو کفّارہ اونٹ ہے اگرچہ منی خارجہ نہ ہو اور اگر بغیر شہوت ہو تو دنبہ ہے۔ بیوی کے علاوہ کسی کو مثلا ماں اور اولاد کا بوسہ لینا ظاہرا حرام نہیں اور کفارہ بھی نہیں ہے۔
سوال 328۔اگر حاجی وقوف عرفات و مشعر کے بعداور طواف نساء سے پہلے ہمبستری کرے تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر طواف نساءکے بعد ہو تو کوئی اشکال نہیں اور اگر وقوف مشعر کےبعد اور طواف نساء شروع ہونے سے پہلے ہو تو حج صحیح لیکن کفارہ واجب ہے۔
سوال 329۔خلیج فارس کے علاقوں میں عورتیں"پوشیہ" نامی کپڑے سے اپنا چہرہ ڈھانپتی ہیں؛
الف۔ احرام کی حالت میں اس سے چہرہ ڈھانپنے کا کیا حکم ہے؟
ب۔ اگر پوشیہ چادر کے ساتھ سلا گیا ہو اور چادر کا حصہ شمار ہوتا ہوتو کیا حکم فرق کرتا ہے؟
ج۔ اگر عورت کے لئے احرام کی حالت میں پوشیہ سے اپنا چہرہ ڈھانپنا جائز ہو تو اس کو چہرے سے ہٹانا اور چہرے پر لگنے سے بچانا واجب ہے؟
د۔ اگر چادر ایسی ہو جس کا بغیر سلا ہوا ایک ٹکڑا اس سے متصل ہو تو اس اضافی حصے کو چہرے سے سامنے آویزاں کرنا جائز ہے؟
جواب: عورت کے لئے احرام کی حالت میں چہرے کو چادر یا اس سے متصل یا جدا پوشیے سے ڈھانپنا جائز نہیں خواہ چادر کی جنس سے ہو یا نہ ہو۔ ہاں ! چادر، پوشیہ، مقنعہ یا کسی دوسرے لباس کو سر پر آویزاں کرسکتی ہے اس طرح کہ پیشانی کو ناک کے بالائی حصے تک ڈھانپے لیکن احتیاط واجب ہے کہ چہرے سے لگنے نہ دے او راگر نامحرم نہ ہو تو احتیاط واجب ہے کہ اس کام کو ترک کرے۔
سوال 330۔کیا معمول کے مطابق موبائل یا ٹیلی فون کان سے لگانا احرام میں کان چھپانا شمار ہوتا ہے جوکہ سر ایک حصہ ہے اور احرام کی حالت میں منع ہے؟ ہیڈ فون وغیرہ جو موبائل فون کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، اس کا بھی یہی حکم ہے؟
جواب: کوئی اشکال نہیں۔
سوال 331۔اگر کوئی ڈاکٹر کے مشورے سے احرام کی حالت میں سردی میں سر یا کان ڈھانپنے پر مجبور ہو تو کیا حکم ہے؟کیا کفّارہ دینا چاہئے؟
جواب: مجبوری کی وجہ سے فقط حکم تکلیفی یعنی سر چھپانا حرام ہونے کا حکم ختم ہوتاہے لیکن جن موارد میں سر ڈھانپنے سے (احتیاط واجب کی بناپر) کفارہ ہوتا ہے ان میں مجبوری کی وجہ سے کفارہ ساقط نہیں ہوتا ہے۔
سوال 332۔ سرسائے میں رکھنے کے مسئلے میں رات کی حد کہاں تک ہے؟ غروب آفتاب سےطلوع فجر تک یا طلوع آفتاب تک؟
جواب: اس مسئلے میں رات کی حد طلوعِ آفتاب تک ہے۔
سوال 333۔ اگر محرم چھت والی گاڑی میں ہو اور سڑک کے درمیانی لائن میں سفر کررہا ہو اور بارش شروع ہو جائے اور خطرہ ہونے کی وجہ سے گاڑی روکناممکن نہ ہو اور کنارے والی لائن پر منتقل ہوکر روکنے تک چند منٹ وقت لگتا ہو تو کیا اس مدت میں گاڑی کے اندر رہنے میں کوئی اشکال ہے؟
جواب: چونکہ اس مدت کے لئے چھت والی گاڑی میں رہنا غیر اختیاری ہے لہذا اگر کم ترین مدت میں کنارے والی لائن پر منتقل ہوکر روکے تو کوئی اشکال نہیں ۔
سوال 334۔محرم مرد اور عورت کا آلودہ آکسیجن سے بچنے کے لئے ماسک استعمال کرنے کا کیا حکم ہے جو ناک اور منہ پر لگایا جاتا ہے اور سر کے پیچھے اس کو باندھا جاتا ہے اور سر کا مختصر حصہ ڈھانپتا ہے؟
جواب: اگر ماسک متعارف حد تک منہ اور ناک کو ڈھانپے تو عورت کے لئے اس کو استعمال کرنا جائز ہےنیز مرد کے لئے اس کا بند سر کے پیچھے لگانا جائز ہے۔
سوال 335۔ مردوں کے لئے احرام کی حالت میں (ایزی لائف) پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب۔ لباس پہننے کے حکم میں ہے اور اسی کے احکام جاری ہوں گے۔
-
- مکّۂ مکرمہ کے آداب اور مستحبات
مکّۂ مکرمہ کے آداب اور مستحبات
مسئلہ 336 ۔ حرم میں داخل ہونے، مکّہ اور مسجد الحرام میں داخل ہونے کی بہت سی دعائیں اور آداب ہیں۔ ہم یہاں ان میں سے کچھ کو ذکر کر رہے ہیں۔ جو شخص مزید اعمال اور مستحبات پر عمل کرنا چاہے،اس موضوع پر موجود تفصیلی کتابوں کی طرف رجوع کرے۔
حرم کی حدود میں داخل ہونے کی دعا
مسئلہ 337۔ حرم کی حدود میں داخل ہونے کے وقت یہ دعا پڑھنا مستحب ہے:
«اَللّهُمَّ اِنَّکَ قُلْتَ فِی کِتابِکَ وَ قَوْلُک الْحَقُّ: «وَ أَذِّنْ فِی النّاسِ بِالْحَجِّ یَأتُوکَ رِجالاً وَ عَلی کُلِّ ضامِرٍ یَاْتِینَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمیق» اَلّلهُمَّ اِنّی اَرْجُو اَنْ اَکُونَ مِمَّنْ اَجابَ دَعْوتَکَ، وَقَدْ جِئْتُ مِنْ شُقَّةٍ بَعیدَةٍ وَ فَجٍّ عَمیق، سامِعاً لِنِدائِکَ، وَ مُستَجیباً لَکَ، مُطیعاً لاِمْرِکَ وَ کُلُّ ذِلکَ بِفَضْلِکَ عَلَیَّ وَاِحْسانِکَ إلَیَّ، فَلَکَ الْحَمْدُ عَلی ما وَفَّقْتَنِی لَهُ، أبْتَغِی بِذلِکَ الزُّلْفَةَ عِنْدَکَ، وَالْقُرْبَةَ إلَیْکَ، وَالْمَنْزِلَةَ لَدَیْکَ، وَالْمَغْفِرَةَ لِذُنُوبِی، وَالتَّوْبَةَ عَلَیَّ مِنْهَا بِمَنِّکَ، اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ، وَ حَرِّمْ بَدَنِی عَلَی النَّارِ، وَ آمِنِّی مِنْ عَذابِکَ وَ عِقابِکَ، بِرَحْمَتِکَ یَا أرْحَمَ الرَّاحِمِینَ»
مسجد الحرام میں داخل ہونے کے مستحبات
مسئلہ 338۔ مسجد الحرام میں داخل ہونے کے مستحب اعمال درج ذیل ہیں:
الف) مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لئے غسل کرنا۔
ب) مسجد الحرام میں داخل ہونےکی مخصوص دعائیں پڑھنا۔
مکہ کے آداب و مستحبات سے متعلق استفتاءات
سوال 339۔ کیا مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے مستحب غسل صرف پہلی بار داخل ہونے اور عمرہ کے اعمال انجام دینے والے کے لیے ہے یا ہر بار مسجد الحرام میں جانے کے لیے مستحب ہے؟
جواب: پہلی بار داخل ہونے کے ساتھ خاص نہیں ہے۔
سوال 340۔ کیا مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے مستحب غسل کے علاوہ طواف کے لیے بھی کوئی مستحب غسل موجود ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو کیا دونوں کی نیت سے ایک ہی غسل کافی ہے؟
جواب: طواف کے لیے بھی خاص طور پر مستحب غسل کا ذکر موجود ہے، لیکن دونوں کی نیت سے ایک ہی غسل کافی ہے۔
-
- دوم طواف
- سوّم: نمازِ طواف
- چوتھا: سعی
- پنجم: تقصیر
پنجم: تقصیر
مسئلہ 457 ۔ عمرہ کا پانچواں واجب عمل تقصیر ہے۔
مسئلہ 458 ۔ سعی انجام دینے کے بعد تقصیر کرنا واجب ہےاگرچہ تھوڑی دیر بعد کیوں نہ ہو یعنی اپنے سر کے بال یا داڑھی یا مونچھوں کے تھوڑے سے بال کاٹے یا اپنے ہاتھ یا پاوں کے تھوڑے سے ناخن کاٹ لے۔
مسئلہ 459 ۔ تقصیر بھی عمرہ کے دیگر اعمال کی طرح عبادت ہے اور نیت ضروری ہے، جیسا کہ نیت احرام میں بیان ہوا۔
