ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
      • عمرۂ تمتع کے احرام کے میقات
      • واجبات احرام
      • مستحبّات احرام
      • مکروهات احرام
      • محرّمات احرام
        • مردوں سے مخصوص محرمات
          • 1۔ سلے ہوئے کپڑے پہننا
          • 2۔ ایسا کفش یا جوتا پہننا جو پورے پاؤں کو ڈھانپ لے
          • 3۔ سر ڈھانپنا
          • 4۔ سر پر سایہ کرنا
            پرنٹ  ;  PDF
             
            4۔ سر پر سایہ کرنا

             

            مسئلہ  223۔ مردوں  کے لئے احرام کی حالت میں اور چلتے ہوئے یعنی میقات سے مکہ اور مکہ سے عرفات وغیرہ جاتے ہوئے سایے میں سرپر سایہ کرنا جائز نہیں لیکن اگر راستے میں کہیں رک جائے یا منزل مقصود تک پہنچنے کے بعد سایہ کے نیچے چلا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے پس چھت والی بس میں سفر کرنا جائز نہیں ہے۔لیکن مکہ پہنچنے کے بعد  گھروں یا ہوٹلوں میں سائے تلے جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
            مسئلہ  224۔  مُحرِم کو چاہئےکہ   مکہ پہنچنے کے بعد اور عمرہ کے اعمال بجالانے سے پہلے اور اسی طرح عرفات اور منی میں احرام کی حالت میں متحرک سایہ مثلا چھت والی بس یا چھتری کے نتیجے جانےسے احتیاط واجب کی بناپر اجتناب کرے۔
            مسئلہ 225۔ سابقہ دومسئلوں میں مذکور حکم دن کے ساتھ مختص ہےاور رات کے وقت چھت والی بس میں سوار ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر چہ احتیاط کی رعایت کرنا مطلوب ہے۔
            مسئلہ  226۔ بارانی یا ٹھنڈی راتوں میں احتیاط واجب یہ ہے کہ محرم چھت والی بس وغیرہ میں سفر نہ کرے۔
            مسئلہ  227۔ دیوار،  درخت یا ان جیسی چیزوں کے سایے میں بیٹھنا اور اسی طرح  غیر متحرک چھتوں مثلا پل اور سرنگ کے نیچے سے گزرنا حتی کہ دن میں بھی کوئی اشکال نہیں ہے۔
            مسئلہ228۔ سایہ کے نیچےحرکت کرنے کا کفارہ ایک دنبہ ہے ۔
            مسئلہ  229۔  اگر بیماری یا کسی اور  وجہ سے سایے میں حرکت کرنے پر مجبور ہو تو کوئی اشکال نہیں  لیکن ایک دنبہ کفارہ دینا چاہئے۔
            مسئلہ  230۔   ہر احرام میں سایہ تلے حرکت کرنے کا صرف ایک کفارہ ہے اگر چہ کئی بار حرکت کرے بنابر این اگر عمرہ کے احرام میں محرم کئی بار سائے کے نیچے حرکت کرےتو ایک سے زیادہ کفارہ واجب نہیں اور حج کے احرام میں یہی حکم ہے۔
        • خواتین کے لیے مخصوص محرمات
        • مرد و خواتین دونوں کے مشترکہ محرمات
        • کفاروں کے احکام
        • محرّمات احرام کے بارے میں استفتاءات
      • مکّۂ مکرمہ کے آداب اور مستحبات
    • دوم طواف
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /