ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ،اہل ایمان کو دشمنوں کے مقابلے میں آہنین اور انتہائی سخت ہونا چاہئیے اور دوستوں کے مقابلے میں انتہائی رحم دل اور
قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ،اہل ایمان کو دشمنوں کے مقابلے میں آہنین اور انتہائی سخت ہونا چاہئیے اور دوستوں کے مقابلے میں انتہائی رحم دل اور
ضیافت الہی، بہار قرآن اور رحمت پروردگار کے مہینے رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کو حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ قرآن کریم کی نورانی آیات کی خوشبو سے معطر ہو گیا، کچھ ممتاز قاریان قرآن، حافظوں اور اس فن کے بعض اساتذہ نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں قرآن کریم کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی۔ ساڑھے تین گھنٹے پر محیط اس روحانی و قرآنی محفل میں گروہی شکل میں بھی تلاوت قرآن کی گئی اور نعت پاک سے ایک سماں بندھ گیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیۃ اللہ ہاشمی شاہرودی کو گارڈین کونسل کے فقہاء اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن منصوب کیا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیۃ اللہ ہاشمی شاہرودی کو گارڈین کونسل کے فقہاء اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن منصوب کیا ہے ۔
رہبرمعظّم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک حکم میں آیۃ اللہ جناب سید محمود ھاشمی شاہرودی کو گارڈین کونسل کے فقہاء نیز مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن منصوب فرمایا ۔
رہبر معظم سے عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کی ملاقات
رہبر معظم سے عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو عمان کے بادشاہ سلطان قابوس اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں گذشتہ تیس برسوں میں ایران اور عمان کے باہمی روابط کو اچھا اور برادرانہ قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ، جغرافیائی اورگہرے دینی اشتراکات کے پیش نظر باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے وسیع امکانات موجود ہیں۔

رہبر معظم نے جناب احمدی نژاد کو دسویں حکومت کے صدارتی عہدے پر منصوب کیا
رہبر معظم نے جناب احمدی نژاد کو دسویں حکومت کے صدارتی عہدے پر منصوب کیا
منجی عالم بشریت ، حضرت ولی عصر(عج)، مہدی موعود ارواحنا لمقدمہ فداہ کی ولادت باسعادت کی آمد سے قبل ، صدارتی حکم کی تنفیذ کی تقریب ، معنویت اور شکوہ سے سرشار فضا میں آج صبح منعقد ہوئی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 خرداد کے یادگار انتخابات میں 40 ملین عوام کی شرکت کا خیر مقدم کیااور قوم کی رائے کو تنفیذ کرتے ہوئے جناب احمدی نژاد کو صدارت کے عہدے پر منصوب کیا۔
رہبر معظم نے آقای محمد فروزندہ کو مستضعفین ادارے کا مزید پانچ سال کے لئے سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم نے آقای محمد فروزندہ کو مستضعفین ادارے کا مزید پانچ سال کے لئے سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں آقای محمد فروزندہ کو مزید پانچ سال کی مدت کے لئےمستضعفین ادارے کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذیل ہے :
رہبر معظم کی طرف سے مختلف وفود نے جانبازوں سے ملاقات اور گفتگو کی
رہبر معظم کی طرف سے مختلف وفود نے جانبازوں سے ملاقات اور گفتگو کی
حضرت ابوالفضل العباس (ع)کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے حجج اسلام والمسلمین رحیمیان ، تقوی اور ابراہیمی کی سرپرستی میں تین وفود نے تہران کے مختلف محلوں میں جانبازوں کے گھروں میں پہنچ کر ان سے ملاقات و گفتگو اور عیادت کی اور جانبازوں کی زندگی کے حالات اور انھیں درپیش مشکلات و مسائل کا جائزہ لیا ۔ وفود کے اراکین نے انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی فداکاری اور جان نثاری پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
رہبر معظم سے قرآن کریم کے چھبیسویں مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم سے قرآن کریم کے چھبیسویں مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن کریم کے چھبیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ملاقات میں قرآن مجید پر عمل کو مسلمانوں کے اتحاد ، عظمت ، عزت اور پیشرفت کا موجب قراردیا اور ملک کے اندر اتحاد کی حفاظت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے واقعات کو اختلاف اور خلیج پیدا کرنے کا وسیلہ نہیں بنانا چاہیےاور سب کو برادرانہ طور پر باہمی تعاون کو فروغ اور ملک کی پیشرفت کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم کی عید بعثت پیغمبر اسلام (ص)کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی نظام کے حکام سے ملاقات
رہبر معظم کی عید بعثت پیغمبر اسلام (ص)کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی نظام کے حکام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بعثت پیغمبر اسلام کی مناسبت سے عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی نظام کے حکام سے ملاقات فرمایا: اسلامی معاشرے کی سب سے اہم اور اصلی ضرورت بعثت کے پیغام پر عملدرآمد، عقل و خرد کو معیار قرار دینا، اخلاقی اقدار کی بالادستی اور قانونی نظم و ضبط کا بنیاد قرار پانا ہے اور اس سلسلے میں اہم شخصیات اور بزرگوں کی ذمہ داریاں سب سے اہم ہیں۔
رہبر معظم نے عدلیہ کے سربراہ کی طرف سے سزاؤں میں کمی اور معافیت کی درخواست سے موافقت کی
رہبر معظم نے عدلیہ کے سربراہ کی طرف سے سزاؤں میں کمی اور معافیت کی درخواست سے موافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید بعثت کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی کی طرف سےفوجی ، انقلابی ، تعزیراتی اور عام عدالتوں سے بعض سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں تخفیف اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ۔
رہبر معظم سے تیرہ رجب کی مناسبت سے عوام کے مختلف طبقات کی ملاقات
رہبر معظم سے تیرہ رجب کی مناسبت سے عوام کے مختلف طبقات کی ملاقات
آج حسینیہ امام خمینی (رہ)میں مولود کعبہ مولی الموحدین حضرت علی بن ابی طالب (ع) کی مسعود و مبارک ولادت باسعادت کی مناسبت سے ملک بھر سےمختلف طبقات کے ہزاروں افراد نےعشق و ایمان سے سرشارخوبصورت جلوؤں کو پیش کیا اور یا علی (ع) کے ذکر کے ساتھ ولایت کے مقام و منزلت کے بارے میں اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کیا ۔