مسئلہ 460 ۔ عمرہ تمتع کے احرام سے خارج ہونے کیلئے حلق (سر کا مونڈنا)کافی نہیں ہے اور عمرہ تمتع کے احرام سے خارج ہونے کے لئے حتما تقصیر کرنی چاہیے بلکہ اگر تقصیر کرنے سے پہلے مسئلہ جانتے ہوئے اور جان بوجھ کر سر مونڈ لے تو نہ فقط یہ کہ کافی نہیں ہے بلکہ اسے ایک دنبہ کفارہ بھی دینا ہوگا لیکن اگر عمرہ مفردہ کے لئےمحرم ہوا ہو تو تقصیر یا حلق میں سے کسی ایک کو انتخاب کرسکتا ہے ۔
مسئلہ 461۔ اگر عمدا یا مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے تقصیر نہ کرے یا اس کے بجائے بالوں کو مونڈے یا نوچے اور پھر حج بجالائے تو اس کا عمرہ باطل ہے اور حج اِفراد شمار ہوگا اور اس صورت میں اگر اس پر حج واجب تھا تو بنا بر احتیاط واجب حج کے بعد ایک عمرہ مفردہ انجام دے اور آئندہ سال دوبارہ عمرہ تمتع اور حج بجالائے۔
مسئلہ 462۔ اگر بھول کر تقصیر ترک کردے اور حج کیلئے احرام باندھ لے تو اس کا احرام ، عمرہ اور حج صحیح ہے اور اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے لیکن مستحب ہے کہ ایک دنبہ کفارہ دے اور کفارہ ترک نہ کرے۔
مسئلہ 463 ۔ عمرہ تمتع کے اعمال کے اختتام پر تقصیر کرنے کے بعد احرام کے تمام محرمات حتی کہ بیوی بھی حلال ہوجاتی ہے۔
مسئلہ 464۔ عمرہ تمتع میں طواف النساءواجب نہیں ہے اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ ثواب کی امید سے تقصیر سے پہلے طواف النساءاور اس کی نماز بجالائے لیکن عمرہ مفردہ میں طواف النساء اور اس کی نماز واجب ہے۔
- عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
- آٹھواں: منی میں رات گزارنا
-
- پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
- چھٹا باب: عمرہ مفردہ
- متفرق استفتائات
متفرق استفتائات
سوال 602- حال ہی میں حج و زیارت کے ادارے اور بینک ملی ایران کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق حج تمتع کے خواہشمند حضرات بینک میں اپنے نام سے مخصوص اکاؤنٹ میں ایک ملین تومان بطور مضاربہ جمع کراتے ہیں اور رسید حاصل کرتے ہیں۔ یہ رقم حج سے مشرف ہونے تک اس شخص کے اکاؤنٹ میں باقی رہتی ہے اور مکتوب قرارداد کے مطابق اکاؤنٹ والے کو ہر سال کے اختتام پر مضاربہ کے سود کے عنوان سے کچھ منافع بھی دیا جاتا ہے۔ادارہ حج جلدی رجسٹریشن کروانے والوں کو ترجیح دیتا ہے اور تقریبا تین سال بعد لوگوں کی نوبت کا اعلان کیا جاتا ہے اور مائل ہونے کی صورت میں ان کو حج پر بھیجا جاتا ہے۔ جب حج پر جانے کا وقت آتا ہے تو مضاربہ کے اکاؤنٹ میں جمع اصلی رقم کو بینک سے دریافت کرتا ہے اور باقی اخراجات کے ساتھ ادارہ حج و زیارات کے اکاؤنٹ میں جمع کرتا ہے اور حج سے مشرف ہوتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ چونکہ معاہدہ مکتوب ہے اور پیسے کے مالک اور بینک کے درمیان کوئی گفتگو نہیں ہوتی پس صاحب مال کو مضاربہ کے منافع کے عنوان سے ملنے والی کچھ فیصد رقم کا کیا حکم ہے؟
جواب: بینک کے ساتھ مذکورہ طریقے (شرائط) کے مطابق تحریری معاہدہ کرنا بلا اشکال (جائز) ہے، اور مضاربہ سے حاصل ہونے والا منافع اکاونٹ والے کے لیے حلال ہے۔اصل رقم اگر غیر مخمس آمدنی سے ہو تو اس پر خمس ہے ۔اگر حج کا سفر کرنے سے پہلے سود قابل وصول نہ ہو تو جس سال وصول ہوجائے اس سال کی آمدنی کا حصہ ہوگا چنانچہ اسی سال حج کے اخراجات کے طور پر اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے تو خمس نہیں۔
