ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم نے بحریہ کی علمی توانائیوں پر مبنی نمائشگاہ کا دورہ کیا
رہبر معظم نے بحریہ کی علمی توانائیوں پر مبنی نمائشگاہ کا دورہ کیا
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج سہ پہر کو نوشہر میں امام خمینی (رہ) میرین یونیورسٹی کی علمی توانائیوں پر مبنی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

بحریہ کے جوانوں نے اس موقع پر دشمن کی جانب سے کمپیوٹری جنگ اور کمپیوٹر سسٹم اور نیٹ ورک پر حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

رہبر معظم کی موجودگي میں نوشہر میں امام خمینی (رہ) میرین یونیورسٹی کے تربیت یافتہ جوانوں کی مشقیں
رہبر معظم کی موجودگي میں نوشہر میں امام خمینی (رہ) میرین یونیورسٹی کے تربیت یافتہ جوانوں کی مشقیں
نوشہر میں امام خمینی (رہ) میرین یونیورسٹی کے تربیت یافتہ جوانوں اور افسروں نے آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی موجودگی میں بحری فوجی مشقوں کو انجام دیا۔

رہبر معظم کا کیڈٹ یونیورسٹیوں کے طلبا کی تقریب سے خطاب
رہبر معظم کا کیڈٹ یونیورسٹیوں کے طلبا کی تقریب سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح فوج کی کیڈٹ یونیورسٹیوں کے طلبا کی تقریب سے خطاب میں تربیت یافتہ اور مختلف شعبوں میں سرگرم عمل، مؤمن اور ایمانی جذبہ سے سرشار نوجوان فوجیوں اور افسروں کو امن و صلح اور دوستی اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کا ہر اول دستہ قراردیتے ہوئے فرمایا: عالمی سامراجی اور تسلط پسندطاقتیں ایران کو دنیا کے لئے سنگین خطرہ قراردینے میں ناکام ہوں گی کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی قدرت و طاقت دیگر قوموں کے لئے نہ صرف خطرہ نہیں بلکہ ان کی پیشرفت وترقی اورعزت و عظمت کے لئے اچھا نمونہ ثابت ہوگی۔
رہبر معظم کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں نئی تقرریاں
رہبر معظم کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں نئی تقرریاں
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات میں میجر جنرل محمد رضا نقدی کو رضاکار فورس ادارے کا سربراہ ، میجرجنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کو مسلح افواج کے صنعتی ریسرچ اور امداد شعبہ کا نائب سربراہ ، میجرجنرل حسین سلامی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نائب سربراہ اورمیجرجنرل امیر علی حاجی زادہ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی شعبہ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے آج ، خبر گان کونسل کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں ، اپنی انتہائی اہم گفتگو میں اسلامی نظام حکومت کے مثبت اور امید افزا پہلووں اور اس کی مستحکم پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موجودہ حالات میں دشمن کے پیچیدہ اور نرم جنگ میں ہمہ گیر منصوبوں کے بنیادی خطوط کی نشاندہی کرتے ہوئے ملک کی ممتاز شخصیات کی ہوشیاری ، بصیرت ، شجاعت اور اتحاد و یکجہتی پر زور دیا ۔
یوم شھدا کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام ۔
یوم شھدا کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے شھیدوں کی تجلیل و تکریم کے دن کی مناسبت سے اپنےایک پیغام میں ، شھیدوں کو دفاع مقدس کے سنہری دور کا مظہر اور علامت قرار دیا اور وضاحت فرمائی کہ ان بلند مرتبہ شھیدوں کی یاد کو زندہ رکھنا ، حیات بخش ہے جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایرانی مؤمن قوم کے درخشاں گوہر کو آشکار کیا ۔
ملک کے اعلیٰ حکام ، اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف طبقات سے وابستہ افراد کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
ملک کے اعلیٰ حکام ، اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف طبقات سے وابستہ افراد کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج ، ملک کے اعلیٰ حکام ، اسلامی ممالک کے سفراء اورمختلف طبقات سے وابستہ افراد کے ایک اجتماع سے ملاقات میں ، مختلف مناسبتوں با لخصوص عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، عید فطر کو عالم اسلام کی توانائیوں ، صلاحیتوں اوراس کے ماضی اور مستقبل ، اس کے عیوب و نقائص پر ایک نظر ڈالنے کا سنہری موقع قرار دیا۔
صوبہ کردستان کے دہشت گردانہ سانحے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
صوبہ کردستان کے دہشت گردانہ سانحے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان میں رونما ہونے والے دہشت گردانہ سانحے میں خبرگان کونسل میں صوبہ کردستان کے نمائندے "ماموستا" شیخ الاسلام کی شہادت پر تعزیت اور "مبارکباد" پیش کی۔
ملک کی مرکزی نماز جمعہ،تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے امامت میں ادا کی گئی۔
