ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کی موجودگی میں آیت اللہ مجتبی تہرانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی
رہبر معظم کی موجودگی میں آیت اللہ مجتبی تہرانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے اور معظم لہ کی موجودگی میں عالم ربانی و معلم اخلاق مرحوم آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی کے ایصال ثواب کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں آیت اللہ تہرانی کے ایصال ثواب کے سلسلےمیں مجلس عزا
رہبر معظم کی موجودگی میں آیت اللہ تہرانی کے ایصال ثواب کے سلسلےمیں مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے عالم ربانی و معلم اخلاق حضرت آیت اللہ حاج آقا مجتبی تہرانی کے ایصال ثواب کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوگی۔ مجلس کا انعقاد آج صبح (بروز جمعہ) دس بجے ہوگا۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کے چہلم کی مناسبت سے آج صبح (بروز جمعرات) حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کی طلباء انجمنوں کے ارکان نے شرکت کی
رہبر معظم کا آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی کےانتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی کےانتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی ، عالم باعمل اور معلم اخلاق آیت اللہ حاج آقا مجتبی تہرانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں مرحوم کے انتقال کو حوزات علمیہ اور دینی معاشرے کے لئے عظیم نقصان قراردیتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ، پسماندگان ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزيت پیش کی ہے۔
رہبر معظم سے مجمع خیرین سلامت کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے مجمع خیرین سلامت کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) ملک میں خیرین سلامت کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں " حفظان صحت و سلامت اور علاج " کے امور کو ملک کے اصلی اور بنیادی مسائل میں قراردیا اور اس سلسلے میں ابتدائی طور پر عوام کی طرف کی جانے والی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جب بھی عوامی جذبہ و ایمان اور توانائی میدان عمل میں واردہوتی ہے تو کاموں میں دگنی برکت پیدا ہوجاتی ہے اور مشکلات حل ہوجاتی ہیں۔
رہبر معظم کا علامہ حکیم قطب الدین شیرازی کی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام
رہبر معظم کا علامہ حکیم قطب الدین شیرازی کی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علامہ حکیم قطب الدین شیرازی کی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں ملک میں علم کےفروغ و پیشرفت کے دور کی تشریح نیز ممتاز شخصیات کو آج کی نسل کے لئے نمونہ عمل کے طور پر معرفی کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایسے ممتاز نمونوں کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی ضرورت نہیں کہ ہم یورپ کے تاریک دور اورقرون وسطی سے ایسے افراد تلاش کریں اور انھیں ممتاز شخصیت کے عنوان سے معرفی کریں۔
رہبر معظم سے اسلامی بیداری اور یونورسٹی اساتذہ کے اجلاس کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم سے اسلامی بیداری اور یونورسٹی اساتذہ کے اجلاس کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل) اسلامی بیداری اور عالم اسلام کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے اجلاس میں شریک سیکڑوں دانشوروں ، ممتاز ماہرین اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے ساتھ ملاقات میں اسلامی بیداری کے عنوان کی اہمیت، اسلام اور شریعت اسلامی کے مقام و منزلت ، اسی طرح انقلاب لانے والے ممالک کے عوام کے بارے میں ایک جامع تحلیل اور تجزيہ پیش کیا۔
رہبر معظم کا گیلان میں میرزا کوچک خان کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم کا گیلان میں میرزا کوچک خان کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمیرزا کوچک خان جنگلی کی یاد و احترام میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں میرزا کوچک خان جنگلی کی تحریک کو سوفیصد دینی اور اعتقادی تحریک قراردیتے ہوئے فرمایا: میرزا کوچک خان نے گیلان کے اس خاص حصہ میں اسلامی نظام کا ایک چصوٹا سا خاکہ ایجاد کیا۔
رہبر معظم کی بحریہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم کی بحریہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز منگل ، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں ،، اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی اہداف اور اسلامی نظام کے ان اہداف کی مسلسل کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عالمی اور علاقائی حالات ، اسلامی جمہوریہ ایران کی بالادستی کا مظہر ہیں۔
رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس شام غریباں
رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس شام غریباں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی(رہ)میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی یاد میں مجلس شام غریباںمنعقد ہوئی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقناب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا اصحاب کی عظیم قربانی کی یاد میں پانچویں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس عزا
رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دسویں محرم الحرام کی شب میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس عزا کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں محرم الحرام کی نویں شب میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کےہزاروں سوگواروں نے شرکت کی،مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے واقعہ عاشورا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
رہبر معظم سے اس سال حج کے اہلکاروں اور کارکنوں کی ملاقات
رہبر معظم سے اس سال حج کے اہلکاروں اور کارکنوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) اس سال حج کے حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو ایک استثنائی واجب قراردیا اور عالم اسلام میں اتحاد کے اہم مسئلہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حج کے موسم میں عالم اسلام کی کثرت، عظمت اور اتحاد حقیقت میں جلوہ گر ہوتا ہے اور اس عظیم ظرفیت سے بہترین انداز اور شائستہ طور پر استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کی موجودگی میں آزادی کے عنوان سے ماہرین کا چوتھا اسٹراٹیجک اجلاس
رہبر معظم کی موجودگی میں آزادی کے عنوان سے ماہرین کا چوتھا اسٹراٹیجک اجلاس
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے 150 ممتاز ماہرین، اساتید، محققین اور مؤلفین کا چوتھااسٹراٹیجک اجلاس منعقد ہوا جس میں آزادی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
رہبرمعظم کا آیت اللہ گلپائگانی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے ایک پیغام
رہبرمعظم کا آیت اللہ گلپائگانی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے ایک پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: بزرگ عالم دین مرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی،ممتاز خصلتوں اور خصوصیات کے حامل تھے اور امر دین میں استقامت و استحکام مرحوم کےنمایاں خصوصیات میں شامل تھیں جن پر وہ دین کی تشخیص کی بنیاد پرعمل کرتے تھے۔
رہبر معظم کا آیت اللہ قاضی کی شخصیت کے بارے میں منعقد سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم کا آیت اللہ قاضی کی شخصیت کے بارے میں منعقد سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ سید علی قاضی (رہ) کی علمی ، معنوی ، عرفانی اورعملی شخصیت کی یاد و احترام میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آقائ قاضی دہر کے حسنات میں سے ہیں اوربیشک بزرگوں میں ان کی شخصیت کم نظیر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ ملک حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ ملک حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز سنیچر) سہ پہر کو خبرگان کونسل کے نمائندےاور صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں ولی فقیہ کے نمائندے عالم مجاہد آیت اللہ آقائ حاج سید کرامت اللہ ملک حسینی کےانتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبرمعظم کا 13 آبان کی مناسبت سے ملک بھر کے طلباء سے خطاب
رہبرمعظم کا 13 آبان کی مناسبت سے ملک بھر کے طلباء سے خطاب
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے ہزاروں طلباء کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم بیان میں امریکہ کی مستکبر و ظالم حکومت کے ساتھ ایرانی قوم کے ساٹھ سالہ طویل مقابلے اوراسلامی نظام کی معنوی و مادی حیرت انگیز ترقیات کے مقابلے میں امریکہ کی فکری ، فوجی ، اقتصادی اورسیاسی لحاظ سے سلسلہ وار شکست وناکامی اوراس کے مقام و منزلت میں تنزلی و پستی کی طرف اشارہ کیا اور اس مقابلہ کو جاری رکھنےکے سلسلے میں اللہ تعالی پر توکل، استقامت، بصیرت، پیہم تلاش و کوشش اور اعلی حکام کےدرمیان اتحاد و یکجہتی کو لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: تمام حکام بالخصوص تینوں قوا کے سربراہان کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اورموجودہ حساس شرائط کی شناخت کا احساس کریں اور عوام کے درمیان کسی بھی قسم کا اختلاف پیدا کرنے سے پرہیز کریں اور جان لینا چاہیے کہ جوشخص آج سے لیکر انتخابات کے دن تک عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرےگا وہ یقینی طورپر قوم و ملک کا خائن ہوگا۔

منتخب عناوین