سوال 603۔ مسجد الحرام کے فرش کو آب قلیل سے پاک کیا جاتا ہے، کیا مسجد کے فرش پر سجدہ کرنا صحیح ہے؟
جواب:معمولا مسجد کے تمام مقامات کا نجس ہونا ثابت نہیں ہے اور اسکی تحقیق و جستجو بھی واجب نہیں بنا بر ایں مسجد کے فرش کے پتھروں پر سجدہ کرنا صحیح ہے۔
سوال 604- جب مسجد الحرام خون، پیشاب یا کسی اور نجاست کی وجہ سے نجس ہو جاتی ہے اور ملازمین اس کو پاک کرنے کے لئے جو طریقہ اپناتے ہیں ہماری نظر میں اس طریقے سے پاک نہیں ہوتی ہے تو ایسی حالت میں جو نماز مسجد الحرام کی فرش (گیلی ہو یا خشک)پر پڑھی جاتی ہے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: جب تک سجدے کی جگہ نجس ہونے پر یقین نہ ہو تو نماز صحیح ہے۔
سوال 605-کیا کعبہ کے ارد گرد دائرے کی شکل میں (باقی شرائط کی رعایت کرتے ہوئے) نماز جماعت پڑھنا صحیح اور کافی ہے؟
جواب: جو شخص امام کے پیچھے یا اس کے دائیں یا بائیں کھڑا ہے، اس کی نماز صحیح ہے، اور احتیاط مستحب کی بنا پر جو شخص امام کے دائیں یا بائیں طرف کھڑا ہے اسے چاہئے کہ امام جماعت اور کعبہ کے درمیانی فاصلے کی رعایت کرے اور امام سے زیادہ کعبہ سے نزدیک نہ ہو، لیکن جو کعبہ کی دوسری طرف یعنی امام کے مد مقابل کھڑا ہے اس کی نماز صحیح نہیں۔
سوال 606- کیا قضا نماز میں اہل سنت کی اقتداصحیح ہے؟
جواب: صحیح نہیں۔
سوال 607- اذان اور اقامت کے دوران مسجد الحرام اور مسجد النبی سے باہر نکلنے کا کیا حکم ہے؟ جبکہ اس وقت اہل سنت مسجد میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں اور ہمیں باہر نکلتے دیکھ کر باتیں کرتے ہیں اور عیب سمجھتے ہیں؟
جواب: اگر یہ کام دوسروں کی نظر میں اول وقت کی نماز کو کم اہمیت دینے کے مترادف ہو اور بالخصوص یہ بات مذہب کی توہین کا باعث بن رہی ہو توجائز نہیں ہے۔
سوال 608- جس شخص نے مکہ مکرمہ میں دس دن اقامت کی نیت کی ہے، وہ عرفات ، مشعر، منی اور اسی طرح ان کے درمیانی فاصلوں میں نماز کو قصر پڑھے گا یاپوری؟
جواب: اگر عرفات جانے سے پہلے اس نے مکہ میں دس روز قیام کا قصد کیا ہے تواقامت ثابت ہونے کے بعد جب تک وہ کوئی نیا سفر انجام نہ دے،اقامت کا حکم باقی ہےاور نماز پوری ہوگی۔ عرفات، مشعر الحرام اورمنی جانا سفر شمار نہیں ہوگا۔
سوال 609- نماز قصر پڑھنے یا پوری پڑھنے میں اختیار کا حکم پورے شہر مکہ اور مدینہ کے لئے ہے یا مسجد الحرام اور مسجد النبی سے مختص ہے؟ اور یہ کہ ان دونوں شہروں کے نئے اور پرانے محلوں کے درمیان کوئی فرق ہے یا نہیں؟
جواب : قصر اور کامل نماز کے درمیان اختیار ان دونوں مقدس شہروں کے تمام مقامات کے لئے ہے، اور نئے اور پرانے محلوں کے درمیان بھی کوئی فرق نہیں ہے اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے دو نوںمقدس مساجد کے علاوہ دیگر مقامات پر دس دن کی اقامت کے بغیر نماز قصر پڑھے۔
سوال 610- کیا مسافر تخییری مقامات (مکہ و مدینہ) میں ظہر و عصر کی نفل نمازیں پڑھ سکتا ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص تخییری مقامات پر پوری نماز ادا کرنا چاہے، تو وہ یومیہ نوافل بھی پڑھ سکتا ہے۔