ملک کی مرکزی نماز جمعہ،تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے امامت میں ادا کی گئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ نے ماہ رمضان کے تیسرے جمعہ کے موقع پر تہران کے روزہ داروں کے با شکوہ اور عظیم اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی سیاسی حکمت عملی اور راہ و روش پر روشنی ڈالتےہوئے ، امام خمینی کی سیاسی حکمت عملی اور سیرت کو ، سیاست علوی کے ہم آہنگ قرار دیا اور اس بات پر تاکید کی کہ عالمی یوم قدس ، عظیم الشان امام کی سب سے برجستہ یادگاروں میں سے ایک ہے اور خدا کے فضل و ہدایت کے سایے میں آنے والے جمعہ کے دن ، ہماری عظیم اور بیدار قوم ، اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، دنیا کی ظلم ستیز قوموں کی صف اول میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا پر چم لہرائے گی ۔
صدر جمہوریہ ، نویں اور دسویں دور کی کابینہ کے اراکین کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
صدر جمہوریہ ، نویں اور دسویں دور کی کابینہ کے اراکین کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے آج شام صدر جمہوریہ جناب ڈاکٹر احمدی نژاد اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات میں ، عدالت ، بدعنوانیوں سے پیکار ، سادہ زیستی ، کمزور طبقات کی حمایت اور پسماندہ مناطق پر خصوصی توجہ دینے جیسے مسائل پر زور دیتے ہوئے بیروزگاری اور افراط زر پر قابو پانے کے لئیے انتھک کوشش کی تاکیدفرمائی۔
وینزویلا کے صدر اور ان کے ہمراء آنے والے وفد کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
وینزویلا کے صدر اور ان کے ہمراء آنے والے وفد کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے آج وینزویلا کے صدر جناب ہوگو شاویز اور ان کے ہمراء آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا کو آپسی تعاون کو مزید فروغ اور وسعت دے کر مستقل موقف رکھنے والے ممالک کے نئے تشکیل یافتہ محاذ کو قوت اور استحکام بخشنا چاہئیے ۔
بعض شعراء اور شعبہ ثقافت سے وابستہ ممتاز شخصیات کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
بعض شعراء اور شعبہ ثقافت سے وابستہ ممتاز شخصیات کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
نواسہ رسول(ص) کریم اہلبیت حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ملک کے بعض ممتاز شعراء ، شعبہ ثقافت ، ادب و ہنر سے وابستہ بر جستہ شخصیات نے دوستانہ ماحول میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات کے بعد حاضرین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز مغربین اداکی اور بعد ازآن روزہ افطار کیا ۔
مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، علمی کمیٹیوں کے اراکین ، یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کےسر براہوں کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے اہم ملاقات
مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، علمی کمیٹیوں کے اراکین ، یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کےسر براہوں کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے اہم ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی علمی و سائنسی ترقی کے تسلسل اور اس میں برق رفتاری لانے کے سلسلے میں یونیورسٹیوں اوران کے اساتذہ کے سنگین فرائض کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آئندہ عشرے میں ترقی و انصاف کے ہدف کے حصول کے لئے علم و سائنس کی ترقی اہم ستون کا درجہ رکھتی ہے ۔
مختلف یونیورسٹیوں کے ممتاز علمی اور ثقافتی طلباء کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
مختلف یونیورسٹیوں کے ممتاز علمی اور ثقافتی طلباء کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا، علمی شخصیات اور طلبا یونینوں کے اراکین اور نمایندوں نے بدھ کی شام رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں طلبا یونینوں کے نمایندوں اور علمی شخصیتوں نے علمی، سماجی، ثقافتی، سیاسی اور یونیورسٹی سے وابستہ متعدد امور و مسائل کے سلسلے میں اپنے اپنے نظریات بیان کئے۔
قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ،اہل ایمان کو دشمنوں کے مقابلے میں آہنین اور انتہائی سخت ہونا چاہئیے اور دوستوں کے مقابلے میں انتہائی رحم دل اور
قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ،اہل ایمان کو دشمنوں کے مقابلے میں آہنین اور انتہائی سخت ہونا چاہئیے اور دوستوں کے مقابلے میں انتہائی رحم دل اور
ضیافت الہی، بہار قرآن اور رحمت پروردگار کے مہینے رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کو حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ قرآن کریم کی نورانی آیات کی خوشبو سے معطر ہو گیا، کچھ ممتاز قاریان قرآن، حافظوں اور اس فن کے بعض اساتذہ نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں قرآن کریم کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی۔ ساڑھے تین گھنٹے پر محیط اس روحانی و قرآنی محفل میں گروہی شکل میں بھی تلاوت قرآن کی گئی اور نعت پاک سے ایک سماں بندھ گیا۔

منتخب عناوین