رہبر معظم کے ساتھ عدلیہ کے سربراہ اور اعلی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم کے ساتھ عدلیہ کے سربراہ اور اعلی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عدلیہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں ، معاشرے میں عدل و انصاف قائم کرنے کو عدلیہ کی اصلی اور اہم ذمہ داری قراردیا اورعدل و انصاف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے قانون پر عمل کو لازمی قراردیتے ہوئےملک کے حالیہ مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: قانونی معیاروں کےذریعہ مسائل کا حل امکان پذیر ہے اور دونوں گروہوں ، تمام ممتاز شخصیات ، سیاسی احزاب ، فعال اور سرگرم افراد کو قوم کے اتحاد و یکجہتی میں خلل ایجاد کرنے اور ان کے احساسات کو بھڑکانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے پارلیمنٹ کے سربراہ اور نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم سے پارلیمنٹ کے سربراہ اور نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پارلیمنٹ کے سربراہ ، پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی اور پارلیمنٹ کے نمائندوں سے ملاقات میں قوانین کومعاشرے کی اصلی ضرورت اوراسلامی اصولوں اور معیاروں کے مطابق منظور کرنے پر تاکیدکرتے ہوئے فرمایا: قوانین منظور کرنے میں ان کے تربیتی اور ثقافتی اثرات پر سنجیدہ طورتوجہ رکھنی چاہیے۔
رہبر معظم نے تہران میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع میں اہم خطبہ پیش کئے
رہبر معظم نے تہران میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع میں اہم خطبہ پیش کئے
تہران ، آج نماز جمعہ کا عظیم الشان اجتماع رہبر معظم اور قوم کے شاندار شکوہ ، معنویت اور امام زمانہ(عج) کی یاد کے عطر افشاں نمونے سے لبریز تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج تہران میں اتحاد و یکجہتی پر مبنی اورتاریخی نماز جمعہ میں اہم خطاب میں خداوند متعال کی یاد ، اس کی مدد و نصرت پر اعتماداور اطمینان و سکون میں مزیداضافہ کوگذشتہ 30 برسوں میں ایران کی مؤمن قوم کا خطرناک طوفانوں سے گزرنےکا سب سے اہم اور اصلی عامل قرار دیا اور انتخابات میں رقابتوں اور اس کے بعدرونما ہونے والے مختلف پہلوؤں کی واضح اور روشن تشریح کرتے ہوئے فرمایا: 22 خرداد (مطابق 12 جون ) کے صدارتی انتخابات میں قوم کی بے مثال اور شاندار شرکت، قومی اعتماد ، شادابی اور امید کی عظیم نمائش ، دشمنوں کے لئے سیاسی زلزلہ اور انقلاب وایران کے دوستوں کے لئے تاریخی جشن و سرور تھا اور انتخابات میں 40 ملین شرکت کرنے والے ووٹروں نے امام (رہ) ، انقلاب اور شہداء کو ووٹ دیئے ہیں اور چاروں محترم امیدوار بھی اسلامی نظام سے متعلق افراد ہیں لہذا سب کو قوانین کے دائرے میں رہ کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

منتخب عناوین