سوال 611- جوشخص مشرکین سے برائت کے مراسم میں شرکت سے اجتناب کرے، اس کے حج کاکیا حکم ہے؟
جواب: اس عمل سے حج کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اگرچہ اپنے آپ کو خدا کے دشمنوں سے برائت کے اعلان کے مراسم میں شرکت کی فضیلت سے محروم کیا۔
سوال 612- کیا حیض یا نفاس کی حالت میں عورت مسجدالحرام اور سعی کے راستے کی مشترکہ دیوار پر بیٹھ سکتی ہے؟
جواب: کوئی اشکال نہیں مگر اس صورت میں جب دیوار کا مسجد الحرام کا حصہ ہونا ثابت ہوجائے۔
سوال 613- سیدہ اور غیر سیدہ عورتوں کے یائسہ ہونے کی عمر کیا ہے؟
جواب: یائسہ ہونے کی عمر معین کرنا محل تامل اور محل احتیاط ہے۔ اس مسئلے میں خواتین دوسرے مجتہد جامع الشرائط کی جانب رجوع کر سکتی ہیں۔
سوال 614- اگرکسی کو رؤیت ہلال میں اختلاف کی وجہ سے وقوف اور عید کے دنوں میں شک ہو تو کیا اس کے حج کا کیا حکم ہے؟ کیا دوبارہ حج کرنا ہوگا؟
جواب: اگر وہ اہل سنت کے مفتی کے حکم کے مطابق ذی الحج کی رؤیت پر عمل کرے توکافی ہے پس اگر باقی لوگوں کے ساتھ وقوفات انجام دے تو حج صحیح ہے۔
سوال 615۔ کیا مقام ابراہیم کے پیچھے قرآن کی تلاوت یا دعا اورمستحب نماز میں مشغول ہوکر طواف واجب کی نماز پڑھنے والوں کے لئے جگہ تنگ کرنا جائز ہے؟
جواب: اولیٰ بلکہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ جب طواف واجب کی نماز کے لئے بھیڑ ہو تو مقام ابراہیم کے پیچھے مذکورہ عبادتیں انجام نہ دے۔
سوال 616۔ کیا مسجد النبی میں قالین پر سجدہ کرنا صحیح ہے؟ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ سجدہ کے لئے ایسی چیز جس پر سجدہ صحیح ہے- کاغذیا چٹائی وغیرہ- کو سامنے رکھنے سے انسان مورد توجہ قرار پاتا ہے اور نمازی مغرضانہ نظروں کی زد میں آجاتا ہے اور مخالفوں کو مذاق اڑانے کا بہانہ مل جاتا ہے؟
جواب: جس جگہ تقیہ ضروری ہے وہاں پر انسان قالین اور اس جیسی چیزوں پر سجدہ کرے اور ضروری نہیں ہے کہ نماز کے لئے کسی اور جگہ چلا جائے، لیکن اگر اسی مقام پر بغیر زحمت اور تکلیف کے وہ پتھر یا چٹائی وغیرہ پر سجدہ کر سکتا ہو تو بنا بر احتیاط واجب انہی چیزوں پر سجدہ کرے۔
سوال 617۔ کیا مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی فرش کے پتھروں پر سجدہ کرنا صحیح ہے؟ اور کلی طور پر کن پتھروں پر سجدہ کیا جاسکتا ہے؟ اور اینٹ اور مٹی کے برتن پر سجدہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: سنگ مرمر اور اس طرح کے دوسرے پتھر جنہیں تعمیرات یا عمارتوں کی تزئین و آرایش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح ۔ اینٹ ، چونا، مٹی کے برتن اور سیمنٹ پر سجدہ کرنا صحیح ہے۔ عقیق، فیروزه، دُرّ وغیرہ پراگرچہ سجدہ بھی صحیح ہے، لیکن مستحب احتیاط یہ ہے کہ ان پر سجدہ نہ کیا جائے۔
سوال 618۔ ایسے پانی سے وضو کرنے کا کیا حکم ہے جو پینے سے مخصوص ہے؟
جواب: جس پانی کا مباح ہونامشکوک ہے، اس سے وضو کرنا صحیح نہیں۔
سوال 619۔ اگر اعلم مجتہد کسی مسئلے میں فتوی نہ دے بلکہ فقط احتیاط واجب قرار دے لیکن فالاعلم (اعلم کے بعد دوسرے مرتبے کا مجتہد)نے احتیاط کا فتوی نہیں دیا ہو تو کیا اعلم کے مقلد کے لئےیہ جاننا ضروری ہے کہ اعلم مجتہد نے اس مسئلہ کو احتیاط واجب قرار دیا ہے اور فالاعلم کی طرف رجوع کرنے کی نیت کرے یا یہی کافی ہے کہ اس نے اپنے شرعی وظیفے کو انجام دیا ہے اور اس کا عمل فالاعلم کے فتوی کے مطابق ہے؟
جواب: اگر اس کا عمل، انجام دیتے وقت ایسے مرجع کے فتوے کے مطابق ہو جس کی شرعی طور تقلید صحیح ہو اور اس مسئلے میں اس کی تقلید پر بنا رکھے تو کافی ہے۔
سوال 620۔ بعض مواقع پر بیت اللہ کے زائرین یا دوسرے مسافر نماز کے وقت ہوائی جہاز میں ہوتے ہیں۔ عام طور پر ہوائی جہاز میں نماز پڑھناطمانینہ اور استقرار کے لئے مانع بھی نہیں ہے۔ چنانچہ نماز کی دوسری شرائط مثلاً قیام، قبلہ، رکوع اور سجود وغیرہ کی رعایت کی جائے اور یہ جانتے ہوئے یا احتمال دیتے ہوئے کہ نماز کا وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے مقصد تک پہنچیں گے اور جہاز سے اترنے کے بعد نماز ادا کر سکتے ہیں، کیا جہاز میں نماز ادا کرنا کافی ہے یا نماز میں تاخیر کرنا ضروری ہے اور اگر اس حالت میں نماز پڑھے اور نماز کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی جہاز اتر جائے تو نماز کا دوبارہ ادا کرنا ضروری ہے؟
جواب: اگر بدن کا ساکن ہونا اور استقرار اور رو بہ قبلہ ہونا ممکن ہو تو نماز صحیح اور کافی ہے بلکہ اول وقت کی فضیلت کو درک کرنے کے لئے افضل ہے۔
سوال 621۔ اگر کسی نے مستحب عمرۂ تمتع انجام دیا ہو، لیکن اب وہ حج تمتع انجام نہیں دے سکتا مثلاً ایام تشریق میں حاجیوں کی خدمت کے لئے مکہ میں رہنے کی ذمہ داری ہو تو اس کا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: وہ مستحب عمرۂ تمتع چھوڑ سکتا ہےاور احتیاط مستحب ہے کہ طوافِ نساء انجام دے۔
سوال 622۔ اگر کوئی حج واجب ہونے کے بعد پاگل ہوجائے تو اس کے حج کے حوالے سےولی کا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: اس کے حج کے حوالے سے ولی پر کوئی ذمہ داری نہیں۔ اگربعد میں عاقل ہو جائے تو خود حج انجام دےورنہ مرنے کے بعد اس کے مال متروکہ سے نائب مقرر کیا جائے۔
سوال 623۔ ہمیں ایران میں کچھ رقوم دی گئی ہیں تاکہ انہیں مسجد نبوی یا قبور مطہرہ بقیع میں ڈالیں لیکن یہ ممکن نہیں لہذا کیا ہم ان پیسوں کو شیعہ فقراء میں تقسیم کر سکتے ہیں؟
جواب:اگر پیسے دینے والے راضی ہوں تو انہیں شیعہ فقراء پر خرچ کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
سوال 624۔ بہت سارے زائرین خانۂ خدا، مسجد الحرام میں اعتکاف کے مشتاق ہوتے ہیں۔ چونکہ روزہ اعتکاف کے لیے شرط ہےتو کیامکہ مکرمہ میں روزہ کی نذر کر کے اعتکاف کر سکتے ہیں؟
جواب:احتیاطِ واجب کی بناپر نذر وطن یا محل اقامت میں ہونی چاہئے۔
سوال 625۔ اگر کوئی شخص مسجد الحرام میں اعتکاف کرنا چاہے تو کیا جائز ہے کہ اذانِ صبح سے پہلے تنعیم جا کر احرام باندھے اور پھر باقی اعمال اعتکاف کی حالت میں انجام دے؟ یاد رہے کہ سعی کا مقام مسجد کا حصہ نہیں ہے۔
جواب: وہ احرام باندھ سکتا ہے اور سعی انجام دینے کے لیے مسجد سے باہر جانے میں کوئی اشکال نہیں۔
سوال 626۔ حاجت پوری ہونے کے لئے مدینہ منورہ میں تین دن مستحب روزے رکھنا مسافر سے مخصوص ہے یا مدینہ میں رہنے والوں اور دس دن قصد اقامت کرنے والوں کے لئے بھی مستحب ہے؟
جواب: مسافر کے ساتھ مخصوص نہیں۔سفر کی حالت میں روزہ کو مستثنی کرنے کے لئے مسافر کا ذکر ہوا ہے(چونکہ عام طور پر مسافر سفر میں روزہ نہیں رکھ سکتا۔)
- رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
جتنا ہوسکے مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں وہ اعمال زیادہ اور تکرار کے ساتھ انجام دیں جنہیں خداوند عالم پسندکرتا ہے،یہ ایسے اعمال ہیں جو خالصانہ اور اللہ کے سامنے عاجزی کے ساتھ انجام دیے جائیں۔ وہ دعائیں جو وارد ہوئی ہیں یا وہ جو ان مقامات سےمخصوص نہیں ہیں—جیسے دعائے کمیل—ان کا اجتماعی طور پر پڑھنا بہت ہی نیک عمل ہے۔[1]
حج ایک انسان کے لیے معنویت کے بیکراں ماحول میں داخل ہونے کا موقع ہے۔ ہم خامیوں اور مشکلات سے بھرپور اپنی معمول کی زندگی سے خود کو نکال کر صفا، معنویت اور اللہ کی قربت اور ریاضت سے معمور فضا میں لے آتے ہیں۔مناسک حج کے آغاز سے ہی ان چیزوں کوآپ اپنے لئے حرام قرار دیتے ہیں جو معمولا مباح ہوتی ہیں۔ احرام کا مطلب ان چیزوں کو اپنے لئے حرام قرار دینا ہے جو عام اوقات میں جائز اور مباح ہوتی ہیں۔ ان میں بہت ساری چیزیں غفلت کا باعث بنتی ہیں اور بعض زوال کی طرف لے جاتی ہیں۔
ظاہری اور مادی تفاخر کے تمام ذرائع ہم سے چھین لیے جاتے ہیں؛ سب سے پہلے لباس۔ عہدہ، مقام، رتبہ، اور قیمتی لباس، یہ سب ختم ہو جاتے ہیں اور سب ایک جیسے لباس میں آ جاتے ہیں۔ آئینے میں نہ دیکھیں، کیونکہ یہ خود پسندی اور خود نمائی کا ایک مظہر ہے۔ خوشبو کا استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ دکھاوے کا ایک ذریعہ ہے۔ چلتے وقت دھوپ یا بارش سے نہ بھاگیں اور چھت کے نیچے نہ جائیں، کیونکہ یہ آرام طلبی اور آسائش کی علامت ہے۔ اگر کسی ایسی جگہ سے گزریں جہاں بدبو ہو، تو اپنی ناک نہ بند کریں۔ اسی طرح احرام کے باقی تمام کاموں کا بھی یہی مقصد ہے؛ یعنی اس مدت کے دوران ان تمام چیزوں کو خود پر حرام کر لینا جو آرام و سکون کا باعث بنتی ہیں، یا نفسانی شہوات اور حرام جنسی خواہشات کو ابھارتی ہیں؛ چاہے وہ چیز فخر و غرور کا ذریعہ ہو یا امتیاز اور فرق پیدا کرنے والی ہو، یہ سب چیزیں ختم کر دی جاتی ہیں۔
پھر بیت اللہ اور مسجد الحرام میں داخل ہوتے ہیں جو پوری سادگی اور سجاوت سے خالی ہونے کے باوجود پرشکوہ اور عظمت سے بھرپور ہےاس جلال و عظمت کو اپنی آنکھوں، اپنے ہاتھوں بلکہ پورے وجود سے محسوس کرتا ہے۔ یہ عظمت اور جلال مادی زینت و آرائش نہیں بلکہ ایک ایسی روحانی اور باطنی شان و شوکت ہے جو عام انسانوں کے لیے بیان کرنا بھی ممکن نہیں۔ پھر جب انسان حاجیوں کے اس ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کا حصہ بنتا ہے، اور ایک مرکز کے گرد گریہ اور خشوع کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ سے راز و نیاز کے ساتھ طواف کرتا ہے؛ پھر صفا و مروہ کی سعی بھی اسی کیفیت میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے۔ عرفات اور مشعر میں وقوف اور ایام منیٰ کی عبادات بھی اسی طرح ہیں اور یہی حج ہے۔[2]
جو لوگ مکّہ جاتے ہیں، وہ ان لمحات کو مکّہ کو بازاروں میں گھومنے اور دکانوں کی سیر کی نذر نہ کریں۔ مکّہ ان بے اہمیت سرگرمیوں سے بہت برتر و بالا ہے۔ اگر تجارت کا شوق ہے تو بعد میں الگ سے کسی سفر میں جائیں، جہاں چاہیں جائیں۔ لیکن حج کے دوران ان "ایام معلومات" کو اپنے لیے، زیارت کے لیےاور یادِ خدا کے لیے محفوظ رکھیں، اور ان قیمتی دنوں کو بے وقعت کاموں میں ضائع نہ کریں۔ نمازِ جماعت میں شرکت کریں، اجتماعات میں شریک ہوں، اور حرمین شریفین میں نمازِ اوّل وقت کی جماعت کے ساتھ ادا ئیگی کو یقینی بنائیں۔ پورےایمان اور پرہیزگاری کے ساتھ حاضر ہوجائیں جو ایرانی قوم کے شایان شان ہو۔[3]
حج کے اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک بقائے باہمی ہے۔ ایسے افراد جو ایک دوسرے کو بالکل نہیں جانتے، مختلف ثقافتوں، علاقوں، رنگوں اور زبانوں سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں یہاں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہنا ہوتا ہے۔[4]
سیاسی اعتبار سے، حج کا مرکزی محور امت مسلمہ کے اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ ہے۔ مسلمان بھائیوں کی ایک دوسرے سےدوری سے دشمنوں کو موقع ملتا ہے اور امت کے درمیان تفرقے کا بیج پروان چڑھتا ہے۔ امت مسلمہ مختلف قوموں، نسلوں اور مسالک کے پیروکاروں پر مشتمل ہے۔ یہ تنوع، جو زمین کے ایک حساس اور اہم حصے میں جغرافیائی طور پر پھیلا ہوا ہے، خود اس عظیم امت کے لیے ایک قوت بن سکتا ہے۔ یہ تنوع ان کے مشترک ورثے، ثقافت اور تاریخ کو ایک وسیع دائرے میں زیادہ مؤثر اور کارآمد بنا سکتا ہے، اور انسانی و قدرتی صلاحیتوں کو اس امت کی خدمت میں استعمال کر سکتا ہے۔[5]
حج، ان مستکبروں کے مقابلے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ ہے، جو فساد، کمزوروں پر ظلم، قتل عام اور لُوٹ مار کے علمبردار بنے ہوئے ہیں۔ آج امت مسلمہ کا عظیم پیکر ان کے ظلم و خباثت سے زخمی اور خون آلود ہے۔ حج، امتِ اسلامی کی عسکری اور ایمانی و ثقافتی طاقت کی ایک شاندار نمائش ہے۔ یہی حج کی حقیقت، اس کی روح، اور اس کے اہم ترین اہداف کا ایک حصہ ہے۔ یہی وہ حقیقت ہے جسے امام خمینی کبیرؒ نے "حجِ ابراہیمی" کا نام دیا تھا۔[6]
وہ "حجِ ابراہیمی" جو اسلام نے مسلمانوں کو بطور ہدیہ عطا کیا ہے، عزت، معنویت، وحدت اور شکوہ و عظمت کا مظہر ہے۔ یہ حج امتِ اسلامی کی بزرگی اور خدا کی لازوال طاقت پرامت مسلمہ کے اعتقاد کو دشمنوں اور بدخواہوں کے سامنے نمایاں کرتا ہے، اور اُنہیں اُس گندگی، ذلت اور محرومی سے ممتاز و الگ دکھاتا ہے جو عالمی غاصبوں اور مستکبروں نے انسانی معاشروں پر مسلط کر رکھی ہے۔
اسلامی اور توحیدی حج اس نورانی کلام الہی کا مظہر ہے: "أَشِدَّاءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَاءُ بَیْنَهُمْ"[7] یعنی کفار کے مقابلے میں سخت اور آپس میں مہربان۔ یہ مشرکوں سے براءت اور اہلِ ایمان کے آپس میں باہمی اُلفت و وحدت ظاہر کرنے کا مقام ہے۔[8]
[1] حج کے منتظمین سے ملاقات کے دوران خطاب، 2022
[2] حج کے منتظمین سے ملاقات کے دوران خطاب، 2007
[3] حج کے منتظمین سے ملاقات کے دوران خطاب، 1993
[4] حج کے منتظمین سے ملاقات کے دوران خطاب، 2022
[5] حج کانفرنس کے موقع پر پیغام، 1995
[6] ایام حج کے موقع پر پیغام، 2019
[7] فتح، آیت 29
[8] ایام حج کے موقع پر مسلمانان عالم کے نام پیغام، 2015
